ہوم بلاگ صفحہ 12885

‘نوازشریف کے بیانیےسے بھارت میں ماتم ہےتو ڈبل سلیوٹ کروں گا’

0

وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کےبیانیےسےبھارت میں ماتم ہےتوڈبل سلیوٹ کروں گا جب کہ نوازشریف کے بیانیےسے بھارت میں لڈو بانٹے جائیں گے تواعتراض ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ برطانیہ کیساتھ پرانےتعلقات ہیں اور کو آپریشن کرتے رہے ہیں، کچھ کیسزمیں برطانیہ کومطلوب لوگ حوالےکیےگئےہیں اور ایسے ہی ہم نےکچھ مطلوب لوگوں سےمتعلق کارروائی کی ہے، برطانیہ سےکہاجائے گا کہ ہماری عدالتوں کومطلوب شخص لندن میں ہے اگر حکومتی سطح پر رابطے ہوئےہوں گے جس کا شہزاد اکبر بتاسکتےہیں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ نوازشریف اس وقت مجرم بھی اورملزم بھی ہیں، قانونی راستہ اپناتےہوئےنوازشریف کووطن واپس لائیں گے، نوازشریف اگرآج پاکستان میں ہوتےتوجیل میں ہوتے،نوازشریف نےجوتقاریرکی ہیں کیاجیل سےایسی تقاریر کر سکتے تھے.

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا آج کاتحریری فیصلہ حکومت کےخلاف آیاہے، ن لیگ سےسوال پوچھتاہوں کیاانہیں سپریم کورٹ پراعتمادہے۔

علی محمدخان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی سمجھ ہی نہیں آرہی کہ یہ کس طرف جارہی ہے اس سےزیادہ اظہار رائے کی آزادی کیاہوگی کہ نام لےکرتنقیدکی جارہی ہے نوازشریف ایسی باتیں کرجاتےہیں کہ ن لیگ والےاس کادفاع نہیں کرپاتے۔

رؤف حسن وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر

0

اسلام آباد: رؤف حسن کو وزیر اعظم کا معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم میں رؤف حسن کو اہم ذمہ داری دے دی گئی، انہیں معاونِ خصوصی برائے انفارمیشن مقرر کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق  رؤف حسن کی تعیناتی اعزازی ہے۔

واضح رہے کہ عاصم سلیم باجوہ کےمستعفی ہونے پر معاون خصوصی برائےاطلاعات کا عہدہ خالی ہوا تھا، جس پر اب رؤف حسن کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری کے بھائی کو معاون خصوصی برائے انفارمیشن بنائے جانے کا امکان

یاد رہے کہ رؤف حسن، سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بھائی ہیں، اُن کے خلاف گزشتہ دنوں نیب نے نئے ریفرنس کی منظوری بھی دی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ نے گزشتہ دنوں وزیراعظم کو اپنی استعفیٰ پیش کیا تھا، عمران خان نے استعفے کو منظور نہ کر کے عاصم سلیم باجوہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کی درخواست پر اُن کا استعفیٰ منظور کیا۔

چین کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت مل گئی

0

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

چین کے شہر چکینڈو سے دو سو 24 انجینئرز اور تیکنیکی عملے کو لے کر خصوصی طیارہ 27 اکتوبر کو کراچی پہنچے گا۔

چینی خصوصی چارٹرڈ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ہو گی۔ سی اے اے کے شعبئہ ائیر ٹرانسپورٹ نے چارٹر طیارے کی پرواز ایچ یو 7925 کے لیے نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ حکومت کی وضح کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا، تمام چینی انجینرز کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔چین کے شہر چینگڈو سے خصوصی پرواز شام 6 بج کر 35 منٹ پر کراچی لینڈ کرےگی۔

چین کے سفارت خانے نے وزارت خارجہ کو چارٹر طیارے کی لینڈنگ کی درخواست کی تھی، سی اے اے نے وزارت خارجہ کی ہدایت پر لینڈنگی کی اجازت دے دی۔ چینی انجینئرز لکی کول فائرڈ پراجیکٹ کیلئے کراچی پہنچیں گے۔

پیار بھرے خط کے منتظر، دُعا کے طالب راجیندر منچندا بانیؔ

0

راجیندر منچندا بانی کو اردو شاعری میں ان کے جدید لب و لہجے اور توانا غزل کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

1932 کو ملتان میں‌ پیدا ہونے والے بانیؔ کا خاندان تقسیمِ ہند کے بعد بھارت ہجرت کر گیا جہاں‌ 1981 میں‌ اس شاعر کی زندگی کا سفر تمام ہوا۔

بانیؔ نے پنجاب یونیورسٹی سے اقتصادیات کے مضمون میں‌ ماسٹر کیا اور تدریس کا پیشہ اپنایا۔ ان کے تین شعری مجموعے منظرِ عام پر آئے جن کے نام‌ حرفِ معتبر، حسابِ رنگ اور شفقِ شجر ہیں۔

راجیندر منچندا بانیؔ کی ایک غزل ملاحظہ کیجیے۔

غزل
خط کوئی پیار بھرا لکھ دینا
مشورہ لکھنا، دعا لکھ دینا

کوئی دیوار شکستہ ہی سہی
اس پہ تم نام مرا لکھ دینا

کتنا سادہ تھا وہ امکاں کا نشہ
ایک جھونکے کو ہوا لکھ دینا

کچھ تو آکاش میں تصویر سا ہے
مسکرا دے تو خدا لکھ دینا

برگِ آخر نے کہا لہرا کے
مجھے موسم کی انا لکھ دینا

ہاتھ لہرانا ہوا میں اس کا
اور پیغامِ حنا لکھ دینا

سبز کو سبز نہ لکھنا بانیؔ
فصل لکھ دینا فضا لکھ دینا

مشتعل ہاتھی نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

0

نیروبی: جنگل سے فرار ہونے والے مشتعل ہاتھی نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا ہے، مشتعل ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بد مست ہاتھی کی ڈرامائی تصاویر میونگی کروبی نامی شخص نے عکس بند کی، جو امبوسیلی نیشنل پارک کے قریب اپنی گاڑی میں بیٹھے یہ مناظر کیمرے میں محفوظ کررہے تھے، نیروبی سے تعلق رکھنے والا میونگی قومی پارک میں کیمپنگ ٹرپ پر تھا جب اس نے ڈرامائی انداز کو منظر کشی سے دیکھا۔Approach: The elephant went after the parked car after two other vehicles had hurtled down the rural road and startled itمیونگی کا کہنا تھا کہ ہم پر امن طور پر ہاتھیوں کی مستیاں دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران دو گاڑیاں تیز رفتاری کے ساتھ ہمارے پاس سے گزری، دیوقامت ہاتھی کے سامنے سے جیسے ہی تیز رفتار کار گزری اس نے سخت ناراضی کا اظہار کیا، اسی لمحے ہاتھی نے اسی سمت آنے والی دوسری گاڑی پر حملہ کردیا، ہاتھی نے کار کو روند ڈالا، تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور اس حملے میں محفوظ رہا اور گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔

اسی لمحے ہم نے اسی سمت آنے والی ایک اور کار کو رکنے کا اشارہ کیا، جو ہمارے پاس آرہے تھے، ‘میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کار کی اس حرکت نے ہاتھی کو بہت زیادہ مشتعل کیا ہوگا، اسی لئے اس نے حملہ کرنے کی جسارت کی۔

The elephant chases after the motor vehicle

رپورٹ کے مطابق کینیا کی وائلڈ لائف سروس ڈائریکٹر جان وایرو نے ہاتھی کے عالمی دن کے موقع پر امبوسیلی نیشنل پارک کے دورے کے دوران کہا کہ کینیا میں 1989 میں صرف 16,000ہاتھی تھے تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر34,000 سے زائد ہوچکی ہے۔

فواد چوہدری نے نیٹ فلیکس استعمال کرنے والے پاکستانیوں‌ کو خوش خبری سنادی

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیٹ فلیکس استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کو بڑی خوش خبری سنادی۔

سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن متعارف کرنے کے لیے مکمل تیار ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہم نیٹ فلیکس کی طرز پر پہلی پاکستانی او ٹی ٹی ٹیلی ویژن جلد لانچ کردیں گے، اس ضمن میں وزارت ٹیکنالوجی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے‘۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ہم نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو او ٹی ٹی کے قواعد و ضوابط تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے، جیسے ہی  گائیڈ لائن تیار ہوگی ہماری سروس شروع ہوجائے گی‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’نجی شراکت داروں کے تعاون سے او ٹی ٹی سروس کو لانچ کریں گے‘۔

پاکستانی اداکاروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

ٹیٹ فلکس پر اب تک چند ایک ہی پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں، جب او ٹی ٹی سروس متعارف ہوجائے گی تو مقامی لکھاریوں، پرڈیوسر، ہدایت کاروں اور فنکاروں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ہوگا جس کے عوض انہیں معاشی فائدہ بھی ہوگا۔

او ٹی ٹی سروس کیا ہے؟

او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انٹرنیٹ کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے اور اس پر فلمیں ، ڈراموں سمیت دیگر چیزیں ویڈیو کی صورت میں شیئر کی جاسکتی ہیں، اس کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو سیٹلائٹ ٹی وی یا کیبل کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

عمان میں تارکین وطن کیلیے نیا حکم

0

عمان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔

عمان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جہاں ایک جانب گرفتاریاں اور جرمانے کیے جارہے ہیں وہیں اب تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا پابندی کی خلاف ورزی پر ایک غیر ملکی کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

Violators of COVID-19 precautions punished, photos released

عدالت نے بغیر اجاز گھر پر کھانے فروخت کرنے پر ملزم کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی اور جیل کی مدت مکمل کرنے پر اسے ملک سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں غیر ضروری طور پر بغیر اجازت آمد و رفت پر پابندی کی خلاف ورزی پر 7 افراد کے خلاف کرمنل دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک ماہ جیل اور جرمانے کی سزا دی گئی ہیں۔

ان ملزمان کی تصاویر بھی پبلک کی گئی ہیں جس میں ملزمان کی شناخت اور کوائف بتائے گئے ہیں۔

تدفین کے دوران بچیاں زندہ ہوگئیں

0
FILE

قدرت کا معجزہ یا ڈاکٹرز کی غفلت؟ مردہ قرار دی گئیں جڑواں بچیاں تدفین کے دوران زندہ ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بحرین میں پیش آیا جہاں ڈاکٹرز نے بچیوں کو مردہ قرار دے کر والدین کے حوالے کیا۔

والد نے سوشل میڈیا پر معاملے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 16 اکتوبر کو انہیں اسپتال کی جانب سے بچیوں کی ‘میتیں’ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ دی گئیں۔

Bahrain News: Probe launched following tragedy involving newly-born twin  girls

ایک ہفتے کی جڑواں بچیوں کی تدفین کی تیاریاں کی جارہی ہیں تھیں کہ قبر میں اتارنے سے قبل حیران کن پر بچیاں زندہ ہوگئیں۔

واقعے سامنے آنے پر معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو چند گھنٹوں کی تفتیش کے دوران اسے ڈاکٹرز کی غفلت قرار دے دیا گیا۔

سلمانیہ میڈیکل کمپلس کے ڈاکٹرز کو غفلت برتنے اور لاپرواہی پر معطل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بچیوں کا نام زہرہ اور فاطمہ ہیں اور ان کی چند روز قبل ہی پیدائش ہوئی تھیں۔

پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے، سلمان اقبال

0

کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال نے پاکستان کے سب بڑے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

نامور برطانوی صحافی کرن رائے نے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر کو سال 2020 کے 400 بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اُن سے خصوصی انٹرویو کیا۔

کرن رائے نے سلمان اقبال کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کی خدمات کا اعتراف کیا۔

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا سے دنیا کو بہت کچھ سیکھنا ہوگا۔

انٹرویو کے دوران اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او نے پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ اے آر وائی لگونا لانچ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

سلمان اقبال نے انٹرویو میں ایک بار پھر ملک کی خدمت کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے کاموں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے‘۔

واضح رہے کہ کرن رائے کا شمار برطانیہ کے اُن نامور صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ سے ہالی ووڈ اور کرکٹ اسٹارز کے انٹرویوز کر کے میڈیا انڈسٹری میں اپنا بلند مقام بنایا۔

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

0

کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کارروائی کرتے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا گیا تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ بلوچستان ضیالانگو کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے آج کالعدم جماعت کےچار دہشت گرد مارے، ان دہشت گردوں میں کمانڈرعبدالکریم بھی شامل ہے جو لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر رہا ہے، لشکر جھنگوی کا یہ اہم کمانڈراپنےساتھ تیس لوگوں کو لے کر آیا تھا۔

وزیرداخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کچھ دہشت گردوں کو پکڑا تھا، انہوں نےاس گروہ کاانکشاف کیا تھا، ہم کہہ چکےتھےکوئٹہ میں تھریٹ موجود ہے، لہذا اپوزیشن کوئٹہ میں ہونے والاجلسہ منسوخ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد گرفتار

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو گرفتار کیا تھا، سی ٹی ڈی کا حکام کے مطابق ملزم نے دوران حراست سریاب میں قتل، ڈبل روڈ پر بینک ڈکیتی کا بھی اعتراف کیا۔