ہفتہ, جون 21, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 13083

ٹرین ٹکٹ سے بچ کر بھاگنے والا نوجوان موت کا ٹکٹ کٹا بیٹھا

0

 امریکا میں سب وے ٹرین میں مفت سفر کی خواہش میں نامعلوم نوجوان نے اپنی جان گنوا دی، متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

سال نو پر نیویارک میں اٹھائیس سالہ نوجوان سب وے ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کیے لیے اسٹیشن پہنچا اور 2.75 ڈالر (پاکستانی پانچ سو روپے تقریباْ) کا ٹکٹ لیے بغیر ٹرین کا رخ کیا، اس دوران اسے ٹرن اسٹائل (ایک رکاوٹ) کو عبور کرنا تھا جو ٹکٹ دکھانے پر خود ہی راستہ دے دیتی ہے۔

نوجوان نے ٹکٹ نہ ہونے کے باعث اس رکاوٹ کو چھلانگ لگا کر عبور کرنے کا فیصلہ کیا اس دوران کئی ناکام کوششیں کیں لیکن آخری کوشش میں وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اس کا سر نیچے کسی چیز سے جا ٹکرایا، حادثے کے باعث‌ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

امریکی پولیس کے مطابق انھیں سب وے اسٹیشن پر نوجوان گرا ہوا دکھائی دیا جب ہم اس کے قریب گئے تو وہ ہلاک ہوچکا تھا، متوفی کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے تاحال نوجوان کی موت کی وجہ نہیں بتائی تاہم ایسا لگتا ہے کہ رکاوٹ عبور کرنے کے دوران اس کا سر نیچے زمین پر زور سے لگا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

سستے ٹکٹ خریدنے کا طریقہ بتانے والی ایئرہوسٹس نوکری سے فارغ

0

واشنگٹن : سستے ٹکٹ اور بہترین نشست حاصل کرنے کا طریقہ بتانے والی ایئر ہوسٹس کو ایئرلائن نے ملازمت سے فارغ کردیا۔

ایئرلائن کا ٹکٹ خریدنا ہر کسی کی استطاعت میں نہیں ہوتا مالی طور پر مستحکم افراد ہی ہوائی جہاز سے سفر کرسکتے ہیں لیکن اگر ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی سستا ملنا شروع ہوجائے یقیناً جہاز سے سفر کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

امریکا کی یوناٹیٹڈ ایئرلائن نے اپنی ایک ایئر ہوسٹس کو نوکری سے نکالا ہے کیوں کہ وہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر یونیفارم میں ویڈیوز شیئر کرتی تھی اور جہاز میں بہترین سیٹ اور سستا ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتاتی تھیں۔

ہوائی جہاز کمپنی نے ایئرہوسٹس کو کمپنی کے راز افشاں کرنے پر یہ کہتے ہوئے نوکری نکال دیا کہ ایرینا بلوم نے کمپنی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایرینا کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے کہی گئی اچھی باتیں ایک طرح سے کمپنی کی تشہیر تھیں لیکن وہ بالکل نہیں سمجھ پا رہی ہیں کہ کمپنی نے انہیں اس معاملے پر کیوں نکالا۔

رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگ پر ان کی حمایت میں بول رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ ایرینا سے تعریف سن کر انہوں نے کمپنی میں نوکری کے لیے اپلائی کیا تھا۔

ہیری اور میگھن کی مقبولیت میں کمی

0

لندن : شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل کی مقبولیت میں کمی آنے لگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی خاندان سے متعلق برطانیہ میں ایک عوامی سروے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا جب کہ ہیری اور میگھن کی ریٹنگز منفی میں چلی گئی۔

سروے کے نتائج کے مطابق ملکہ برطانیہ 60 پلس ریٹنگز کے ساتھ شاہی خاندان کے مشہور ترین افراد میں پہلے، شہزادہ ولیم 55 پلس ریٹنگز کے ساتھ دوسرے، کیٹ مڈلٹن 47 پلس ریٹنگز کے ساتھ تیسرے، اور شہزادی این 39 پلس ریٹنگز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ شہزادہ ہیری کو 0 اور میگھن مرکل کو منفی 17 ریٹنگز ملی۔

ان کے علاوہ کئی سالوں کے اسکینڈل اور تنازعات کے بعد، شہزادہ اینڈریو منفی 50 ریٹنگز کے ساتھ شاہی خاندان کے افراد میں سب سےپیچھے ہیں۔

من پسند چینلز میں اشتہارات کی تقسیم، محمدزبیر کا اعتراف

0

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر عمر نے لیگی دورِ حکومت میں من پسند ٹی وی چینلز کو ‏اشتہارات دینے کا اعتراف کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں محمد زبیر عمر نے چینلز میں اشتہارات کی تقسیم ‏سے متعلق کہا کہ اینکرز ن لیگ حکومت کیخلاف کنٹینر پر کھڑے ہو کر بیانات دے رہےتھے ایسی ‏صورت ہم اےآروائی نیوز کو اشتہارات کیسےدیتے؟

پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے جواب میں کہا کہ مطلب ن لیگ کی تعریف کرنے والے اینکرز ‏کو دیکھ کر اشتہارات دیئےگئے۔

محمدزبیر نے کہا کہ اےآروائی نیوز کی ریٹنگ کم تھی اس لیےہم نےاشتہارات نہیں دیئے۔

پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ محمدزبیر نے اعتراف کر لیا کہ ‏ن لیگ بیانیے والےچینل کو زیادہ اشتہارات دیئے محمدزبیرنےمان لیاانہوں نےجان بوجھ کر ‏اےآروائی نیوز کو اشتہارات نہیں دیئے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وسیم بادامی نےمحمدزبیرسےگفتگوکرکےن لیگ کوبےنقاب کر دیا۔

امارت اسلامیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ

0

امارت اسلامیہ فورسز کا ہیلی کاپٹر گرِ کر تباہ ہو گیا جب کہ طالبان حکومت نے دیگر ممالک سے ‏اپنے ہیلی کاپٹر واپس دینے پر زور دیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق پیر کے روز قندھار میں امارت اسلامیہ فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ‏ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ سوار افراد کے بارے ‏میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب طالبان نے پڑوسی ممالک سے افغان طیاروں کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کر دی ‏ہیں۔

امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ طیاروں کی واپسی کے لیے اعلیٰ ‏سطح پر مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔

اگست میں طالبان کے کابل کا کنٹرول سنبھالنے اور اتحادی افواج کے انخلا کے دوران افغان پائلٹ ‏طیاروں پر تاجکستان، ازبکستان اور پڑوسی ممالک فرار ہو گئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ 40 سے زیادہ طیارے پڑوسی ممالک خاص طور پر تاجکستان اور ازبکستان کے ‏لیے اڑان بھرے تھے اور اب ان طیاروں کی واپسی پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارف کا سارہ خان کو بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ

0

مداح نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کو بیٹی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ سارہ خان اور ان کے خاوند فلک شبیر انٹرنیٹ پر خاصے متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی زندگی سے متعلق باتیں شیئر کرتے رہتے ہیں اور اب دونوں شخصیات اپنی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں۔

سارہ خان نے اپنے شوہر کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں فلک شبیر بیٹی عالیانی کو سلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اپنی اہلیہ سے کہہ رہے ہیں کہ ‘عالیانہ تم سے نہیں سوتی’ جس پر سارہ خان جواب دیتی ہیں کہ ‘عالیانہ کو اپنے بابا سے ہی سونا ہوتا ہے’۔

عالیانہ کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو مداحوں نے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا اور سارہ خان کی ننھی پری عالیانہ کی تعریف کی، وہیں ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ماشاء اللّٰہ، پلیز عالیانہ کو تو میڈیا سے دور رکھیں’۔

طالبان نے ہزاروں لیٹر شراب نہر میں بہا دی

0

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کے تین ڈیلروں کو  گرفتار کرکے ان سے برآمد تین ہزار  لیٹر شراب نہر میں بہادی

افغانستان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کی جانب سے ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس کا عملہ چھاپے کے دوران ڈرموں میں ذخیرہ شدہ شراب کو ضبط کرنے کے بعد نہر میں انڈیل رہا ہے

جی ڈی آئی کے ٹویٹر اکاوٗنٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق سی آئی اے کے انٹیلی جنس کے ایک خصوصی آپریشنل یونٹ نے معتبر خفیہ معلومات پر کابل کے کارت چار علاقے میں شراب کے تین ڈیلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین ہزار لیٹر شراب برآمد کی۔

عملے نے  شراب کو نہر میں تلف کرنے کے بعد شراب فروشوں کو عدلیہ کے حوالے کردیا

جاری کردہ رپورٹ میں یہ واضح نہیں ہے کہ چھاپہ کب مارا گیا یا شراب کو کب تلف کیا گیا

واضح رہے کہ مغرب کی حمایت یافتہ سابقہ حکومت میں بھی افغانستان میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی تھی

ایجنسی کی جانب سے اتوار کو ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں ایک اہکار نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو شراب بنانے اور اس کی فراہمی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ترک صدر نے دورہ سعودی عرب کا اعلان کر دیا

0

ترک صدر رجب طیب اردوان نے دورہ سعودی عرب کا اعلان کر دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان آئندہ ماہ فروری میں سعودی عرب کا دروہ کریں ‏گے۔

استنبول میں ایک تقریب کے بعد گیلری میں موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے ‏کہا کہ وہ فروری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ‏سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے

گزشتہ سال نومبر میں یو اے ای کے ولی عہد نے ترکی کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر صدر رجب ‏طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ فروری میں متحدہ عرب امارات کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں ‏کیونکہ دونوں ممالک برسوں کے کشیدہ تعلقات کو پس پشت ڈالنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس دورے میں ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان صدر طیب رجب اردگان اور ولی عہد شیخ ‏محمد بن زاید آل نہیان کی موجودگی کئی معاہدے ہوئے تھے۔

بلال یاسین معاملہ: سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کا کیا تعلق ہے؟

0

لاہور: بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس تفتیش میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے، سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کا نام بھی درمیان میں آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں سامنے آنے والے دو ناموں میں سے ایک مرکزی ملزم ساجد گرما کی عابد باکسر کے ساتھ تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور رہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کے ساتھ ملزم کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد تفتیش میں نیا موڑ آ گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے عابد باکسر سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد گرما ڈیوٹی فری شاپ میں غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرنے کا کام کرتا ہے، اور اس کے بلال یاسین کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، شوٹر کو اسلحہ فراہم کرنے والا مرکزی ملزم ٖگرفتار

واضح رہے کہ سی آئی اے پولیس نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں شوٹر کو اسلحہ فراہم کرنے والے مرکزی ملزم افضل کو آج گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش افضل کے انکشاف پر 2 اہم کرداروں ساجد گرمااور محسن کے نام سامنے آئے تھے، افضل نے تحقیقات میں بتایا کہ شوٹرز کو وہ نہیں جانتا، تاہم اسلحہ ساجد گرما کے کہنے پر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں سامنے آنے والا محسن جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، جب کہ ساجد گرما کو تفتیش کے لیے فون کیا گیا تو وہ فرار ہو گیا، اس سلسلے میں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

کویت کا اپنے شہریوں کو یورپی ممالک چھوڑنے کا حکم

0

 برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث کویت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر  تینوں ممالک چھوڑنے کا  حکم دیا ہے

ایک غیر ملکی ویب سائٹ عاجل کے مطابق مذکورہ تینوں یورپی ممالک میں کویت کے سفارتخانوں نے اپنے الگ الگ بیانات جاری کیے ہیں جس میں کویتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون  برطانیہ، فرانس اور جرمنی  میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، اس صورتحال میں احتیاط کا تقاضا ہے کہ کویتی شہری پہلی فرصت میں ان ممالک سے نکل جائیں

کویتی سفارتخانوں نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ احتیاطاْ ان دنوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا سفر نہ کریں

کویتی سفارتخانوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس حوالے سے ان کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو پہلی فرصت میں قونصل یا سفارتخانے رابطہ کریں، اس حوالے سے چوبیس گھنٹوں میں کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے