بدھ, جون 18, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1930

’بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ساتھ 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ ‘

0

بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانی کا کہنا ہے کہ پہلے ان کا صرف 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ تھا وہ کہتے ہیں اب اس کے ساتھ 26 نومبر کو شامل کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی بانی کی بہن علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چاہتے ہیں واقعے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے تین موسٹ سینئر ججز جے آئی ٹی کی سربراہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے ہے کہ ناحق ایف آئی آر ختم کی جائیں۔

علیمہ خانم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ وہ لاعلم میں کہ ڈی چوک میں کتنی شہادتیں ہوئیں اور کتنے لوگ زخمی ہوئے؟ انھیں نہیں پتا کتنے لوگ لاپتا ہیں‘‘، ابھی تک 200 سے زائد کارکنان لاپتا ہیں، لاپتہ کارکنان کے حوالے سے شک ہے کہ وہ بھی شہید ہوچکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی لاپتا کارکنان کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 دسمبر کو یوم شہداء کا دن مقرر کیا گیا ہے، پشاور سمیت دنیا بھر میں کارکنان اس دن دعا کریں گے۔

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں چل سکتا، ہم اس نظام کو قبول نہیں کریں گے۔

ایم ڈی کیٹ کے امتحانی سوال میں غلطی، طلبا کو 3 دن کی مہلت

0
ایم ڈی کیٹ2025

سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد  کیا گیا۔

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیپر میں صرف بالوجی سیکشن میں ایک فیصد سوال میں غلطی سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان 14 دسمبر کو رات 12 بجے کیا جائے گا اور شکایات کے حوالے سے طلبا کو 3 دن کی مہلت دی جائے گی جس کے بعد 18 کو حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ پاسنگ پرسنٹیج ایم بی بی ایس طلبا کیلئے 55 فیصد ہے اور 110 مارکس والے طلبا ایڈمنشن کیلئے اہل ہوں گے، بی ڈی ایس طلبا کیلئے 50 فیصد ہے اور 100مارکس لینے والے طلبا ایڈمیشن کیلئے اہل ہوں گے۔

وائس چانسلر نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ کے دوران 2 امتحانی مراکز میں 4 جعلی امیدوار پکڑے گئے جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے پکڑے گئے 2امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج کرایا، مہران یونیورسٹی جامشورو میں 2 امیدوار رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے فرار جعلی امیدواروں کی شناخت ہو گئی ان پر بھی مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے سے بچانے کے لیے آئی بی اے سکھر نے کیا حکمت عملی اختیار کی؟

بابراعظم آج سب سے بڑا ریکارڈ بنانے کو تیار

0
بابر اعظم

رنز کی مشین بابراعظم نے اہم سنگ میل پر نظریں جما لیں۔

بابراعظم T20Is میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے سے صرف 39 رنز دور ہیں۔ وہ فی الحال 126 میچوں میں 4,192 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

30 سالہ بابراعظم بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہیں جو 159 میچوں میں 4،231 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

خاص طور پر، روہت نے حال ہی میں 2024 کے T20 ورلڈ کپ کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

ویرات کوہلی، جنہوں نے روہت کے ساتھ، اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا وہ 125 میچوں میں 4،188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 147 میچوں میں 3،655 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

T20I کیریئر میں سب سے زیادہ رنز:

روہت شرما (بھارت) – 4,231

بابر اعظم (پاکستان) – 4,192

ویرات کوہلی (بھارت) – 4,188

پال سٹرلنگ (آئرلینڈ) – 3,655

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

بلوچستان میں فورسز سے مقابلے میں 15 خارجی ہلاک، بہادری سے لڑتے ہوئے جوان شہید

0
امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 15 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور 15 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی عارف الرحمان شہید ہوگئے، علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔

گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا تھا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج دہشتگرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کیے گئے تھے۔ علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلیے سینٹائزڈ آپریشن کیا گیا تھا۔

اس سے دو روز قبل خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خارجی دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگرد کو ہلاک کیا تھا جبکہ ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 9 خوارجی مارے گئے تھے۔

تھل میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حاملہ ناکام بنایا گیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے، واقعے میں دھرتی کے 6 بہادر سپوتوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

فخر زمان کی عدم شمولیت پر کپتان محمد رضوان نے کیا کہا؟

0
رضوان

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی جنوبی افریقہ کیخلاف فخر زمان کی عدم شمولیت پر لب کشائی کردی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نیا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپنر فخر زمان سے متعلق سب جانتے ہیں وہ گیم چینجر ہیں لیکن وہ بیمار ہیں اور امید ہے جلد صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپسی کریں گے۔

کپتان نے کہا کہ فخر سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے جس سے کسی کو یہ محسوس ہو کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا اور زمبابوبے میں اچھی پرفارمنس دی یہاں بھی بہترین نتائج کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی کہا تھا کہ فخر زمان کو فٹنس کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا جبکہ فخر نے ان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالکل فٹ ہیں اور کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

محمد رضوان کپتان ہوں گے دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، سلمان آغا، بابر اعظم، حارث رؤف، عرفان خان، جہانداد خان، صائم ایوب، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

نیب نے کے ایم سی کے محکمہ پارکس کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں

0

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ پارکس نیب کے ریڈار پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے کے ایم سی کے محکمہ پارکس کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ اس حوالے سے نیب  نےڈی جی پارکس کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

نیب نے کےایم سی کے تحت موجود پارکس کی لسٹ بھی طلب کر لی ہے جب کہ 2016 سے پارکس کو جاری فنڈز کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

فنڈز کس مد میں خرچ کیےگئے؟ ڈی جی پارکس کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔ محکمہ پارک کےافسران پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیپرا میں سماعت پر صارفین نے کے الیکٹرک کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیے

0
کے الیکٹرک نیپرا

اسلام آباد: کے الیکٹرک کے رائٹ آف کلیمز پر نیپرا میں سماعت کے دوران صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے رائٹ آف کلیمز پر نیپرا میں سماعت کے دوران صارفین نے کہا کہ کراچی میں کاروبار کرنا ناممکن ہوگیا ہے، بجلی کی لاگت سے سیکڑوں فیکٹریاں بند ہوگئیں اور مزید بند ہورہی ہیں۔

صارف نے کہا کہ کراچی کے صارفین سے سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کا سرچارج وصول کیا جارہا ہے، رائٹ آف کلیمز یا کسی اور مد میں مزید بوجھ مسترد کرتے ہیں۔

کے الیکٹرک صارف نے کہا کہ اضافی سرچارج عائد کرنے سے شہر میں امن و امان کے مسائل پیدا ہوں گے۔

صارف نے سوال کیا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کا مقصد کیا تھا کیا وہ حاصل ہوگیا؟ کے الیکٹرک مہنگی بجلی پیدا کررہی ہے اور ٹیرف ڈفرنشل سبسڈی لے رہی ہے۔

صارف کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو تمام مارجن دینے کے بعد بھی رائٹ آف کلیمز کم نہیں ہورہے۔

’فضل الرحمان سنجیدہ سیاستدان ہیں وہ بانی پی ٹی آئی جیسی حرکتیں نہیں کرتے‘

0
مدارس بل کا معاملہ حل ہونے پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل سامنے آگیا

ٹھٹھہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقابلے میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو بہتر سیاستدان قرار دے دیا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان پرانے سیاستدان ہیں، ان کا ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ مدارس کی رجسٹریشن ہے، وہ سرکار کے بجائے مدارس کی رجسٹریشن تنظیم سے کروانا چاہتے ہیں۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں پاکستان کی تعلیم یکساں ہو دو تین معیار نہیں ہونے چاہئیں، میں ان کو سنجیدہ سیاستدان سمجھتا ہوں کیونکہ یہ وہ حرکتیں نہیں کریں گے جو عمران خان کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی سول نافرمانی کی تھی جو بری طرح ناکام ہوئی، سول نافرمانی کیلیے ان کی پارٹی میں بھی دو رائے ہیں، سول نافرمانی کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں کہ ہم اس پر بات کریں، انہوں نے جو بھی کیا وہ پاکستان کی مخالفت میں کیا۔

چند روز قبل سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا تب سے سیاسی فین ہوں جب انہوں نے پی ٹی آئی کو پیچھے لگایا۔

کامران مرتضیٰ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ میرا اور کامران مرتضیٰ کا ہاتھ جدا نہیں ہوگا، میں یہاں کسی مطلب یا مفاد کیلیے نہیں آیا۔

فیصل واوڈا نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے 26ویں ترمیم پر بات ہوئی، پی ٹی آئی نے جو کیا اس پر انہوں نے مخلصی دکھائی، میں دوستی اور دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں، سیاسی طلاقیں اور سیاسی عدت سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے معلومات لیں، سربراہ جے یو آئی (ف) کا گھر سیاسی قلعہ ہے ہمیں ماننا چاہیے۔

برین ڈرین پر ویڈیو رپورٹ: نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان سے نقل مکانی کیوں چاہتی ہے؟

0

پاکستان سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی نقل مکانی کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے، پائڈ نامی ادارے کے مطابق نوجوان نسل مستقبل سے مایوس اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔

اوورسیز اینڈ امیگریشن آف پاکستان کے مطابق اس سال ملک چھوڑنے والوں اور روزگار کے لیے جانے والوں کی تعداد مئی 2024 تک 2 لاکھ 81 ہزار تھی، جب کہ صبح بخیر کے پروگرام میں گیلپ کے نمائندے نے باہر جانے والوں کی غلط تعداد 7 لاکھ بتائی ہے۔

پاکستان میں معاشی بدحالی او ر بے روزگاری کی بنا پر 70 فی صد سے زائد تعلیم یافتہ نوجوان بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائڈ) 2022 کی رپورٹ کے مطابق 62 فی صد تعلیم یافتہ نوجوان، جن کی عمریں 15 سے 24 سال ہیں، پاکستان کے مستقبل سے مایوس ہو کر ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر نوجوان معاشی بہتری کی خاطر جانا چاہتے ہیں، مگر سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے نوجوان عزتِ نفس اور یکساں مواقع نہ ملنے کی وجہ سے بھی ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ بیرون ملک جانے والوں میں سب سے کم دل چسپی کا مظاہرہ پنجاب اور اسلام آباد کے نوجوانوں میں دیکھنے میں آیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ اس ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان کیوں ملک چھوڑنا چاہتا ہے؟

پاکستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی نقل مکانی اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک کا نوجوان ملک کے مستقبل سے نہ صرف مایوس ہے بلکہ وہ عدم تحفظ کا بھی شکار ہے۔ ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نوجوان اس ملک کی خراب معیشت اور بے روزگاری کی صورت حال کی وجہ سے مستقبل سے مایوس ہو کر ملک چھوڑنا چاہتا ہے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

0
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنگ میل عبور کرنے پر نظر جمالی ہیں۔

سابق کپتان بابر اعظم 39 رنز بنا کر ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے،

بابر اعظم نے 126 میچز میں 4192 رنز اسکور کررکھے ہیں جبکہ بھارت کے روہت شرما 159 میچز میں 4231 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، بابر کو روہت کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 39 رنز درکار ہیں۔

شاہین آفریدی کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف 3 وکٹیں درکار ہیں وہ ٹی 20 میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بن جائیں گے۔

تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔

محمد رضوان کپتان ہوں گے دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، سلمان آغا، بابر اعظم، حارث رؤف، عرفان خان، جہانداد خان، صائم ایوب، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔