اتوار, جولائی 6, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 22597

ڈی این اے پر جدید تحقیق نے آریائی تاریخ پر انتہا پسند ہندوؤں کے خیالات جھٹلا دیے

0

واشنگٹن: قدیم ڈی این اے پر جدید ترین تحقیق نے بھارت کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قوم پرست انتہا پسند ہندوؤں کو غصے اور جھنجھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدید جینیاتی علم نے ثابت کر دیا ہے کہ انڈیا کی طرف مختلف خطوں سے متعدد بار ہجرتیں ہوئیں اور انڈین تہذیب صرف آریائی ثقافت پر مبنی نہیں ہے، نہ ہی انڈین تہذیب کا منبع یہی خطہ ہے۔

[bs-quote quote=”بھارت میں پائی جانے والی تہذیب کی قدیم بنیاد انڈیا میں نہیں بلکہ کہیں اور تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

دنیا کے نامور ماہرینِ جینیات نے قدیم ڈی این اے پر تحقیقات کے بعد انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں پائی جانے والی تہذیب کی قدیم بنیاد انڈیا میں نہیں بلکہ کہیں اور تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا کی تہذیب مختلف نسلوں اور تاریخوں سے مل کر بنی ہے، تاہم دائیں بازو کے ہندو قوم پرستوں کے لیے یہ تحقیقاتی نتیجہ غصے کا باعث بن گیا ہے، ان کا اپنے نسلی طور پر خالص ہونے کے تصور پر اصرار برقرار ہے۔

ہارورڈ یونی ورسٹی واشنگٹن کے جینیات دان ڈیوڈ ریخ کی قیادت میں ’جنوبی اور وسطی ایشیا میں جینیاتی تشکیل‘ کے موضوع پر تازہ ترین تحقیق مارچ 2018 میں شایع ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے 92 محققین نے حصہ لیا جو جینیات، تاریخ، آرکیالوجی اور انتھراپولوجی کے اہم نام ہیں۔

[bs-quote quote=”دائیں بازو کے ہندو قوم پرستوں کے لیے یہ تحقیقاتی نتیجہ غصے کا باعث بن گیا ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

تحقیق میں انڈیا کی طرف 2 بڑی ہجرتوں کا انکشاف کیا گیا ہے جو گزشتہ 10 ہزار برس کے دوران کی گئیں، پہلی ہجرت مال مویشی بالخصوص بکریاں پالنے والے لوگوں نے جنوب مغربی ایران کے علاقے زگروز سے کی، یہ علاقہ بکریاں پالنے کے حوالے سے اوّلین خطہ سمجھا جاتا ہے۔

ماہرینِ جینیات نے کہا ہے کہ یہ لوگ 7 ہزار سے 3 ہزار قبل مسیح کے درمیان یہاں آئے اور جنوبی ایشیا میں پہلے سے آباد افریقا سے 65 ہزار برس قبل آئے لوگوں میں گھل مل گئے، اور یہاں ہڑپہ تہذیب کی بنیاد رکھی۔

دوسری ہجرت کے بارے میں محققین کا کہنا ہے کہ یہ 2 ہزار قبل مسیح کے بعد ہوئی، یہ آریائی لوگوں کی ہجرت تھی جو ماہرین کے مطابق قازقستان سے آئے۔ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سنسکرت زبان کی ابتدائی شکل انھی لوگوں کے ساتھ اس خطے میں آئی۔

ماہرینِ جینیات و نسلیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھی لوگوں کے ساتھ گھوڑے پالنے کے علاوہ جانوروں کی قربانی کی مذہبی روایات بھی آئیں، اور انھی لوگوں نے ہندو مت کی ابتدائی شکل کی بنیاد رکھی۔

[bs-quote quote=”تحقیق میں انڈیا کی طرف 2 بڑی ہجرتوں کا انکشاف کیا گیا ہے جو گزشتہ 10 ہزار برس کے دوران کی گئیں۔ آریا لوگوں سے بھی قبل یہاں جنوب مغربی ایران سے قبیلے نے ہجرت کی جس نے پہلے سے موجود افریقیوں کے ساتھ مل کر ہڑپہ تہذیب کی بنیاد رکھی۔” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ماہرین نسلیات نے انڈیا کی جانب ہونے والی اور بھی کئی ہجرتوں کا ذکر کیا ہے، جیسا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے لوگوں کی ہجرت جو اسٹرو ایشیاٹک زبانیں بولتے تھے۔

محققین کے مطابق آریاؤں کی طرح مغل وغیرہ جیسے مسلمان فاتحین نے بھی دوسرے علاقوں سے یہاں ہجرت کی اور اپنے گہرے تہذیبی آثار چھوڑے۔

نئی تحقیق نے ہندو قوم پرستوں کو اس بات کی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے کہ اس حقیقت کو کیسے تسلیم کیا جائے کہ آریا انڈیا کے ابتدائی باسی نہیں تھے، اور ہڑپہ یا وادیٔ مہران کی تہذیب ان سے بھی پہلے موجود تھی۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ اس تحقیق میں حصہ لینے والے ہی ایک محقق ہارورڈ کے سابق پروفیسر سبرامینم سوامی جو انڈیا کی حکمراں جماعت کے رکن پارلیمان بھی ہیں، نے ایک ٹویٹ میں ریخ اینڈ کمپنی کی تحقیق کو جھوٹ کا پلندہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ دائیں بازو کے کئی ہندوؤں کے لیے یہ انکشافات قابلِ قبول نہیں، وہ اسکولوں کی تدریسی کتابیں تبدیل کرانے کے لیے مہم چلاتے رہے ہیں تاکہ ان میں سے آریا لوگوں کی باہر سے ہجرت کی باتوں کو نکالا جا سکے۔ ان کے مطابق اس خطے کی تاریخ کی شروعات ہی انڈیا سے ہوئی ہے۔

"نلکے کا پانی صاف ہے یا نہیں؟” وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کی ویڈیو وائرل

0

لاہور: وزیر  اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چولستان کا دورہ کیا، جہاں‌ انھوں نے عوام کو میسر سہولیات کا جائزہ لیا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے بغیر کسی پروٹوکول چولستان کا دورہ کیا، وہ خود گاڑی ڈرائیو کرکے پہنچے۔

اپنے اس دورے میں انھوں نے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور  ایک نلکے سے پانی پیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی.

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پانی کی کوالٹی چیک کی اور موقع ہی پر ہدایت جاری کیں.

خیال رہے کہ آج عثمان بزدار نے تحصیل احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل کا دورہ کروں گا، ہمارا ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کے لئے وقف ہے.

انھوں نے کہا کہ صفائی انتظامات بہتر بنانا مقامی اداروں کی ذمے داری ہے، تحریک انصاف کی حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی، مختصر عرصے میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے.

مزید پڑھیں: قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہمارا ہدف ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کھوکھلے نعروں کا دور گزرچکا،عملی اقدامات کی گواہی خودعوام دیں گے، کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا.

لائن آف کنٹرول : پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

0

راولپنڈی: پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نشانہ بنائے گئے ڈرون کی تصویر شیئر کی اور آگاہ کیا کہ لائن آف کنٹرول ستوال سیکٹر پر پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون (کواڈ کاپٹر) کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت کا جاسوسی ڈرون ناپاک عزائم لیے پاکستانی سرحد میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے مار گرایا تھا، یعنی 2 روز میں بھارت کا دوسرا ڈرون پاک فوج کا نشانہ بنا۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول: پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ’انشااللہ کسی ایک بھارتی ڈرون کو بھی سرحدپار نہیں کرنےدیں گے‘۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو باغ سیکٹر کے قریب نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس کا دفتر خارجہ نے بھرپور انداز میں جواب دیا اور پاک فوج نے سرحد پر بھارتی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

ہاک فوج نے کب کب بھارتی ڈرونز کو سرحد کے قریب نشانہ بنایا؟

قبل ازیں پاک فوج نے 19 نومبر 2016 کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈرون 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا ڈرون گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

بعد ازاں 27 اکتوبر 2017 کو بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کرنے کی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے بروقت ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے علاقے رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔

اس سے قبل 2015 میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون مارا گرایا تھا جس کے تکنیکی تجزیے کے دوران جاسوسی کے ناقبل تردید شواہد سامنے آئے تھے۔

امریکا ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنے شہری تک رسائی کا خواہاں

0

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امید ہے کہ روس ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے امریکی شہری تک بہت جلد رسائی دے دے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا نے روس پر واضح کردیا ہے کہ ہماری توقع کیا ہے اور ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ گرفتار امریکی شہری پر کس قسم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر پال کو بلاجواز اور غیر مناسب طور پر حراست میں لیا گیا ہے تو ہم اس کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کریں گے۔

واضح رہے کہ روس کی داخلی سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ جمعہ کو امریکی شہری پال ولان کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: روس میں‌ امریکی شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

روس کا کہنا تھا کہ جاسوسی کی ایک کارروائی کے دوران پال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی جاسوس پال ولان امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتا ہے، وہ سابق میرین ہے، پال ولان کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ماسکو میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا۔

روس کا کہنا تھا کہ ایف ایس بی نے 28 دسمبر کو اس مشتبہ امریکی جاسوس کو گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف فوجداری کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سال 2019 کے پہلے روز ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کی پیدائش، بھارت سرفہرست، پاکستان بھی شامل

0

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال (یونی سیف) کے مطابق سالِ نو کے پہلے روز تین لاکھ 95 ہزار 72 بچے دنیا بھر میں پیدا ہوئے۔

یونی سیف کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بچے بھارت میں پیدا ہوئے، دوسرے نمبر پر چین تیسرے پر نائیجیریا، چوتھے پر پاکستان جبکہ پانچویں پر انڈونیشیا رہا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں یکم جنوری کو 69 ہزار 9سو 44، چین میں 44 ہزار 940، نائیجیریا میں 25 ہزار 685،  پاکستان میں پندرہ ہزار ، انڈونیشیا میں 13 ہزار 256 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

مزید پڑھیں: تیس برس بعد بچوں کی پیدائش کیسے ہوگی؟ منفرد دعویٰ

یونی سیف کے مطابق امریکا میں سال نو کی آمد پر 11 ہزار 86 بچوں کی پیدائش ہوئی اس طرح یہ ملک فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا جبکہ آسٹریلیا میں صرف 168 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک مہم کا آغاز کیا تھا جس میں والدین کو یہ کہا تھا کہ وہ یکم جنوری کو پیدا ہونے والے بچوں کی تصاویر یونی سیف کو ارسال کریں۔

یونی سیف نے والدین کی جانب سے بھیجی جانے والی تصاویر کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنایا اور انہیں اعزاز دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ضروری آپریشن سے بچوں کی پیدائش کا خطرناک رجحان

یاد رہے کہ ادارہ برائے اطفال نے دنیا بھر میں پیدا ہونے والے بچوں کی زندگی کو بچانے کے لیے بھی مہم شروع کی ہوئی ہے، جس کے تحت والدین کو سمجھایا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا مکمل خیال رکھیں اور انہیں اچھی غذا فراہم کریں۔

تصاویر دیکھیں

فلسطین میں پیدا ہونے والی بچی
بھارت میں پیدا ہونے والی کویتا
برازیل میں پیدا ہونے والی بچی
بھارت، ماں اپنی بچی کو گود میں اٹھائے بیٹھی ہے
چین میں پیدا ہونے والی بچی
نائیجیریا، یکم جنوری کو پیدا ہونے والی بچی اپنے والدین کی گود میں ہے

سعودی عرب: نومنتخب گورنروں، وزراء اور ارکان شوریٰ نے حلف اُٹھا لیا

0

ریاض: سعودی عرب میں نو منتخب گورنروں، وزراء اور مجلس شوریٰ کے ارکان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ اپنے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ریاض میں الیمامہ شاہی محل میں منعقد ہوئی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

عہدوں کا حلف اُٹھانے والوں میں وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد فہد بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز، وزیر مملکت عبداللہ مبارک، وزیر تعلیم حمد بن محمد الشیخ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، وزارتی کونسل میں ردوبدل، وزیر خارجہ تبدیل

عہدوں کا حلف اُٹھانے والے دیگر وزراء میں وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ، اسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز، گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز، مجلس شوریٰ کے ارکان محمد بن حمود المزید اور محمد عسیری شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو نیشنل گارڈ کا وزیر کیوں مقرر کیا گیا

اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نو منتخب عہدیداروں کو ان کے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے خصوصی ہدایات بھی دیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے استاد 101 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

0

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے استاد جیفری ڈگلس لینگ لینڈز 101 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس لینگ لینڈز کا انتقال ہوگیا، وہ ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کے استاد تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنے مدرس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاد محترم کی رحلت پر دل نہایت افسردہ اور غمگین ہے۔

انھوں نے کہا کہ استاد ہونے کے ساتھ انہوں نے شاہراہِ قراقرم کی تعمیر سے قبل مجھ میں کوہ پیمائی (ٹریکنگ) کا ذوق جگایا اور مجھے شمالی علاقوں کا گرویدہ بنایا۔

وزیر اعظم نے اپنے استاد کے ساتھ اس وقت کی تصویر بھی شیئر کی، جب وہ بارہ برس کے تھے.

یاد رہے کہ میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس 21 اکتوبر 1917 کو پیدا ہوئے تھے. ’دی میجر‘ کے نام سے معروف اس مدرس نے پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگ لینڈز اسکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔

عمران خان کے علاوہ بھی کئی معروف سیاسی شخصیات ان کی شاگرد رہیں۔

وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے، شیڈول جاری

0
عمران خان کل ترکی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، ترجمان کی جانب سے دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بروز جمعرات ترکی کے دو روزہ دورے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اور عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ ترکی سے متعلق شیڈول جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق وزیراعظم کل خصوصی طیارے کے ذریعے شام چار بجے ترکی کے شہر قونیہ پہنچیں گے۔

وہ اپنے دورے کے موقع پر میولانا میں رومی میوزیم کا دورہ کریں گے اور بعد ازاں وزیراعظم انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سےخطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم جمعہ کی صبح کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کے بزنس فورم سے خطاب کے موقع پر ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان اتاترک میوزیم کا بھی دورہ کریں گے، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان جمعہ کی نماز ملت مسجد میں ادا کریں گے، نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے استقبالیہ دیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم کی ترک صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اور عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے ترکی کا دو روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عشائیہ کے بعد ترکش میڈیا کو انفرادی انٹرویو بھی دیں گے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کی شام کو وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ڈنمارک، ٹرینوں میں تصادم، 6 افراد ہلاک، 16 زخمی

0

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، حادثہ صبح 7:30 بجے پیش آیا۔

ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ٹرین حادثے کے بعد امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم طوفان کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات درپیش ہیں۔

حکام کے مطابق مسافر ٹرین میں 131 مسافر سوار تھے جو کوپن ہیگن جارہی تھی اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی مالی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: ترکی میں دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، 9 افراد ہلاک 47 زخمی

ڈنمارک کے وزیراعظم لارس لوئیکے نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈنمارک پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے کے حوالے مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت سمندر میں بہت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور ایک مال بردار گاڑی کی ایک بوگی کی چھت اُڑ کر مخالف سمت سے آنے والی ایک مسافر ریل گاڑی سے ٹکرا گئی۔

واضح رہے کہ مشرقی اور مغربی ڈنمارک کے درمیان سمندر میں اٹھارہ کلو میٹر طویل یہ ریلوے پل مرکزی جزیرے زی لینڈ کو قریبی جزیرے فونین سے ملاتا ہے۔

وفاقی حکومت کراچی کے مسائل پرقابو پانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے: وزیر اعظم کی ہدایت

0
جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا.

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ اسد عمر، وزیرمواصلات مراد سعید، وزیر بحری امور علی زیدی نے شرکت کی.

[bs-quote quote=”معاشی حب ہے، معیشت کے استحکام وترقی میں کراچی کا کلیدی کردار ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

اجلاس میں وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی، وزیر آبی ذخائر فیصل واوڈا اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے، اجلاس میں‌ شہر قائد میں وفاقی حکومت کےتحت ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا.

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، معیشت کے استحکام وترقی میں کراچی کا کلیدی کردار ہے.

انھوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ، صاف پانی، سیوریج، ہاؤسنگ اور دیگرمسائل کا ادراک ہے، وفاقی حکومت مسائل پرقابو پانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی.


مزید پڑھیں: وزیراعظم رواں ماہ سندھ کا دورہ کریں گے، اہم سیاسی رہنما سے ملاقات کا امکان


اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے منصوبوں پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کی.

یاد رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں ای سی ایل میں شامل ناموں سے مشاورت پر کی گئی، حکومت نے کوئی بھی نام فوری نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام نام ریویو کمیٹی میں‌ بھیجے جائیں‌ گے.