منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 24678

ہم نے افغانستان میں اپنا کردار ادا کیا، اب امریکا کی باری ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

0
DG ISPR

راولپنڈی : امریکی دھمکیوں کا جواب ریاست دے گی، افغانستان ٹی ٹی پی قیادت کا خاتمہ کرے، سرحد کے دونوں جانب پائیدار امن افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے ممکن ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے بہت کرلیا، اب افغان جنگ امریکی اور اتحادی فوج کو لڑنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی، کسی نے دہشت گردی کی خلاف پاکستان جیسی جنگ نہیں لڑی، القاعدہ کو پاکستان کی مدد کے بغیر امریکا شکست نہیں دے سکتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکا کے دھمکی آمیز بیانات سے تعلقات خراب ہوں گے، امریکی دھمکیوں کا جواب ریاست دے گی۔ پاکستان، پاک امریکا تعلقات میں اتارچڑھاؤ نئی بات نہیں، نائن الیون کے بعد پاکستان اور امریکا کا تعاون رہا، پاکستان پیسے کے لئےنہیں لڑرہا،امریکی اعتماد چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ بیرنی قوتوں کےآنےسے افغانستان کےمعاملات خراب ہوتےہیں، پاکستان نے بہت کرلیا، اب امریکا اور اتحادی فوجوں کی باری ہے۔
ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے ہیں، افغانستان ٹی ٹی پی قیادت کا خاتمہ کرے، کچھ معالات میں افغان فوج کے پاس مطلوبہ صلاحیت نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی کا کہنا تھا کہ 2017 میں ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری پرسب سےزیادہ خلاف ورزیاں ہوئیں، بھارت ایل اوسی پرمعصوم شہریوں کونشانہ بنارہا ہے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں تیزی آئی ہے۔
ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

کیا آپ ذہین ہیں؟ تصویر میں چھپے فرق کو تلاش کریں

0

لوگوں کی ذہانت کو جانچنے کے لیے انٹرنیٹ پر  نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں بے حد دلچسپی کے ساتھ حل کرتے نظر آتے ہیں۔

دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے متعلقہ اداروں سے متعلق تصویری پہیلیاں پوچھتے ہیں جیسے کہ فوٹو گرافر کچھ تصاویر بنا کر اُن میں چھپی چیز تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں جبکہ کچھ پزل بھی سامنے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بظاہر ایک جیسی نظر آنے والی تصویر میں کیا فرق ہے؟‌ تلاش کریں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، درج ذیل تصویر میں رنگ برنگی گیندیں تو نظر آرہی ہیں مگر بظاہر ایک جیسی دکھائی دینے والی تصویر میں ایک فرق موجود ہے۔

اگر آپ ذہین ہیں تو 15 سیکنڈ میں فرق تلاش کر کے دکھائیں۔

کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟ اب درج ذیل تصویر میں چھپا فرق خود دیکھ لیں۔

 

جی ہاں! بظاہر ایک جیسی نظر آنے والی میں ایک جگہ فرق ہے، سیدھے ہاتھ پر موجود سفید رنگ کی گیند غائب ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: کئی اہم معاشی اقدامات کی منظوری

0
economic

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی پیک منصوبوں کے درآمدی سامان کو ٹیکس سے استثنیٰ سمیت کئی اہم معاشی اقدامات کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی اجلاس میں سی پیک منصوبوں کے درآمدی سامان کوٹیکس استثنیٰ سمیت کئی اہم معاشی اقدامات کی منظوری دےدی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ہائی وے منصوبوں کیلئے درآمدی سامان کوٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا، یہ ٹیکس چھوٹ سکھر، ملتان موٹر وے منصوبے کیلئے ہوگی۔

اجلاس میں کمیٹی نے صوبوں کو بیس لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دے دی، اجازت کے بعد پنجاب پندرہ لاکھ  ٹن اور سندھ پانچ لاکھ ٹن گندم برآمد کرسکےگا۔

مذکورہ برآمد رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل کرنا ہوگی، ای سی سی نے ایف بی آر کی تجویز پر بعض اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی منظوری بھی دی۔

حکومت نے تین لاکھ میٹرک ٹن چینی خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں کپاس کی امپورٹ پر ٹیکس کی چھوٹ کی سمری بھی ایجنڈے میں زیرغور رہی جب کہ آٹو سپئیر پارٹس اور ٹائر پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

اسکواش چیمئنز شپ: ہانگ کانگ کی خاتون کھلاڑی نے فائنل جیت لیا

0

اسلام آباد: ہانگ کانگ کی کھلاڑی ’اینی او‘ نے چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل وویمن اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مصحف اسپورٹس کمپلیکس میں وویمنز اسکواش چمپئن شپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے فتح اپنے نام کی۔

25 ہزار ڈالر انعامی رقم کی حامل چیف آف دی ائیر اسٹاف انٹر نیشنل وویمن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل ہانگ کانگ کی کھلاڑی اینی او نے ملائیشین کھلاڑی سیواسنگاری سبرا مینیئم کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: اسکواش مینزچیمپین شپ: کوئی پاکستانی کھلاڑی کوالیفائی نہ کرسکا

اینی اوو گیم کے ابتداء سے ہی اپنی حریف پرحاوی نظر آئیں اور انہوں نے پہلے گیم میں 5/11 جبکہ دوسرے گیم میں 7/11 اور تیسرے میں 1/11 سے کامیابی اپنے نام کی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ فائنل میچ دیکھنے کےلیے غیر ملکی سفیر، سابق ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان، قمر زمان کے علاوہ اسکواش کے شائقین نے میچ دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 19سال بعد اسکواش کے عالمی ٹورنامنٹس کا اعلان

واضح رہے کہ اسکواش فیڈریشن نے 6 دسمبر کو پاکستان میں مرد اور خواتین کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، چیمپئن شپ 17 سے 24 دسمبر تک وفاقی دارالحکومت میں کھیلی گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

فیصل آباد : پالتوکتے کو پتھرمارنے پرفائرنگ، نوجوان قتل، تین افراد زخمی

0
dog

فیصل آباد : پالتو کتے کو پتھر مارنے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا، کتے کے مالک کی فائرنگ سے مقتول کے والد سمیت تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے شہر فیصل آباد میں انسان کی قیمت کتے سے بھی کم ہوگئی، فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ مان پور کے رہائشی شہباز کے پالتو کتے نے تیس سالہ علی کو کاٹنے کی کوشش کی۔

علی نے اس کے کاٹنے سے بچنے کیلئے فطری طور پر پتھرمار کر کتے کو بھگایا یہ منظر دیکھ کر شہباز غصے میں آگیا اور اس نے پہلے علی پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ کر دی۔

نوجوان علی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور مقتول کے والد اوراس کے دو کزن زخمی ہوگئے۔

علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مفرور ملزم شہباز

فائرنگ کے بعد ملزم شہباز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

واقعے پرعلی کے اہل خانہ اور دوست غم سے نڈھال ہیں، علی کا زخمی والد منظور اور کزن عثمان ڈجکوٹ اسپتال میں جبکہ عثمان سول اسپتال فیصل آباد میں زیرعلاج ہے، مفرورشہباز کی تلاش جاری ہے۔


مزید پڑھیں: فائرنگ سے نوجوان ہلاک، رانا ثناء کی خاتون اینکر سے غیرمہذبانہ گفتگو


نوکری کا جھانسہ: خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا پرنسپل رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

0

کراچی: دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف مہم  جاری ہے اور اسی دوران  اے آر وائی کے پروگرام سرعام کے اینکر اقرار الحسن نے ایسے شخص کو بے نقاب کیا جو خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر اُن کو غلط کام کی طرف اکسانے کی کوشش کرتا تھا۔

سرعام کی ٹیم کو شکایت موصول ہوئی کہ کراچی میں واقع جناح ہومیو پیتھک کالج کے پرنسپل محمد علی نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو جنسی ہراساں کرتا ہے اور راضی نہ ہونے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کے علاوہ سنگین دھمکیاں بھی دیتا ہے۔

اقرار الحسن نے شکایت موصول ہونے کے بعد اپنی ٹیم ممبران کو مذکورہ پرنسپل کے پاس نوکری کے غرض سے بھیجا اور تمام گفتگو کو خفیہ طریقے سے ریکارڈ کیا۔

سرعام کی ٹیم نے تمام شواہد سامنے آنے کے بعد قانونی چارہ جوئی کی اور  گھناؤنے کام میں ملوث شخص کو کیمرے کے سامنے بے نقاب کیا، اس دوران وہ مسلسل انکار اور سرعام کی ٹیم کو اپنے اثرورسوخ کی دھمکیاں دیتا رہا تاہم جیسے ہی اُس کو خفیہ ریکارڈنگز دکھائی گئیں تو اُس نے خاموشی اختیار کرلی۔

پرنسل کس طرح لڑکیوں کو ہراساں کرتا تھا؟

کالج کا پرنسپل اخبارات میں پرسنل سیکریٹری کی ضرورت کے اشتہار دیتا اور خواہش مند خواتین کو دفتر آکر انٹرویو دینے کی شرط رکھتا تھا۔

سرعام کی ٹیم ممبر  خفیہ کیمرے کے ساتھ نوکری کی غرض سے پرنسپل کے پاس پہنچی تو محمد علی نے دوستی کے ساتھ اپنی خواہشات پوری ہونے کی صورت میں اچھی تنخواہ دینے کی پیش کش کی۔

سرعام کی ٹیم نے پرنسپل کو کیسے پکڑا؟

سرعام کی ٹیم نے تین خواتین کو شکایت موصول ہونے کے بعد اپنی ممبر کو بمعہ کیمرہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا کیونکہ پرنسپل کی تمام تر گفتگو کامیابی سے ریکارڈ ہوگئی جسے شواہد کے طور پر پیش کیا گیا۔

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد کالج کے پرنسپل نے تاولیں پیش کیں اور اپنے تعلقات  بھی گنوانے لگا ساتھ ہی اُس نے اقرار الحسن کو دھمکی دی کہ آپ کے نیوز چینل کے مالک  سے میرے اچھے تعلقات ہیں۔

بعد ازاں مذکورہ پرنسپل کے خلاف خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا جس کے بعد اُس نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی ہے۔

مکمل پروگرام کی ویڈیو


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

روس اورترکی کا فلسطینی ریاست کی تشکیل پراتفاق

0

ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکی کے ہم منصب رجب طیب اردوان نے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس بات کا اعادہ انہوں نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روسی ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

پیوٹن اور طیب اردگان کے مابین فون پر ہونے والی بات چیت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد کے تناظر اور مشرق وسطی کے امن مذاکرات کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ ناجائز ثابت ہو گیا، قرارداد منظور ہونے کے بعد وہ توقع رکھتے ہیں کہ امریکا، القدس کو دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ واپس لے۔

رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کو آزاد ریاست بنانے کے لئے فلسطینیوں کی مکمل حمایت اور اسرائیلی تنازعے کو حل کرنے کیلئے تعاون جاری رہے گا۔


مزید پڑھیں: یروشلم سے متعلق امریکی فیصلہ اقوام متحدہ نے مسترد کردیا


واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس متنازع فیصلے کو عالمی برادری نے یکسر مسترد کردیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

محسن عباس کی ننھی مرحوم شہزادی کے نام نظم

0

لاہور: پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار محسن عباس اپنی بیٹی ماھوین کے انتقال پر بے حد رنجیدہ ہیں جس کا اظہار انہوں نے نظم کے ذریعے کیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن عباس حیدر کے گھر 27 اکتوبر 2017 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ماھوین رکھا،  والد بننے پر محسن عباس بے حد خوش تھے مگر اُن کی خوشیوں کو نظر لگ گئی اور اُن کی  کل کائنات 15 دسمبر کو بابا سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئی۔

والدین کے لیے اولاد کے بچھڑ جانے غم کسی بڑے سانحے سے کم نہیں ہوتا، اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انتہائی دُکھی دل کے ساتھ ننھی پری ماہوین عباس حیدر کے انتقال کی خبر دی اور خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

پڑھیں: اداکار محسن عباس کی ایک ماہ کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

محسن عباس اتنے بڑے صدمے سے دوچار ہونے کے بعد رنجیدہ ہیں جس کا اظہار انہوں نے ’ماھوین کے نام‘ نظم تحریر کر کے کیا۔

میرے بچپن سے تیرے بچپن تک

ایک ترتیب ہے سوالوں کی

درِ بچگاں پہ اٹی رہتی ہے

ماتمی گرد بیتے سالوں کی

روز دھوتا ہوں ، روز روتا ہوں

غم بھی ملنے نہیں آتے اب تو

صحنِ دل میں بچھا کر میں تنہائی

سسکیاں اوڑھ کر سوتا ہوں

یہ سب تو مستقل ٹھہرا

ایک دن زندگی نے دستک دی

میں یہ سمجھا کہ سوز لائی ہے

مگر اُس روز توقع کہ برعکس

مُسکرا کر ملی وہ پہلی بار

تیرے آنے کی خبر یوں پہنچی

جیسے پت جڑ  کے گھر کلی اترے

جیسے دورانِ شب وحی اترے

جیسے پرودگار ہاں کہہ دے

جیسے روتے میں کوئی ماں کہہ دے

محسن عباس کی آواز  اور انداز میں مکمل نظم ملاحظہ کیجئے

پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

0
ISPR FC

راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے ایف سی اہل کاروں پر حملہ کیا، جس میں‌ لانس نائیک سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے. جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں‌ کے حملے میں‌ تین ایف سی اہل کار شہید ہوگئے. یہ واقعہ مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے میں پیش آیا، جہاں‌ ایف سی اہل کار چیک پوسٹ کی تعمیر میں مصروف تھے. جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد لاشوں اورزخمیوں کو کاندھوں پرلاد کرافغانستان فرار ہوگئے
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسزکی استعداد نہ ہونے کے باعث دہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں‌ ہو رہی ہیں، جن کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت پاکستان چکارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں‌ کی اس بزدلانہ کارروائی میں‌ تین ایف سی اہل کارشہید ہوئے. جوابی کارروائی میں‌ پانچ دہشت گردہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق افغان فورسز کی بارڈر کی ناقص سیکیورٹی اور دہشت گردی کی سرکوبی میں ناکامی کے باعث اس نوع کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

 

ویرات انوشکا کی شادی کے اعزاز میں تقریب، تصویری جھلکیاں

0

نئی دہلی: بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اٹلی میں شادی اور ہنی مون گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اور انہوں نے گزشتہ روز تاج ہوٹل میں ایک پروقار تقریب منعقد کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کی جس کے بعد انہوں نے مداحوں کو سرپرائز دینے کے لیے تصاویر شیئر کیں۔

ویرات اور انوشکا نے اپنی شادی کو اس قدر خفیہ رکھا تھا کہ اٹلی روانگی کے وقت اداکارہ کے اہل خانہ نے صحافیوں کے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا تھا جبکہ ویرشکا کے مینجر نے بھی شادی کی خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کردی تھی۔

اٹلی میں شادی کے بعد نوبیہاتا جوڑے نے ہنی مون شروع کیا اور پھر وہ 2 روز قبل بھارت واپس پہنچے جہاں وزیراعظم نریندر مودی نے نوبیہاتا جوڑے سے ملاقات کی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ایک روز قبل 21 دسمبر کو ویرات اور انوشکا نے اپنی شادی کے اعزاز میں نئی دہلی کے ہوٹل تاج پلیس میں تقریب منعقد کی جس میں بھارتی وزیراعظم، شوبز شخصیات کے علاوہ رشتے داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ویرات کوہلی نے کالے رنگ کی شیروانی اور شال اوڑھی ہوئی تھی جبکہ اُن کی دلہنیا نے لال رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی، نوبیہاتا جوڑے نے وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور مہمانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

شادی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب میں میوزیکل پروگرام بھی رکھا گیا تھا جس میں کئی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ نوبیہاتا جوڑے نے بھی خوب ڈانس کیا۔

Dance… . . . . . #viratkohli #virushkareception #anushkasharma #virushka #viratianforever #runmachine #dance #weddingreception #bride #couplegoals #virushkaslays #viratians

A post shared by VIRAT KOHLI ❤ (@viratian.for.life) on

آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیوز


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔