اتوار, مئی 25, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26183

سنہ 2020 تک جنگلی حیات کی ایک تہائی آبادی کے خاتمے کا خدشہ

0

عالمی اداروں نے انتباہ کیا ہے کہ سنہ 2020 تک ہماری دنیا میں موجود جنگلی جانوروں کی ایک تہائی تعداد کم ہوجائے گی جس کے بعد دنیا کا توازن بری طرح بگڑ جائے گا۔

لندن کی زولوجیکل سوسائٹی اور جانوروں کے تحفظ کی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ عشروں کے ڈیٹا پر مشتمل ہے۔ اس ڈیٹا میں پچھلی ایک صدی کے دوران جانوروں کی نسل کا خاتمہ (اگر کوئی ہوا ہے)، ان کی پناہ گاہوں کو لاحق خطرات، انسانی آبادی اور شکار کے تناسب کی جانچ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنہ 1970 سے 2012 تک دنیا بھر میں موجود مختلف جانوروں کی آبادی میں 58 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے۔

leopard

ماہرین کے مطابق معدومی کے خطرے کا شکار جانوروں میں پہاڑوں، جنگلوں، دریاؤں، سمندروں سمیت ہر مقام کے جانور اور ہاتھی، گوریلا سے لے کر گدھ تک شامل ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ ان جانداروں کو سب سے بڑا خطرہ بدلتے ہوئے موسموں یعنی کلائمٹ چینج سے لاحق ہے۔ دنیا بھر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ صورتحال جانوروں کے لیے نہایت تشویش ناک ہے جو صدیوں سے یکساں درجہ حرات میں افزائش پانے کے عادی ہیں۔

elephant3

ماہرین نے واضح کیا کہ یہ صورتحال نسل انسانی کے لیے بھی نہایت خطرناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک زندگی کا دار و مدار دوسری زندگی پر ہے۔ ’ہم بچپن سے یہ بات پڑھتے آئے ہیں کہ ہم ایک لائف سائیکل کے مرہون منت ہیں جو صدیوں سے جاری ہے۔ اس لائف سائیکل یا زندگی کے چکر کے تحت ہر جاندار کسی دوسرے جاندار کے لیے ضروری ہے۔ اگر اس چکر میں ایک بھی جاندار کم ہوجائے تو اس کا اثر پورے چکر پر پڑے گا‘۔

ان کا کہنا ہے کہ انسان پوری طرح فطرت کے رحم و کرم پر ہیں۔ صاف ہوا، صاف پانی، غذا اور دیگر اشیا کا حصول فطرت سے ہی ممکن ہے اور جانور ہماری فطرت کا حصہ ہیں۔ جانوروں کی تعداد میں کمی کا مطلب فطرت کو تباہ کرنا ہے اور ہم یہ کسی صورت برداشت نہیں کر پائیں گے۔

panda-21

معروف اسکالر، ماہر ماحولیات اور سابق وزیر و سینیٹر جاوید جبار کہتے ہیں، ’فطرت اور زمین کسی سے مطابقت پیدا نہیں کرتیں۔ یہاں آنے والے جاندار کو اس سے مطابقت پیدا کرنی پڑتی ہے۔ ڈائنوسار اور دیگر جانداروں نے جب زمین کے ماحول سے مطابقت پیدا نہیں کی تو ان کی نسل مٹ گئی۔ زمین ویسی کی ویسی ہی رہی۔ اور ہم (انسان) جنہیں اس زمین پر آ کر چند ہزار سال ہی ہوئے، ہمیں لگتا ہے کہ ہم زمین کو اپنے مطابق کرلیں گے‘۔

یہ پہلی رپورٹ نہیں جو جنگلی حیات اور فطرت کو لاحق خطرات کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔ نئی صدی کے آغاز سے ہی تیز رفتار ترقی کے باعث انسانوں، جنگلی حیات اور فطرت کو نقصان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے جسے اگر روکا نہیں گیا تو شاید یہ زمین پر آباد جانداروں کے خاتمے پر منتج ہو۔

فطرت اور جنگلی حیات کے بارے میں مزید مضامین

فطرت کے تحفظ کے لیے ہم کیا کرسکتے ہیں؟

گرم موسم کے باعث جنگلی حیات کی معدومی کا خدشہ

کچھوے اور ’انسان‘ کی ریس میں کچھوے کو شکست

کیا ہم جانوروں کو معدومی سے بچا سکیں گے؟

تحریک انصاف کی جدو جہد رنگ لے آئی ہے،پرویز خٹک

0

پشاور : خیبر پختونخوا کےوزیراعلٰی پرویزخٹک کہتے ہیں تحریک انصاف کی جدوجہدرنگ لےآئی ہے،ہمارا مطالبہ عدالتی کمیشن کا ہی تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ نے صوابی میں قافلےسے خطاب کرتے ہوئےان کاکہنا تھا عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان ہماری فتح ہے اور تحریک انصاف کی جدوجہد کے بعد حکومت پر دباؤ بڑھا اور وہ عدالتی کمیشن کے قیام پر راضی ہوئی،ہمارامطالبہ عدالتی کمیشن کا ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے جیلیں بھگتیں،پولیس کے ڈنڈے کھائے اور آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی لیکن اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے، کارکنان کی اس بے مثل مستقل مزاجی اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنے کے جذبے کی وجہ سے یہ کامیابی ملی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہونے جا رہا ہے کہ طاقت ور ترین وزیر اعظم اپنی تلاشی دینے کے لیے تیار ہو گیا ہے اس لیے آج کا دن صرف تحتیک انصاف کے کارکنان ہی نہیں بلکہ پاکستان کے ایک ایک شہری کے لیے خوشی کا دن ہے اس لیے ہم آج یوم تشکر منائیں گے۔

واضح رہے آج کے ہی دن تحریک انصاف نے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت سے مذاکرات اور سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتی کمیشن کے قیام کے اعلان کی وجہ لاک ڈاؤن کو یوم تشکر میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور آج اسلام آباد میں یوم تشکر منایا جائے گا۔

راحیل شریف پروفیشنل فوجی نہ ہوتےتومارشل لا لگ چکا ہوتا،قادر مگسی

0

لاڑکانہ : سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے کے معاملے پر دو صوبوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے باعث ملک میں مارشل لا لگ سکتا تھا لیکن راحیل شریف کی برباری کے باعث ایسا نہ ہوا۔

لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے بطور آرمی چیف آئین کے مطابق کام کیا جو کام ماضی میں کوئی جنرل نہ کرسکا وہ کام جنرل راحیل شریف نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا یہ ایک قابل قدر امر ہے۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے جنرل راحیل شریف نے خود ایکسٹیشن نہ لینے کا اعلان کیا ہے اور وہ ایکسٹیشن نہ لے کر پاکستان کی سیاسی اور فوجی ایک شاندار روایت قائم کریں گے،جنرل راحیل شریف اگر پروفیشنل فوجی نہ ہوتے تو ملک میں کب کا مارشل لا لگ چکا ہوتا۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ عمران خان کے دھرنا کا کوئی بھی نتیجہ نہیں نکلنا ہے کیوں کی تبدیلی سیاسی چہروں کی تبدیلی سے نہیں بلکہ ایجنڈے کی تبدیلی سے آئے گی،سیاست دانوں کو اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کرنی ہو گی۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان میں کرپشن 1954 کے بعد شروع ہوئی اور جنرل ضیاالحق سے لے کر آمریت کے ہر دؤر میں جدید کرپشن کے طریقے ایجاد ہوئے۔

عمران خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے اور یوم تشکر منانے کے اعلان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب بعد انہوں نے کہا کہ پردے کے پیچھے موجود افراد کے کہنے پر دھرنا ختم ہوا ہے اور اب اظہار تشکر منانا محض فیس سیونگ کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

ڈاکٹر قادر مگسی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (نواز) نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اگر بروقت مذاکرات کیا جاتے تو ملک میں ایسی صورتحال ہی پیدا نہ ہوتی۔

وزیر اعلی سندھ کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑا وہ سنجیدہ وزیراعلیٰ نہیں وہ صرف اور صرف انیل کپور کی طرح 24 گھنٹے کے وزیراعلیٰ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کے 46 بلین کے منصوبے سے 25 بلین ڈالر سندھ میں پاور جنریشن پر خرچ کرنے ہیں لیکن وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ جنرل ضیا نے ایم کیو ایم کے قیام یں کلیدی کردار ادا کیا اور بعد میں آنے والے دیگر آمروں نے ایم کیو ایم کی پرورش کی اور اب ایم کیو ایم مہاجر صوبہ نہیں بلکہ علیحدہ ریاست جناح پور بنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اردو بولنے والے پورے سندھ میں ہیں، اسٹیبلشمنٹ کراچی میں نئے تجربے نہ کرے ان کے ایسے تجربے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

0

اسلام آباد : نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، بجلی کے نرخ میں دو روپے سستر پیسے کمی کی منظوری دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نپیرا کی جانب سے نوٹفیکیشن کے مطابق بجلی ایک ماہ کیلئے دو روپے ستتر پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، کمی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی ہے۔

نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت تین روپے چھیاسٹ پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے چھ روپے تینتالیس پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا۔


مزید پڑھیں : نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے88 پیسے کمی کی منظوری دیدی


اس سے قبل نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی، نیپرا کے مطابق اگست کے مہینے میں بجلی کی فی یونٹ کی پیداواری لاگت 4.05 روپے رہی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 22 کروڑ یونٹ فروخت کی گئی ہے۔

دوہرے پہلوؤں کی ترجمانی کرتے فن پارے

0

کائنات میں ہر شے کی دو انتہائیں ہیں۔ انہیں ہم دو رخ، دو پہلو یا دو سرحدیں بھی کہہ سکتے ہیں۔ لیکن ان دونوں سرحدوں، انتہاؤں، پہلوؤں اور رخوں کے درمیان بھی کوئی نہ کوئی شے موجود ہے جو اپنے اندر پوری کائنات رکھتی ہے۔ اسی خیال کو آرٹسٹ عدیل الظفر نے اپنی تخلیقات میں بہترین انداز سے پیش کیا۔

کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں معروف آرٹسٹ عدیل الظفر کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

cat-post-5

cat-post-7

عدیل نے اپنے فن پاروں میں دہرے پہلوؤں اور احساسات کی ترجمانی کی ہے۔ ان کا تخلیق کردہ آرٹ موجود اور عدم موجود، سچ اور طاقت، تاریخ اور عصر حاضر اور ظاہری جنس اور اندرونی پہچان کی ترجمانی کرتا ہے۔

cat-post-2

cat-post-1

عدیل کے مطابق ان متضاد چیزوں کی سرحد پر ایک نئی شے تخلیق ہوتی ہے۔ یہ شے اپنی خالق دونوں چیزوں کا آپس میں تعلق جوڑتی ہے لیکن بہرحال وہ ایک الگ اور تیسری شے ہے اور اس کی اپنی پہچان ہے۔

جس طرح سیاہ اور سفید کے درمیان سرمئی رنگ یا جیومیٹری میں ’اے‘ اور ’بی‘ نامی زاویوں کے درمیان ایک نیا زاویہ، جو نہ اے ہوتا ہے نہ بی، لیکن وہ ’اے بی‘ کہلاتا ہے۔

یہیں پر دیکھنے والا سوچنے اور ان میں چھپے ہوئے پیغام کو سمجھنے پر مجبور ہوتا ہے۔

عدیل نے اس پہلو پر بھی توجہ دلانے کی کوشش کی ہے کہ جب دو متضاد پہلو یکساں رفتار سے چل رہے ہوں، تو ان میں سے طاقتور اور حاوی پہلو کون سا ہے۔ جو پہلو یا یا جو رخ طاقتور ہوگا وہی مثبت یا منفی اثرات پیدا کرنے کا تعین کرے گا، اور یہی کائنات کی حقیقت ہے جو روز اول سے موجود ہے۔

cat-new

اس فن پارے میں عدیل نے ایک کھلونے کو پٹیوں سے ڈھکا ہوا دکھا کر اس معصومیت کی طرف اشارہ کیا ہے جو چھن جائے یا عمر کے ساتھ ختم ہوجائے۔

یہ معصومیت تا عمر کہیں ظاہر اور کہیں چھپی ہوئی ملتی ہے۔ پٹیوں سے ڈھکا ہونا اس کھلونے کی تخلیق سے اس کی تباہی تک کے سفر کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔

cat-post-3

یہ ماسک انسان کے دو چہروں کی طرف اشارہ ہیں کہ ماسک پر الگ تاثرات ہیں، اس کے اندر چھپے چہرے کے تاثرات مختلف ہوسکتے ہیں۔

عدیل الظفر اس سے قبل بھی پاکستان اور بیرون ملک اپنے فن پاروں کی نمائش کر چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نااہلی ریفرنس کی کارروائی روک دی

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاناما لیکس پر وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے تک روک دی۔ عمران خان اور جہانگیر ترین سے اسپیکر کے ریفرنس پر 16 نومبر تک جواب مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سیاسی تاریخ کے اہم کیسز کی سماعت ہوئی۔ پاناما لیکس پر وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور دیگر فریقوں کی درخواستوں پر کارروائی موخر کردی۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جاری پاناما لیکس کیس کا فیصلہ آنے تک سماعت روک دی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں لیکن اسپیکرکے ریفرنس پر دونوں رہنماؤں سے 16 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

سماعت پر عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے پاناما معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت کے باعث کارروائی جاری رکھنے پر فریقین سے رائے طلب کی۔ پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم سپریم کورٹ میں فریق نہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا، الیکشن کمیشن اللہ اور عوام کے سوا کسی کے ماتحت نہیں ہے۔

حامد خان نے بھی لطیف کھوسہ کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے باوجود الیکشن کمیشن سماعت کا اختیار رکھتا ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی روکنے کا حکم نہیں دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ اسپیکر کے ریفرنس میں حاضری ضروری ہے۔ حامد خان نے کہا پٹیشن دائر کرنے والے بھی پیش نہیں ہوئے اس لیے ریفرنس مسترد کریں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بال ہمارے کورٹ میں آگئی ہے اب فیصلہ ہمیں کرنا ہے۔

وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے مشاورت کے لیے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا۔ کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے نا اہلی ریفرنس پر وزیر اعظم ، عمران خان اور دیگر کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک کارروائی ملتوی کردی۔

سماعت کے لیے شاہ محمود قریشی بھی آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا مؤخر کرنے کا فیصلہ درست تھا ہمیں کوئی مایوسی نہیں۔ کل سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو حکومتی کرپشن کے خلاف کھڑی ہے۔

دھرنانہیں دیا،100روپے واپس کریں،کھلاڑی کا کپتان کوخط

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےکارکن اللہ دتہ نےدلبرداشتہ ہو کر عمران خان کوخط لکھ دیا، خط میں کارکن کا کہنا ہے کہ دھرنا نہیں دیا، سو روپے واپس کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دھرنے مؤخر کرنے پر ایک کارکن پھٹ پڑا، کارکن نے عمران خان کے نام خط لکھا، جس میں دھرنے کیلئے دئیے گئے سو روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ناراض کارکن نے خط میں مزید لکھا کہ آپ سے ملاقات کی خواہش بھی جو پوری نہ ہوئی لیکن کوئی بات نہیں، پارٹی کے لئے کام جاری رکھوں گا، بس آپ دھرنے کے نام پر لئے گئے سو روپے لوٹا کر شکریہ کا موقع دیں۔

letter-main


مزید پڑھیں : دھرنا مؤخر ، تحریک انصاف کل یوم تشکر منائے گی


یاد رہے کہ گزشتہ روز اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد دھرنا مؤخر کرتے ہوئے اسلام آباد پیریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہمارا مقصد پورا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنان سے دھرنے کے لیے کم از کم سو سو روپے بہ طور چندہ جمع کرانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت کے خاتمے تک دھرنے پر بیٹھے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


مزید پڑھیں : عمران خان کی دھرنے کے لیے کارکنوں سے چندے کی اپیل


عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن تبدیلی کا وقت آگیا ہے اس تبدیلی کے لیے ہر ایک کو آگے بڑھنا ہوگا اور کرپٹ حکومت کے خاتمے کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ضرور ہوگا۔

بھارتی سفارت کار پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں ملوث

0

کلبھوشن یادیو کے بعد پاکستان میں سرگرم بھارت کا ایک اور بڑا جاسوس نیٹ ورک پکڑلیا گیا۔ 2 بھارتی سفارت کار بلبیر سنگھ اور راجیش کمار دہشت گردی میں ملوث نکلے۔ دونوں کو پاکستان سے فوری بے دخل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات سفارت کاروں کا روپ دھارے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 ایجنٹ پکڑے گئے۔ دونوں کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے انکشاف پرانہیں فوری پاکستان بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کا افسر بلبیر سنگھ فرسٹ سیکریٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات تھا۔ بلبیر سنگھ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا۔ راجیش کمار اگنی ہوتری بھی دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا اور یہ کمرشل قونصلر کے طور پر تعینات تھا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے نکالاجانے والا سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ ‏سرجیت سنگھ نےعبد الحفیظ کے نام سے موبائل فون کمپنی کا جعلی کارڈ بھی بنوایا ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکاروں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را اور آئی بی بھارت سے ہے۔

اس معاملے پر تاحال ہندوستان سے کوئی وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکار پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں متحرک رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھی بلوچستان سے دہشت گرد نیٹ ورک چلانے والا را کا اہم افسر کلبھوشن یادیو اور اس کا پورا نیٹ ورک بھی گرفت میں آچکا ہے۔

کلبھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کے لیے اس نے افغانستان سے اسلحہ بھجوایا تھا۔ اس کے لیے مختلف سرحدی کراسنگ پوائنٹس سے اسلحہ اور دہشت گرد بلوچستان پہنچتا تھا۔ کلبھوشن کے مطابق اس نے کئی علیحدگی پسندوں کو افغانستان میں پناہ بھی دلوائی تھی۔

کلبھوشن سے تفتیش کے بعد افغانستان میں موجود نیٹ ورکس کی نشاندہی بھی ہوگئی تھی۔

تین روزہ فیشن پاکستان ویک اختتام پذیر

0

کراچی: تین روزہ فیشن پاکستان ویک سمر سپرنگ اپنی آب و تاب دکھا کر اختتام پذید ہو گیا، آخری روز مغربی انداز کے ملبوسات ریمپ پر چھائے رہے۔

تفصیلات کے مطابق تین روزہ فیشن پاکستان ویک اپنی تمام تر رعنائیوں اور رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ، فیشن ویک میں مختلف ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات پیش کیں ۔

f1

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ حالیہ فیشن ویک میں سردیوں اور مو سم خزاں کے ملبوسات پیش کیے گئے اور 20 سے زائد فیشن ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کیں، گلوکارعلی سیٹھی نے اپنے گانوں سے لوگوں کو محظوظ کیا، جس میں 20 سے زائد فیشن ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کر رہے ہیں۔

song

فیشن شو میں ابھرتے ھوئے ڈزئینرز دیپک اور فہد اپنی کلیکشن کی کامیابی کیلئے خاصے پر امید نظر آئے، معروف اداکار فیصل قریشی اور ماروا ھوکین کی ریمپ پر واک نے شو میں چار چاند لگا دییے۔

دیپک پروانی کی کلیکشن

f3

f4

fashin-2

fashion-1

ناتشہ کمال کی کلیکشن

natasha-kam

n2

n4

n3

s1

ارسلان اقبال کی کلیکشن

a3

a4

a1

a2

 

گولڈن کیج کی کلیکشن

g1

g2

امیر عدنان ،ہما عدنان کی کلیکشن

mi1

mi2

mi3

شہلا چتور کی کلیکشن

s1

shela1

ایچ ایس وائے کلیکشن

hsy

hsy1

شو کا آغاز ڈیزائنر امیر عدنان کے مینز ویئر سے کیا گیا، فیشن ویک میں ماہین کریم، ثوبیہ نذیر، دیپک پروانی اور حسن شہریار یاسین سمیت متعدد ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے جنہیں مختلف ماڈلز اور اداکار و اداکاراؤں نے زیب تن کیا۔

خیال رہے کہ دو ہزار دس سے آغاز کیے جانے والے اس فیشن شو کا انعقاد سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے۔

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

0

بیجنگ : چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجےمیں33افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کان میں کام کرنے والے2افراد کوریسکیو آپریشن میں زندہ بچالیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پیر کی صبح چین کے جنوب مغربی علاقےمیں نجی کمپنی کی کوئلے کی کان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا تھاجس میں 13 کان کن جان کی بازی ہار گئےتھے۔

چین کے جنوب مغربی علاقے میں گزشتہ روز سے جاری ریسکو آپریشن میں آج مزید کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33ہوگئی۔

کوئلے کی کان میں گزشتہ روز صبح کے وقت گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے کےدرمیان زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد کان کن لاپتہ ہوگئے تھے،کوئلے کی اس کان میں ریسیکو آپریشن کے دوران 200سے زائد امدادی رضاکاروں نے حصہ لیاتھا۔

یاد رہے کہ مقامی حکام نے کوئلے کی کان میں دھماکے کےواقعے کی تحقیقات کا حکم دیاتھااور علاقے میں دیگر کانوں کو عارضی طور پر بند کردیاگیاتھا۔

خیال رہے کہ چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اورجس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ،18افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین کے شہر شیزوشان میں لینی کول مائینگ کمپنی کی کان میں گیس بھرنے کے باعث 18 کان کن ہلاک ہوگئےتھے۔