ہفتہ, مئی 24, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26188

تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور عمران اسماعیل گرفتار

0

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور عمران اسمائیل کو گرفتار کرلیا گیا دونوں رہنماووں کو وین میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے ممبر عارف علوی اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے بنی گالہ جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے دونوں رہنماووں کو گرفتار کرلیا،دونوں رہنماووں کو وین میں ڈال کرتھانہ سیکریٹرٹ منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کو بنی گالہ جاتے ہوئے روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مذمت کی جس کے بعد انہیں بنی گالہ جانے دیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے دونوں رہنماووں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے عارف علوی اور عمران اسماعیل کی رہائی کا حکم آئی جی اسلام آباد کو دیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو دھرنے کی اجازت دے دی

خیال رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کو دو نومبر کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں دھرنا دینے کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو حکم دیاتھاکہ اسلام آباد میں کوئی کنٹینر نہ لگایا جائے اور عدالت نے حکم دیا کہ شہریوں کے حقوق متاثر نہ ہوں۔

سپریم کورٹ کا ذہنی معذور امداد علی کی پھانسی روکنے کا حکم

0

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے سزائے موت کے مجرم امداد علی کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیدیا ، عدالت نے امداد علی کی پھانسی ذہنی مریض شیزوفرینیا ہونے کے باعث روکی، امداد علی کو 2002 میں ایک عالم دین کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی پر مشتمل کی سربراہی میں مشتمل 3 رکنی بینچ نے امداد علی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل پر سماعت کی۔

امداد علی کی سزائے موت کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیم جسٹس پروجیکٹ پاکستان کا کہنا تھا کہ امداد علی ‘پیرانائیڈ شیزوفرینیا’ کا شکار ہے اور ذہنی طور پر معذور ہے، اس لئے شیزوفرینیا کے شکار ایک ذہنی معذور شخص کو سزائے موت نہیں دینی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں شیزوفرینیا کو ذہنی بیماری قرار نہ دیتے ہوئے امداد علی کو 2 نومبر کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

فیصلے کے بعد امداد علی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کی تھی، جس پر آج سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا، سماعت کے بعد عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کری

یاد رہے کہ اس سے قبل امداد علی کو گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو سزائے موت ہونی تھی لیکن جے پی پی کی جانب سے فیصلے پر عملدرامد روکنے کیلئے درخواست دائر کی گئی ، جس کے بعدسپریم کورٹ نے فیصلہ مؤخر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سالہ امداد علی کو 2002 میں ایک عالم دین کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی پھانسی رکوانے کے لیے سرگرم تھیں۔

سماعت کے بعد سپریم عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کری۔

پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،اعتزازاحسن

0

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہناہے کہ پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،اصل میں خبردینے والوں کو بے نقاب ہوناچاہیے۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کےا نتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کمزوروں کو قربانی کا بکرا بنایا ہے،پرویز رشید سے قبل مشاہداللہ کو قربانی کا بکرا بنایا گیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں قومی سلامتی کی باتیں کچھ زیادہ ہوتی ہیں جبکہ ہم نے کبھی قومی سلامتی کے نام پر کسی کوگرفتار نہیں کیا۔

اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ خبر دینے والاضرور خبر روکنے والے سے طاقتور وزیر تھا اور اگر پرویز رشید خبر رکواتے تو ان سے یہ کہا جاتا کہ آپ نے خبر کیوں رکوائی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماکا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے اقتدار بچانے کےلیے ظلم کیا جا رہا ہے اور خیبرپختونخواہ کا راستہ روک کر گھناؤنی سازش کی گئی ہے۔

اعتزازاحسن کا کہناتھاکہ ہمارے خلاف میمو گیٹ اسکینڈل کھڑا کیا گیا اور پھر ایک خط نہ لکھنے پر ہمارے وزیراعظم کو ڈی سیٹ کر دیا گیا لیکن ان کا نام تو پانامہ لیکس میں آیا ہے اور پانامہ لیکس میں نام آنے والوں کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کا کہناتھا کہ نواز شریف نے جس سال زیرو انکم ٹیکس دیا اس سال اربوں کی جائیداد خریدی گئی۔

‘ثابت کرو کہ تم صدام حسین نہیں’

0

لندن: ایک برطانوی شخص کو اس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا جب معروف کمپنی ایپل نے اس کا خریدا ہوا فون یہ کہہ کر واپس لینے سے انکار کردیا کہ پہلے وہ ثابت کرے کہ وہ صدام حسین نہیں ہے۔

برمنگھم کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور شراکت حسین کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بہن کے لیے آئی فون خریدا لیکن اس کی بہن کو وہ فون پسند نہیں آیا اور اس نے اسے واپس کردیا۔

شراکت حسین نے وہ فون کمپنی کو واپس کر کے اپنی رقم واپس لینی چاہی لیکن اسے کمپنی کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی۔ اس ای میل کو پڑھ کر اسے شدید حیرت ہوئی جس کے مطابق اسے کہا گیا کہ وہ ثابت کرے کہ وہ عراق کا سابق ڈکٹیٹر صدام حسین نہیں ہے۔

کتے کے لیے 8 آئی فون *

ای میل میں اسے کہا گیا کہ چونکہ حکومت کی جانب سے اس کا نام اس فہرست میں شامل ہے جس کے تحت اسے کسی قسم کی تجارت کی اجازت حاصل نہیں، لہٰذا اسے فون فروخت کرنا غیر قانونی ہوگا۔

شراکت حسین نے اپنے شناختی دستاویز کمپنی کو بھجوائے تاہم اس کے بعد کمپنی نے اس سے نئی فرمائش کردی کہ چونکہ اس کا اور سابق عراقی آمر صدام حسین کا آخر نام مماثل ہے، لہٰذا اب وہ اس بات کا ثبوت پیش کرے کہ اس کا صدام حسین کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔

تاہم میڈیا پر خبر آجانے کے بعد ایپل کمپنی کی غلط فہمی دور ہوگئی اور کمپنی کے ایک عہدیدار نے شراکت حسین سے معذرت طلب کرتے ہوئے بہت جلد اس کی رقم واپس دینے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

حق لے کررہیں گے، ہمارے منہ بند نہیں کئے جاسکتے، علی امین گنڈاپور

0

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ڈی پی او نوازشریف کا نوکر بنا ہوا ہے، حق لے کررہیں گے، ہمارے منہ بند نہیں کئے جاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارے منہ بند نہیں کئے جاسکتے، ڈی پی او نوازشریف کا نوکر بنا ہوا ہے،ڈی پی او کوچیلنج کرتا ہوں وہ اپنا بلڈ ٹیسٹ کروائیں۔

گزشتہ روز انکی گاڑی سے برآمد اسلحہ کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اسلحہ قانونی تھا یاغیرقانونی عدالت میں سامنے آجائے گا، خود کوگرفتار کراکر اپنا مشن نامکمل نہیں رہنے دوں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کل بھی کچھ کرنا تھا، 2نومبر کو بھی کچھ کروں گا، نوازشریف سے استعفیٰ لوں گا، اس کی تلاشی بھی لیں گے۔


مزید پڑھیں : اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی کے رہنما امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج


یاد رہے اس سے قبل ناجائز اسلحے رکھنے اور قانون توڑنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس نے خیبر پختونخوا کے وزیرِمال اور پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا، مقدمے میں غیرقانونی اسلحے اور انسدادِ منشیات کی دفعات درج کی گئی ہیں، ایف آر میں علی امین گنڈا پور پر دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کا بھی کا الزام لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق صوبائی وزیر کے پی کے اور تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بنی گالا جا رہے تھے کہ راستے میں کلمہ چوک پر پولیس نے ان کی گاڑی کی تلاشی لی اور گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔

علی امین گنڈا پور نے پولیس کے موقف کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی میں گارڈز نہیں پولیس والے تھے اور اسلحہ لائسنس یافتہ ہے اور میرے استعمال میں ہے جب کہ شہد کی بوتل کو شراب کی بوتل بنادی گئی۔

میرے آنسووں کو نا سمجھنے والوں کے لیے دعاکرتا ہوں،بلاول بھٹو

0

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ میرے آنسووں کو ناسمجھنے والوں کے لیے دعاکرتا ہوں۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے آنسووں کو ناسمجھنے والوں کےلیے دعاکرتا ہوں۔

بلاول بھٹو رزداری کا کہناتھا کہ دعا کرتا ہوں کہ جس دکھ اور درد سے مجھے گزرنا پڑا کسی اور کو اس دکھ اور تکلیف سے نہ گزرنا پڑے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر اظہار ہمدردی کے لیے کوئٹہ پہنچے تھےان کا کہناتھاکہ جب میں بلوچستان کے بارے میں سوچتا ہوں ان کا دکھ سمجھتا ہوں میرے خاندان کا دکھ اور بلوچستان کا دکھ ایک طرح کا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ اور نانا کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے تھے اور اپنے خاندان اور جماعت پر کیے جانے والے مظالم بتاتے رہے اور ساتھ ساتھ پاکستان کھپے کے نعرے لگاتے رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی

0

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کےنفاذ پر اجلاس میں گزشتہ فیصلوں کےنفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کےنفاذ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، صوبائی سیکریٹری داخلہ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایپکس کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، شرکاء نے ایپکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کو تیار کرنے کے سلسلے میں غور کیا۔

اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں کیسزکی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور شہر میں دہشت گردی کی وارداتوں پر آئی جی نے سندھ حکومت کو رپورٹ پیش کی۔


مزید پڑھیں : سندھ میں‌ ‌دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی منظوری،93 مدارس کی نگرانی کا حکم


گذشتہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دے دی، انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا، صوبے کے 93 مدارس کو واچ لسٹ میں ڈالنے حکم دے دیا گیا ساتھ ہی کراچی کے مضافات اور کچی آبادیوں کا ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اعلٰیٰ سندھ کو سرکاری زمین قائم پر سیاسی جماعتوں کے دفاتر گرائے جانے پر رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تنظیمیں پاکستان کی دشمن ہیں، کوئی بھی تنظیم دہشت گردی میں ملوث پائی گئی تو اس کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان سے متعلق اپیکس کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔

عمران خان کے کارکنوں کے ساتھ پش اپس

0

اسلام آباد: بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کے ساتھ پش اپس لگا کر حکومت کو واضح پیغام دے دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپ کا کپتان ہار ماننے والا نہیں ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج بنی گالہ کے باہر خیمہ زن کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ 50 پش اپس لگائے۔ عمران خان کے پش اپ لگانے کے بعد کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں کھلاڑیوں کے میدان میں پش اپس لگانے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

عمران خان نے اس موقع پر کارکنوں کو ہدایت کی کہ پہاڑی راستوں سے بھی آنا پڑے تو کارکن بنی گالہ پہنچیں۔ وہ انہیں ریلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچنے اور گرفتار نہ ہونے کی ہدایت بھی کر چکے ہیں۔

اس سے قبل آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق مقدمات کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف پریڈ گراؤنڈ پر دھرنا دے سکتی ہے اور اگر عوام زیادہ ہوئی تو ایکسپریس وے پر دھرنا دینے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ کسی اور مقام پر دھرنا دینے کی اجازت نہیں ہے۔ عدالت نے کسی کو گرفتار نہ کرنے اور عمران خان کے پروگرام میں خلل نہ ڈالنے کا حکم بھی دیا ہے۔

دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم بھی دے چکی ہے تاہم عدالتی حکم کی خلاف ورزی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور اب تک سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینرلگا دیے گئے ہیں اور شیریں مزاری سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکا جارہا ہے۔

شارجہ ٹیسٹ : پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ

0

شارجہ : ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد عامر اور یاسر شاہ نے 255 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا،تاہم عامر 20 اور یاسر 12 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سمیع اسلم 74، مصباح الحق 53جبکہ یونس خان اور سرفراز احمد 51،51رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےتیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بشو نے4، گیبرئیل نے 3 اور جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے آغاز میں ہی 6رنرز پر پہلی وکٹ گرگئی،فاسٹ بالر وہاب ریاض نے جانسن کو 1رنرکے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے اوراگرپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی، تو وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی جو ویسٹ انڈیز کو مسلسل 9انٹر نیشنل میچوں میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔

فیشن پاکستان ویک 2016 کی جھلکیاں

0

کراچی: 3 روزہ فیشن پاکستان ویک اپنی تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ فیشن ویک میں مختلف ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد حالیہ فیشن ویک میں سردیوں اور خزاں کے ملبوسات پیش کیے گئے۔ 30 نومبر سے شروع ہونے والا یہ شو 1 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

سنہ 2010 سے آغاز کیے جانے والے اس شو کا انعقاد سال میں دو بار ہوتا ہے۔ شو کا آغاز ڈیزائنر امیر عدنان کے مینز ویئر سے کیا گیا۔

فیشن ویک میں ماہین کریم، ثوبیہ نذیر، دیپک پروانی اور حسن شہریار یاسین سمیت متعدد ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے جنہیں مختلف ماڈلز اور اداکار و اداکاراؤں نے زیب تن کیا۔

fpw-2

fpw-3

fpw-4

fpw-5

#fpw2016 #fpw16 #fashion #super #model #fouziaaman #karachi

A photo posted by Fashion (@fashion_pakistan1) on

Models walk the ramp for @jeem.official ✨ #Fpw16 #talentvalent

A video posted by Rehan Malick (@talentvalent) on