ممبئی : بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان بھارتی پاگل پن اور عدم برداشت کیخلاف بول پڑے ، شاہ رخ خان نے فواد خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان پر کیچڑ نہ اچھالی جائے۔
بھارت میں ان دنوں ایک بار پھر پاکستان دشمنی عروج پر ہے، شاہ رخ خان نے فواد خان کو بھارتی صحافی کی جانب سے دی جانے والی دھمکی اور ہندو انتہا پسند کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کے الٹی میٹم کی مذمت کی، انکا کہنا تھا کہ
فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فواد خان کو سیاسی طور پر نشانہ نہیں بنانا چاہیئے۔
شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یہ صحیح نہیں کہ فواد خان یا کسی فنکار کو نشانہ بنائے۔
مزید پڑھیں : بھارتی صحافی کی فواد خان کو دھمکی
یاد رہے گذشتہ روز صحافی اور بلاگر سومیادپتا بینر جی نے پاکستانی اداکار فواد خان کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے فلم نگری سے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی صحافی نے فواد خان کو خط میں لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ فواد پر چند سالوں میں ہم نے بہت محبت نچھاور کی ہے جس سے کسی صورت انکار نہیں کرسکتے لیکن موجودہ کشیدگی میں فواد نے خود کو الگ رکھا ہے، اس لئے ڈیئر فواد اب وقت ہے کہ آپ اپنے وطن واپس جائیں۔
دوسری جانب ہندو انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں کو مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فنکار تو مار کھائیں گے اور ساتھ پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر بھی پیٹیں گے۔
مزید پڑھیں : پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی
انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا، انکا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکار اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑ دیں، ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔
مزید پڑھیں : بھارتی انتہاپسند تنظیم کا پاکستانی وزیراعظم کا سر کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے کا انعام
واضح رہے مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں وزیراعظم پاکستان کی دو ٹوک تقریر سے انتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے، بھارتی انتہا پسند تنظیم کرانتی دَل نے نواز شریف کا سر کاٹ کر لانے والے کو ایک کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔