لندن : دنیا کے ایسے بڑے شہر ہے ، جہاں سیاسی و سماجی مسائل کی وجہ سے اب رہنا مشکل ترین ہوتا جارہا ہے ، مسائل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے نے بھی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ“ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں رہائش کے لیے دنیا کے بہترین اور بدترین شہروں کو فہرست ترتیب دی ہیں، یہ درجہ بندی دنیا بھر کے 140 شہروں کو 100 میں سے نمبر دیتی ہے، جو صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، امن و امان اور دہشت گردی کے خطرے کے لحاظ سے دیے جاتے ہیں۔
اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق رہائش کے لئے بدترین شہروں کی فہرست بنانے سے پہلے دنیا کے مختلف شہروں میں صحت، تعلیم ، سیکورٹی ،دہشتگردی کے خطرات، انفرااسٹرکچر اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برسلز اور پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد مغربی یورپ کے دس شہروں کی رینکنگ بھی رہائش کے حوالے سے کم ہوئی ہے، ساتھ ہی امریکا کے متعدد شہروں میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کے بے جا قتل، مشرقی یورپ اور ایشیا میں بڑھتی ہوئی بے امنی اور شام و لیبیا کے بدترین حالات نے کئی شہروں کو متاثر کیا ہے۔
بد ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر دمشق، دوسرے پر طرابلس اورتیسرے نمبرپرلاگوس ہیں، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا چوتھا نمبر ہے جبکہ رہائشی سہولیات کے حوالے سے بدترین شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے نمبر پر آگیا اور ہرارے، ڈوآلہ اور کیف بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
فہرست میں بہترین شہروں میں ملبورن، ویانا، وینکور، ٹورنٹو، کیلگری، ایڈیلیڈ، پرتھ، آکلینڈ، ہیلسنکی اور ہیمبرگ ہیں۔
دنیا کے 8 بدترین شہر
دمشق، شام
طرابلس، لیبیا
لاگوس، نائیجیریا
ڈھاکہ، بنگلہ دیش
پورٹ مورسبائی
الجیر، الجیریا
کراچی، پاکستان
ہرارے ، زمبابوے
ڈوآلہ ، کیمرون