اتوار, جولائی 6, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26935

علامہ طاہرالقادری نے آج سے قصاص تحریک کا اعلان کردیا

0

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے آج سے تحریک کا اعلان کردیا ۔ شیخ رشید بھی آج سے حکومت مخالف جلسوں کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی ہلچل اپنے عروج پر ہے، اپوزیشن کی جماعتیں احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں۔

ڈاکٹرطاہر القادری نے بھی آج سے قصاص تحریک کا اعلان کردیا، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے لوگوں سے آج سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا بیس اگست سےشروع ہونے والی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کی تحریک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کا سرمایہ ذاتی دولت سمجھ کر اڑایا،ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ نواز شریف نے سیاست میں آکر کروڑوں روپے لگائے اور کھربوں اکٹھے کئے۔ یہ سائنسی ڈاکو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا راؤنڈ ہے میں دوسرے راؤنڈ کا اعلان 29 یا 30 اگست کو کرونگا۔

علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے، شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ آج فیصل آباد، اکیس اگست کو گوجرانوالہ، ستائیس اگست کو ملتان اور اٹھائیس اگست کو کراچی میں پنڈال سجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کل جلسے سے اہم خطاب کروں گا۔

 

حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پرمجبورنہ کرے، مولابخش چانڈیو

0

حیدرآباد : پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے تکبر کو شکست ہورہی ہے۔ حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبورنہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے اگر اپوزیشن سڑکوں پرآگئی توحکومت ایک جھٹکا بھی برداشت نہیں کرسکے گی۔

مولا بخش چانڈیو کا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان کسی کی انگلی اٹھوانے میں کامیاب ہوجائیں تو ان کے لیے دعا گو ہیں مگر پیپلز پارٹی ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت خطرے میں پڑجائے۔

 

تدفین کے اخراجات میں اضافہ، امریکی اپنے عزیزوں کی لاشیں عطیہ کرنے لگے

0

واشنگٹن: امریکا میں تدفین کے اخراجات بڑھنے کے بعد لواحقین کی جانب سے عزیزوں کی لاشیں میڈیکل یونیورسٹیوں کو عطیہ کرنے کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں تدفین کے اخراجات میں 29 فیصد اضافے کے بعد لواحقین کی جانب سے اپنے عزیزوں کی لاشیں میڈیکل یونیورسٹیوں میں تدریس و تحقیق کے لیے دینے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’کسی بھی شخص کی تدفین میں 7 سے 8 ہزار ڈالر کے اخراجات کرنے پڑتے ہیں، جو پاکستانی روپے کے حساب سے تقریباً 7 سے 8 لاکھ بنتے ہیں، جو لواحقین اخراجات کو برداشت نہیں کرسکتے وہ اپنے عزیزوں کی لاشیں میڈیکل یونیورسٹیوں میں عطیہ کردیتے ہیں‘‘۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ’’چند سال قبل لوگ مردوں کو عطیہ کرنے کے بارے میں سوچتے بھی نہیں تھے اور اب ہزاروں افراد موت سے قبل ہزاروں افراد لاشیں عطیہ کروانے کی رجسٹریشن کراچکے ہیں‘‘۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی آف منی سوٹا کو 2002 میں 170 لاشیں موصول ہوئی تھیں تاہم امسال اس کی تعداد 550 تک جا پہنچی ہے جبکہ یونیورسٹی آف بفلیو کو 600 لاشیں موصول ہوئیں جو گزشتہ 10 سال میں دگنی تعداد کو ظاہر کرتی ہیں۔

ڈیوک یونیورسٹی سمیت امریکا کی کئی میڈیکل یونیورسٹیز کو اس سال 6 ہزار لاشیں عطیہ کی گئی ہیں جن کی تعداد گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کئی زیادہ ہے۔

دوسری جانب امریکا میں مذہبی رہنماؤں کی جانب سے عوامی شعور میں اضافے اور انسانی جسم کو سمجھنے کے لیے لاشیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد لاشیں عطیہ کرنے کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

عوام کی جانب سے لاشیں عطیہ کر کے تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ’اس عمل سے میڈیکل کے طالب علموں کو آپریشن کر کے مطالعہ کرنے میں بہت آسانی ہوتی ہے جو زندہ رہنے والے عوام کے مرض کو سمجھنے کے لیے اچھی بات ہے‘‘۔

پاکستانی نوجوان نے اپنے دلائل سے بھارتی مظاہرین کو لاجواب کردیا

0

لندن : پاکستان کیخلاف لندن میں مظاہرہ کرنے والے بھارتی مظاہرین ایک پاکستانی کی دلیلوں کا جواب نہ دے سکے اورراہ فراراختیارکرلی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پوری دنیا پرعیاں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لاٹھی، گولی، ہلاکتیں اوربھارتی فوج کے مطالم جاری ہیں لیکن بھارتی شہری اپنی روایتی ہٹ دھرمی چھوڑنے پرتیار نہیں۔


One Pakistani wins over tens of Indians by arynews

لندن میں بھارتی مظاہرین ایک پاکستانی کے سامنے اس وقت بے بسی کی تصویر بن گئے جب ایک پاکستانی نے بھارتی آئین کا حوالہ دے کرکشمیریوں کا حق ثابت کردیا۔

دلائل کے سامنے بھارتیوں کو کوئی جواب بن نہ پڑا تو وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔ دلیل کی زبان میں بات کرنے والے پاکستانی نے بھارتیوں کو گھٹنےٹیکنے پرمجبور کردیا۔

اس موقع پرکچھ افراد نے راہ فرار اختیارکی تو کچھ امن کی بات کرنے لگے۔ مذکورہ پاکستانی انہیں بات چیت کی دعوت دیتا رہا لیکن بھارتی حکومت کی طرح اس کے شہری بھی مقبوضہ کشمیر پربات چیت سے بھاگتے نظر آئے۔

 

ایڈز کے مریضوں میں تشویش ناک اضافہ، رجسٹرڈ مریض 16 ہزار ہوگئے

0

اسلام آباد: وزارتِ صحت نے پاکستان میں ایڈز  کے وائرس سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار جاری کردئیے جس میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 16 ہزار بتائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ قومی صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایڈز کے وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 16 ہزار جب کے غیر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 90 ہزار سے زائد تک جاپہنچی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’پنجاب میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 300 سے زائد، سندھ میں 5 ہزار 54، بلوچستان میں 441 ، خیبرپختونخوا میں 1591، اسلام آباد میں 186 اور آزاد جموں و کشمیر میں 177 افراد ایڈز کے خطرناک مرض میں مبتلاء ہیں‘‘۔

وزارتِ صحت کی دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ملک میں سب سے کم ایڈز کے مریض گلگت بلتستان میں ہیں جن کی تعداد 8 ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں 458 افراد ایڈز کے وائرس کا شکار ہیں‘‘۔

حکام وزاتِ صحت نے کہا ہے کہ ’’پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی رجسٹرڈ تعداد میں سے 7 ہزار سے زائد قابل علاج ہیں جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں ایڈیز 20 سے زائد سینٹرز موجود ہیں تاہم رواں سال مزید 10 سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا‘‘۔

امریکی جاسوس میتھیو کل صبح پاکستان چھوڑ جائے گا

0

اسلام آباد:امریکی جاسوس میتھیو بیرٹ کو ایک بار پھر ملک بدر کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، میتھیو کل صبح چھ بجے پاکستان چھوڑ کر لندن کے لیے روانہ ہوجائے گا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میتھیو کریگ بیرٹ کو لاہور پہنچادیا گیا ہے جہاں اسے ہفتے کی صبح چھ بجے لندن روانہ کردیا جائےگا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 657 سے  لندن روانہ کیا جائے گا۔

چند روز قبل وزارت داخلہ نے امریکی شہری اور جاسوس میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر پہلے ہی تنقید کی جارہی تھی کیوں کہ میتھییو کو سال 2011ء میں بھی جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کردیا گیا تھا اور اب میتھیو دوسری بار بھی صاف بچ نکلا۔


حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، امریکی جاسوس میتھیو کو ملک بدر کرنے کا حکم


وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق میتھیو کوناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کے لیے ایف آئی اے نے جمعرات کو راولپنڈی کے خصوصی جج سے اجازت حاصل کی۔  سماعت کے دوران ایف آئی اے نے ملزم کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کے  احکامات کی اصل دستاویز جج کو پیش کی اور امریکی شہری کو چھوڑنے کی استدعا کی تھی جسے جج نے منظور کرلیا تھا۔

 عدالت نے میتھیو کو جعلی سازی کے ذریعے پاکستان آنے میں سہولت دینے والے ایف آئی اے کے سب انسپکٹر راجہ آصف کی ایک لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت اور اہلکار احتشام کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت بھی منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد سےامریکی شہری گرفتار

میتھیو بیرٹ کو پہلی بار پاکستان آمد کے بعد اسلام آباد میں حساس ادارے کی تنصیبات میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرکے ملکد بدر کردیا گیا تھا تاہم وہ جعلی پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے دوبارہ پاکستان آگیا جسے اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا تھا۔

اسلام آباد سے گرفتارامریکی شہری سے متعلق اہم انکشافات

میتھیو سے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ وہ اس سے پہلے بھی دو بار پاکستان آیا اور پاکستانی حکام سے شہریت کے لیے رجوع کیا، شہریت نہ ملنے پر وہ بھیس بدل کر پاکستان پہنچ گیا اور پکڑا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میتھیو نے ایک پاکستانی خاتون سے شادی بھی کی ہوئی ہے، اس کے بچے بھی ہیں جس کی بنیاد پر میتھیوپاکستانی شہریت لینا چاہتا تھا  تاہم اس دوران وہ ایک خفیہ جاسوسی مشن پرغیر قانونی طور پر گولڑہ شریف کے علاقہ میں ایک حساس مقام پر گیا، جس پر حساس اداروں کی رپورٹ پر اس کے خلاف ایک مقدمہ گولڑہ شریف میں بھی درج ہوا۔

وزیر داخلہ کا امریکی جاسوس کو دوبارہ ویزا ملنے کی تحقیقات کا حکم

میتھیو کو دوبارہ ویزا ملنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تحقیقات کا حکم دیا۔ ایک اہم اجلاس میں اس واقعے کی ذمہ داری ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی ویزا افسر اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کاﺅنٹر پر موجود ایف آئی اے کے اہلکار پر عائدکی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو کو ویزا جاری کرنے والی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔خاتون افسر کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا تھا۔خاتون سے تحریری وضاحت بھی طلب کرلی گئی تھی ۔

 ریمنڈ ڈیوس کی طرح: امریکی شہری میتھیو کوچھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد:جاسوسی کے الزام اور دھوکا دہی سے ویزا حاصل کرنے والے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرک کوچھوڑنے کا فیصلہ کافی پہلے ہوگیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد اب قانونی رکاوٹیں  دور کرنے کے بعد ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی ایک طویل پریس کانفرنس میں پہلے ہی میتھیو کو چھوڑنے کا عندیہ دے دیا تھا۔

سپر ہائی وے : کاسمیٹکس کے سامان سے بھرا کنٹینر لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

0

کراچی : سپرہائی وے پر ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے تاجروں کے کنٹینرز کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرکے دو کروڑ مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیرانویسٹی گیشن ملک الطاف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ملیرکے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سامان سے بھرے ہوئے کنٹینرز کو لوٹنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے.

گرفتارملزمان چند روز قبل کراچی سے لاہور بھیجے گئے تھے، ان ملزمان نے کاسمیٹکس کے سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا تھا.

ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بھنگوریہ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ روپے مالیت کا کاسمیٹکس کا سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم کے ایک ساتھی کو پشاور سے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ گروہ میں مزید چھ سے آٹھ افراد شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

والدین کے بعد کترینہ سب سے اہم ہے، رنبیر کپور

0

ممبئی: معروف بھارتی فلم اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ بے بنیاد باتوں اور غلط فہمیوں کے سبب میں نے والدین کے بعد سب سے اہم ہستی ’’کترینہ‘‘ کو کھو دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم اداکار رنبیر کپور نے نجی نیوز چینل کے پرومو کی تقریب کے دوران کتریتہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہمارا رشتہ بہت مضبوط تھا مگر جھوٹی باتوں نے ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کیں‘‘۔

Ranbir-3

رنبیر کپور نے مزید کہا کہ ’’بے بنیاد باتوں نے ہمارے مضبوط رشتے کو کمزور کیا جس کا مجھے بہت افسوس ہے، اُن کا کہنا تھا کہ ’’جھوٹی اور بے بنیاد باتوں کے باعث رشتوں میں دراڑ پڑ جاتی ہے جو میرے لیے سہنا خاصا مشکل تھا‘‘۔

پڑھیں: ذاتی زندگی پربات نہ کیا جائے ، کترینہ کیف

بھارتی اداکار نے کہا کہ ’’کترینہ کیف میرے لیے والدین کے بعد سب سے اہم ہستی تھی کیونکہ اُس نے ہر مشکل موڑ پر میرا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ میری حوصلہ افزائی بھی کی‘‘۔

Ranbir-1

یاد رہے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان گہری دوستی کی خبریں عام رہی ہیں جبکہ دونوں اداکار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرچکے تھے تاہم دونوں اداکاروں نے کچھ دنوں قبل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Ranbir-2

دوسری جانب ادکارہ کترینہ اور رنبیر کپور کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ مکمل ہوگئی ہے تاہم دونوں اداکاروں کے درمیان جاری تنازعے کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع نے یہ فلم آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیے جانے کا امکان ظاہرکیا ہے۔

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بے لباس مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

0

واشنگٹن : جمعرات کو لگائے گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے بے لباس مجسموں نے لوگوں کو توجہ حاصل کر لی،مجسمے نیویارک، لاس اینجلس، کلیولینڈ، سان فرانسیسکو اور سیاٹل میں دیکھے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کی ایک کمپنی ’انڈکلائن‘نے امریکہ کے مختلف شہروں میں مقامات رِپبلکن جماعت کے متنازع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مجمسے نصب کرکے ان کی ویڈیوز اپنی ویب سائٹ پر جاری کی۔
DONALD POST 3
مجسموں نے جلد ہی عوام کی توجہ حاصل کر لی دن بھر لوگ مجسمے کو دیکھنے کے لیے رکتے رہے اور کئی لوگوں نے مجسمے کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے بے لباس مجسمہ پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے اور لاکھوں لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا اور شئیر بھی کیا۔

DONALD POST 2

بعد ازاں نیویارک میں تفریحی پارکس کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کی جانب سے اعتراض اُٹھانے پر اِن مجسموں کو پارکس سے ہٹا دیا گیا.ادارے کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے بے لباس اور بے ہنگم مجسمے پارک میں آنے والے خواتین اور بچوں کے لیے ناگواری کاباعث بن سکتے ہیں۔

DONALD POST 1

اپنے متنازعہ اور نفرت آمیز بیانات سے مشہور ہونے والے ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے جب کہ ان کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے حال ہی میں ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسانے کی بھی کوشش کی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی کرنا پڑرہا ہے۔

انہی حالات کے سبب رپبلکن جماعت کےکئی اہم رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے جارحانہ اور متنازع بیانات پر قابو پائیں ورنہ صدارتی امیدوار کے انتخابات کے آخری مرحلے میں انہیں پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے تا ہم ٹرمپ اپنے انداز کو تبدیل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات، بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

0

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر باضابطہ طور پر ایک بار پھر دعوت دے دی، سیکریٹری خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کے خط کا جواب دیتے ہوئے انہیں جوابی خط تحریر کردیا جس میں انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جہاں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدر ی نے اپنے بھارتی ہم منصب کے نام خط ان کے حوالے کیا جس میں بھارتی ہم منصب کو رواں ماہ پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے

ترجمان کے مطابق خط میں بھارتی سیکریٹری خارجہ کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرنے کی دعوت دی گئی ہے اور کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں۔