اتوار, جولائی 6, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26936

سلمان خان ہر بھارتی اولمپک کھلاڑیوں کو 1،01،000 روپے کا چیک دیں گے

0

ممبئی: ریو اولمپک میں بھارتی ٹیم کے سفیر بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہر بھارتی کھلاڑی کو ایک لاکھ ایک ہزار روپے کا چیک دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا، جس میں کہا کہ اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کیلئے ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ایک ہزار روپے کا چیک دوں گا۔

salman انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کا کافی حمایت کر رہی ہے لیکن ہمیں بھی ایک قوم ہونے کے ناطے اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ سلمان خان آخری بار فلم سلطان میں نظر آئے تھے، جس نے ریکارڈ بزنس کیا تھا، یش راج فلمز کے بینر تلے بنی فلم سلطان کو یدایتکاری علی عباس ظفر کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وائے آر ایف نے بھی اعلان کیا تھا کہ ریو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

ہانگ کانگ میں خرگوشوں کا کیفے

0

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں ایک ایسا کیفے کھولا گیا ہے جہاں آنے والے گاہکوں کی تفریح طبع اور معلومات میں اضافہ کے لیے خرگوشوں کو رکھا گیا ہے۔

ریبٹ لینڈ نامی اس ریستوران میں 12 خرگوش موجود ہیں جو گھاس سے سجی ہوئی صاف ستھری جگہوں پر رہتے ہیں اور انہیں پلاسٹک کے جنگلے بنا کر الگ کیا گیا ہے۔

bunny-2

شہر کے مرکزی علاقہ میں ایک مصروف عمارت کی پانچویں منزل پر قائم اس ریستوران میں خرگوش پالنے کے شوقین افراد آتے ہیں اور گھنٹوں وہاں بیٹھ کر انہیں کھانا کھلاتے اور پیار کرتے ہیں۔

bunny-4

اس ریستوران کی 29 سالہ مالکہ ٹیڈی چوئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ریستوران اس لیے کھولا ہے کہ ایسے افراد جو جانور پالنا چاہتے ہیں لیکن گھروں میں کم جگہ کے باعث نہیں پال سکتے وہ یہاں آ کر ان جانوروں کو کھلا پلا اور پیار کر کے اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں۔

bunny-5

انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے والے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو جانور پالنا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے وہ ان کی پرورش اور خوراک کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں وقت گزارتے ہیں۔

bunny-3

ریستوران میں آنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ ان کی 11 سالہ بیٹی نے گھر میں خرگوش پالنے کا ارادہ کیا تو وہ اسے یہاں لے آئیں۔ ’میں چاہتی ہوں کہ اسے پتہ چلے کہ جانور پالنا آسان نہیں، انہیں بہت وقت اور محبت دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے‘۔

bunny-6

یہاں آنے والے کئی افراد ان پلے پلائے خرگوشوں کو خریدنا چاہتے ہیں تاہم یہاں موجود خرگوش برائے فروخت نہیں ہیں۔

ویڈیو بشکریہ: اے ایف پی

واضح رہے کہ اس سے قبل ہانگ کانگ ہی میں ایک کیٹ کیفے بھی کھل چکا ہے جہاں موجود بلیاں آنے والوں کی شفقت و توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

سال 2017 رواں برس کے مقابلہ میں سرد ہونے کا امکان

0

واشنگٹن: ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ 2016 کی شدید گرمی کے بعد 2017 نسبتاً ایک سرد سال ہوگا۔

رواں برس جولائی کے مہینے کو گرم ترین مہینہ قرار دیا جاچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق 2016 کا سال 2014 اور 2015 سے بھی زیادہ گرم ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ ایل نینو اور گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں اضافہ ہے۔ ال نینو بحر الکاہل کے درجہ حرارت میں اضافہ کو کہتے ہیں جس کے باعث پوری دنیا کے موسم پر منفی اثر پڑتا ہے۔

رواں سال ایل نینو کا سال ہے۔

مزید پڑھیں: کلائمٹ چینج کے باعث خطرے کا شکار 5 تاریخی مقامات

برطانیہ کی ایسٹ اینجلا یونیورسٹی کے کلائمٹ ریسرچ یونٹ کے پروفیسر کے مطابق امکان ہے کہ آنے والا سال رواں سال کے مقابلہ میں کچھ سرد ہوگا۔

تاہم ماہرین کے مطابق اگلے سال ’لا نینا‘ کا کوئی خدشہ موجود نہیں۔ لا نینا ایل نینو کے برعکس زمین کو سرد کرنے والا عمل ہے۔

واضح رہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے دنیا کو کلائمٹ چینج سے مطابقت کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیں: کلائمٹ چینج سے مطابقت کیسے کی جائے؟

گذشتہ برس موسمیاتی تغیر یا کلائمٹ چینج کی عالمی کانفرنس میں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں پاکستان سمیت 195 ممالک نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ اپنی صنعتی ترقی کو محدود کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی صنعتی ترقی عالمی درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد اضافہ نہ کرے۔

بمباری سے متاثرہ شامی بچے کی ویڈیو نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی

0

حلب: شام کے شہر حلب میں تازہ بمباری کے دوران ایک زخمی بچے کی ویٰڈیو نے ایک بار پھر دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، اقوام متحدہ نے حلب میں امدادی آپریشن معطل کردیا جب کہ دنیا بھر سماجی ویب سائیٹ پر لوگ اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق شام کے شہر حلب میں حکومت کی جانب سے بمباری کے بعد ایک زخمی معصوم بچے کی ویڈیو نے اپنے معصومانہ انداز سے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور کچھ عرصہ قبل ساحل سمندر پر ملنے والے شامی بچے ایلان کردی کی یاد تازہ کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کارکنان نے گھر کے ملبے سے ایک بچے کو نکالا  اور اسے موبائل وین میں بنے امدادی کیمپ میں بٹھایا جہاں بچہ خوف سے سہما ہوا کچھ دیر بیٹھا رہا پھر اسے نے منہ پر ہاتھ پیھرا تو اس کا ہاتھ خون سے بھر گیا بچہ خوف زدہ ہوگیا اور اس نے خون سے بھرے ہاتھ اپنی نشت سے صاف کرنے شروع کردیے۔ اس بچے کے تاثرات نے دنیا کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ شام میں آخر لوگوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ان معصوم بچوں کا مستقبل کیا ہے؟ بعدازاں امدای کارکنان مزید دو بچوں کو اسی موبائل کیمپ میں لاتے ہیں۔ یہ معصوم بچے جنگ کے خلاف خاموش اعلان جنگ ہیں۔

شامی بچے کی بمباری کے بعد اپنے تباہ حال گھر سے برآمد ہونے سے طبی امداد ملنے تک کی ویڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، اپنے پیغامات میں لوگ غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس قدم اُٹھانے کی ضرورت پر ذور دے رہے ہیں۔

یہ بھی اطلاعات ہیں آئی ہیں کہ اقوام متحدہ نے حلب میں امدادی آپریشن معطل کردیا۔

 

عازمین حج کیلئے اسمارٹ چھتری تیار

0

ریاض: سعودی اور فلسطینی کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک اسمارٹ چھتری تیار کی ہے، اس چھتری کو خصوصاً عازمین حج کیلئے بنایا گیا ہے۔

موسم گرما کے دوران حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس آنے والے مسلمانوں کو سخت دھوپ کی زحمت بھی اٹھانا پڑتی ہے مگر اس مشکل کا حل نکال لیا گیا ہے۔ عازمین حج کیلئے ایک اسمارٹ چھتری تیار کی گئی ہے، مجموعی طور پر اسمارٹ چھتری میں سات چیزیں موجود ہیں، جن میں شمسی سیل، پنکھا، جی پی ایس نظام، یوایس بی چارجر، اسٹک اور لائٹ شامل ہیں۔

چھتری میں شمسی توانائی سے بجلی بنانے والے سیل لگائے گئے ہیں، جو مناسب وقت میں موبائل فون کو چارج کرسکتے ہیں۔جب کہ چھتری میں لگا چھوٹا پنکھا سخت گرمی میں ہوا دیتا ہے۔

umbrella-1

اس اسمارٹ چھتری میں جی پی ایس نظام کے ذریعے حج پر جانے والے خواتین و حضرات ایک دوسرے کو ان کی موجودہ مقام کے لحاظ سے جان سکیں گے۔

اس میں لگی لائٹ جو اندھیرے میں روشنی کرتی ہے، جس سے رات کے وقت حاجی اس کی روشنی میں بہتر سفر کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں چھتری کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے، اس کی ویڈیو میں کمپنی کی نائب سربراہ منال دندس اسمارٹ چھتری کے خواص بتارہی ہیں۔

اسمارٹ چھتری کے بانی سعودی شہری کامل بدوی اور اس کی معاون فلسطینی دو شیزہ منال دندیس کا کہنا ہے کہ اسمارٹ چھتری کا تصور حجاج کرام کو گرمی میں ٹھنڈک کی سہولت کی فراہمی کے نظریے سے آیا، بدوی نے کہا کہ وہ بچپین ہی سے سوچتے آرہے تھے کہ حجاج کرام کو سخت گرمی سے بچانے کے لیے کیا کرنا چاہیے آخر کار انہیں ایک ایسی چھتری کی تیاری کرنے کا سوچا، جو استعمال کرنے والے کو سایہ ہی نہیں بلکہ ٹھنڈک بھی فراہم کرے۔

بدوی کا کہنا ہے کہ عموما لوگ یورپی ملکوں، گرم خطوں اور حج کے مواقع پر گرمی سے بچنے کے لیے چھتری کا سہارا لیتے ہیں مگر روایتی چھتریاں سایہ تو فراہم کرتی ہیں مگر وہ گرمی کی شدت کم کرنے اور ٹھنڈک کا احساس پیدا کرنے میں زیادہ کارگر نہیں ہوتیں۔

خضدار: مسافر کوچ اور وین میں تصادم،3افراد جاں بحق

0

خضدار: صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی،خضدار کے علاقے باغ بانہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وی سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی.حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 3افرادجاں بحق گئے.

حادثے کے بعد شاہراہ پر گزرنے والی دیگر گاڑیوں کے لوگوں نے زخمیوں کو متاثرہ وین اور بس سے نکالنے کی کوشش کی جبکہ ریسکیو اداروں اور پولیس کو بھی مطلع کیا گیا.

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا.

*کوئٹہ :خضدار میں ٹریفک حادثہ،بارہ افراد جاں بحق

یاد رہے کہ دو ماہ قبل کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس خضدار میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہونے پر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے.

ریواولمپکس : یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی دوڑ جیت لی

0

ریو ڈی جنیرو : جمیکا کے یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت کر اولمپک مقابلوں میں اس ریس میں تین طلائی تمغے جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے.

تفصیلات کےمطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جاری اولمپکس کی 200 میٹر کی ڈوربولٹ نے مقررہ فاصلہ 19.78 سیکنڈز میں طے کر کے ریو اولمپکس 2016 میں دوسرا جبکہ مجموعی طور پر آٹھواں طلائی تمغہ جیتا.

کینیڈا کے آندرے ڈی گراسی نے چاندی اور فرانس کے کرسٹو لیماٹری نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا.

جمیکا کے29 سالہ یوسین بولٹ اس سے پہلے ریو اولمپکس میں ہی 100 میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں.

*یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ جیت لی

یاد رہے کہ رواں ہفتے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے سومیٹرکی ڈور میں امریکی کھلاڑی جسٹن گالٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا.

واضح رہے کہ بولٹ نے فروری میں کہا تھا کہ وہ سنہ 2017 میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے.

کراچی میں بچی کو اغوا کرنے والا گرفتار‘ دو دن میں تیسرا واقعہ

0

کراچی: شہرقائس میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کی افواہیں حقیقت کا روپ دھارنے لگیں، گلشن ِ اقبال سے ایک اغوا کار گرفتار کرلیا گیا ، گزشتہ دو روز میں تین اغوا کار گرفتارکیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ ریلوے لائن سے سونیا نامی تین سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

بچوں کا اغوا جاری، لاہور میں ماں سمیت دو بچیاں‌ لاپتہ*
کراچی میں‌ بچوں‌ کا اغوا، چھٹی کے وقت والدین کی موجودگی لازمی قرار*

اس موقع پر بچی کی والدہ نے ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شور مچادیا جس پر ملز م پکڑا گیا اور پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اطلاع دے کر ملزم کو گرفتار کرایا گیا، پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ شہرِ قائد میں دو دنوں میں بچوں کے اغوا کا یہ تیسرا مقدمہ درج ہوا ہے گزشتہ روز گلشن اقبال کے علاقے سے ہی سعدیہ جنید نامی خاتون علیزہ نامی بچی کو گرفتار کرتی ہوئی پکڑی گئی تھی جبکہ زمان ٹاؤن کے علاقے سے شہباز نامی بچے کواغوا کی کوشش کے دوران اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا موقف ہے کہ ان واقعات کی ہوا چل رہی ہے ، پولیس جہاں بھی اس قسم کی اطلاع ملتی ہے بروقت کارروائی کررہی ہے کہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

یاد رہے کہ شہر قائد میں بچوں کے اغوا کے واقعات کی افواہیں گزشتہ کئی دن سے گردش کررہی تھیں تاہم اب واقعات رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ اس سے قبل لاہور میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے رواں سال اغواکاروں کا نشانہ بن چکے ہیں ۔

اورنج لائن منصوبہ: لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیرات سے روک دیا

0

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے کے راستے میں آنے والی گیارہ تاریخی عمارتوں کی 200 فٹ کی حدود میں تعمیراتی کام کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے تمام این او سی کالعدم قرار دے دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تاریخی عمارتوں کے ارد گرد جاری منصوبے سے متعلق عالمی شہرت یافتہ ماہرین مشتمل پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ماہرین کی رپورٹ اور یونیسکو کی سفارشات کی روشنی میں منصوبہ مکمل کیا جائے۔

اورنج لائن منصوبے کی دیوار گرنے 7 مزدور جاں بحق *

عدالت نے شالا مار باغ، چوبرجی، گلابی باغ، ایوان اوقاف، جی پی او بلڈنگ، بدھو کا آوہ، مزار دائی انگہ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ سمیت 11 تاریخی عمارتوں کی 200 فٹ کی حدود میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر جاری تعمیراتی کام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے تمام این او سی کالعدم قرار دے دیے۔

عدالت نے منصوبے سے ہونے والی ممکنہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف دائر تمام درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ منصوبے سے ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

کیس میں عدالتی معاونت کے لیے پندرہ ہزار کے قریب دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں۔ عدالت نے 11 ماہ تک اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف آنے والی درخواستوں کی سماعت کے بعد 13جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے صدر اور اورنج لائن کیس کے عدالتی معاون علی ظفر نے کہا کہ امریکی، بھارتی اور برطانوی عدالتوں کے تاریخی عمارتوں کی حیثیت سے متعلق فیصلے موجود تھے تاہم پاکستانی عدلیہ نے تاریخی عمارتوں کی حیثیت سے متعلق تاریخی فیصلہ دیا۔ اس فیصلے سے ہماری تاریخ بھی بچ جائے گی اور شہر کی تاریخی اور ثقافتی حیثیت بھی تبدیل نہیں ہوگی۔

شہنشاہ ہند جلال الدین اکبر کا حکم نامہ اورنج لائن ٹرین کے آڑے آگیا *

انہوں نے بھارتی عدلیہ کے جنتر منتر، تاج محل، مقبرہ ہمایوں کے مقدمات کے فیصلوں کے حوالے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں کہ تاریخی عمارتوں کی حیثیت کو نہ ہی چھینا جا سکتا ہے نہ ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ تاریخی عمارتوں کے اردگرد کثیر المنزلہ عمارتیں قائم نہیں کی جا سکتیں جبکہ غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں۔

عدالتی معاون علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا اطلاق ملک بھر میں کیا جا سکے گا اور حکومت آئندہ ترقیاتی منصوبوں میں اس فیصلے پر عمل درآمد کی پابند ہوگی۔

واضح رہے کہ اورنج لائن منصوبے کے خلاف درخواستیں سول سوسائٹی نیٹ ورک سمیت مختلف درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کی گئیں تھیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اورنج ٹرین منصوبے کے راستے میں آنے والے شالا مار باغ سمیت بارہ تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچے گا جبکہ اس منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو گا۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ محکمہ ماحولیات اور آثار قدیمہ نے قانونی ضابطوں کے بغیر اورنج ٹرین منصوبے کے لیے این او سی جاری کیے۔

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، بان کی مون

0

نیویارک : اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے قتل کی مذمت کردی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، توقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر تشدد روکنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی، وزیراعظم نوازشریف کے خط کے جواب میں بان کی مون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کریں، اقوام متحدہ اس سلسلے میں ان کی مدد کیلئے تیار ہے ۔

بان کی مون کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل علاقائی امن و سلامتی کے لئے ناگزیر ہے، کشمیر سمیت دیگر مسائل پاک بھارت مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔


 مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: 41ویں روز بھی کرفیو


ان کا کہنا تھا کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کو برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں جاری بھارت مخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصہ کے دوران 80 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہے۔