جمعہ, جولائی 4, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26937

پی آئی اے پریمئیر سروس ، مسافروں نے طیارے سے سامان چوری کرلیا

0

کراچی : پی آئی اے نے تو اپنا معیار بلند کرنے کی تگ و دو شروع کردی مگرمسافر نہ سدھر سکے، پی آئی اے پریمئیر سروس کا آغاز 14 اگست کو کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پریمئیر پرواز میں مسافروں کی جانب سے لوٹ مار شروع ہوگئی، مسافروں نے جہاز کے ٹائلٹ میں پڑے لوشن اور دیگر اشیا چوری کرنی شروع کردیں جبکہ جہاز کی سیٹیں بھی گندگی کا ڈھیر بنا دی گئیں۔

نئے سری لنکن لیز جہاز میں مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سے لگژری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے  مگر مسافر گندگی پھلانے میں لگے ہوئے ہیں ۔

پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی نے ٹوئیٹر پر تصاویر شیئر کرکے مسافروں کے لیے پیغام لکھا ہے کہ وہ اشیاء کی چوری کرنے سے پرہیز کریں اور پریمئیر سروس کو اپنا سمجھ کر استعمال کریں۔

 


 

مزید پڑھیں : پی آئی اے پریمیئر سروس کی پہلی پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی


 

یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) پریمیئر سروس کا افتتاح کیا تھا، پی آئی اے پریمیئر سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ پی آئی اے اور سری لنکن ایئرلائن کے سربراہان بھی شریک تھے۔

خیال رہے کہ پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے سری لنکن ایئرلائنز سے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر3 ایئربس 330 طیارے حاصل کیے گئے ہیں، یہ طیارے ویٹ لیز پر حاصل کیے گئے ہیں یعنی ان طیاروں کو سری لنکن عملہ ہی آپریٹ کرے گا۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ جہانگیر پارک میں گندگی پربرہم

0

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے جہانگیر پارک میں گندگی پراظہار برہمی کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پارک کو بحال کریں اورتجاوزات ختم کرائیں.

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے آج صبح کراچی میں جہانگیر پارک کا اچانک دورہ کیا تو وہاں موجود گندگی اور کچرے کا ڈھیردیکھ کر وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کیا.

وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پارک میں موجود کچرے کے ڈھیر کو صاف کیا جائے اور پارک کی رونقوں کو بحال کیا جائے.

*کراچی میں صفائی کی حالت بہتر نہ ہوسکی، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز حیدر آباد کا دورہ کیا،وزیراعلی لطیف آباد اور قاسم آباد کے ان علاقوں میں گئے جہاں انتظامیہ نے پہلے ہی صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات مکمل کر رکھے تھے.

وزیر اعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے

0

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے،اجلاس میں توانائی کے شعبے اور انفرا سٹریکچر بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ توانائی اور دیگر انفرااسٹرکچر منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور تما پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے تا کہ عوام تک اس کے ثمرات بروقت پہنچ سکیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید سمیت دیگروزراء نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم اور کابینہ کوسی پیک منصوبے میں پیشرفت پر خصوصی بریفنگ بھی دی گئی جب کہ وزراء نے پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے سمیت ملک بھر میں جاری توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے ایسا ہی ایک خزینہ تھر میں کوئلے کے ذخائر کی صورت میں موجود ہے جس سے توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے

تا ہم ماضی میں تھرکول ذخائر سے استفادہ نہیں کیا گیا اگرتھرکول کے ذخائر استعمال کررہے ہوتے تو آج توانائی برآمد کررہے ہوتے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو ہدایتات جا ری کیں کہ توانائی اور دیگر منصوبوں کو 2018 سے پہلے مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے اور اقتصادی راہدری منصوبے کی جلد اور بروقت تکمیل وزراء کی ترجیح ہونی چاہیے۔

دبئی میں تاج محل تیار

0

دبئی : دبئی میں موجود لیگولینڈ میں محبت کی علامت تاج محل کا ماڈل لاکھوں لیگوبرکس کی مدد سے تیار کیا گیا، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

taj

دبئی تجارتی و تفریحی سرگرمیوں میں دنیا بھر کے شہروں میں اہمیت کا حامل ہیں، یہاں سارا سال سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہیں، جس کے باعث دبئی میں نہ صرف جدید ترین سہولیات دستیاب ہیں بلکہ انوکھی عمارتیں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔

taj-6

لیگولینڈ دبئی میں بھارتی یوم آزادی کے موقع پر تاج محل کے ماڈل کی رونمائی کی گئی، تاج عربیہ نامی ہوٹل کی عمارت ہو بہو تاج محل کی نقل ہے، تاج محل کے اس ماڈل کو دو لاکھ اسی ہزار سے زائد انیٹوں سے تیار کیا گیا ہے، جس کا وزن 645.9کلو گرام ہے، اس محل کی تعمیر میں 2،019 گھنٹے لگے۔

taj-2

تاج عریبیہ کی ایک منفرد خوبی یہ ہے کہ مخصوص روشنیوں کے استعمال سے رات کے وقت یہ چاندنی میں نہایا نظر آئے گا، 350 کمروں پر مشتمل 20 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر سفید سنگِ مرمر سے تیار کرکے شیشوں سے مزین کیا گیا ہے۔

taj-5

تاج محل کو دنیا بھر میں محبت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ یہ دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک ہے۔

taj-3

تین سو ساٹھ سال قبل مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی ملکہ کی موت کے بعد اس کی یاد میں بنوایا تھا، مغل شہنشاہ شاہ جہاں کو اس محل کی تعمیر میں 22سال لگے تھے۔

واضح رہے کہ دبئی میں موجود اس لیگو لینڈ کا رواں سال اکتوبر میں باقاعدہ آغاز کیا جائیگا، جس میں تقریباً15 ہزار شاہکار 60ملین لیگو برکس کی مدد سے تیار کرکے رونمائی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

ریو 2016: اولمپک ویلج کا بچا ہوا کھانا بے گھر افراد میں تقسیم

0

آپ کے خیال میں کسی ہوٹل میں کتنا کھانا ضائع ہوتا ہوگا؟

سینکڑوں ٹن؟ ہزاروں ٹن؟

آج کل برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپک مقابلے چل رہے ہیں جس میں شرکت کے لیے 18 ہزار کھلاڑی، کوچ اور حکام شریک ہیں اور ان کی رہائش ’اولمپک ویلج‘ میں ہے۔

rio-2
اولمپک ویلج

آپ کے خیال میں ان 18 ہزار افراد کا پیٹ بھرنے کے بعد وہاں کتنا کھانا ضائع ہوتا ہوگا؟

یقیناً اتنی مقدار جسے آپ شمار بھی نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: برازیل کی فضائی و آبی آلودگی کے باعث کھلاڑیوں کی صحت کو سخت خطرہ

اب اس مقدار کو 3 سے ضرب دے دیں یعنی ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور عشائیہ۔ ضائع شدہ کھانے کی مقدار یقیناً اندازوں سے بھی کہیں زیادہ ہوگی۔

برازیل میں ایک طرف تو 21.4 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، صرف ریو ڈی جنیرو میں 56 ہزار افراد بے گھر ہیں اور سڑکوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ان میں سے 340 بچے ہیں، جبکہ دوسری طرف اولمپک ویلج میں صرف ایک دن میں 12 ٹن خوراک ضائع ہورہی ہے۔

rio-1

اب اس کھانے کا کیا کیا جائے؟ معروف اطالوی شیف مسیمو بترا نے اس کا بہترین حل تجویز کیا۔

بترا اٹلی میں ایک ریستوران اوشتریا فرانچسکانا کے مالک ہیں اور رواں سال ان کے ریستوران کو دنیا کے بہترین ریستوران کا اعزاز مل چکا ہے۔ وہ آج کل اولمپک میں شریک کھلاڑیوں کو بہترین ذائقوں سے روشناس کروانے کی کوششوں میں مصروف ماہرین اور شیفس کی رہنمائی کے لیے ریو ڈی جنیرو میں مقیم ہیں۔

انہوں نے ضائع شدہ کھانے کو ری سائیکل کر کے بے گھر افراد تک پہنچانے کا منصوبہ پیش کیا۔ اس منصوبے کو بے حد پسند کیا گیا اور اس پر کام شروع کردیا گیا جس کے بعد ایک روز قبل ضائع شدہ کھانے کو مختلف مشینوں کے ذریعہ پیک کر کے اولمپک ویلج کے آس پاس بے گھر افراد میں تقسیم کردیا گیا۔

rio-3

اس سے قبل یہ کھانا کچرے اور کوڑے دانوں میں پھینکا جارہا تھا اور اس کی وجہ اعلیٰ حکام سے اس منصوبے کی منظوری اور وسائل کی عدم دستیابی تھی۔

بترا پچھلے 2 مہینوں سے اس خیال پر کام کر رہے تھے اور ان کے مطابق برازیلین صدر ڈیلما روسیف نے اس منصوبے کے لیے حامی بہت رد و کد کے بعد بھری۔ ’شاید وہ ہم پر بھروسہ نہیں کر پا رہی تھیں‘ انہوں نے بتایا۔

ان کے اس کام میں ا کئی امریکی شیفس بھی شامل ہیں جبکہ کئی افراد رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور ان کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

ایک اندازے کے بعد اولمپک کھیلوں کے اختتام تک 19 ہزار کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے جا چکے ہوں گے۔

ماہرینِ فلکیات نے سپرنووا کے پھٹنے کی تصویربنالی

0

کسی بھی ستارے کے بارے میں یہ معلوم کرنا انتہائی مشکل ہے کہ وہ کب پھٹ کر سپر نووا بن جائے گا – چنانچہ اسے خوش قسمتی ہی سمجھنا چاہیے کہ ماہرین ایک ستارے کے پھٹنے کے عمل کی مسلسل تصویریں بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ یوں ممکن ہوا کہ ماہرین ڈارک میٹر پر ریسرچ کے لیے آسمان کے ایک حصے کا سالوں سے مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف کہکشاؤں اور ستاروں کی وقفے وقفے سے تصویریں بنا رہے ہیں۔

جب ماہرین نے یہ دیکھا کہ ہم سے بیس ہزار نوری سال دور ایک سپر نووا پھٹا ہے تو انہوں نے یہ خوش گوار انکشاف کیا کہ یہ سپر نووا اس حصے میں پھٹا ہے جس کی وہ مسلسل تصویریں بنا رہے تھے۔

پہیے سے سفرشروع کرنے والا انسان ستاروں سے آگے نکل گیا*

چینی سائنسدانوں نے اصلی سے زیادہ طاقتور’نقلی‘ سورج تیارکرلیا*

یہ ستارہ ہم سے بیس ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور اس پر طویل عرصے سے نظر رکھی جارہی تھی لہذا خلائی سائنسدان مئی 2009 میں ہونے والے اس دھماکے سے پہلے اور بعد پیدا ہونے والی تبدیلیوں کی عکس بندی میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

star
سپرنوا پھٹنے سے پہلے اور بعد کے مناظر

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سپر نووا اس لیے پھٹا کہ ہمارے سورج جتنے قطر کا ایک مردہ ستارہ ایک زندہ ستارے کے اس قدر قریب آگیا تھا کہ وہ اس کی گیس خود میں جذب کرنے لگا یہاں تک کہ دھماکہ ہوگیا۔

چنانچہ سائنس دانوں نے پرانی تصویروں کو ڈھونڈ نکالا اور ان کے تجزیے سے اس ستارے کی شناخت کر لی جو بالاخر سپر نووا بن کر پھٹ گیا- یہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہے کہ سپر نووا کے پھٹنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر دستیاب ہیں – امید ہے کہ اس ڈیٹا سے فزکس کے ماہرین کو اپنے نظریات کو پرکھنے میں مدد ملے گی۔

جاپانی خاتون ریسلر نے ریو اولمپکس میں عالمی ریکارڈ بنادیا

0

ریو ڈی جنیرو: جاپانی خاتون ریسلر کاؤری آئچو نے مسلسل چوتھا طلائی تمغہ جیتنے والی اولمپک کی تاریخ کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بننے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا.

تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری ریواولمپکس 2016 میں ریسلنگ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر جاپانی خاتون ریسلر نے اولمپکس میں مسلسل چار بار طلائی تمغے جیت کر عالمی ریکارڈ بنادیا.

برازیل میں ریو اولمپکس 2016 میں دلچسپ مقابلوں کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ بننے اور ٹوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے.

کاؤری آئچو نے ریو اولمپکس 2016 کے ویمنز فری اسٹائل 58 کلو گرام کیٹگری فائنل میں چوتھا گولڈ میڈل جیتا اور وہ اولمپک گیمز کے کسی بھی ایونٹ میں مسلسل چوتھا گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں.

جاپانی خاتون ریسلر سالہ کاؤری آئچو 2004، 2008 اور 2012 میں 63 کلو گرام کیٹگری میں تین گولڈ میڈل اپنے نام کرچکی ہیں.

انہوں نے 10 مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی روسی ایتھلیٹ ویلریا کوبلووا زہلوبوا کو ہرا کر کامیابی اپنے نام کی.

کاؤری آئچو نے چوتھے گولڈ میڈل پر قبضہ کر کے یہ اعزاز حاصل کرنے والی جاپان کی پہلی خاتون ریسلر بھی بن گئی ہیں.

واضح رہے کہ جاپانی ریسلر اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں مسلسل 4 میڈلز جیتنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں،اولمپکس مقابلوں میں مسلسل 4 میڈلز جیتنے والوں امریکی پیراک مائیکل فیلپ، امریکی ایتھلیٹ کارل لوئس، ایتھلیٹ ال اوریٹر، ایتھلیٹ بین این سیلے، ایتھلیٹ پاؤل ایلز اسٹروم شامل ہیں.

ترکی میں ایک اور کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی

0

استنبول : ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی سرکاری خبر ایجنسی نے خبر دی ہے کہ مشرقی صوبے وان میں ایک کار میں بم نصب کر کے دھماکے سے اُڑادیا گیا،کار بم دھماکے کے ذریعے قریبی پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھاجس میں 50کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے۔

زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 40 سے زائد زخمیوں کا علاج جا ری ہے جن میں 5 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : استنبول میں بم دھماکہ، 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران ترکی کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بن چکا ہے جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اسی سے متعلق : ترکی میں کاربم دھماکہ،3پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق

حالیہ فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پرجہاں انتظامی تبدیلیوں کا عمل جاری ہے وہیں ترکی کو امن و امان کے حوالے سے کئی مشکلات اور چیلینجیزکا سامنا ہے۔

حملے کی ذمے داری اب تک کسی مذہبی یا عسکری تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

طالبان ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شریک ہوں،امریکا

0

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ طالبان کو ہتھیار پھینک آئین کو تسلیم کرتے ہوئے افغان عمل کا حصہ بننا چاہئیے، افغانستان میں مختلف گروپ داعش کے ساتھ مل رہے ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ طالبان دھڑے بندیوں اور لڑائیوں سے کمزور ہوئے ہیں اور ان کی عام شہریوں کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت کم ہوئی ہے، طالبان کو سمجھنا ہوگا طویل جنگ افغانستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش اور القاعدہ کی فنڈنگ روکنے کے لئے اقدامات کئے ہیں تاہم فنڈنگ مکمل طور پر ختم کرنا اب بھی بڑا چیلنج ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں جارحیت روکنے کی کوشش روسی اقدامات سے مشکل ہو رہی ہے، روس کا ایرانی سرزمین استعمال کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔


 مزید پڑھیں :   امریکہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے، مارک ٹونر


گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے وسیع تر مذاکرات کے حامی ہیں اورہر سطح پر اس کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتے رہیں گے۔

مارک ٹونر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ اہم ہے کہ دہشت گردوں کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی کارروائیوں سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

خیبر پختونخوا میں سرجن ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کرنےپرمجبور

0

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے سبب اسپتال انتظامیہ اندھیرے میں آپریشن کرنے پر مجبور ہوگئی، ٹارچوں کی روشنی میں مریضوں کی جراحی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں لوڈ شیڈنگ کے سبب سرجنوں نے 11 آپریشن ٹارچ کی روشنی میں کیے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شام سے تاحال بجلی بند ہے اور اسپتال کے جنریٹرز بھی لوڈ شیڈنگ کے آگے شکست تسلیم کرچکے ہیں جس کے سبب اسپتال انتظامیہ یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئی۔

KPK-post

انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھا یا گیا ہے اور اس نازک صورتحال میں 11 بڑے اور 5 معمولی نوعیت کے آپریشن کیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخواہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض پریشان*
پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نجی سیکیورٹی گارڈز تعینات*

صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اورتحقیقات کر یں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو تاحال موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بجلی جانے کے بعد جنریٹر نے بھی کام کرنا چھوڑدیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بجلی جانےکی صورت میں متبادل توانائی کے ذرائع کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔