بدھ, جولائی 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26938

کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا سیاست نہیں ہے،وزیراعظم نوازشریف

0

شورکوٹ : وزیراعظم نواز شریف نے شور کوٹ سے ملتان موٹر وے کے ایم 4سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا سیاست نہیں ہے.

تفصیلات کےمطابق شورکوٹ میں وزیراعظم نوازشریف نےشورکوٹ سے ملتان موٹروے تک منصوبے کا افتتاح کردیا،منصوبے پر 26ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.

شور کوٹ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ترقی کے سفر کا آغاز کیا تو راستہ ہی نہیں تھا،ہم نے راستے بھی خود بنائے جس کے بعد قوم نے مایوسی کے اندھیروں سے نکل کر امید کی دنیا میں قدم رکھا ہے.

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا کیا حال تھا سب جانتے ہیں،آج لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جس قدر کام ہو رہا ہے وہ آپ کے سامنے ہے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین برس پہلے انفراسٹرکچر اورمواصلات کا سفر شروع کیا،ہم نے پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھا دیا.انہوں نے کہا کہ سیکرٹری مواصلات کو ہدایت کی ہے کہ موٹروے کو بہاولپور سے بھی جوڑا جائے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1998میں وافر بجلی چھوڑ کر گئے تھے،سڑکوں کے جو جال ہم نے 17سال پہلے بچھائے تھے آج بھی وہی استعمال ہو رہے ہیں،سترہ سال میں کسی اور نے ایسا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال میں ساڑھے 8سو ارب کے منصوبے شروع کیے ہیں،منصوبوں سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی و خوشحالی کی نئی لہر آئے گی.

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں گندی زبان اور گندی سیاست کو عوام نے رد کردیا ہے.عوام ہمارے کام دیکھتی رہے،اور موازنہ کرے کہ کون سیاست اور کون عبادت کررہا ہے.

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

0

اسلام آباد : ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے، تحریک انصاف پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سڑکوں پر آرہی ہے، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں دو ماہ کیلیے دفعہ ایک سو چالیس نافذ کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دو ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چالیس نافذ کردی ہے، جس کے تحت آتش بازی ، اسلحے کی نمائش کیساتھ ساتھ جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہوگئی۔..

دفعہ ایک سو چوالیس ریڈ زون، ایمبسی روڈ، یونیورسٹی روڑ ، تھرڈ ایونیو ، فورتھ ایونیو سے مری روڈ اور جناح ایونیو سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں لگائی گئی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی دوماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

0

کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی صدر باراک اوباما لیفٹ ہینڈر ہیں یعنی وہ اپنا ہر کام بائیں ہاتھ سے سرانجام دیتے ہیں؟

صرف اوباما ہی نہیں دنیا کے کئی مشہور افراد بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی تھے۔ امریکا کے اب تک کے آخری 7 صدور میں سے 4 بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے تھے۔ آج بائیں ہاتھ والے افراد کے عالمی دن کے موقع پر ان کے بارے میں کچھ حیرت انگیز حقائق جانتے ہیں۔

:بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کے بارے میں دلچسپ حقائق

دنیا کی کل آبادی میں سے 10 فیصد افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔

lefty-2
برطانوی شہزادہ ولیم

پرانے دور میں بائیں ہاتھ والوں کو جادو ٹونے کرنے والا سمجھا جاتا تھا۔

الٹے ہاتھ سے مصافحہ کرنا بدتہذیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

بایاں ہاتھ استعمال کرنے والوں کو زیر آب ڈوبنے کا خطرہ کم ہوتا ہے کیونکہ سیدھے ہاتھ والوں کے مقابلے میں وہ الٹے ہاتھ سے زیادہ تیزی سے تیر سکتے ہیں۔

بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افرا ملٹی ٹاسکنگ یعنی بیک وقت کئی کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل بائیں ہاتھ والے افراد میں کامیاب اور دولت مند بننے کے امکانات، سیدھے ہاتھ والے افراد سے کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ سیدھے ہاتھ سے کام کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تخلیقی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔

lefty-3
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

:بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے دنیا کے چند مشہور افراد

مشہور سائنسدان آئن اسٹائن

مشہور مصور لیونارڈو ڈاونچی

ریڈیم ایجاد کرنے والی نوبل انعام یافتہ سائنسدان میری کیوری

مشہور فسلفی ارسطو

چاند کو سر کرنے والا پہلا خلا نورد نیل آرم اسٹرونگ

برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ وکٹوریہ اور شہزادہ ولیم

lefty-4
پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

فورڈ موٹر کمپنی کے مالک ہنری فورڈ

مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

امریکی صدر بارک اوباما

مشہور فٹ بالر پیلے

آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن

lefty-5
مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے

پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ اسلام آباد پہنچ گیا

0

اسلام آباد: پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا جبکہ عملے کو اسلام آباد پہنچادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا چھ رکنی عملہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے، ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے روسی نیوی گیٹر سمیت عملے کے تمام چھ ارکان کو رہا کردیا۔
پنجاب حکومت کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مرمت کی غرض سے روس جارہا تھا۔


 مزید پڑھیں :  پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ، عملے کو طالبان نے پکڑ لیا


پنجاب حکومت کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر چار اگست کو پشاور سے صبح آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر پشاور سے ازبکستان کے شہر بخارا روانہ ہوا ، جہاں پڑاؤ کے بعد ہیلی کاپٹر نے روس پہنچنا تھا ، تاہم ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے باعث افغان صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کی اور وہاں پر افغان طالبان نے عملے کے تمام ارکان کو یرغما ل بنا لیا تھا اور ہیلی کاپٹر نذر آتش کردیا تھا۔


 مزید پڑھیں : افغانستان: ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کا عملہ بازیاب


ان کی رہائی کیلئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے امریکی فوج کے سربراہ جنرل نکلسن اور افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی سے رابطے کئے جبکہ بیک ڈور چینل کے ذریعے بھی رہائی کی کوششیں کی گئیں ، جس کے بعد آج عملہ رہا ہوکر اسلام آباد پہنچ گیا۔


 مزید پڑھیں :  ہیلی کاپٹر کی بازیابی کیلئے آرمی چیف کا امریکی و افغان حکام کو فون


عملے میں میں کرنل ریٹائرڈ شفیق الرحمان ، کرنل ریٹائرڈ صفدر حسین ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اشرف ، فلائیٹ انجینئر ناصر محمود ، کرئیو چیف محمد کوثر اور سرگئی سیوسیتی نوف شامل ہیں۔

داعش کا رہنما حافظ سعید ڈرون حملےمیں ہلاک

0

پشاور: پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے افغانستان میں داعش خراسان کے رہنما حافظ سعید خان کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی.

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان سفیر عمر زاخیلوال نے بتایا ہے کہ ‘میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ افغانستان میں داعش کا رہنما حافظ سعید خان اپنے دیگر سینئر کمانڈروں اور جنگجوؤں کے ساتھ 26 جولائی کو افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع کوٹ میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ہیں’.

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں تاہم حکام اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں.

یاد رہے کہ دو روز قبل افغان میڈیا نے ملکی وزارت دفاع کے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دولت اسلامیہ خراسان کے سربراہ حافظ سعید کے ہلاک ہونے کی خبروں سے آگاہ ہیں تاہم ان کی تصدیق کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں.

افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر جنرل زمان وزیری کا کہنا تھا کہ حافظ سعید اپنے 30 ساتھیوں کے ساتھ صوبہ ننگرہار کے ضلع اچن میں ہونے والے ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ حافظ سعید کے ہلاک ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں اس سے قبل بھی 12 جولائی 2015 کو ایسی خبر منظرعام پر آئی تھی کہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ افغان صوبے ننگرہار کے ضلع اچن میں ایک ڈرون حملے میں مارے گئے.

پاپ موسیقی پر راج کرنے والی نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 16برس بیت گئے

0

کراچی : پاکستان کی پاپ انڈسٹری کو چار چاند لگانے والی پاپ میوزک کی شہزادی سنگر نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے سولہ برس بیت گئے لیکن اپنے مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

nazia-2

نازیہ حسن تین اپریل انیس سو پینسٹھ ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا، تعلیم لندن میں مکمل کی، نازیہ حسن کا شماربرصغیرمیں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

nazia-12

نازیہ نے کم سنی میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرنا شروع کر دیا، عالمی سطح پر نازیہ حسن کو اس وقت شہرت ملی، جب انہوں نے بھارتی موسیقار بدو کی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ریکارڈ کروایا۔ جس پرانہیں بھارت کے مشہور فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

nazia-11

گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے نے نازیہ کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے وسطی ایشیا میں پاپ موسیقی کی ملکہ بنا دیا، نازیہ کی زندگی کے سب سے اہم جزو ان کے بھائی زوہیب حسن تھے، جنھوں نے نازیہ کی پوری زندگی ان کا بھرپورساتھ دیا اور یوں نازیہ کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ جاری ہوئے۔

nazia-14

nazia-1

نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل اسی کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا، جسے نوجوان نسل نےخوب سراہا۔

naiza01

نازیہ کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ 1982ء میں ریلیز ہوا۔ جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے، اس البم میں ان کے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا، نازیہ حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

nazia-7

nazia-8

نازیہ صرف گلوکارہ ہی نہیں سیاسی تجزیہ نگار کے طور پر اقوام متحدہ سے وابستہ رہیں، انیس سو اکانوے میں انہیں پاکستان کے ثقافتی سفیر مقرر کیا گیا۔

نازیہ حسن نے پاكستان میں منشیات كے بڑھتے ہوئے استعمال كو روكنے كیلئے”بین” كے نام سے این جی او بھی بنائی۔

nazoa-9

نازیہ حسن پہلی پاکستانی ہیں، جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا اور بیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کی کیٹیگری میں کم عمر ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ قرار پائیں۔

naziaz10

انیس سو ستانوے میں نازیہ کی شادی مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی جو ناکام رہی اور چار اگست دو ہزار کو ان کی طلاق ہوگئی، ان کا ایک بیٹا ہے۔

nazia-6

nazia-15

نازیہ حسن کی وفات کے بعد2002 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک کا سب سے بڑا اعزاز پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا جبکہ دو ہزار تین میں ان کی یاد میں نازیہ حسن فاوٴنڈیشن قائم کی گئی۔

nazia

سرطان کے موذی مرض میں مبتلا نازیہ حسن تیرہ اگست سن دو ہزار میں لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئیں مگر ان کی سریلی آواز میں گائے گیت آج بھی دل دماغ کو ترو تازہ کر دیتے ہیں۔ تیرہ اگست دو ہزار میں لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

آن لائن گیمز بچوں کی تعلیمی استعداد بڑھانے میں معاون

0

آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بچوں کا آئن لائن گیمز کھیلنا ان کے اسکول کے نتائج کو بہتر کرتا ہے۔ البتہ سوشل میڈیا کا استعمال اس کے برعکس اور منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

یہ تحقیق بچوں میں انٹرنیٹ کے استعمال اور ان کے اسکول کے نتائج کے درمیان تعلق کو دیکھنے کے لیے کی گئی۔ ماہرین نے دیکھا کہ وہ بچے جو اپنا زیادہ وقت سوشل میڈیا جیسے فیس بک، ٹوئٹر، اسنیپ چیٹ وغیرہ پر گزارتے تھے انہوں نے اپنے اسکول میں کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف مضامین میں کم نمبر حاصل کیے۔

سبزہ زار بچوں کی ذہنی استعداد میں اضافے کا سبب *

دوسری جانب ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ وہ بچے جو آن لائن گیمز کھیلتے تھے ان کے اسکول کے تنائج دوسرے بچوں کی نسبت بہتر تھے۔ انہوں نے حساب اور سائنس کے مضامین میں بہترین نمبرز حاصل کیے۔

ماہرین نے مطابق ابھی اس کا تعین کرنا باقی ہے کہ آن لائن گیمز بچوں کی ان مضامین میں استعداد کو بڑھاتے ہیں یا ان مضامین میں دلچسپی بچوں کو آن لائن گیمز کی طرف راغب کرتی ہے۔

دوران حمل پھلوں کا استعمال بچوں کی ذہنی استعداد میں اضافے کا سبب *

ماہرین نے اس کی توجیہہ یہ پیش کی کہ آن لائن گیمنگ بچوں میں مختلف پزل حل کرنے، اپنے بچاؤ کرنے اور بروقت درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے جس سے وہ تعلیم سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل آن لائن گیمنگ کو بچوں کی دماغی صحت کے لیے مضر قرار دیا جاچکا تھا۔

تحریک انصاف آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکالے گی

0

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی قیادت میں آج پی ٹی آئی لیاقت باغ راولپنڈی سے فیصل چوک اسلام آباد تک ریلی نکالے گی.

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف آج شام لیاقت باغ سے فیصل چوک اسلام آباد تک آزادی مارچ ریلی نکالے گی،تحریک انصاف کا مارچ لیاقت باغ سے ، شاہ کی ٹالیاں ، ناز سینما ،چاندنی چوک سے ہوتا ہوا فیصل چوک اسلام آباد پہنچے گا.

تحریک انصاف کے مطابق عمران خان اپنا پہلا خطاب لیاقت باغ میں کریں گے جبکہ آخری خطاب فیصل چوک اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان تحریک انصاف کا کنٹینر بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے.


پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے فیصل چوک اسلام آباد پرتحریک انصاف کی جلسہ گاہ کا دورہ کر کے سیکورٹی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا.

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومت پہلے بھی دفعہ 144 جیسے کام کر چکی ہے،یوم آزادی منانا سب کا حق ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی پر امن ہو گی.

*راولپنڈی سے ریلی ضرور نکالی جائے گی، شاہ محمود قریشی

اس سے قبل گزشتہ روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ نے کل کی ریلی روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردی ہیں مگر کل ہم ریلی ضرور نکالیں گے.

آج 13 اگست 1954 کو پہلی بار قومی ترانہ نشر ہوا

0

جب قومی ترانے میں جذبہ حب الوطنی اور ملی وحدت کا جنون شامل ہو تو قومی ترانے کی مدھر دھن اور سر آزادی کے پروانوں کو مدہوش کر نے کے ساتھ لطف اندوزکرنے کا ساماں بھی ہوتے ہیں۔

آج 13 اگست 1954 کا دن پاکستان کی آزادی کے ساتھ ایسا جڑا ہوا ہے جیسے مٹی میں سوندھا پن۔ یہ وہ دن ہے جب ریڈیو پاکستان پر پہلی بار اپنی مخصوص دھن کے ساتھ بیک وقت 11 گلوکاروں کی آواز میں قومی ترانے کو نشر کیا گیا۔

حفیظ جالندھری کے لکھے گئے قومی ترانے کے لیے سازندے اور اکتارے کے ساتھ سارنگی اور بانسری کی ایسی سریلی دھنوں کو شامل کیا گیا کہ آج تک قومی ترانے کے سر تال پاکستانی قوم کے ہرفرد کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

ترانہ تحریر کرنے کے لئے قومی ترانہ کمیٹی نے معروف شاعر ابو الاثرحفیظ جالندھری کو چنا جنہوں نے 1952 میں قومی ترانہ تحریر کر کے قومی ترانہ کمیٹی کو ارسال کردیا۔

13-1
حفیظ جالندھری

قومی ترانہ میں استعمال ہونے والے زیادہ تر الفاظ اردو اور فارسی میں یکساں مستعمل ہیں۔

اس قومی ترانے کی دھن مرتب کرنے کے لیے میوزک ڈائریکٹر احمد غلام چھاگلہ کو چنا گیا جو قومی ترانے کی دھن مرتب کر کے پاکستان کی تاریخ میں امر ہوگئے۔

13-2
احمد غلام چھاگلہ

یوم آزادی کی تقریبات میں قومی ترانے اور اس کی دھن کے رس گھولتے سر اپنی مخصوص دھن میں جشن آزادی کے تقدس اوراہمیت کو اور بڑھا دیتے ہیں۔

قومی ترانے میں کل 21 موسیقی کے آلات استعمال کیے گئے ہیں اور 38 مختلف سروں کے سنگم سے ترانہ تشکیل دیا گیا ہے اور اس کا دورانیہ کل 80 سیکنڈ ہے۔

قومی ترانے کو پہلی بار 11 گلوکاروں نے مل کر گایا تھا جن میں احمد رشدی، شمیم بانو، کوکب جہاں، رشیدہ بیگم، نجم آراء، نسیمہ شاہین، زوار حسین، رشیدہ بیگم، اختر عباس، غلام دستگیر، انور ظہیر اور اختر وصی علی شامل ہیں۔

نامور فٹبالر میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

0

بیونس آئرس: نامور فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا،جس کے بعد انہیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائن کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے 29 سالہ شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف ارجنٹینا کی شکست پر بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا.

حال ہی میں مشہور فٹبالر میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ’ملک کی محبت اور ٹیم میں رہ کر مدد کرنے کے لیے فٹبال کی دنیا میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

یاد رہے کہ میسی نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف پینالٹی ضائع کرنے کے بعد فٹبال کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا.

چلی نے ارجنٹینا کو ہرا کرمسلسل دوسری بار کوپا امریکا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا،فائنل میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر چلی نے 0-4 سے فتح اپنے نام کی.

لیونل میسی رواں برس ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائرز 2016 میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی رواں برس ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائرز 2016 میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔