بدھ, جون 26, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26975

آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرکے قرض کی واپسی

0

ٓپاکستان نےآئی ایم ایف کو چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا مزید قرض واپس کردیا۔ سستا ہوتا ڈالر ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث جمعے کو مہنگا ہوگیا۔ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک اور قسط کامیابی سے ادا کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایس بی اے قرض کی 25 ویں قسط ادا کی ہے۔۔پاکستان جولائی 2011 سے اب تک ایس بی اے پروگرام قرض کے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر آئی ایم ایف کو ادا کرچکا ہے۔

ستمبر 2015 تک اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے مزید 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان نے آئی ایم ایف کو ادا کرنا ہیں۔ ادھرادائیگیوں کے دباؤ کے باعث بے قدر ہوتے ڈالر کی قدر میں جمعے کو پھراضافہ دیکھا گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر105 روپے52 پیسےکا ہوگیا۔ اسی طرح اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے بڑھکر 105 روپے 25 پیسے ہوگئی ۔

 

کابل:اتحادی افواج کے قافلے پرخودکش حملہ، 3فوجی ہلاک

0

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو کے قافلے پر خودکش حملے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے، افغان طالبان نے نیٹو کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کابل کےعلاقے پل چرخی کے مقام پر نیٹو کے قافلے سے ٹکرادی، بم دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو فون کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور دعوی کیا کہ مجاہدین نے نیٹو کو بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے۔

بیروت:کار بم دھماکہ،سابق وزیر سمیت 6افراد ہلاک

0

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کار بم دھماکے سے سابق وزیر سمیت چھ افراد مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بم حملے میں سابق وزیر خزانہ محمد شطح کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، ہلاک ہونے والے سابق وزیر حزب اختلاف کے رہنما اور سابق لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے مشیر تھے۔

بم دھماکہ سے ارد گرد کھڑی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد میں آگ بھڑک اٹھی، فوری طور پر کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ماسکو:کار بم دھماکہ، 3افراد ہلاک

0

روس کے شمالی شہر پیٹیگورسک میں کار دھماکے سے اڑا دی گئی، کار میں سوار تین افراد مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شمالی شہر پیٹیگورسک میں کار میں نصب بم زور دار دھاکے سے پھٹ گیا، جس سے کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکہ اتنا ذور دار تھا کہ اردگرد سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

نیروبی:صدر کی جنگ بندی کی اپیل،متحارب گروپس کو مذاکرات کی دعوت

0

کینیا کے صدر اوہورہ کینیاٹا نے جنوبی سوڈان میں متحارب گروپوں سے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی ختم کرکے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کئے جائیں۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہونے والی افریقن یونین کے اجلاس میں کینیا کے صدر نے جنوبی سوڈان کے رہ نماؤں سے اپیل کی کہ جنگ بندی کے باعث ایک لاکھ بیس ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، لہذا جو بھی مسائل ہیں، انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی آج امریکہ پہنچ رہے ہیں

0

سابق سیکریٹری خارجہ اور امریکہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی آج امریکہ پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی امریکہ پہنچ کرامریکی صدر باراک اوباما جوکہ ان دنوں تعطیلات پر ہیں انکو اپنے سفارتی دستاویزات پیش کرینگے، جس کے بعد باقاعدہ طور پر وہ یکم جنوری سے اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں سکیں گے۔

کراچی:سماجی کارکن انصار برنی کے گھر کے باہر فائرنگ

0

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سماجی کارکن انصار برنی کے گھر کے باہرنامعلوم کار سواروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

سماجی کارکن انصار برنی کا فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی ہے اور حملہ آور کار میں سوار تھے، انصار برنی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پہلے بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت انصار برنی اپنی رہائش گاہ میں موجود تھے جبکہ وہ گزشتہ روز ہی لاہور سے کراچی واپس آئے تھے، انصار برنی کے مطابق پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہیں، وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی سماجی کام روکیں گے، انسانیت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

لاہور:فیکٹری میں آتشزدگی،2سیکورٹی گارڈزجھلس کرجاں بحق

0

لاہور میں گتے اور فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کے باعث دو سکیورٹی گارڈز جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں واقع ایک فیکٹری میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ڈیوٹی پر موجود دوسکیورٹی گارڈز نے ریسکیو کو اطلاع کرنے کے بعد آگ بجھانے کی کوشش کی، اس دوران دونوں بری طرح جھلس گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے عمران نامی سیکیورٹی گارڈ کو جناح ہسپتال جبکہ نذیر نامی سیکیورٹی گارڈ کو جنرل ہسپتال منتقل کیا لیکن دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ہلاک ہونے والے دونوں سکیورٹی گارڈز کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس ہیٹر کی وجہ سے لگی، پولیس نے کچھ ملازمین کو بھی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔

صنعا:فوجی ٹینک کی شیلنگ 16افراد ہلاک،صورتحال گمبھیر

0

یمن میں امن و امان کی صورتحال بدستور کشیدہ فوجی ٹینک کی شیلنگ سے تین بچوں سمیت سولہ افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے۔

یمنی فوج کی جانب سے شیلنگ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے افراد کے تعزیتی کیمپ پر کی گئی، فوجی حکام کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند گروپ کی جانب سے کیمپ کی اطلاع پر کاروائی کی گئی۔

جنوبی یمن میں علیحدگی پسند گروپوں کی کاروائیاں جاری ہیں، اس سے قبل باغیوں کی جانب سے گورنر ہاوس پر حملے میں پولیس افسر سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جس کے بعد یمنی فوج نے کاروائیاں تیز کردی ہیں۔تاہم فوج کی شیلنگ سے سولہ بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا امکان ہے

واشنگٹن:فون کالزکی نگرانی غیر قانونی نہیں،امریکی عدالت

0

امریکہ کی وفاقی عدالت نے جاسوسی پروگرام کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی فون کالز کی نگرانی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

امریکہ کے خفیہ ادارے کی جانب سے امریکی عوام کی فون کالز کی نگرانی پرسول لیبرٹی یونین نے خفیہ ادارے کے سربراہ جیمس کلیپر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

وفاقی عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ ادارے کی طرف سےعوام کا ٹیلی فون ریکارڈ کسی غیر قانونی کاروائی میں استعمال ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

ٹیلی فون نگرانی کا مقصد تفشیشی عمل میں مدد اور ممکنہ دہشت گردی کے حملوں سے بچاؤ ہے، جس کی بنا پروگرام کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، مقدمہ دائر کرنے والی تنظیم نےعدالتی فیصلے پرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔