اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26974

پشاور:شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

0

پشاور: شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے، رجسٹرڈ متاثرین کا ڈیٹا مرتب کرکے نادرا کو بھجوایا جارہا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں ایک ماہ سے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والے نو لاکھ سے زائد افراد کیلئے حکومت ، پاک فوج اور فلاحی اداروں کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق پشاور میں متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے، ایک ہزار ایک سو بیالیس خاندانوں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے، رجسٹرڈ متاثرین کا ڈیٹا مرتب کرکے نادرا کو بھجوایا جارہا ہے۔ آپریشن متاثرین کا ڈیٹا جلد از جلد مکمل کرکے رقوم کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

بنوں میں بھی متاثرین کوموبائل سم کے ذریعے امدادی رقم مل رہی ہے اور اب تک تین ہزار سے زائد افراد سم کے ذریعے امدادی رقم لے چکے ہیں۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

0

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو چودہ اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا جائزہ لیا جائیگا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی مجموعی صورتحال پر غور سمیت لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو چودہ اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

کور کمیٹی تحریک انصاف کی قیادت کی ممکنہ نظر بندی سے متعلق متبادل حکمت عملی بھی تیار کرے گی۔

تحفظ پاکستان ایکٹ 2014کے خلاف سماعت،وفاق سے جواب طلب

0

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحفظ پاکستان ایکٹ پر وفاق سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے، جسٹس نورالحق قریشی نے کہا کہ حکومت مطمئن نہ کرسکی تو قانون کالعدم قرار دے دیا جائےگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحفظ پاکستان ایکٹ دو ہزار چودہ کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس نو رالحق قریشی نے کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو سکتی ہیں،یہ قانون اور آئین سے متصادم ہے، لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل کو سننے کے بعدعدالت نے وفاق کو ایک ہفتے میں تفصیلی جواب دائر کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس نورالحق قریشی نے ریمارکس میں کہا کہ تفصیلی جواب آنے دیں اگر وفاق عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا تو پھر اس قانون کو کالعدم قراردیا جا ئےگا، کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی۔

الیکٹرانک گیجٹس کا استعمال بنتا ہے بچوں میں الرجی کا باعث

0

امریکی ماہرین کے مطابق آئی پیڈ ،اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے زیادہ استعمال سے جسم الرجی کا شکار ہوسکتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی آسائشوں سے بھر دی ہے، وہیں اس کے بے تحاشا استعمال انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہور ہے ہیں، امریکی تحقیق کے مطابق آئی پیڈ اور ٹیبلٹ پرموجود سفید دھات جسم پر الرجی کا باعث بنتی ہے ۔

ماہرین کے مطابق ایک سے گیارہ سال کے بچے کے جسم پر الرجی کا معائنہ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ یہ الرجی نکل کے باعث ہے،جس کی ایک اہم وجہ ٹیکنالوجی سے لیس گیجٹس کا زیادہ استعمال ہے۔

ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم دی پرنس کا ٹریلر ریلیز

0

ہالی ووڈ:  انڈر ورلڈ کے بادشاہ پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم دی پرنس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

کرائم کی دنیا پر راج کرنے والا پرنس سنیما گھروں میں دھوم مچانے جلد آرہا ہے،ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم دی پرنس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

فلم کی کہانی انڈر ورلڈ مافیا اور گینگسٹرز کے لیڈر کی بیٹی کے اغوا سے شروع ہوتی ہے، جو جرائم پیشہ زندگی کو خیر باد کہہ چکا ہوتا ہے تاہم اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کے بعد اسے ایک بار پھر کرائم کا حصہ بننا پڑ جاتا ہے۔

سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے نامور ادکار بروس وِلس اورجیسن پیٹرک نبھایا رہے ہیں، جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں جیسیکا لونڈس، ففٹی سینٹ اورجان کوسیک شامل ہیں، دس ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم بائیس اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

مصری حکومت کا غزہ میں جنگ بندی کا 4نکاتی منصوبہ

0

قاہرہ: مصری حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کا چار نکاتی منصوبہ پیش کردیا، امریکا اور عرب لیگ کی جانب سے منصوبے کا خیر مقدم کیا گیا ہے جبکہ تجویز پر غور کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مصر ی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی کو فوری روکنا ہے، مصری حکام کا کہنا ہے کہ فریقین کی جانب سے رضامندی کے بعد بارہ گھنٹوں کےاندر علاقے میں جنگ بندی موثر ہوجائے گی اور اڑتالیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل اور حماس کے نمائندے قاہرہ میں جنگ بندی کی شرائط کے تعین کے لیے مذاکرات کا آغاز کردیں گے، امریکا نے مصری منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ہے ظاہر کی ہے کہ تجویز سے خطے میں جلد از جلد امن ہوجائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تجویز پر غور کرنے کے لئے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ حماس کے ترجما ن نے جنگ بندی کی تجویز کو سراہتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی ٹھوس معاہدے کے بغیر جنگ بندی نہیں کریں گے، اگر اسرائیل نے مذاکرات کے ساتھ بمباری جاری رکھی تو جنگ بندی کو نہیں مانیں گے۔

ملالہ یوسف زئی کی نائجیریا کے صدر سے ملاقات

0

ابوجا : لڑکیوں کی تعلیم کے لیے دنیا بھر میں آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا پہنچیں،جہاں انھوں نے نائجیریا کے صدر سے ملاقات کی۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہےکہ نائجیریا کےصدر گڈلک جوناتھن نے انہیں یقین دلایا ہے کہ نائجیریا کے اسکول سے اغواء ہونے والی دو سو لڑکیاں جلد اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گی۔

ملالہ یوسف زئی اغواء شدہ طالبات کی رہائی کےلئے جاری عالمی مہم کےسلسلے میں نائجیریا کے شہر ابوجا پہنچیں، جہاں انہوں نے نائجیرین صدر گڈلک جوناتھن سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مغوی طالبات ان کی بہنیں ہیں، نائجیرین صدر نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ اسلامی شدت پسند گروپ بوکو حرام کی جانب سے اغوا کی گئی دو سو طالبات کی بازیابی کےلئے کوششیں جاری ہیں اور بہت جلد مغوی طالبا ت گھروں کو لوٹ آئیں گی۔

ملالہ یوسف زئی نے مغوی طالبات کے والدین سے بھی ملاقات کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

0

برطانیہ : برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ نئے متوقع وزیر خارجہ ہونگے۔

برطانوی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے باعث برطانوی وزیر برائے خارجہ اور دولت مشترکہ امور ولیم ہیگ نے استعفیٰ دینےکا اعلان کیا ہے، ولیم ہیگ دوہزار دس سے منصب پر فائز تھے، ولیم ہیگ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

ولیم ہیگ پچیس برس برطانوی پارلیمنٹ کاحصہ رہےہیں، برطانوی وزیراعظم جلد نئے وزیرخارجہ کا اعلان کریں گے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ نئے وزیر خارجہ ہونگے۔

جوہری معاہدے پر ایران کوسنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا، امریکہ

0

واشنگٹن: امریکہ کا کہنا ہے ایران کو جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے جاری مذاکرات میں سنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کے لیے اب صرف ایک ہفتے کا وقت بچا ہے، ایران کو اپنا جوہری پروگرام پرامن ثابت کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی۔

جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ صدربراک اوباما کی جانب سے سفارشات کے بعد ہی ڈیڈلائن میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا،عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے عبوری معاہدہ بیس جولائی کو ختم ہو رہا ہے۔

روس فرانس اسلحہ ڈیل کے خلاف یوکرائن میں احتجاج

0

کیف : یوکرائنی عوام روس اور فرانس کے درمیان ہونے والی اسلحہ کی ڈیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں عوام نے فرانسیسی سفیر کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ روس یوکرائن میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے اور فرانس سے حاصل ہونے والے بحری جہاز یوکرائن کے خلاف استعمال کرسکتا ہے۔

مظاہرین نے فرانس سے مطالبہ کیا کہ روس سے بحری جنگی جہازوں کی فروخت کا معاہدہ منسوخ کیا جائے، معاہدے کے تحت روس فرانس سے چارمیسٹرال جنگی بحری جہاز خریدے گا۔