ایبٹ آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیٹوں کے ہمراہ میران جانی کی بلند ترین چوٹی سر کرلی، عمران خان ان دنوں اپنے بیٹوں کے ہمراہ گلیات کی سیر میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گلیات میں میران جانی کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے گلیات کی بلند ترین چوٹی میران جانی سر کر لی ہے اور اب 7 اگست کو ملک میں کرپشن کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
Conquered Miranjani the highest peak in Galliat. Now ready to start campaign to conquer corruption in Pak from 7 Aug pic.twitter.com/lOKin96COF
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 1, 2016
یاد رہے عمران خان نے 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ 7 اگست پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہوگا،خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کریں گے اور اس سلسلے میں 7 اگست کو پشاور سے راولپنڈی کی جانب مارچ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا 7 اگست سے مارچ کا اعلان
Enjoying our beautiful country with my sons. Small villages in Shigar Valley remain untouched. pic.twitter.com/ljMqQroVcs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 28, 2016
وہ حکومت سے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے اہلخانہ کا نام آنے کے بعد، معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : اگست میں بڑا دھرنا ہوگا، عمران خان کا اعلان
یاد رہے پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب بنائے گئے آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد سے وزیر اعظم سخت دباو کا شکار ہیں اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی میں چار چار اراکین موجود ہیں جو پانامہ لیکس ،آف شور کمپینیوں اور منی لانڈرنگ وغیرہ جیسے اہم امور کی تحقیقات کر رہی ہیں