اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27040

ڈیپازٹس میں 25فیصد اور بچتوں میں 10فیصد اضافہ

0

اسلام آباد: رواں سال 2014ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران مائیکرو فنانس بینکوں (ایم ایف بی) کے مجموعی ڈیپازٹس میں 25فیصد جبکہ بچتوں کے مجموعی حجم میں بھی 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اپریل تا جون 2014ءکے دوران بچتوں کا حجم 34.45ارب روپے سے بڑھ کر 37.88ارب روپے تک پہنچ گیا ۔

مائیکرو فنانس کے شعبہ کے ماہرین کے مطابق بچتوں اور ڈیپازٹس میں ہونے والے خوشگوار اضافہ کے نتیجے میں ایم ایف بیز کی طرف سے صرف تین ماہ کے دوران گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں مائیکرو فنانس قرضوں کے اجرا میں 34.7فیصد کا اضافہ کیا گیا ۔

ایم ایف بیز کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں مائیکرو فنانس کے تحت قرضے حاصل کرنے والے افراد میں 17فیصد اضافہ ہوا ، جو بڑھ کر 8لاکھ 97ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں ۔

جبکہ مائیکرو فنانس قرضے کی مالیت میں رواں کلینڈر سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 15فیصد کا اضافہ ہونے سے قرضے کی مالیت کو 28ہزار 300روپے تک بڑھا دیا گیا ہے، جو گزشتہ سہ ماہی میں 24ہزار 600روپے تھا۔

اقتصادی و مائیکروفنانس کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مائیکرو فنانس قرضوں کی شرح میں اضافہ سے ملک سے غربت کے خاتمہ میں مدد حاصل ہوگی جبکہ اس سے چھوٹے کاروباری افراد کی شرح کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

نہ سندھ تقسیم ہوگا اور نہ ہی پاکستان تقسیم ہوگا، سراج الحق

0

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ سندھ کی تقسیم کاسوشہ چھوڑا گیا ہے نہ سندھ تقسیم ہوگا اور نہ ہی پاکستان تقسیم ہوگا۔ پاکستان کی سرحدوں پر بمباری کا حکومت منہ توڑ جواب دے۔

کشمورمیں جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےسراج الحق نےکہاکہ سیاست تنازعات کاشکارہوگئی ہے اورجمہوریت خطرے میں ہے۔ گیاہ مئی کےانتخابات کےبعد قوم کوتوقع تھی کہ مرکز اورصوبائی حکومتیں وعدوں پرعمل کریں گی اورعوام کےمسائل حل کرینگیتاہم ایسا کچھ بھی نا ہوسکا جس کی وجہ سے عوام مایوس ہے۔

حکمرانوں کاقبلہ مکہ کےبجائےواشنگٹن ہے، عام آدمی کی مددسے ہم حکومت کا قبلہ اسلام کوبنائیں گے۔ حکومت اپنےرویئےمیں تبدیلی لائے۔ سراج الحق نےکہاکہ حکومت قانون کی حکمرانی یقینی بنائےاورمسائل حل کرے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکےحوالےسےحکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ملک میں اربوں روپےکی کرپشن ہورہی ہے،اگر کرپشن کو روکا جائےتو قرضےکی ضرورت نہیں رہےگی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کاسوشہ چھوڑا گیا ہے، نہ سندھ تقسیم ہوگا اور نہ ہی پاکستان تقسیم ہوگا، سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت سرحدوں پربمباری کامنہ توڑجواب دے جبکہ نریندر مودی انتہاپسند ہے۔

پاکستان اسٹیل کے پلانٹ میں فنی خرابی کو دور کردیا گیا

0

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کا بلاسٹ فرنس چند روز قبل فنی خرابی کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔ جسے پاکستان اسٹیل کے انجنیئرز نےبہت کم وقت میں ٹھیک کر دیا،ترجمان اسٹیل ملز نے بتایا کہ کنورٹر کی بھی مرمت کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے اب تک تیرہ ار ب پچاس کروڑ روپے کے بیل آؤٹ پیکیج سے تنخواہیں اور بجلی، گیس کے بل اور دوسرے اسٹورز کی خریداری پر خرچ کئے گئے۔

اس کے علاوہ ایک لاکھ ٹن سے زائد خام لوہا،دو لاکھ بیس ہزار ٹن کوئلہ پہنچ چکا ہے۔مزید پچپن ہزار ٹن کوئلہ اورپچپن ہزار ٹن خام لوہا نومبرمیں کراچی پہنچ جائے گا۔

پی پی کے سینتالیس سالہ سیاسی کیریئرکی باگ ڈور اب تیسری نسل سنبھالے گی

0

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کےسینتالیس سالہ سیاسی کیریئرکی  باگ ڈور تیسری نسل نے سنبھال لی۔ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو سے بلاول بھٹوزرداری تک کے طویل سفرمیں کئی نشیب و فراز آئے تاہم پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر معاملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد اب پاکستان پیپلز پارٹی کی تیسری نسل پارٹی کی قیادت کے لئے سرگرم عمل ہے،طویل جدوجہد اور پھر ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل، شاہ نواز بھٹو کا سازشی قتل، مرتضیٰ بھٹو کا سامراجی قتل اور منظم سازش کے تحت محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل، ان واقعات نے پاکستان پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کے بجائے دوام بخشا۔

تیس نومبر انیس سو سڑسٹھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کےبعدانقلابی منشور اور بین الاقوامی شہرت کی حامل جرأت مند قیادت کی بدولت پارٹی نے بہت کم عرصے میں زبردست عوامی حمایت اور مقبولیت حاصل کرلی۔

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے کچھ عرصے کے بعد پارٹی کی باگ ڈور بینظیر بھٹو نے سنبھالی اور مارشل لاء کے بعد الیکشن کے نتیجے میں وہ وزیراعظم بنیں۔ بے نظیر دوہزارآٹھ میں آصف علی زرداری پپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بنے۔ پیپلزپارٹی کی تیسری نسل میں پارٹی کی قیادت نوجوان بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو سیاست میں آئے اور چھا گئے اب دیکھنا یہ ہے کہ نوجوان قیادت کہاں تک بھٹوکادیاہوا درس کارکنان تک پہنچاتی ہے۔

اکتوبرکے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

0

اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکے چوتھے ماہ (اکتوبر 2014ء) کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.13 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 17اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 1.13 فیصد کمی سے 211.52 پوائنٹس سے کم ہو کر209.14 پو ائنٹس تک پہنچ گیا ۔

جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 1.10 فیصد کمی سے 218.98 پوائنٹس سے کم ہو کر216.58 پوائنٹس ہوگیا، اس ہفتے کے دورا ن چنے کی دال ،دال ماش ، مسور کی دال ، مونگ کی دال ،گڑ ،گندم،آٹا ،ویجی ٹیبل گھی اورسرخ مرچ سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر،کیلا،آلو، زندہ مرغی ، انڈے،چینی ،ادرک ،اری چاول ، خوردنی تیل اور ایل پی جی سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاﺅڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ،مٹن، تازہ دودھ، دھی ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 32 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 1.12، 1.14،1.12 اور 1.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مقدمے سے بری ہو کر فلاحی کام کروں گا،گلو بٹ

0

لاہور:  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ کے خلاف توڑ پھوڑ اور دہشت پھیلانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران گواہ سب انسپکٹر صفدرنے شہادت ریکارڈ کرائی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گلو بٹ کیخلاف توڑ پھوڑ اور دہشت پھیلانے کے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مرکزی کرداری گلو بٹ عدالت میں پیش ہوئے تو استغاثہ کے گواہ سب انسپکٹر صفدر نے شہادت ریکارڈ کرائی، جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کواکیس اکتوبر کو شہادتوں کیلئے طلب کر لیا ہے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلو بٹ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی جرائم میں ملوث نہیں رہا، حادثاتی طور پر اس مقدمے پھنسا ہے، اس نے خواہش ظاہر کی کہ وہ مقدمے سے بری ہو کر فلاحی کام کرے گا۔

بلاول سیاسی سفر کا آغاز آج باغ جناح سے کریں گے

0

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں مزار قائد کے سائے تلے اپنے سیاسی سفر کا آغاز وہیں سے کر رہے ہیں جہاں سے شہیدبی بی نے کیاتھا۔

جئے بھٹو اور جئے بینظیر کے نعروں کی صداؤں میں جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ پہنچنے کیلیے وہی ٹرک استعمال کرینگے جو انکی والدہ نے اپنی جلاوطنی کے بعدوطن واپسی پرکراچی ایئر پورٹ سےمزارقائد جانےکیلیےاستعمال کیا تھا۔

گذشتہ شب اسی ٹرک پر سوار نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ اپنا سیاسی سفر وہیں سے شروع کر رہے ہیں جہاں سے انکی والدہ چھوڑ گئیں تھیں۔

بلاول بھٹو زرادری آج کراچی میں اپنا جلسہ کریں گے اور مزار قائد کے قریب دو ہزار دس میں ہونے والے جلسے کے بعد دوسرا بڑا جلسہ ہو گا۔ اس جلسے میں سابق صدر پاکستان اور شریک چیئر مین پی پی پی آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا۔

ویانا اوپن ٹینس: ڈیوڈ فیرراوراینڈی مری کی سیمی فائنل تک رسائی

0

آسٹریا :ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریا میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے کروشیا کے ایو کارلووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

کروشین کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں کچھ مزاحمت کی لیکن دوسرے دوسرے سیٹ میں وہ ہمت ہار گئے۔ فیرر کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ چار رہا۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے جرمنی کے جین لینارڈ کو زیر کیا۔ برطانوی کھلاڑی نے چھ دو اور سات پانچ سے میچ اپنے نام کیا۔

سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مہمان نوازی مہنگی پڑگئی

0

لاہور: سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مہمان نوازی مہنگی پڑگئی،  بتایا گیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر کے اسلام آباد سے مہمان لاہور آئے تھے ، گزشتہ رات وہ ان کو لاہور کی سیر کروانے اور کھانا کھلانے کیلئے فوڈ اسٹریٹ لے گئے ۔

پرستاروں نے ذوالقرنین حیدر کو پہچان لیا او ان کے ہمراہ تصویریں بنوانے اور آٹو گراف لینا شروع کر دیئے۔

ذوالقرنین حیدر تقریباً ایک گھنٹے تک اپنے پرستاروں کی فرمائش پر تصویریں بنوانے کے بعد اپنے مہمانوں کے ہمراہ شاہی مسجد کے قریب مشہور ہوٹل کی دوسری منزل پرکھانا کھانے چلے گئے وہاں پر بھی ہوٹل کی انتظامیہ نے ان کیساتھ تصویریں بنوائیں۔

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 27فیصد گھٹ گئی

0

اسلام آباد: بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں پیداواری شعبوں میں سرمایہ لگانے سے گریز کرنے لگے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق ملکی صورتحال بیرونی سرمایہ کاری کو متاثر کرنے لگی ہے، جس کی تصدیق مرکزی بینک کی جاری کردہ اس رپورٹ سے ہوتی ہےکہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پاکستان میں کی جانےوالی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ستائیس فیصد گھٹ کر سترہ کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔

جوگذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تئیس کروڑ ڈالر رہی تھی، اسی طرح ملک میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم بھی آٹھ فیصد کمی سے اکتیس کروڑ ڈالر تک محدود رہا۔

اس کے بَرخلاف غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹس سے شئیرز خریدنے میں غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور تین ماہ میں سترہ کروڑ پچیاسی لاکھ ڈالر کے شئیرز خرید لئے، جس میں تین سو باسٹھ فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔