ہفتہ, مئی 3, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3830

فلسطین کے حق میں اچھی خبر، ایک اور ملک نے تسلیم کر لیا

0

کنگسٹن: کیریبین جزیرے کی قوم جمیکا نے بھی فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمیکا نے فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے، جمیکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ اور فلسطین میں انسانی بحران کے بعد ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمیکا کی وزیر خارجہ کامنا جانسن اسمتھ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا سفارتی مذاکرات کے ذریعے حل دیکھنا چاہتے ہیں۔

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے والا 142 واں ملک بن گیا ہے، تازہ ترین اعلان کے ساتھ جمیکا نہ صرف اقوام متحدہ کے 141 رکن ممالک کے بلاک میں شامل ہو گیا بلکہ فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والی 12 ویں کیریبین ریاست بھی بن گئی۔

منگل کو خارجہ امور کی وزیر کامنا جانسن اسمتھ نے کہا کہ جمیکا دو ریاستی حل کی وکالت جاری رکھے گا، جو کہ دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے، اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت دینے اور فلسطینیوں کے وقار اور حقوق کو برقرار رکھنے کا واحد قابل عمل آپشن ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے نائب مستقل مبصر ماجد بامیہ نے جمیکا کے فیصلے سے متعلق ٹویٹر پر اطلاع دی، جب کہ فلسطین کے نائب وزیر خارجہ امل جدو نے X پر لکھا ’’امن، انصاف اور ہمارے لوگوں کے حق خود ارادیت کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘

ایک اور ملک فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کو تیار

ایمن خان کی ہمشکل کی ڈانس ویڈیو وائرل

0

پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان جیسی دکھنے والی لڑکی کی کسی شادی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، لڑکی کے نین نقشوں کو ایمن خان کے ساتھ اتنا میل کھانے پر انٹرنیٹ صارفین بھی حیران ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لڑکی نے نارنجی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور بھارتی معروف اداکارہ گوہر خان اور ارجن کپور پر فلمائے گئے گانے پر ڈانس کر رہی ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن خان سے اتنی تو اُن کی خود کی جڑواں بہن، اداکارہ  منال خان نہیں ملتیں جتنی یہ لڑکی ایمن خان جیسی دکھ رہی ہے۔

وزیراعظم کا ایک اہم اختیار ختم

0

وزیر اعظم پاکستان کا ماہرین اور پروفیشلنز کی آسامیوں کی تخلیق کرنے کے اختیار کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ان آسامیوں کی تخلیق کا وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے اور اب یہ اختیار وزرا، وزرائے مملکت، مشیروں سیکریٹریز کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامیوں کی تخلیق کا اختیار ختم کرنے کی سفارشات کی وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کی اجازت سے منظوری دے دی اور سرکولیشن کے ذریعے ان سفارشات کو منظور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا منصوبہ ہے اور اب ان آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے کی جائے گی جب کہ کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وزیر، وزیر مملکت یا مشیرکی منظوری سے ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ریسرچ ایسوسی ایٹس، ینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہو گی تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کی منظوری ضروری ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتیوں کا عمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

فواد چوہدری بڑی مشکل میں پھنس گئے

0

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے اہم مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں انہین شامل تفتیش کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بیانات میں فواد چوہدری کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس کے انہیں 9 مئی کے کیس میں شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کرا رکھی ہے، انہیں تھانہ سرور، ماڈل ٹاؤن، تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن اور بیورو کریسی شریفوں کی غلام بن کر رہ گئی ہے، یاسمین راشد

0

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور بیورو کریسی شریفوں کی غلام بن کر رہ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا۔ الیکشن کمیشن اور بیورو کریسی شریفوں کی غلام بن کر رہ گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 8 فروری کو ظلم کے باوجود لوگوں نے نکل کر ووٹ دیا جس کے باعث ن لیگ کو اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو معلوم تھا کہ کیا ہونا ہے اس لیے ڈبے بھر دیے اور اب اتراتے پھرتے ہیں کہ ہم جیت گئے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ کوئی شرم اور حیا ہوتی ہے، عوام کے ساتھ اور کتنی زیادتی کرنی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس ان واقعات پر نوٹس لے کر عوام کو مزید بربادی سے بچائیں۔

ویڈیو: تاریخی شہر کا آسمان دیکھتے ہی دیکھتے نارنجی ہو گیا، لوگ خوفزدہ

0

ایتھنز: یونان کے تاریخی شہر ایتھنز کا آسمان دیکھتے ہی دیکھتے نارنجی ہو گیا، جسے دیکھ کر کچھ لوگ خوف زدہ ہو گئے اور کچھ لوگ ویڈیوز بنانے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کا دارالحکومت ایتھنز منگل کے روز مٹی کے طوفان کی زد میں آ گیا ہے، جس سے اس کی فضا نارنجی رنگ کی ہو گئی اور شہر مریخ کی طرح نظر آنے لگا، دراصل افریقہ سے آنے والے گرد و غبار کے طوفان نے ایتھنز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایتھنز پر بچھے آسمان کو دھول کے طوفان نے نارنجی بنایا، مٹی کے طوفان نے ایتھنز کے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا، دھول مٹی سے حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، اور شہریوں کے لیے سفر کرنا مشکل ہو گیا، انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھول کے بادل صحرائے صحارا سے اڑے تھے، جنھیں تیز جنوبی ہواؤں نے ایتھنز اور دوسرے شہروں تک پہنچایا اور اس سے یونانی دارالحکومت کی فضا دن کی روشنی کے آخری گھنٹوں میں مریخ کی طرح بن گئی۔

ایتھنز اور دوسرے شہروں کو جس پیلے نارنجی کہرے نے ڈھانپا تھا، وہ جنوب سے چلنے والی تیز ہواؤں کے کئی دنوں کے بعد نمودار ہوا تھا، جس پر حکام کی جانب سے سانس لینے کے خطرات کی وارننگ جاری کی گئی، ایتھنز آبزرویٹری کے موسمی تحقیق کے ڈائریکٹر کوسٹاس لاگووارڈوس نے کہا کہ یہ مارچ 2018 کے بعد سے ملک میں آنے والا بدترین کہرا ہے۔

ماہرین کے مطابق صحرائے صحارا ایک سال میں 60 سے 200 ملین ٹن معدنی دھول چھوڑتی ہے، سب سے بڑے ذرات تو تیزی سے زمین پر واپس آ جاتے ہیں، لیکن سب سے چھوٹے ذرات ہزاروں کلومیٹر کا سفر کر سکتے ہیں، اور تیز ہواؤں کی زد پر ممکنہ طور پر پورے یورپ تک پہنچ سکتے ہیں۔

یونانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آسمان آج بدھ سے صاف ہونا شروع ہو جائے گا۔

شہرت کے نشے میں اپنی گرل فرینڈ سے۔۔۔۔ ایوشمان کھرانہ نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

0

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے ماضی میں کی جانے والی بڑی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے گلوکار و اداکار ایوشمان کھرانہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ماضی کی غلطیوں کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا کہ چھوٹی عمر میں ضرورت سے زیادہ شہرت مل جائے تو سے ڈیل کرنا مشکل ہوجاتا ہے، مجھے یاد ہے کہ 2004 میں، میں نے ریئلٹی شو ’روڈیز‘ کا سیزن 2 جیتنے کے بعد اپنی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ سے بریک اپ کرلیا تھا۔

اداکار و گلوکار نے کہا کہ اس سے قبل کبھی مجھے اتنی شہرت نہیں ملی تھی، ہر لڑکی کی توجہ مجھ پر تھی، اس وقت میں چندریگڑھ کا ہیرو بن گیا تھا، اسی شہرت کے نشے میں آکر میں نے اس وقت کی گرل فرینڈ اور موجودہ اہلیہ سے رشتہ ختم کردیا تھا۔

ایوشمان نے کہا کہ ’ میں نے طاہرہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں اور یہ کہہ کر میں نے اس سے رشتہ ختم کردیا تھا لیکن 6 ماہ کے بعد مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو میں نے طاہرہ سے معافی مانگی اور اپنا رشتہ ایک بار پھر بحال کیا ‘۔

واضح رہے کہ ایوشمان کھرانہ اور ان کی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اب اس جوڑی کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

’دونوں بھائیوں کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے‘

0

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کو دھوکا دیا اور وزارت عظمیٰ چھین لی جس کے بعد دونوں بھائیوں کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ میں رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، جاوید لطیف اور سعد رفیق الگ گروپ ہے جو شہباز شریف کو تسلیم نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ نواز شریف ہوگا تو ہماری حکومت ہو گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کسی اور کی گود میں بیٹھ کر حکومت کر رہے ہیں ان کا نہ وزیر خزانہ اپنا ہے اور نہ ہی وزیر داخلہ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف یہاں کاروبار کرنے آئے تھے۔ انہوں نے پاکستان کو کاروبار کا حب بنایا ہوا ہے، یہاں سے فائدہ اٹھا کر واپس چلے جاتے ہیں۔

ملکی ترقی کیلیے ناپسندیدہ فیصلے بھی کریں گے، وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی استحکام کا ہے ملکی ترقی کے لیے ناپسندیدہ فیصلے بھی کرنا پڑے تو کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی استحکام کا ہے۔ معاشی استحکام کیلیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا ملکی ترقی کے لیے ناپسندیدہ فیصلے بھی کرنا پڑے تو کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت کسی بھی صوبے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ہمیں آپس میں ہم آہنگی اور یکسوئی کی ضرورت ہے۔ چاروں صوبوں کی ترقی کے لیے مواقع بروئے کار لائیں گے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کل کراچی میں موجود تھے۔ امید کرتے ہیں آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری کیلیے غیر ملکی وفد آئیں گے اور آنے والے مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ بھی ملک میں آئے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن کے نتیجے میں وفاق میں اسپلٹ مینڈیٹ ہے۔ مراد علی شاہ سے بھائیوں جیسا تعلق ہے۔ وفاقی وزرا سے گزارش کروں گا کہ سندھ سے قریبی تعلق رکھیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی اور صوبائی کابینہ کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے 2022 میں مل کر سفر شروع کیا تھا۔ اچھی بات ہے کہ ہماری اور آپ کی طرف سے وہی لوگ چیزیں سنبھال رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت سندھ کی نمائندگی بہت زیادہ ہے اور سندھ کے عوام کو آپ سےبہت امیدیں ہیں۔

اننت امبانی اور رادھیکا کی شاندار شادی کی ایک تقریب کس ملک میں ہوگی؟

0

اس سال کے شروع میں گجرات کے جام نگر میں ایک شاندار اور ستاروں سے بھرے پری ویڈنگ ایونٹ کے بعد، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز جولائی میں ہوگا، شاندار تقریبات کے سلسلے میں، ایک ایونٹ کا انعقاد لندن کے اسٹاک پارک اسٹیٹ میں کیا جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق شادی کا تھیم ممکنہ طورپر کاکٹیل ایونٹ یا سنگیت نائٹ پر مشتمل ہوگا اور تقریب کے لیے طویل ڈریس کوڈز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی تمام تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ اس ایونٹ میں شرکے کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کے ستاروں کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے شیڈول قبل از وقت ترتیب دے سکیں۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی حال ہی میں جام نگر میں ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات پوری دنیا میں سرخیوں کی زینت بنیں تھیں۔

تقریبات میں بالی وڈ اداکاروں سمیت دنیا کی نامور ارب پتی شخصیات اور ہالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں بل گیٹس، مارک زکربرگ اور گلوکارہ ریحانہ بھی شامل تھے۔

اسٹوک پارک کی تفصیلات

592 کروڑ روپے کی یہ پرتعیش جائیداد امبانیوں کی ملکیت ہے، مکیش امبانی نے اسے اپریل 2021 میں خریدا تھا۔ جی کیو انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’یہ شاندار پراپرٹی اصل میں 1066 میں تعمیر کی گئی تھی اور بعد میں برطانوی سیاست دان جان پین نے 1760 میں اسے دوبارہ ڈیزائن کیا تھا۔

اسٹوک پارک اب ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل ہو چکا ہے، اسٹاک پارک 49 شاندار کمرے، تین عمدہ کھانے کے ریستوراں، 4,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا، یہ پارک ایک جدید ترین جم، ایک فٹنس سینٹر، انڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پول، 13 ٹینس کورٹس، اور ایک وسیع گولف کورس پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹوک پارک کنٹری کلب برطانیہ کی سب سے شاہانہ جائیدادوں میں سے ایک ہے، اس پارک کو نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ اور ’گولڈ فنگر‘ جیسی فلموں میں بھی دکھایا گیا ہے۔