ہفتہ, مئی 3, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3829

شتر مرغ چابیاں نگلنے کے باعث ہلاک

0
شتر مرغ چابیاں نگلنے کے باعث چل بسا

امریکا کی ریاست کنساس کے چڑیا گھر میں شتر مرغ چابیاں نگلنے کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔

ٹوپیکا زو اور کنزرویشن سینٹر نے شتر مرغ (کیرن) کے مرنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ 5 سالہ کیرن چڑیا گھر میں عملے کی چابیاں چرانے کے بعد اسے نگل گیا تھا جس کے باعث اس کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

عملے نے معاملے کا علم ہونے پر ماہرین سے رابطہ کیا کہ چابیاں نکال کر کیرن کی جان بچائی جا سکے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور یوں کیرن چل بسا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ کیرن ایک متحرک اور پیارا شتر مرغ تھا، اس نے عملے کی موجودگی میں آخری سانس لی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ہم کیرن کے چلے جانے کافی صدمے میں ہیں، وہ صرف ایک جاندار ہی نہیں بلکہ ہماری کمیونٹی کا حصہ تھا، ہماری ہمدردی جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کے ساتھ ہیں جنہوں نے کیرن کے ساتھ کافی وقت گزارا۔

کیرن کو گزشتہ سال مارچ میں چڑیا گھر لیا گیا تھا جہاں اس نے بہت کم وقت مین سب کے دلوں میں جگہ بنائی۔

ادھر، انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی جو لاپرواہی میں ملوث ممبر کے خلاف کارروائی کرے گی تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ پیش نہ آ سکے۔

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

0

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے سے بھی پانی نہیں مل پائے گا۔

فراہمی آب کے لیے شہر میں پانی کی لائنوں میں مزید پانی لینے کی گنجائش نہیں ہے جب کہ واٹر سپلائی کی نئی لائنیں بچھانے کا ٹینڈر تک شروع نہیں ہوا۔ شہر میں نیا واٹر سسٹم لانے کے لیے اگر آج کام شروع ہوا تو 2027 تک تکمیل ہو گی۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے کےفور پروجیکٹ میں تاخیر کا ذمہ دار وفاق کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی منظوری میں تاخیر کی جاتی ہے لگتا ہے وفاق چاہتا ہے کراچی کو پانی کی ترسیل کا کام کھٹائی میں پڑا رہے تاکہ وہ پوائنٹ اسکورنگ کر سکے کہ پیپلزپارٹی نے کام نہیں کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے شکوہ کیا کہ لاہور کے لوگوں کے کام ہو جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کراچی کےمعاملات پر وہ تیزی نظر نہیں آتی شہباز شریف لاہور نہیں پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔

 دوسری جانب واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کےفور کا منصوبہ مکمل ہو بھی گیا تو کراچی کو پانی تین سال بعد ہی مل پائےگا کیونکہ موجودہ لائنوں میں مزید پانی لینے کی گنجائش ہی نہیں تاحال نئی لائنیں بچھانے کا ٹینڈر بھی نہیں ہوا۔

امیتابھ بچن نے کروڑوں روپے کی زمین خرید لی

0
وہ بلاک بسٹر فلم جس کیلیے امیتابھ بچن نے صرف 1 روپے معاوضہ لیا

ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے رئیل اسٹیٹ میں نمایاں سرمایہ کاری کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی زمین خرید لی۔

امیتابھ بچن نے 10 ہزار مربع فٹ زمین کا ٹکڑا ممبئی کے قریب علی باغ میں ’اے علی باغ پروجیکٹ‘ میں خریدا، 20 ایکڑ پر محیط اس زمین پر گزشتہ سال ترقیاتی کام شروع ہوا تھا۔

10 کروڑ روپے کی لین دین دی ہاؤس آف ابھینندن لودھا کے ساتھ مل کر مکمل کی گئی اور اسے پچھلے ہفتے سرکاری طور پر رجسٹر کروایا گیا۔

اس متعلق ابھینادن لودھا ہاؤس یا میگا اسٹار کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب امیتابھ بچن بلڈرز کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہے ہوں، ماضی میں بھی میگا اسٹار نے ایودھیا میں سرمایہ کاری کی تھی۔

امیتابھ بچن نے اُس پرتعیش سیون اسٹار پروجیکٹ میں بھی کافی سرمایہ کاری کی ہے جو اس وقت بھگوان رام کے خوبصورت شہر میں زیرِ تعمیر ہے۔

علی باغ ساحلی شہر اپنی قدرتی خوبصورتی اور ممبئی سے تعلق کیلیے جانا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان نے فروری 2024 میں اپنی بیٹی و نوجوان اداکارہ سہانا خان کے ساتھ 9.5 کروڑ روپے میں زمین خریدی تھی۔

پناہ گزینوں کی ایک اور کشی ڈوب گئی، بچوں سمیت کئی ہلاک

0

افریقی ملک جبوتی میں پناہ کے متلاشیوں کی کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 16 افراد ہلاک جان سے گئے۔

اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کے مطابق ہارن آف افریقی ملک جبوتی کے ساحل پر پناہ کے متلاشیوں سے بھری کشتی الٹنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 28 لاپتہ ہیں۔

یہ حادثہ پیر کی رات پیش آیا ہے جس کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

تقریباً دو ہفتے قبل ایتھوپیا کے پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی جبوتی کے ساحل پر ڈوب گئی تھی جس میں افریقا سے مشرق وسطیٰ کے لیے خطرناک نام نہاد "مشرقی نقل مکانی کے راستے” پر کئی درجن افراد ہلاک ہو گئے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) نے منگل کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جبوتی کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 77 مہاجرین سوار تھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔

وہ مقام جہاں بارش کبھی نہیں ہوئی، حیرت انگیز تصاویر

0

دنیا کے مختلف ممالک میں مون سون کے موسم میں ہونے والی دلفریب اور موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار اور فضا معطر ہوجاتی ہے لیکن ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے مکین ان مناظر سے محروم ہیں۔

آپ نے کئی بار بادلوں کو چمکتے اور برستے دیکھا ہوگا، جیسے ہی مون سون دستک دیتا ہے، کئی مقامات پر ایک ساتھ تیز بارش ہوتی ہے، ایسے میں کئی بار سیلاب جیسی مشکل صورتحال بھی درپیش ہوتی ہے لیکن ایسا ہر جگہ نہیں ہوتا۔

Rain 01

جی ہاں !! دنیا میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں کبھی بارش ہی نہیں ہوئی، اسی حوالے سے آج ہم آپ کو دنیا کے اس واحد گاؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں یقیناً یہ بات آپ کو عجیب لگے گی، لیکن یہ سو فیصد سچ ہے کہ اس گاؤں کی زمین پر بادل نہیں برستے اور اس کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

Rain 02

الحطیب نام کا یہ گاؤں یمن کے دارالحکومت صنعاء میں واقع ہے۔ صنعا کے مغرب میں منخ ڈائریکٹوریٹ کے ہرج علاقے میں واقع یہ گاؤں سطح زمین سے تقریباً 3200 میٹر کی بلندی پر سرخ ریت کے پتھر کی پہاڑی کی چوٹی پر ہے دیگر مقامات کے مقابلہ میں اونچا ہونے کے باوجود اس مقام پر خشک سالی کے حالات نظر آتے ہیں۔

rain 03

کہا جاتا ہے کہ یہاں پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں برستا۔ اس کے باوجود یہ اتنا خوبصورت ہے کہ سیاح یہاں کا لازمی رخ کرتے ہیں۔

اس گاؤں میں پہاڑی علاقے میں بھی انتہائی خوبصورت گھر بنائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ گاؤں میں دن کے وقت شدید گرمی اور رات کا موسم سرد ہوتا ہے۔ صبح سورج نکلتے ہی موسم پھر سے گرم ہو جاتا ہے۔

Rain 04

یہاں بارش نہ ہونے کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔ یہاں بارش نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ گاؤں کافی بلندی پر واقع ہے۔

یہ گاؤں 3200 میٹر کی بلندی پر ہے۔ جبکہ بادل 2000 میٹر کی بلندی پر بنتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس گاؤں کے بہت نیچے بادل بنتے ہیں۔

rain 05

یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ بارش کی خوبصورتی نہیں دیکھ پاتے۔ حالانکہ وہ یہ ضرور مانتے ہیں کہ وہ جنت میں رہ رہے ہیں۔

ایک اور ملک فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کو تیار

0
سوشل میڈیا فلسطین

آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

قاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیر خارجہ اور دفاع مائیکل مارٹن نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اپنے ملک کے موقف کا اعادہ کیا ہے تاہم اس میں اہم چیلنجز موجود ہیں۔

انہوں نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ "اور بھی لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ یہ تسلیم کیا جائے اور وہ سالوں سے تاخیر، تاخیر، تاخیر کی کوشش کر رہے ہیں، اور ہماری حکومت نے شروع میں کہا تھا کہ ہم تسلیم کرنے پر غور کریں گے ہم تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہم نے کہا کہ ہم ایسا کریں گے جب ہمیں لگے کہ بہترین وقت آگیا ہے۔

1988 سے اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 139 نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔

امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا گیا، سیکیورٹی کونسل کے 12 رکن ممالک نے فلسطین کومستقل رکنیت دینے کی حمایت کی تھی۔

سیکیورٹی کونسل ارکان کی اکثریت کی حمایت کے باوجود قرارداد پاس نہ ہوسکی، امریکا کے ویٹو کے بعد فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے امریکا کا اسرائیل کی حمایت میں چوتھی بار ویٹو کا استعمال کیا گیا، فلسطین کو 2012 سے اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ حاصل ہے۔

سکیورٹی فورسز کا پشین میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

0
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار دہشتگرد افغان شہری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، فورسز بلوچستان میں امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلیے پُرعزم ہیں۔

فروری میں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کیا تھا جس کی شناخت داعش کے عبدالشکور عرف نعمان عرف ابو حمزہ خراسانی کے نام سے ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دہشتگرد قلعہ سیف اللہ اور پشین کے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

شادی کی تقریب میں دولہے کیساتھ افسوسناک حادثہ، کہرام مچ گیا

0
نئی نویلی دلہن دولہے کو لوٹ کر فرار ہوگئی

بھارت کی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب کے دوران اُس وقت کہرام مچ گیا جب دولہا ایک افسوسناک حادثے میں جان کھو بیٹھا۔

30 سالہ سورج سکسینہ راجستھان کے علاقے کوٹہ کا رہائشی تھا جس کی ہلدی کی تقریب مینل ریذیڈنسی ریزورٹ پر جاری تھی جہاں خود دولہا دلہن، اہل خانہ، رشتے دار اور دوست احباب موجود تھے۔

اچانک سورج سکسینہ ایئر کولر سے جڑی تار سے کرنٹ لگنے کے بعد زمین پر گر گیا۔ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا لیکن گھر والوں نے اسے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے ایم بی ایس اسپتال کے مردہ خانہ میں بھیج دیا گیا۔ افسوسناک حادثے کے باعث شادی کی تقریب منسوخ کر دی گئی۔

اس سے قبل بھارت کے شہر حیدر آباد میں خوبصورت مسکراہٹ کیلیے سرجری کروانے والا دولہا ہلاک ہوگیا تھا۔ لکشمی نارائن کو ڈینٹل کلینک میں دانتوں کی گھسائی، دانت سفید کرنے اور ان کے درمیان خلا کو بھرنے کے عمل سے گزرنا تھا۔

نارائن کے والد ونجام رامولو نے بیٹے کے فون پر کال کی جس پر کلینک کے عملے نے بتایا تھا کہ ان کا بیٹا سرجری کے دوران بیہوش ہوگیا ہے۔

اس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔ دولہے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ بیٹے کو ضرورت سے زیادہ اینستھیزیا دیا گیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کلینک کے سی سی ٹی وی سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سال چینی ایکسپورٹ کی جائیگی یا نہیں؟ وزیراعظم نے کیا ہدایت کی؟

0

وزیراعظم کی زیرصدارت چینی کی ایکسپورٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں زائد چینی کو برآمد کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی ایکسپورٹ کے حوالے سے اجلاس میں ملکی ضرورت سے زائد چینی کو برآمد کرنے کی شوگر انڈسٹری کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری صنعت نے 24-2023 میں چینی پیداوار اور متوقع استعمال پر اعداد و شمار پیش کیے۔

شوگر مل ایسوسی ایشن کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار میں تفاوت کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے اعداد و شمار کا مہارت سے جائزہ لیا جائے، آنے والے دنوں میں چینی کی کمی اور اس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو،

انھوں نے کہا کہ قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ملک کیلئے اہمیت کا حامل ہے، سخت نگرانی کی جائے تاکہ چینی کی قیمتوں کے ناجائز اضافے کو روکا جاسکے۔ وزیراعظم نے چینی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے سخت نگرانی اور کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیکر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ مرتب کی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر اضافی چینی کی برآمد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

آدھی رات کے بعد آئس کریم کھانے پر پابندی

0
آئس کریم

میلان : بچے ہوں یا بڑے آئس کریم سب کی پسندیدہ چیز ہوتی ہے اور اٹلی میں تو اسے ثقافت کا حصہ سمجھا جاتا ہے لیکن نئے قانون کے تحت یہ مسئلہ متنازع شکل اختیار کرگیا۔

اٹلی کے مشہور شہر میلان کی میونسپل انتطامیہ کی جانب سے آئس کریم کھانے پر لگائی جانے والی پابندی نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر کی انتظامیہ نے رات بارہ بجے کے بعد آئس کریم کی خریدو فروخت پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے، جس کا جواز رات گئے ہونے والے شور شرابے کو بیان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویانا سٹی ہال کی طرف سے تیار کردہ نئے قوانین کے تحت اب شہر میلان کے 12 سب سے زیادہ جاندار علاقوں میں مشروبات اور تیار شدہ کھانوں جن میں پیزا، آئس کریم اور مشروبات شامل ہیں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ڈپٹی میئر اور چیف میلان مارکو گرینیلی نے فیس بک پوسٹ میں نئے فیصلوں کا جواز پیش کرتے ہوئے لکھا کمہ ہم سماجی سرگرمیوں اور تفریح، آبادی کے لیے امن اور صحت اور آزاد اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ شہر کی گلیوں میں آدھی رات کے بعد جاگنے والوں کی طرف سے کیا جانے والا شور شرابا ختم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

میئر نے گزشتہ ماہ نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ آبادی کے ایک بڑی تعداد نے بہت زیادہ شور شرابے کی شکایت کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سٹی کونسل ہفتے کے پانچ دن رات ساڑھے 12 بجے اور ہفتہ اتوار کو ڈیڑھ بجے کے بعد ریسٹورنٹس سے کھانا اور مشروبات کی فروخت پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے لیکن دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کا کاروبار متاثر ہوگا۔