جمعرات, جون 26, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4814

’جیکلین فرنانڈیز دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں‘

0
جیکلین فرنانڈیز کیلیے ہالی وڈ میں 135 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کس نے کیا؟

ممبئی: 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش چند شیکھر نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز کے عدالت سے رجوع کرنے کے باوجود سکیش چند شیکھر کی جانب سے انہیں خطوظ موصول ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملزم نے اداکارہ کو خط بھیجا۔

خط میں سکیش چند شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کو انٹرنینشل وومن ڈے پر مبارکباد دی اور لکھا کہ یہ سال کا خاص دن ہے، سب کہتے ہیں دنیا مردوں کی ہے جس سے میں اتفاق کرتا ہوں لیکن ہر مضبوط اور کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

متعلقہ: منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈیز کیخلاف ثبوت سامنے آگئے، گرفتاری کا خدشہ

’میری کامیابی آپ ہو۔ آپ اس دن کو منانے والی خواتین کیلیے بڑی مثال ہیں۔ آپ اُن خواتین کیلیے متاثر کُن شخصیت ہیں جو معاشرے میں مشکلات سے لڑ رہی ہیں۔ میری جان آپ راک اسٹار اور سُپر اسٹار ہیں۔‘

منڈولی جیل میں قید سکیش چند شیکھر اس سے قبل بھی متعدد بار خط لکھ چکا ہے جس کے خلاف بالی وڈ اداکارہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور ملزم کو ایسا کرنے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

جیکلین فرنانڈیز نے دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑا اور اسپیشل کمشنر آف پولیس (کرائم برانچ) کو ’استغاثہ کے گواہوں کے تحفظ میں نظام کی ناکامی‘ کے عنوان سے خط لکھ دیا تھا۔

خط میں بالی وڈ اداکارہ نے تحریر کیا تھا کہ میں ایک ذمہ دار شہری ہوں جسے ایک ایسے کیس میں پھنسایا گیا ہے جس کے قانون کی حکمرانی اور ہمارے عدالتی نظام کے تقدس پر دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ سکیش چند شیکھر کے خلاف کیس میں استغاثہ کی گواہ ہوں، میں ذہنی دباؤ اور اپنے خلاف منظم مہم کی وجہ سے آپ کو خط لکھ رہی ہوں، سکیش نامی ایک شخص مجھے کھلے عام دھمکیاں دے کر خوفزدہ کر رہا ہے، میں مطالبہ کرتی ہوں قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد از جلد معاملے میں مداخلت کریں کیونکہ اس سے میری جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

’یہ حرکتیں صرف میرے انفرادی حقوق پر اثر انداز نہیں ہوتیں بلکہ یہ ہمارے نظامِ انصاف پر ہے۔ گواہوں کے تحفظ کے اصول سے سمجھوتہ کیا گیا جس سے قانونی اداروں کی ساکھ اور افادیت کو نقصان پہنچا۔ یہ ضروری ہے ملزمان کو دستیاب تمام مواصلاتی ذرائع کی چھان بین کی جائے اور سخت اقدامات کیے جائیں۔‘

رہائشی علاقے میں تیندووں کی موجودگی نے خوف پھیلا دیا

0
تیندوے

بھارت میں رہائشی علاقے کے باہر چار تیندووں کی موجودگی نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 مارچ کو مہاراشٹر کے چندرپور کے رہائشی علاقے میں چار تیندووں کو گھومتے دیکھا گیا۔

یہ منظر آرڈیننس 4 فیکٹری کے افسر نوین گہلوت کے بنگلے کے قریب دیکھا گیا جسے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا۔

ویڈیو میں تیندووں کو بنگلے کے احاطے میں آزادانہ گھومتے دیکھا جاسکتا ہے، تیندووں کو علاقے سے باہر نکلتے ہوئے گیٹ پر چھلانگ لگاتے بھی دیکھا گیا۔

تیندووں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر میں ایسی جگہوں پر رہوں گا تو مجھے پریشانی ہوگی، مجھے رات گئے باہر نکلنے کی عادت ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ اگر میں سڑک کے کنارے چلتے یا سائیکل چلاتے ہوئے کسی تیندوے کو دیکھوں تو کیا ردعمل ظاہر کروں گا۔‘

تیسرے شخص تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا تیندوے انسانوں پر حملہ کرتے ہیں۔

’صدارتی انتخاب کل شیڈول کے مطابق ہی ہو گا‘

0

الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی محمودخان اچکزئی کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ صدارتی انتخاب شیڈول کےمطابق ہی ہوگا۔ محموداچکزئی نےالیکشن کمیشن کوصدارتی انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے محموداچکزئی کی درخواست پرصدارتی انتخابات ملتوی نہ کرنےکا فیصلہ سنایا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محموداچکزئی نے کہا کہ اسمبلیاں مکمل نہیں ہیں اس لیےصدارتی الیکشن ملتوی کیےجائیں پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی ہونی چاہیےجو مسائل کا حل نکالے۔

محموداچکزئی نے کہا کہ کمیٹی جو بھی ممبران قید میں ہیں یا ان پر کیسز ہیں تو ان کا حل نکالے، پارلیمان کی کمیٹی مسائل کاحل نکال سکتی ہے،تجاویزدےسکتی ہےخدارا ملک پر رحم کریں مسائل مت بڑھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں ایسے لوگ موجود ہیں جوسارےمسائل کا حل نکال سکتےہیں ہم کیوں عدالتوں کا رخ کرتے ہیں ہم بیٹھ کرمسائل حل کرسکتےہیں یہ اسمبلی نہیں چل سکتی،پارلیمان کی کمیٹی بننی چاہیے۔

واضح رہے کہ کل ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے کل قومی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی۔

صدارتی انتخاب سے قبل آج صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

قبرص سے غزہ امداد پہنچانے پر اسرائیل مان گیا

0

اسرائیل نے قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہداری کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہداری کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبرصی اقدام غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی اجازت دے گا تاہم اسرائیلی معیارات کے مطابق سیکیورٹی چیک کیے جائیں گے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل جنگ کے اصولوں کے مطابق اور دنیا بھر میں امریکا اور ہمارے اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ غزہ کی پٹی کے باشندوں کو انسانی امداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

یہ بیان یورپی یونین کے سینئر حکام کی جانب سے راہداری کے لیے تیاریوں کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

یورپی کمیشن اور اس کے شراکت داروں نے غزہ کے لیے میری ٹائم کوریڈور کا اعلان کر دیا۔

یورپی کمیشن، جرمنی، یونان، اٹلی، ہالینڈ، جمہوریہ قبرص، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ نے ضروری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ایک سمندری راہداری کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی کمیشن اور اس کے شراکت دار قبرص سے غزہ میں انتہائی اہم امداد پہنچانے کے لیے سمندری راستہ قائم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

0

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں، دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد مختلف واقعات میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردون کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی آپریشن کی حمایت، دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔

قومی اسمبلی ہال میں دوران اجلاس پہلی مرتبہ سگریٹ پیا گیا

0
قومی اسمبلی ہال میں دوران اجلاس پہلی مرتبہ سگریٹ پیا گیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ممبر نے فلور پر دوران اجلاس سگریٹ پیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس میں کہا کہ ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کیلیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے، ٹک ٹاکر اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ کر ویڈیوز بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ کے ویڈیوز بنائی گئیں تو سخت ایکشن لیں گے، ایوان میں موجود گیلریاں بھی ایوان کا ہی حصہ ہیں۔

قبل ازیں، قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان نے اپوزیشن کے شور شرابے میں حلف اٹھایا۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے اسمبلی میں ’شیم شیم‘ کے نعرے لگائے گئے۔

اس دوران پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے منع کیا، مخصوص نشستوں پر حلف لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اس پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ انہیں  پشاور ہائی کورٹ یا الیکشن کمیشن سے کوئی حکم نہیں ملا۔ اسپیکر نے معاملے پر اٹارنی جنرل سے رائے لی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان نے اجلاس میں بتایا کہ مخصوص نشستوں پر حلف لینے میں کوئی توہین عدالت نہیں ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کا حکم صوبے کی حد تک ہے۔

یورپ کا غزہ میں امداد پہنچانے کیلیے سمندری راہداری بنانے کا اعلان

0

یورپی کمیشن اور اس کے شراکت داروں نے غزہ کے لیے میری ٹائم کوریڈور کا اعلان کر دیا۔

یورپی کمیشن، جرمنی، یونان، اٹلی، ہالینڈ، جمہوریہ قبرص، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ نے ضروری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ایک سمندری راہداری کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی کمیشن اور اس کے شراکت دار قبرص سے غزہ میں انتہائی اہم امداد پہنچانے کے لیے سمندری راستہ قائم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ قبرص جلد ہی سینئر حکام کو اس امر پر بات کرنے کے لیے بلائے گا کہ ہم کس طرح ضرورت مندوں کی مدد کرنے والے اس سمندری چینل کو تیز کر سکتے ہیں اور کس طرح مصر اور اردن سمیت زمینی اور ہوائی راستوں کی تکمیل کر سکتے ہیں۔

یورپی یونین نے قبل ازیں ایک سمندری راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت قبرص سے غزہ کے ساحل تک امداد بھیجی جا سکتی ہے۔

یہ بحری گزرگاہ غزہ میں تمام ممکنہ راستوں سے انسانی امداد اور تجارتی اشیاء کی آمدورفت کو بڑھانے کے لیے ایک مستقل کوشش کا حصہ ہو سکتی ہے اور ضروری ہے۔

اسرائیل نے قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہداری کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل نے دوسری شادی کرلی

0
عادل خان

بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے متنازع رئیلٹی شو بگ باس 12 کی امیدوار سومی خان سے دوسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ عادل خان نے سومی خان سے شادی کرلی ہے تاہم اب عادل نے انسٹاگرام پر سومی کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی تصدیق کردی ہے۔

عادل نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے حد خوشی ہے ہم نے ایک سادہ اور خوبصورت سی تقریب میں نکاح کرلیا ہے جس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ہم اہلخانہ اور دوستوں کی محبت و تعاون پر ان کی قدر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عادل خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں سومی خان سے شادی کی تاریخ 3 مارچ 2024 درج کی ہے۔

شادی کے بعد عادل خان نے انکشاف کیا کہ یہ میری پہلی اور واحد شادی ہے، اس وقت ہم بنگلورو میں ہیں، جلد ممبئی آکر اس کا باضابطہ اعلان کروں گا اور مزید مزید تفصیلات بھی دوں گا۔

واضح رہے کہ عادل درانی اور راکھی ساونت  نے 2022 میں نکاح کیا تھا جس  کا انکشاف راکھی نے 2023 میں کیا مگر ان کی شادی آغاز  سے  ہی تنازعات کا شکار رہی، بعد ازاں راکھی نے فروری 2023 میں عادل سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل کے دوران پی سی بی نے اسٹیڈیمز سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

0

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کامیابی سے جاری ہے، اسی دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِصدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا ہے۔ سربراہ پی سی بی نے 3 روز میں قذافی اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا کام شروع ہوگا،

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ نشستیں بھی بڑھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرائیں گے۔ اس موقع پر نیسپاک حکام نے اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پر بریفنگ بھی دی۔

مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان نے حلف اٹھا لیا

0

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان نے شور شرابے میں حلف اٹھا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے منع کیا، مخصوص نشستوں پر حلف لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ انہیں پشاور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن سے کوئی حکم نہیں ملا ہے۔

اس معاملے پر اٹارنی جنرل سے رائے لی گئی جس کے بعد منصور عثمان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر حلف لینے میں کوئی توہین عدالت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا حکم صوبے کی حد تک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News Urdu (@urdu.arynews.tv)