پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے سے پہلے اعتماد میں نہ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن نے آتے ہی سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹا دیا، سرفراز نے مسلسل آٹھ سال تک گلیڈی ایٹرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ صادر کرنے سے پہلے سرفراز احمد کو اعتماد میں بھی نہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائیلی روسو کو کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔
سرفراز احمد کو پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ون ڈے میں پہلے، ٹیسٹ میں پانچویں اور ٹی 20 میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان ایک درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے ہیں، آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی نے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، فل سالٹ دوسرے، محمد رضوان تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹی 20 بولرز میں عادل رشید کا پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹیسٹ کی بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ بولرز میں بھارتی فاسٹ بولرز جسپریت بمرا پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجہ کا پہلا نمبر ہے۔
لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے قانون بنائے جانے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کابینہ کے لیے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف ڈویژنز اور اضلاع سے صوبائی وزرا لیے جانے کا امکان ہے، نامزد وزیر اعلیٰ نے پہلے مرحلے میں 25 سے 30 رکنی کابینہ بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنا اللہ پنجاب میں خدمات دیں گے یا وفاق میں جائیں گے اس حوالے سے مشاورت جاری ہے جبکہ رانا ثنا کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے قانون بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔
صوبائی وزرا میں مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، رانا اقبال، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔
پنجاب کابینہ کے لیے فیصل کھوکھر، یاور زمان، بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمان، ذکیہ شاہنواز، عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
صوبائی کابینہ کے ناموں کی حتمی منظوری قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف دیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کو وفاق میں حکومت کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے وزیر اعظم کیلیے شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ (ن) لیگ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اپوزیشن میں بیٹھیں، نواز (ن) لیگ شریف کو امید پاکستان کے نام سے لے کر آئی تھی۔
انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا روز اول سے کردار مشکوک رہا ہے، الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کو سماعت سے انکار کر رہا ہے، 22 فروری کو اسلام آباد جنرل کونسل کی میٹنگ بلائیں گے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم انتخابی نتائج کو مجموعی طور پر مسترد کرتے ہیں، انتخابات نے 2018 کے نتائج کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا، الیکشن کو شفاف قرار دینے والے الیکشن کمیشن کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پارلیمنٹ اپنی اہلیت کھو چکی ہے اور جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں شرکت تحفظات کے ساتھ کریں گے، لگتا ہے اب فیصلے ایوان میں نہیں بلکہ میدان میں ہوں گے، اسلام دشمن عالمی قوتوں کے دباؤ پر جے یو آئی کو شکست دی گئی، ہمارا جرم ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بات اور حماس کی حمایت کی، اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلیے ملک میں تحریک چلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج اشارہ دے رہے ہیں کہ کامیاب یا شکست خوردہ امیدواروں کو رشوتیں دی گئی ہیں، محمود اچکزئی کے حق میں دستبردار مسلم لیگ (ن) کا امیدوار گھر پر سو رہا تھا اس کو فون آیا تم جیت گئے ہو، ہم (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے تابع دار نہیں ہیں، ہم انتخابی مہم کیلیے علاقوں میں نہیں جا سکتے تھے، ہماری کوئی بات نہیں سنی گئی اور آج ہم بھی کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اسمبلی میں بھی رہیں گے اور ساتھ ساتھ تحریک چلے گی۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ شہباز شریف کو وزیر اعظم کا ووٹ دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی نہیں ہیں، ہم نے اپنی جنرل کونسل سے کچھ سفارشات کی ہیں، میری گفتگو ایک یا دو سیٹوں کے حوالے سے نہیں، میں نے مجموعی طور پر ملک کے انتخابات پر بات کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم کسی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، بلوچستان جاؤں گا انہیں جماعت کے فیصلوں سے متعلق بتاؤں گا، ہم نے اسمبلیاں چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، ہم حکومت کے ساتھ نہیں اور وزیر اعظم کو ووٹ بھی نہیں دیں گے، جو سمجھتا ہے دھاندلی ہوئی ساتھ آ جائے اور جو نہیں سمجھتے وہ مزے کریں۔
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں نامعلوم افراد کی جانب سے کارڈیو اسپتال کے احاطے میں شدید زخمی حالت میں پھینکا گیا بچہ دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق 7 سالہ بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال کے احاطے سے ملا تھا جو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ قریب موجود لوگوں نے بچے کے زخم پر کپڑا باندھ کر بچانے کی کوشش کی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی، کچھ دیر بعد پوسٹ مارٹم ہوگا جبکہ کرائم سین یونٹ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔
ڈی ایس پی سمن آباد نے بتایا کہ بچے کے اہل خانہ اسپتال پہنچ گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، کراچی کارڈیو اسپتال کے عقب میں واقعہ پیش آیا ہے، اسکول کے بچوں کیلیے گیٹ صبح 7 بجے کھلتا اور رات 10 گیٹ بند ہوتا ہے۔
ان کے مطابق اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، افسران واقعے کو مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ مختلف ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں، بچہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کا ہی رہائشی تھا، مقتول کے والد پرائیویٹ ملازمت کرتے ہیں۔
لواحقین نے بتایا کہ آبان 2 گھنٹے قبل گھر سے چیز لینے نکلا تھا، لاپتہ ہوا تو والدہ نے بچے کے والد کو فون پر اطلاع دی، مقتول کے والد کے برادر نسبتی نے لاش کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجی تو والد اسپتال پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ آبان دوسری جماعت کا طالب تھا جبکہ 3 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔
کراچی: پی ایس 88 ملیر کراچی سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز سواتی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس 88 ملیر سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اعجاز سواتی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حلقے کے عوام، دوستوں، ترقی و خوشحالی کے لیے پیپلزپارٹی میں شامل ہورہا ہوں۔
اعجاز سواتی نے کہا کہ غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہا ہوں، امید ہے کہ پیپلزپارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔
واضح رہے کہ اعجاز سواتی کی شمولیت سے سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 86 ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔
کراچی: پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے امتیاز سپر مارکیٹ کراچی کنگز کی پلاٹینیم پارٹنر برقرار ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 میں بھی امتیاز سپر مارکیٹ نے پلاٹینیم پارٹنر اسپانسر شپ کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کنگز کا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔
معاہدے کی تقریب میں امتیاز سپر مارکیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف امتیاز نے شرکت کی۔
اے آر وائی گروپ ڈائریکٹر محبوب عبدالرؤف اور کاشف امتیاز نے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے سات سالہ شراکت داری کو اٹوٹ بندھن میں باندھ دیا ہے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف امتیاز نے کہا کہ کراچی کنگز کو وہ رواں سیزن میں کامیاب ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔
اسلام آباد : پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ میرے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں فارم پینتالیس ہے، اگر تم سچے تھے تو بھاگتے نہیں ،اپنے فیصلے پر قائم ہو تو میرا سامنا کرو۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ این اے 71 سے امیدوار ریحانہ ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم پینتالیس کے ہمراہ الیکشن کمیشن پیش ہوئی مگر آر او نہیں آیا،ریٹرننگ افسرکےپاس اصل فارم موجودہی نہیں ہے۔
ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ آر اوصاحب یہ شرمندگی اور پریشانی ایسے ختم نہیں ہو گی، میرے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں فارم پینتالیس ہے، اگر تم سچے تھے تو بھاگتے نہیں ،اپنےفیصلے پرقائم ہو تو میرا سامنا کرو۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار نے مزید کہا کہ بائیس فروری کو پھر آؤں گی،امید ہے تم اپنا ریکارڈ لیکر پیش ہوں گے۔
اسلام آباد : وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 65 ہزار 188 ارب کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرضوں میں 14ہزار 130 ارب کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2023 تک مجموعی قرضے 65 ہزار 188 ارب کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرضوں میں 14 ہزار 130 ارب کا اضافہ ہوا، دسمبر 2022 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 51 ارب 58 ارب تھے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ دسمبر22 سے دسمبر 23 تک مقامی قرضوں میں 9409 ارب کا اضافہ ہوا اور دسمبر 23 تک حکومت کے مقامی قرضے 42 ہزار 587 ارب روپے ہوگئے جبکہ دسمبر 22 تک حکومت کے مقامی قرضے 33 ہزار 178 ارب روپے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 23 تک حکومت کے بیرونی قرضے 22 ہزار 600 ارب روپے پر پہنچ گئے، جو دسمبر 22 تک حکومت کے بیرونی قرضے 17 ہزار 879ارب روپے تھے۔
ایک سال میں حکومت کے بیرونی قرضوں میں 4 ہزار721 ارب کا اضافہ ریکارڈ ہوا، دسمبر2023 میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 281.92 روپے رہا جبکہ دسمبر 2022 میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 226.47 روپے کا تھا۔
اسلام آباد : پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافے کی تجویز دے دی گئی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15فروری کو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تجویز سامنے آئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9روپےتک اضافے کی تجویز ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان 15فروری کو کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 2 ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور خام تیل مہنگا ہونے سے ریفائنریزکی پیداواری لاگت بڑھی۔
یاد رہے 31 جنوری کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اعلان کیا تھا۔
وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
ڈیزل کی قیمت 2 روپے75 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔