بدھ, مئی 22, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6323

’کنتارا‘ نے کے جی ایف ٹو اور آر آر آر کو پیچھے چھوڑ دیا

0

رشبھ شیٹھی کی ہدایت کاری میں بنی ساؤتھ انڈین فلم کنتارا نے 17 دنوں‌ میں‌ 20 کروڑ‌سے زائد کمالیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کنتارا کی کامیابی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے مشہور فلموں کے جی ایف ٹو اور آر آر آر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہدایت کار رشبھ شیٹھی نے فلم میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔

کنتارا کی کاسٹ میں پرامود شیٹھی، دیپک رائے، سپتھامی گودا، مناسی سدھیر، اچیوت کمار، کشور، نوین دی پادل نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک گاؤں کنتارا کمبلا اور بھوتھا کولا کی روایتی ثقافت کو اجاگر کرتی ہے اور یہ دکھایا گیا ہے کہ گاؤں والوں اور بری قوتوں کے درمیان جنگ چھڑ جاتی ہے۔

فلم کو آئی ایم ڈی پی پر زبردست ریٹنگ مل رہی ہے اور 10 میں سے 9.5 ریٹنگ دی گئی ہے جبکہ کے جی ایف ٹو اور آر آر آر کو بالترتیب 8.4 اور 8.0 ریٹںگ ملی تھی۔

ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس اور دھنش نے بھی سوشل میڈیا پر فلم کی تعریف کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے محض 17 دنوں میں 20 کروڑ روپے کما لیے ہیں اس کا منافع 93 کروڑ روپے یعنی 450 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے۔

فلمی ناقد کے مطابق دیوالی پر دو بڑی فلمیں تھینک گاڈ اور رام سیتو ریلیز ہورہی ہے لیکن رشبھ کی یہ فلم باکس آفس پر کمائی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ایک بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

شیر کی دعوت اور لومڑی کا جواب

0

کسی جنگل میں ایک شیر رہتا تھا جو بہت بوڑھا ہوگیا تھا۔

وہ بہت کم شکار کے لیے اپنے ٹھکانے سے نکل پاتا تھا۔ تھوڑا وقت اور گزرا تو وہ چلنے پھرنے سے تقریباً معذور ہو گیا۔ اس حالت میں بھوک سے جب برا حال ہوا تو اس نے اپنے غار کے آگے سے گزرنے والی ایک لومڑی سے مشورہ کیا۔ اس نے کہا۔” فکر نہ کرو، میں پیٹ کی آگ بجھانے کا بندوبست کردوں گی۔”

یہ کہہ کر لومڑی چلی گئی اور اپنے وعدے کے مطابق اس نے پورے جنگل میں مشہور کر دیا کہ شیر بہت بیمار ہے اور بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ لومڑی تو ایک چالاک جانور مشہور ہی ہے۔ وہ جنگل کے کسی بھی جانور سے خوش کہا‌ں تھی۔ اسے سبھی برے لگتے تھے۔ اس لیے اس نے ایسا کیا تھا۔

یہ خبر سن کر جنگل کے جانور اس بوڑھے اور معذور کی عیادت کو آنے لگے۔ شیر غار میں سر جھکائے پڑا رہتا تھا، لیکن لومڑی کے کہنے پر روزانہ ایک ایک کرکے عیادت کے لیے آنے والے جانوروں کو کسی طرح شکار کرکے اپنی بھوک مٹانے لگا تھا۔

ایک دن لومڑی نے خود بھی شیر کا حال احوال پوچھنے کے لیے غار کے دہانے پر کھڑے ہو کر اسے آواز دی۔ اتفاقاً اس دن کوئی جانور نہ آیا تھا جس کی وجہ سے شیر بھوکا تھا۔ اس نے لومڑی سے کہا۔” باہر کیوں کھڑی ہو، اندر آؤ اور مجھے جنگل کا حال احوال سناؤ۔”

لومڑی جو بہت چالاک تھی، اس سے نے جواب دیا۔” نہیں میں اندر نہیں آ سکتی۔ میں یہاں باہر سے آنے والے پنجوں کے نشان دیکھ رہی ہوں لیکن واپسی کے نہیں۔”

اس حکایت سے سبق یہ ملا کہ انجام پر ہمیشہ نظر رکھنے والے ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہتے ہیں۔

جوبائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں گے، امریکی عہدیدار

0
جوبائیڈن

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے تیل کی پیداوار میں کمی کے معاملے پر سعودی عرب سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی تبدیلی کرنا آسان کام نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سعودی عرب کو جواب دینے کے لیے امریکی صدر باضابطہ طریقہ کار اپنائیں گے جس میں امریکی سیکیورٹی امداد میں تبدیلیاں بھی زیرغور ہیں۔

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ وہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے کانگریس سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین سے مشورہ کریں گے جس کے بعد حکمت عملی کے ساتھ کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔

امریکی سینیٹر باب مینینڈیز جو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے مطالبہ کیا ہے کہ اوپیک پلس ممالک کے اس اقدام کے بعد سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت روک دی جائے۔

ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ یہ نیٹو اتحادی ممالک کے علاوہ چین اور بھارت سمیت دیگر ذمہ دار ممالک کا بھی فرض ہے کہ وہ روس کو بہت واضح اور فیصلہ کن پیغام دیں کہ وہ اس جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور بھی نہ کرے۔

’یہ چڑیلیں مجھے مار رہی ہیں‘

0

اے آر وائی نیوز کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی شوہر متین کو قتل کرنے کے الزام میں سزا ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں نیلم منیر (رابی)، شجاع اسد (متین) سمیع خان (داؤد)، گل رعنا (شمیم)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’متین کزن زیبی سے دوسری شادی کرلیتے ہیں جب یہ اطلاع رابی کو ملتی ہے تو وہ گھر پہنچتی ہے اس دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوجاتا ہے۔‘

اس دوران دونوں میں جھگڑا ہوجاتا ہے اور رابی خودکشی کرنے کے لیے چھری اٹھا لیتی ہیں متین انہیں بچا رہے ہوتے ہیں کہ چھری انہیں لگ جاتی ہے جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوجاتی ہے۔

بعدازاں پولیس رابی اور داؤد کو پکڑ کر لے جاتی ہے اور رابی کو عدالت سزا سنادیتی ہے۔

اب رابی جیل میں سزا بھگت رہی ہیں اس دوران وہاں انہیں دوسرے قیدیوں کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے ان سے کہا جاتا ہے ’شوہر کو مار کر آئی ہے، شوہر پیار نہیں کرتا تھا یا پھر عاشق پسند ہے۔‘

اس پر رابی پولیس اہلکار سے کہتی ہیں کہ ’یہ چڑیلیں مجھے مار رہی ہیں۔‘ یہ کہنا تھا کہ ایک قیدی کی جانب سے انہیں تھپڑ مارا جاتا ہے۔‘

کیا رابی پر لگا یہ الزام غلط ثابت ہوپائے گا؟ کیا شمیم اور ان کی بھتیجی اپنے انجام کو پہنچیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

روسی طیارہ یوکرین کے قریب رہائشی عمارت پر گرِ کر تباہ

0

روس کا لڑاکا طیارہ یوکرین کے قریب رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق علاقائی گورنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی لڑاکا طیارہ پیر کو جنوبی روس کے شہر ییسک میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اپارٹمنٹس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

Russia-Ukraine war live: fighter jet crashes in Russian city near Ukraine;  Kyiv says 108 women freed in prisoner swap

میڈیا رپورٹس میں شیئر ہونے والی تصاویر میں ایک کثیر المنزلہ عمارت سے آگ کا بڑا گولہ پھٹتے دکھا جا سکتا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے کے پائلٹ کریش سے پہلے باہر نکل چکے تھے۔

گورنر وینیامین کونڈراتیف کا کہنا ہے کہ طیارہ سخوئی ایس یو 34 تھا جو ایک سپرسونک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا لڑاکا بمبار طیارہ ہے۔

Russian fighter plane crashes into apartments in southern city near Ukraine  | Reuters

آر آئی اے نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ طیارہ فوجی ہوائی اڈے سے تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا اور حادثے کی وجہ انجن میں آتشزدگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیو کے بڑھتے کیسز، بل گیٹس فاؤنڈیشن میدان میں آگئی

0

بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیٹس فاؤنڈیشن نے اس عطیے کا اعلان برلن میں جاری کانفرنس کیا جس میں دنیا بھر کے ماہرین صحت شریک تھے۔

فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے اس موقع پر کہا کہ یہ رقم گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو (جی پی ای آئی ) کو عطیہ کی جائے گی جو کہ قومی حکومتوں کی سربراہی میں ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے جس کا مقصد 2026 تک اس بیماری کو ختم کرنا ہے۔

بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ 1988 میں اپنے آغاز کے بعد سے جی پی ای آئی نے دنیا بھر میں پولیو کے کیسز کو 99 فیصد سے زیادہ کم کرنے میں مدد کی اور فالج کے 20 ملین سے زیادہ کیسز کو روکا۔

بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ’پولیو کا خاتمہ قریب ہے، لیکن اس کے باوجود یہ بیماری ایک خطرہ بنی ہوئی ہے۔

یہ اعلان اس تناظر میں کیا گیا جب گذشتہ ماہ پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن نے چشم کشا رپورٹ دی تھی کہ برازیل، ڈومینیکن ریپبلک، ہیٹی اور پیرو پولیو کے دوبارہ وجود میں آنے کے لیے بہت زیادہ خطرے میں ہیں۔

اس کے علاوہ نیو یارک ریاست گندے پانی میں وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا جس کے بعد رہائشیوں کو ویکسین دینے کی کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے، اسی طرح لندن اور یروشلم میں بھی کیسز کا پتہ چلا ہے۔

اس وقت دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک ہیں جہان ابھی تک وائلڈ پولیو وائرس کی وبا پائی جاتی ہے جبکہ ملاوی اور موزمبیق میں بھی 2022 کے دوران دوسرے ممالک سے آنے والے پولیو کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

گیٹس فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق ’پولیو کے خلاف تاریخی پیش رفت کے باوجود ویکسینیشن مہم میں رکاوٹ، ویکسین کے حوالے سے غلط اطلاعات، سیاسی عدم استحکام اور پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب نے پولیو کے خلاف اس مہم کے حتمی اختتام کی اہمیت کو مزید واضح کر دیا ہے۔‘

تلاش ایپ جرائم کے خلاف ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوگی، آئی جی سندھ

0

کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تلاش ایپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا، مذکورہ ایپ سے پولیس کو تفتیش کی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انسداد جرائم کو یقینی بنانے اور حقیقی معنوں میں جرائم پیشہ عناصر کو شکست دینے کے ضمن میں اس ایپ کو ایک مؤثر اور بہترین ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس ایپ کو بنانے اور متعارف کرانے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کاوش کو لائق ستائش و تحسین قرار دیا۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس جرائم کی روک تھام کو ٹیکنالوجی کی مدد سے یقینی بنانے کے لیے اپنی استعداد میں مزید اضافہ کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سافٹ ویئر کو بنانے کا مقصد تفتیش کو آسان بنانا، مجرمان کی مشکلات بڑھانا اور ان کے حوصلوں کو پست کرنا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد اور ماڈرن ٹیکنیک کے استعمال سے پولیس تمام تر آپریشنل اور انویسٹی گیشن اقدامات کو بہتر سے بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے تفتیشی نظام کو بالکل علیحدہ سے قابل عمل بنانے اور شعبہ تفتیش سے وابستہ افسران و ملازمین کو جدید اور معیاری تربیت کی جیسےاقدامات پر عمل پیرا ہے جب کہ اس حوالے سے باقاعدہ سفارشات کی ترتیب کے لیے ایک کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جاچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی دنیا کے لیے ایک ناسور بن چکی ہے اور ہمیں اپنے عوام کی جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کی خاطر اس ناسور کو جڑ سے نکال باہر کرنے کے لیے تمام تر انفرادی اور اجتماعی کوششوں کو صدق دل سے یقینی بنانا ہوگا۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے فنڈز کا اجراء کردیا ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس کے جملہ امور کو مذید بہترین اور مؤثر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس ایپ کو کراچی متعارف کرایا جارہا ہے اور جلد ہی اس کے دائرے کو سندھ کے دیگر اضلاع تک وسعت دے دی جائے گی۔

ڈی آئی جی آئی ٹی نے اپنے خطاب میں تلاش ایپ کی ذیل خصوصیات کا احاطہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذکورہ ایپ بنانے کا مقصدِ شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سے نبردآزما ہونا ہے اور ناکہ بندی کے وقت چیکنگ سے شناخت یقینی ہوسکے گی۔

یہ موبائل ڈیوائس ہے اور اسے کہیں بھی لے جانا آسان ہے، بائیو میٹرک کے ذریعے اسے استعمال کیا جاسکے گا، نادار سمیت دیگر ڈیٹا تک اس ڈیوائس سے ایکسز کیا جاسکے گا۔

اس ایپ کے ذریعے کسی بھی ڈیوائس کی جی پی ایس سے ٹریک بھی کیا جاسکے گا، پورے سندھ کا ڈیٹا چل رہا ہوگا۔ پندرہ لاکھ جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اس ایپ میں موجود ہوگا۔

اس میں موجود پولیس ملازمین کے ریکارڈ سے ممکنہ جعلی اہلکار بھی گرفت میں آسکیں گے۔ لاش کی فنگر پرنٹس سے شناخت ہوسکے گی۔

اس کے علاوہ مطلوب ملزمان کی ویری فیکشن سمیت جعلی نمبر پلیٹس، جعلی لائسنس بھی چیک کئے جاسکیں گے اور ضمانت پر رہا ملزم کا پتہ لگایا جاسکے گا۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

0

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے عمربھٹہ کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ عبداللہ اشتیاق (گول کیپر)، اکمل حسین(گول کیپر)، ایم عبداللہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

سفیان، اربازاحمد، عقیل، احتشام، مرتضیٰ یعقوب، راناعبدالوحید، رومان خان، حنان شاہد، جنیدمنظور، ارشدلیاقت، افراز، شاہزیب خان، اسامہ بشیر، ایم عمران اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اسٹینڈ بائےکھلاڑیوں میں وقار، عبداللہ شیخ، ابوزر، ایم عماد، عبدالوہاب اور سعدشفیق شامل ہیں۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا کےشہرایپوہ میں یکم تا10نومبرتک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 6ٹیمیں میزبان ملائیشیا، پاکستان، جاپان، کوریا، جنوبی افریقہ، مصر شامل ہیں۔

یونس خان کیوں پسند ہیں؟ سابق کرکٹر نے بتادیا

0
یونس خان

کراچی : پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کے بارے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ وہ یونس خان کو کیوں پسند کرتے ہیں؟ اور ان کی کامیابی کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے اپنی گفتگو میں بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے بتایا کہ میں یونس خان کو ان کے کیریئر کے ابتدائی ایام یعنی کلب کرکٹ سے جانتا ہوں یہ شروع سے اعلیٰ پائے کے کرکٹر نہیں تھے لیکن اپنی انتھک محنت اور لگن سے انہوں نے یہ مقام بنایا۔

تنویر احمد نے کہا کہ نوجوان نسل اور نئے آنے والے کرکٹرز کو انہیں اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے اور ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز کا ریکارڈ بنانا ہمارے لیے باعث مسرت اور باعث فخر ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے نئے کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ اپنے کھیل میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ لازمی کھیلیں۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں یونس خان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل بھی آسان ایونٹ نہیں ہے کپتان کو ہر میچ کیلئے علیحدہ پلاننگ کرنا ہوگی اور تینوں فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

 

ٹی 20 ورلڈ کپ: میچ کے دوران بچہ حادثے کا شکار

0

ٹی 20 ورلڈ کپ میں‌ اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران شیرخوار بچہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی ہے، 161 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ گروپ اسٹیج کا تیسرا میچ تھا، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے نے ناقابل شکست 66 رنز کی اننگ کھیلی، جب کہ کالم میکلوئیڈ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جارج منسے کو بہترین اور ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ جاری تھا اس دوران ایک بچہ گیند پکڑنے کر واپس اسٹینڈ سے جانے لگا تو اچانک ہی نیچے گر گیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

حادثہ اننگز کے 14ویں اوورز میں پیش آیا جب اسکاٹ لینڈ نے اپنی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’والد بچے کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام رہتے ہیں۔‘