ہوم بلاگ صفحہ 6322

ایم ڈی کیٹ امتحانات کب ہوں گے؟ صدر پی ایم سی سے چانسلرز کی ملاقات

0
ایم ڈی کیٹ

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کے حوالے سے مجوزہ تاریخ کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ایم سی ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کی صوبائی میڈیکل کالجوں کے وائس چانسلرز کے مابین ایم ڈی کیٹ حوالے سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخواہ کے میڈیکل کالجز کے وائس چانسلرز نے صدر پی ایم سی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کو صوبائی سطح پر کامیابی سے منعقد کروانے پر حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان 2022 صوبائی سطح پر میڈیکل یونیورسٹیوں کی معاونت سے منعقد کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان رواں سال نومبر 13 یا 20 نومبر کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ملاقات میں سندھ، اسلام آباد، اور خیبر پختون خوا کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کا ایم ڈی کیٹ امتحان 13 نومبر یا 20 نومبر کو کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان کا نصاب پہلے والا ہی رہے گا جو پی ایم سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ پی ایم سی کی جانب سے تمام امیدواروں کیلئے پورے ملک میں ایک ہی وقت اور دن پر ایک ہی امتحان کرایا جائے گا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان کا نتیجہ امتحان ختم ہونے کے 7 دنوں بعد بتایا جائے گا۔ ایم بی بی ایس کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز اگلے سال فروری سے شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں پیش کی جانے والی تمام سفارشات کا حتمی فیصلہ کونسل میٹنگ سے مشروط ہے۔

صدر پی ایم سی کا کہنا ہے کہ معذور طلبا کا کوٹہ ملک بھر کے سرکاری میڈیکل کالجز میں دو فیصد ہوگا۔ سال 2021 کے ایم ڈی کیٹ امتحان میں 65 فیصد نمبر سے کم لینے والے طلبا کو دوبارہ امتحان دینا پڑے گا۔

احسن خان اور نعیمہ بٹ کی ویڈیو وائرل

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘فراڈ‘ کے سیٹ سے نعیمہ بٹ (طوبیٰ) کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعیمہ بٹ نے نئی ویڈیو ڈرامے کے سیٹ سے شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں نعیمہ بٹ شان کی سوتیلی بہن ’طوبیٰ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی لیڈ کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، میکال ذوالفقار، محمود اسلم، ندا ممتاز، اسما عباس، رابعہ کلثوم، عدنان صمد، سیفی حسن، نازلی نصر ودیگر شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

گزشتہ روز نعیمہ بٹ نے ڈرامے کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں احسن خان (تبریز) کے ساتھ وہ ڈنر پر جاتی ہیں۔‘

وائرل سیلفی ویڈیو میں ’نعیمہ بٹ کے کلوز اپ سے شروع ہوتی ہے اور بعد میں احسن خان کو دیکھتے ہی دیکھتے کیمرہ ان کی طرف بڑھایا گیا ہے۔‘

’ابھی تو دوستی بھی نہیں ہوئی اور آپ نے دل لگی کی باتیں شروع کردیں‘

کلپ کے پس منظر میں ہالی ووڈ فلم کا مقبول گانا ’لو میں لائیک یو ڈو۔‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔

نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کو ڈرامہ سیریل فراڈ میں ’شاہ جی‘ اور ’طوبیٰ‘ کی کہانی کیسے لگی کمنٹس کرکے بتائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی تعریف کی جارہی ہے اور ڈرامے کی اسٹوری کو بھی پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں احسن خان نعیمہ بٹ کو دھوکا دینے کے لیے پھنسا رہے ہیں جس کے بعد وہ مائرہ کی طرح ان کی بھی جائیداد لوٹ کر فرار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں کیا وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوپائیں گے یہ جاننے کے لیے ’فراڈ‘ کی اگلی قسط ہر ہفتے کی رات 8 بجے دیکھیں۔

ڈرامے کی ہدایت کے فرائض ثاقب خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے لکھاری زنجبیل عاصم شاہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

مجھے کہا جاتا ہے آپ ضدی ہیں ، عمران خان

0

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ظلم،ناانصافی کا مقابلہ نہیں کرتے تو ہم اور  بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں منعقدہ مشائخ وعلما کنونشن سے خطاب کے دوران کیا، عمران خان نے کہا کہ یہ ملک اس وقت آگے بڑھے گا جب ہم نبیﷺ کے اصولوں پر چلیں، علما میرے ساتھ ملکر ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جہاد لڑیں۔

انہوں نے علما کو بڑی قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام نے قائداعظم کی مدد کی جس کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔

مشائخ وعلما کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں آپ سب کو اپنے ملک کیلئے فرض اداکرنا ہوگا،میں علمائے کرام کو کہتا ہوں کہ وہ لوگوں میں کم از کم نبیﷺ کی سیرت اور سنت جگائیں، علما لوگوں کو بتائیں کہ عدل ،انصاف اور انسانیت کیا ہوتی ہے، یہ وقت ایسا ہے کہ ہم تیزی سے نیچے جارہےہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ جس دن چوری کو معاف کرنا شروع کردیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتاہے،اگر آپ ظلم،ناانصافی کا مقابلہ نہیں کرتے تو ہم اور بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق نہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے باربارکہا جاتا ہے کہ آپ ضدی ہیں،  جن لوگوں نےکرپشن کی انہیں چھوڑدیں معاف کردیں، جب میں حکومت میں تھا تو کہا جاتا تھا کہ انہیں این آراو دےدو، یاد رکھیں کہ ہم چوروں کو تسلیم کرینگے تو ہم ملک کے مستقبل کی قبر کھود رہےہیں۔

اس سے قبل عمران خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا فراڈیا اسحاق ڈار واپس آرہا ہے، وہ وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر علاج کے بہانے ملک سے بھاگ گیا اور اب ڈیل کے تحت واپس آ رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اب نئی آڈیو لیکس آگئیں، جس میں ثابت ہوگیا کہ چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے گھر کا نوکر ہے، اس سے پوچھ رہا ہے کہ کسے نااہل کرانا ہے اور عمران کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کردوں گا، اس میں شرم و حیا ہے تو مستعفی ہوجائے، لیکن اس میں شرم نہیں اس لیے ہمیں اسے مستعفی کروانا پڑے گا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ، پولیس نے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوالیے

0

پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے اور لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لیے۔پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق پندرہ ہزار تک شیل اسٹاک میں ہوتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چالیس ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750روپے مقرر ہے پندرہ ہزار + چالیس ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد پچپن ہزار ہوجائے گی ، ذرائع

پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وار ہوگی۔ آنسو گیس شارٹ رینج (75میٹر ) اور لانگ رینج (150 میٹر ) منگوائے گے ہیں۔

پی ٹی آئی کے پچیس مئی کے احتجاج میں ایک دن میں آٹھ ہزار آنسو گیس شیل استعمال ہوئے تھے۔

نویں جماعت کے انرولمنٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

0
انرولمنٹ کارڈ

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سال2022 کے سائنس وجنرل گروپ ریگولرکے انرولمنٹ کارڈ جاری اعلان کردیا ہے۔

بورڈ حکام کی جانب سے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ شیڈول کے مطابق انرولمنٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں

اس حوالے سے چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ خود یا اپنے بااختیار نمائندے کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک بی کانفرنس ہال سے صبح 10:00 بجے سے سہ پہر2:00بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 10:00بجے سے 12:00 تک انرولمنٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پیر26ستمبر کو نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ منگل27ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل، ملیر۔ بدھ 28ستمبر کو لانڈھی، کورنگی، بن قاسم، صدر، لیاری اور جمعرات29ستمبر کو کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ انرولمنٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔

’میرا دل بند ہوجانا تھا کیا کمال میچ تھا‘

0

پاکستان نے گزشتہ روز کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

آخری لمحات میں میچ کا پانسہ پلٹنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، فاسٹ بولر نے دو گیندوں کو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کی ٹیم 167 رنز کے مقابلے میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اس سے قبل انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر لیام ڈاسن نے محمد حسنین کے اوور میں 25 رنز بٹور کر میچ کو انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دیا تھا لیکن حارث کا شاندار اسپیل انگلینڈ کی شکست کی وجہ بن گیا۔

قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف اور قومی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی جارہی ہے۔

ٹویٹر پر قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھی لکھا کہ ’باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا زیادہ مشکل ہے میرا تو دل بند ہوجانا تھا کیا کمال میچ تھا۔‘

شاداب نے جارح مزاج بیٹر آصف علی کے دو چھکوں کی بھی تعریف کی اور محمد نواز کی بولنگ کو بھی سراہا۔

نائب کپتان نے حارث رؤف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’لو یو ہوگیا (تم سے محبت ہے)۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’محمد حسنین کا نئی بال سے اسپیل بھی کمال کا تھا۔‘ افتخار احمد اور وسیم جونیئر نے بھی اچھی بولنگ کی۔

ٹویٹ کے آخر میں لیگ اسپنر نے ’جیت کو ٹیم کی مجموعی کارکردگی قرار دیا اور پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

روس: مسلح شخص کی بربریت، اسکول کو خون میں نہلادیا

0

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو میں مسلح شخص نے اسکول پر فائرنگ کرتے ہوئے بچوں سمیت 13 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ دارالحکومت ماسکو سے چھ سو میل دور مشرقی علاقے ازہیوسک میں پیش آیا، جہاں ایک مسلح شخص نے اسکول میں فائرنگ کرتے ہوئے تیرہ افراد کو قتل کردیا، جن میں ساتھ بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق ہلاک چھ افراد میں اسکول اساتذہ اور گارڈز بھی شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے میں اکیس افراد زخمی بھی ہوئےجن میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور مکمل سیاہ لباس میں ملبوس تھا اور اس نے خود کو مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا، حملہ آور کی شرٹ پر نازی جرمن نشان بنا ہوا تھا، حملے کے بعد اس نے خودکشی کرلی، فوری طور پر حملہ آور کی شناخت اور حملے کی وجوہات تاحال واضح طور پر تعین نہ ہوسکا۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے حملہ آور کی ویڈیو جاری کی ہے، جاری کی گئی ویڈیو میں حملہ آور کی لاش کو ایک کلاس روم کے فرش پر دیکھا جا سکتا ہے جس میں فرنیچر بکھرا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل نے یوکرینی صدر کو ’صدمہ‘ سے دوچار کر دیا

تفتیش کاروں نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس دو پستول اور گولیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں روس میں اسکولوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے، مئی دو ہزار اکیس میں کازان کے علاقے میں ایک بچے نے فائرنگ کر کے سات بچوں اور دو دیگر لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔

اپریل دو ہزار بائیس میں ایک مسلح شخص نے خودکشی کرنے سے قبل الیانسک ریجن میں کنڈرگارٹن میں فائرنگ کر کے دو بچوں اور ایک ٹیچر کو قتل کردیا تھا۔

’کمزور دل والے ہمارا میچ نہ دیکھیں‘

0

قومی ٹیم کے جارحانہ بلے باز فخر زمان نے سنسنی سے بھرپور پاک انگلینڈ میچ پر کہا ہےکہ ہمارا میچ کمزور دل والے نہ دیکھیں۔

انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں میچ کا پانسہ قومی ٹیم کے حق میں پلٹنے والے فاسٹ بولر حارث روف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم 167 رنز کے مقابلے میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، حارث روف کے شاندار اوور نے میچ کا نقشہ تبدیل کیا۔

حارث رؤف نے دو گیندوں پر دو وکٹیں لیکر میچ کا پانسہ پلٹا، اس سے قبل انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر لیام ڈاسن نے محمد حسنین کے اوور میں 25 رنز بٹور کر میچ کو انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔

ٹیم کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد یادگار فتح پر فخر زمان نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان، آصف علی اور ہمارے بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پل پل بدلتی صورتحال میں اعصاب شکن مقابلے سے متعلق بلے باز کا کہنا تھا کہ ہمارا میچ کمزور دل حضرات ہر گز نہ دیکھیں۔

’اسحاق ڈار کو لانا معیشت کی بہتری کے لیے ایک کوشش ہے‘

0

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو لانا معیشت کی بہتری کے لیے ایک کوشش ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کےہاتھوں سےتباہ شدہ پاکستان ملا ہے کسی ملک کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی کوشش سیاسی عدم استحکام ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ڈالر کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار اسٹیٹ بینک کا ہوتا ہے جلسوں کے مقابلے میں ہم کیا جلسےکریں عمران خان ناکام جلسےکر رہا ہے ہم سنجیدہ سیاست چاہتےہیں عمران کی جلسوں کی سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ عمران خان ہےجس نے ریاست کو معاشی اعتبار سےکمزور کیا لاکھوں نہیں کروڑوں افراد سیلاب سے متاثر ہے، 6 اضلاع کا فضائی دورہ کیاجہاں سیلاب نے تباہی مچادی ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کےلیےکام کرنا ہوگا۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ آڈیولیک پر بہت سختی سے ہاتھ ڈالنےکی ضرورت ہے اس میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

اسکول میں بچوں سے پیسے لے کر صفائی کروانے کا انکشاف

0

سکھر: سندھ کے شہر سکھر کے سرکاری اسکول میں بچوں سے پیسے لے کر صفائی کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر گورنمنٹ نیشنل ڈی ایم بی گرلز کیمپس ہائی اسکول کے بچوں نے ٹیچر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔بچوں نے بتایا کہ ٹیچر ہم سے جھاڑو پونچھا کرواتی ہیں اور خاکروب کے لیے پیسے بھی لیتی ہیں۔

کمسن طلبا نے بتایا کہ ٹیچر ہم سے کبھی دس، بیس روپے اور کبھی تیس روپے لیتی ہیں ہمارے اسکول میں کئی ماہ سے جمع دار نہیں ہے اور ہم سے متعدد مرتبہ صفائی کروائی گئی۔

بچوں کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد جب اسکول کھلے تو ساری صفائی بھی ہم سے کروائی گئی ہم چیز کے پیسے لاتے ہیں اور ٹیچر ہم سے وہ لے جاتی ہیں جبکہ اسکول کے سارے پنکھے خراب ہیں ہم گرمی میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

ایک طالبہ کی والدہ نے کہا کہ "ہمارے بچوں سے صفائی کرواتے ہیں اگر نہیں کریں تو بچوں کی پٹائی ہوتی ہے بچوں سے صفائی کروانا کہاں کا انصاف ہے۔”

اسکول ٹیچر کا موقف ہے کہ "ہمیں ڈائریکٹر اسکول نے بھی کہا ہے کے اگر خاکروب نہیں ہے تو بچوں سے صفائی کروائیں۔

 دوسری جانب سرکاری تعلیمی ادارے میں بچوں کے ساتھ ناروا رو سلوک کی رپورٹنگ کرنے پراسکول کی پرنسپل نسیم لاکھو کی جانب سے خاتون صحافی سے بد تمیزی کی گئی اور انہیں گرفتار کروانے کے لیے مرد پولیس اہلکاروں کو بلوایا گیا۔

 پرنسپل نسیم لاکھو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ "فوٹیج ڈیلیٹ کرو ورنہ میں تمہارے خلاف مقدمہ درج کروادوں گی۔”

پرنسپل نے اعتراف کیا کہ بچے دیر سے آئیں تو سزا کے طور پرکبھی کبھی بچوں سے صفائی کروا لیتی ہوں۔ خیال رہے کہ سرکاری اسکول میں گزشتہ کئی ماہ سے خاکروب نہیں ہے اور بچوں سے صفائی کا کام لیا جا رہا ہے۔