ہوم بلاگ صفحہ 6333

ایکتا کپور اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

0

بھارت کی ریاست بہار کی مقامی عدالت نے بالی وڈ کی مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکتا کپور پر اپنی ویب سیریز ’ایکس ایکس ایکس‘ کے سیزن 2 میں فوجیوں کی توہین اور ان کے اہل خانہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔

بیگوسرائے کی عدالت میں شمبھو کمار نامی سابق فوجی اہلکار نے درخواست جمع کروائی کہ ایکتا کپور نے سیریز میں ایک فوجی اہلکار کی بیوی سے متعلق قابلِ اعتراض مناظر دکھائے گئے، پروڈیوسر کی کمپنی ’ بالاجی‘ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے سیریز کو نشر کیا گیا، شوبھا کپور بھی اس کمپنی کا حصہ ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سیریز میں قابلِ اعتراض مناظر پر عدالت نے ایکتا کپور اور ان کی والدہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر واضاحت دینے کا حکم دیا تھا، مگر انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا کہ سیریز سے قابلِ اعتراض مناظر حذف کر دیے گئے ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور دو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

75روپے والا کرنسی نوٹ قابل استعمال، کیسے حاصل کریں؟

0

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری بینک نوٹ جاری کر دیا۔

مرکزی بینک نے عوام کے لیے 75 روپے مالیت کا ایک یادگاری بینک نوٹ جاری کیا ہے جسے بینکوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یادگار کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کی نقاب کشائی 14 اگست کو کی گئی تھی۔ یادگارکرنسی نوٹ کےڈیزائن کی نقاب کشائی اسٹیٹ بینک میں کی گئی تھی۔

یادگاری نوٹ اسٹیٹ بینک پاکستان بی ایس سی دفاتر اور کمرشل بینک برانچوں سے دستیاب ہو گا۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ ملک بھر میں کاروباری لین دین میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو: فواد عالم نے 42ویں سنچری جڑ دی

0

قائد اعظم ٹرافی کے سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں فواد عالم نے کیریئر کی 42ویں سنچری جڑ دی۔

راولپنڈی میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 428 رنز بنائے جس میں جواب میں سندھ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 368 رنز بناسکی۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی ان کی اننگ میں 28 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے انہیں 232 رنز پر زاہد محمود نے آؤٹ کیا۔

میر حمزہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ زاہد محمود دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

سندھ نے اپنی پہلی اننگ میں فواد عالم کی 127 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 368 رنز اسکور کیے، سیم ایوب 71 اور سرفراز احمد 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

محمد علی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر یامین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

سینٹرل پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنالیے ہیں جبکہ ان کی برتری 230 رنز ہوگئی ہے۔

’کے جی ایف 2‘ کے راکی بھائی کی بندوق سے نشانہ بازی، ویڈیو وائرل

0

بلاک بسٹر فلم ’کے جی ایف 2‘ میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف بھارتی اداکار یش کی بندوق سے نشانہ بازی کی مشق کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں یش نے ’راکی بھائی‘ کا مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم نے دنیا بھر میں 1200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا جس کے بعد اداکار بھارتی فلم انڈسٹری کو عالمی سطح پر لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے سُپر اسٹار بن گئے۔

حال ہی میں یش نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ معروف امریکی فلم ہدایت کار و اداکار جے جے پیری کے ساتھ لاس انجلیس میں بندوق سے نشانہ بازی کی مشق کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yash (@thenameisyash)

ویڈیو شیئر ہونے کے بعد یش کے مداحوں نے ’ورلڈ از یش ٹیریٹری‘ کے نام سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلا دیا۔ اداکار کے مداحوں کو اعتماد ہے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کو عالمی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔

جاپان نے یو اے ای کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

0

ٹوکیو: متحدہ عرب امارات اور جاپان نے سفارتی تعلقات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تاریخ ساز معاہدے کرڈالے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان اور یو اے ای نے سفارتی تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونے پر تاریخی نوعیت کے معاہدے کئے ہیں،صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر اور جاپان کے لیے متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی اور جاپانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔

اس تاریخ ساز معاہدے کو حال ہی میں ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النیان نے متعارف کرایا تھا۔

Wam photo

شراکت داری کے اہم شعبوں میں سفارت کاری، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت، صحت کی دیکھ بھال اور چھوٹے کاروباروں کے ساتھ ساتھ زراعت، ماحولیاتی تحفظ سمیت موسمیاتی تبدیلی کے حل، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، اور دفاع اور سلامتی میں تجارت میں تعاون کرنا بھی شامل ہے۔

تاریخی معاہدے کے موقع پر جاپان نے اعلان کیا کہ عام پاسپورٹ رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو جاپان میں داخلے کے لیے ویزا کی شرائط سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا تاہم استثنیٰ کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں‌ تعطیلات کا اعلان

اس موقع پر دونوں ممالک نے درمیان دو طرفہ تعاون کو نئی جہت پر لیجانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یو اے ای حکام کا کہنا تھا کہ جاپان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ویزا کی شرائط سے استثنیٰ متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں کا ثمر ہے جس کی قیادت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کر رہے ہیں۔

’دھوپ کی کرنیں‘ صنم سعید انسٹاگرام پر چھا گئیں

0

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صنم سعید نے اپنی تصاویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو شوٹ کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں ان کے چہرے پر پڑتی دھوپ کی کرنیں تصاویر کو مزید خوبصورت بنارہی ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔

ردا نامی مداح نے اداکارہ کی تعریف کی اور لکھا کہ ’خوبصورت‘، دوسرے صارف نے بھی تصاویر پر کہا کہ ’بہت اچھی لگ رہی ہیں۔‘

 اس سے قبل انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ دوسروں کی زندگی کے بار میں سوچنے کے بجائے اپنے کردار پر توجہ دیں۔

صنم سعید کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا منفی استعمال نہ کریں اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کریں ہم پھر خود اور معاشرے کو تبدیل کرسکتے ہیں‘۔

 

پیٹرول کی قیمت میں کمی کیلیے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ

0
پیٹرول کی نئی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور ریلیف اقدامات کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے بات چیت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کریں گے، آئی ایم ایف کی رضامندی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھ کر ریلیف دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ کی بات مانی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی موجودہ شرح کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی بات کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

پیٹرول پر اس وقت 37.42 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔ جنوری 2023 تک پیٹرول پر لیوی 50 روپے فی لیٹر تک بڑھائی جانی ہے۔

بچوں کے اغوا کی افواہوں پر پولیس کی وضاحت آگئی

0

سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے بچوں کے اغوا کی افواہوں پر پنجاب پولیس کی وضاحت اگئی ہے۔

گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی محلوں اور اسکولوں سے بچوں کے اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

تاہم اب ٹویٹر پر پنجاب پولیس نے وضاحت دی ہے کہ’مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے گلی، محلوں اور اسکولوں سے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق ’ایسی افواہیں پھیلانے کا مقصد عوام اور والدین میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ ’عوام سے گزارش ہے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلا تصدیق ایسی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔‘

آرمی چیف نے چکلالہ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا

0

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوتزئین شدہ چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا ہے کرکٹ گراؤنڈ کو ضروریات کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلبا کیلئےدستیاب ہو گا یہ سہولت ملک میں کھیلوں کےفروغ کے رجحان کوتقویت دےگی.

آرمی چیف نےگراؤنڈ کی تزئین و آرائش کیلئے راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کور کی کوششوں سے شہر میں معیاری سہولت دستیاب ہوئی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نہ چکلالہ گراونڈ کو نوجوانوں کے لیے بہترین سہولت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میدان جڑواں شہروں کے نوجوانوں کے لیے تیار ہے۔

انجلینا نے دورۂ پاکستان کے بعد اپنا تجربہ اور تصاویر شیئر کر دیں

0

عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے دورۂ پاکستان مکمل کرنے کے بعد اپنا تجربہ اور تصاویر شیئر کر دیں۔

انجلینا جولی نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’گزشتہ ہفتے میں نے پاکستان میں مقامی تنظیموں کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان کی 33 فیصد زمین زیرِ آب آ چکی ہے‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ سیلاب سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوچکے اور 6 کروڑ کو ہنگامی بنیاد پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ پاکستان تقریباً دس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور موجودہ صورتِ حال میں وہ بحفاظت اپنے وطن واپس نہیں جا سکتے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا، انجلینا جولی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Angelina Jolie (@angelinajolie)

انہوں نے دنیا کو خبردار کیا کہ پاکستان میں سیلاب کی موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیں اور آب و ہوا کی تباہی سے آگاہ رہیں۔

انجلینا جولیا نے لکھا: ’حکومتوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ منصفانہ تجارت کے فقدان، بڑھتے ہوئے اخراج اور تنازعات کو حل کرنے میں ناکامی سے دنیا بھر میں لاکھوں موت ہو رہی ہیں‘۔