21.4 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6334

زندگی کے پُر تموّج سمندر میں ایک تھکا ہارا تیراک

0

فنون وہ ادبی مجلّہ تھا جو ممتاز ادیب اور شاعر احمد ندیم قاسمی کے زیرِ ادارت پاکستان بھر میں مقبول ہوا اور اس مجلّے کی بدولت کئی تخلیق کار اور اہلِ قلم سامنے آئے۔ اس مجلّے کو شروع ہی سے صف اوّل کے ادیبوں اور شاعروں کا تعاون حاصل رہا اور قاسمی صاحب نے بڑی فراخ دلی سے نئے لکھنے والوں کو بھی اس میں جگہ دی۔

محمد خالد اختر اردو کے معروف ادیب ہیں‌ جو اپنے ناول چاکیواڑہ میں وصال کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ یہاں ہم احمد ندیم قاسمی سے ان کی رفاقت اور اپنے تخلیقی سفر سے متعلق محمد خالد اختر کی یادوں سے ایک پارہ نقل کررہے ہیں۔ ملاحظہ کیجیے۔

’’1962ء میں ایک روح فرسا ملازمت کی بیڑیاں پہنے جن کے لیے میں بالکل نااہل تھا۔ صحّت، امنگ اور ذوقِ زیست میں لٹا ہوا، شدید خود رحمی اور خوف کا شکار، زندگی کے پُر تموج سمندر میں ایک تھکا ہارا تیراک، میں لاہور آیا۔

ندیم سے ملاقاتیں ہونے لگیں، گو آغازِ دوستی کا وہ پہلا والہانہ شعلہ پھر نہ جلا۔ ندیم اپنی معاش کی کٹھن آزمائشوں کے باوجود میرے بارے میں حقیقتاً مُشَوَّش تھا۔ وہ ہر ممکن طور پر میرے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کرتا۔ وہ میری حالت پر افسوس کرتا اور رحم کا اظہار کرتا۔ کوئی آدمی کتنا ہی تباہ و برباد ہو، رحم کھایا جانا پسند نہیں کرتا اور اپنے اس ہمدرد، حوصلہ مند اور خلیق دوست کا میرے لیے تردّد مجھے بعض اوقات ناگوار گزرتا۔ ایسا رحم، میں سمجھتا ہوں، ایک طرح کی بے رحمی ہے۔

یہاں میرے بھارت بلڈنگ کے دفتر میں ایک دن ندیم میرے پاس آیا۔ اس نے مجھے بتایا کہ اس نے ایک ادبی مجلّہ ”فنون“ نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کا ڈیکلریشن لے لیا گیا ہے۔ دفتر کے کمرے کا بندوبست بھی ہو گیا ہے اور اس کا پہلا نمبر دو مہینے کے اندر اندر اشاعت پذیر ہو جائے گا۔ اس نے مجھ سے ”فنون“ کے لیے کچھ لکھنے کی فرمائش کی۔ میں کچھ سوچ میں پڑ گیا۔ پچھلے پانچ چھے سال اپنی گھونٹ دینے والی مایوسی میں، میں نے اردو کی ایک سطر نہیں لکھی تھی۔ خط تک نہیں۔ اپنے فیک (fake) ہونے کو جانتے ہوئے میں نے مصنّف بننے کی خواہش کسی افسوس کے بغیر ترک کر دی تھی، لیکن اتنے اچھے ہمدم سے میں کیونکر انکار کرتا، جب کہ یہ اس کی دلی خواہش تھی کہ میں ”فنون“ کے لیے لکھوں۔

میں نے اس سے کچھ لکھنے کا وعدہ کرلیا۔ اس وقت سے میں باقاعدگی سے ”فنون“ میں لکھتا رہا ہوں۔ تبصرے، مزاحیہ مضمون، کہانیاں، اور اس مجلّے کے چند ہی شمارے ایسے ہوں گے جن میں میرا نام نہ چھپا ہو۔ ندیم نے ہمیشہ اپنی تعریف سے میری ہمّت بندھائی اور جو چیز بھی میں نے ”فنون“ کے لیے بھجوائی، اس میں شائع ہوئی۔ ان تبصروں اور مضامین کو کوئی دوسرا ایڈیٹر آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھتا، وہ ایک مربیانہ انداز اختیار کرتا اور زبان و بیان کی خامیوں کی طرف میری توجہ دلاتے ہوئے انہیں لوٹا دیتا۔ ”فنون“ میں میں جو چاہتا تھا لکھتا تھا۔ میرے بعض تبصرے ندیم کو اچھے اور متوازن نہیں لگے ہوں گے۔ تاہم وہ کسی قطع و برید اور ایک لفظ کے حذف کے بغیر چھپے۔ اس طرح میرے ادبی کیریئر کا پھر سے آغاز ہوا۔ میں اپنے فیک ہونے کی دل شکستگی کو بھول گیا۔ اپنے نام کو چھپا ہوا دیکھنے کی مسرّت کافی تھی۔

میری صحت اسی طرح خراب تھی، میرے معدے کا نظامِ ہضم درست نہ ہوا۔ مگر ندیم کے ”فنون“ نے مجھے منزل بہ منزل گرنے اور اپنے فطری ملکے (instinct) کی مکمل معدومی سے بچا لیا۔‘‘

بابراعظم پر مقدمے کیخلاف درخواست پر سماعت

0

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کیخلاف دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بابراعظم پر مقدمے کے خلاف درخواست پر جسٹس وحید خان نے سماعت شروع ہوئی تو وکیل نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈکپ کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں۔

بابر اعظم کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے بابر اعظم کے وکیل کی استدعا منظور کر لی اور سماعت 24 نومبر تک بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ نےسیشن عدالت کےمقدمہ درج کرنےکےاحکامات کومعطل کررکھاہے۔

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ

0

ہوبارٹ: ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 18واں میچ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے میچ کو بارش کے باعث 9 اوورز تک محدود کیا گیا تھا زمبابوے نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے اور پروٹیز کو جیت کے لیے 80 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی اننگز سے قبل بارش کی وجہ سے ایک بار پھر میچ رکا اور 7 اوورز تک محدود کیا گیا۔

جنوبی افریقہ اننگز

پروٹیز کو 7 اوورز میں 64 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے تین اوورز میں 51 رنز بنالیے تھے کہ پھر بارش شروع ہوگئی۔

کوئنٹن ڈی کوک نے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور ٹیمبا باووما نے 2 رنز بنائے۔

ارشدشریف کو قتل کیا گیا، کوئی اور رنگ نہ دیا جائے، مرادسعید

0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ارشدشریف نےاپنی جان حق کیلئےدی ہے انکا قتل کیا گیا اس شہادت کو کوئی اور رنگ دینےکی کوشش نہ کریں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مراد سعید نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں ان کی جلاوطنی سے لےکر تمام واقعات اور شواہد پیش کریں گے ہم اپنے ملک کیلئے خاموش ہیں، ہمیں قانونی راستہ لینے دیں۔

فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت ارشدشریف کے معاملے پر بڑے پیمانے پر تحقیقات کا مطالبہ کرےگی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی دھمکی دیتےہیں کرتے کیوں نہیں ہو اب وہ حالات نہیں ہیں کہ آپ کو کوئی تحفظ دے گا کسی نے اسلام آباد آکر قانون توڑا تو گرفتاریاں ہوں گی۔

قبل ازیں وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ میں واقعہ حادثاتی لگتا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر معاملے کو دیکھ رہی ہیں، حکومت معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے گی۔

این اے 95: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ڈی نوٹیفائی قرار دے دیا

0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 95 میانوالی سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ڈی نوٹیفائی قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 95 کے حلقہ کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دینے کے بعد ڈی نوٹیفائی کیا اور اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا اور 60 دن کے اندر انتخاب کروانے کا پابند ہوگا۔

پاک بھارت میچ، سابق فاسٹ بولر نے امپائر کو مین آف دی میچ قرار دیدیا

0

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 159 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا، بھارتی ٹیم ہدف آخری گیند پر حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

میچ میں نواز کی فل ٹاس کو امپائر کی جانب سے نو بال قرار دیا جانے کا فیصلہ متنازع بن گیا۔

سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی اس نوبال پر آواز اٹھائی گئی اور کہا گیا کہ یہ نوبال نہیں تھی جبکہ فری ہٹ پر جب کوہلی بولڈ ہوئے تو بھارت نے تین رنز بنائے اسے بھی شائقین کی جانب سے ڈیڈ بال کہا گیا۔

سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی امپائر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی شبہ نہیں ہے کہ ویرات کوہلی نے آج عمدہ بیٹنگ کی لیکن میرے مین آف دی میچ لیگ امپائر مین آف دی میچ ہیں۔‘

آصف نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچھی جاب کی باس۔‘

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان اپنا اگلا میچ 27 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

ضمنی انتخاب، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

0

الیکشن کمیشن نے 3 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کے حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔

این اے 237 ملیر سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 157ملتان سید علی موسٰی گیلانی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے۔

پنجاب اسمبلی کے تینوں حلقوں کےکامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق افتخار بانگو، محمد فیصل خان نیازی اور ملک مظفر خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 6 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔ عمران خان نے تا حال انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

ماہ نور حیدر اور ’بیٹیاں‘ ڈرامے کے دیگر کاسٹ کی نئی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

0

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور حیدر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’’بیٹیاں‘‘ میں کردار بنھانے والی ماہ نور حیدر نے  اس ڈرامے کے دیگر اداکارہ کے ہمراہ اپنے تصاویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ ماہ نور حیدر نے ڈرامے کے دیگر کاسٹ کے ساتھ بھی اپنی تصویر شئیر کی ہے، کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ آج کی دعوت ماہ نور کنول کی طرف سے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”بیٹیاں“کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا، ڈرامہ بہت جلد ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بنے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mah E Nur Haider (@mahenurhaider)

منفرد اور دلوں کو چھو لینے والی کہانی پر مبنی اس نئے ڈرامے کو معروف ڈرامہ رائٹر اسما ء سایانی نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایتکاری میسم نقوی نے کی ہے۔

مرکزی کردار معروف اداکارہ فاطمہ آفندی ادا کررہی ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار محمد احمد، فہد شیخ جبکہ اداکاروں میں قدسیہ علی، تانیہ حسین اور ماہ نور حیدر شامل ہیں۔

ڈرامے کا پہلا ٹیزر دیکھنے کے بعد ڈرامہ شائقین نے اسے باقی روایتی کہانیوں سے منفرد قرار دیا اور اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں کا ہم پر حق ہے: آصفہ بھٹو

0

اسلام آباد: پولیو فری پاکستان کی سفیر آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں کا ہم پر حق ہے، پولیو ہمارے مستقبل کے لیے ایک خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو فری پاکستان کی سفیر آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دکھا دیا ہے کہ پولیو کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کے لیے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

آصفہ نے لکھا کہ یہ ہمارے بچوں کا ہم پر حق ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آج پولیو کے خاتمے کے عالمی دن پر میں ان لاتعداد پولیو ورکرز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو ہمارے بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے انتھک کام کر رہے ہیں۔

آصفہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیو ہمارے مستقبل کے لیے ایک خطرہ ہے اور ویکسین کے ذریعے اس خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔

کراچی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

0

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے، بارودی مواد مبینہ طورپردہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہوناتھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مواچھ گوٹھ حب ریورروڈ پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کی، کامیاب کارروائی کے دوران چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں کمرشل ایکسپلوژ، سات بڑی،اٹھارہ چھوٹی اسٹکس، سیفٹی ٹائم فیوز،تین ڈیٹونیٹر شامل ہیں،ملزمان میں میرعلی شاہ، اقبال، نصراللہ اورمحمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نوشہرو فیروز سے کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان براس کے دہشت گردوں کو بارودی مواد دینے پہنچےتھے، بارودی مواد کو حب بلوچستان سےحب ریور روڈ تک پہنچایا گیا تھا جسے مبینہ طور پردہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بارودی مواد بیرون ملک سےاسمگل کرکے لاتےہیں گذشتہ ایک سال سے یہ سلسلہ جاری تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے اس سے قبل سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد غفار ڈومکی کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے اور اس کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ سکھر میں مقدمات درج ہیں، غفار ڈومکی دہشت گردی، دھماکا خیز مواد رکھنے و دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔