اتوار, مئی 19, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6332

3 سال قید کی سزا: جعلی خبریں پھیلانے والے ہوجائیں ہوشیار!

0

انقرہ : ترکیہ میں جعلی خبریں پھیلانے سے متعلق نیا قانون متعارف کرادیا گیا، جس کے تحت جعلی خبریں پھیلانے پر 3 سال قید کی سزا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی پارلیمنٹ نے جعلی خبریں پھیلانے پر تین سال قید کی سزا کی منظوری دے دی۔

نئے سخت میڈیا قانون کے تحت صحافیوں ا ور سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کو قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

نئے قانون کے تحت غلط یا گمراہ کن معلومات پھیلانے کے مرتکب افراد اور مجرم پائے جانے کسی بھی شخص پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

حالیہ برسوں میں ترکیہ حکومت اپوزیشن سے منسلک میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔

واضح رہے ترکیہ قوانین کے مطابق ترک صدر کی توہین کرنے پر ایک سے چار سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

کراچی : صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار

0

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دہشت گرد کا نام وقار خشک اور تعلق کالعدم ایس آراے سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دیگر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں صدر میں کلینک پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اورخفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صدر میں کلینک پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، دہشت گرد کا تعلق کالعدم سندھ ریولیشنری آرمی سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کیا گیا، گرفتاردہشت گرد کا نام وقار خشک ہے،

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی اور سندھ پولیس شاباش کےمستحق ہیں، یہ گرفتاری تمام دہشت گردوں کے لیے پیغام ہے، دہشت گردوں کا مقصد ملک میں خوف کا ماحول پیدا کرنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے، ذوالفقار خاصخیلی نے ٹاسک دیا تھا،اصغرعلی شاہ گروہ کا سرغنہ ہے تاہم مزید ٹیمیں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ ہوا تھا، خودکش حملے کے دہشت گرد پکڑے گئے، چند دن پہلے داعش کے 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ امجد صابری کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

’عمران خان کے تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے‘

0

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے اتوار 16 اکتوبر کو ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی عقل کا اندازہ لگائیں پہلے بڑا تیر مارا ہمارے ایم این ایز کے استعفے قبول کرکے اور جب عمران خان نے تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو ان کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے 2 بار الیکشن ملتوی کرائے اور اب پولنگ سے 48 گھنٹے قبل پھر ضمنی انتخابات روکنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے کہ الیکشن نہ ہونےدو۔

 

کیا بھارتی ٹیم آئندہ سال ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آرہی ہے؟ بڑی خبر

0

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے دوہ پاکستان کو اپنےایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال پاکستان میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔

اس حوالے سے بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ہے، 18 اکتوبر کو بی سی سی آئی کی سالانہ میٹنگ میں ایشیا کپ کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق بی سی سی آئی کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت حکومتی اجازت سےمشروط ہوگی۔

؎بی سی سی آئی کے مطابق اگر بھارتی حکومت نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی اجازت نہ دی تو پھر ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرانے پر زور دیں گے۔

واضح رہے کہ 2008 میں ممبئی واقعات کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہیں اور گزشتہ 14 سالوں کے دوران کرکٹ کی دو بڑے ممالک صرف آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹ میں مدمقابل آئے ہیں۔

بلاول بھٹو ودیگر کی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

0

نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، گورنر سندھ نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی فتح پر کپتان بابر اعظم، فائنل میچ کے ہیرو محمد نواز سمیت پوری ٹیم اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ عزم اور بہترین ٹیم ورک کامیابی کی کنجی ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت اور شاندار کھیل قابل ستائش ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اس شاندار فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ویلڈن گرین شرٹس ویلڈن۔‘‘

پرویز الہٰی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیویز کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، محمد نواز نے بہترین کھیل سے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، فتح ہمیشہ محنت، جذبے اور عزم کی ہوتی ہے اور یہ بات ٹیم نے آج پھر ثابت کردی، کھلاڑیوں نے ٹیم ورک سے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ میں معرکہ سر، کل قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا عزم لیے آسٹریلیا جائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فائنل میں فتح سے پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، امید ہے کہ فتوحات کا سلسلہ ورلڈ کپ میں بھی برقرار رہے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے پیغام میں قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے پوری سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا۔

بابر اعظم نے سہ ملکی سیریز جیت کا سہرا کس کے سر باندھا؟

0

نیوزی لینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح پر شاداں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سریز جیتنے سے پوری ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، پُراعتماد ہوکر آسٹریلیا جائیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، مڈل آرڈر کی پرفارمنس شاندار رہی اور بولرز نے ڈیتھ اوورز میں عمدہ بولنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کے ہیرو محمد نواز نے کہا کہ خود پر اعتماد تھا، ٹیم کے لیے پُرفارم کیا، خوش ہوں کہ ٹیم کی امیدوں پر پورا اترا، اب نظریں ورلڈ کپ پر ہیں۔

احسن خان کی بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

0

معروف اداکار احسن خان نے اپنے بچوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو اپ لوڈ کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق احسن خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ موجود ہیں۔

تینوں مل کر ایک مزاحیہ ریپ گانے کے بول دہرا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

احسن خان اس سے قبل بھی اپنے بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ان کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ برطانوی لہجے میں بات کرتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہیں اور خود کو برٹش ایشیائی اداکار قرار دیتے ہیں۔

اس ویڈیو پر میمز بھی بنی تھیں جن سے خود احسن خان بھی لطف اندوز ہوئے تھے اور اس ویڈیو کو ری کریئیٹ بھی کیا تھا۔

20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی کالج کی طالبہ بازیاب

0

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پولیس نے بازیاب کروا لیا، ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے مغویہ سے دوستی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق 20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو نارنگ منڈی سے بازیاب کروا لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابرار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مغویہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابرار اور مناہل کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

طالبہ کو 13 اکتوبر کو کالج کے باہر سے اغوا کیا گیا، ملزم ابرار نے راستے میں اپنا اور مغویہ کا موبائل پھینک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ابرار کے ساتھی طیب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں معرکہ سر، کل قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا عزم لیے آسٹریلیا جائے گی

0

پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوگی، عالمی کپ کی جنگ 16 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ایک معرکہ سر کرلیا اب اس سے بڑا معرکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا عزم لے کر قومی ٹیم کل کرائسٹ چرچ سے آسٹریلیا کے شہر برسبین روانہ ہوگی، مختصر دورانیے کی کرکٹ کا عالمی کپ 16 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن روانہ ہوگی جہاں اپنی مہم کا آغاز اتوار 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے میچ کھیل کر کرے گی، اس ہائی وولٹیج میچ پر دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فائنل کے بعد کرائسٹ چرچ سے میلبرن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ 16 اکتوبر کو عالمی کپ میں شریک تمام 16 ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے اور پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور جارح مزاج اوپنر فخر زمان بھی کل شام برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے جب کہ ڈاکٹر جاوید ان کے ہمراہ بطور سیکنڈ فزیو ٹیم جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

پاکستانی ٹیم کے مینٹور سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن بھی کل قومی ٹیم کو جوائن کریں گے، ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے، وہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، اس دوران مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

فضا علی نے گانا گا کر سب کو حیران کردیا

0

معروف اداکارہ فضا علی نے اپنی مسحور کن آواز میں گنگنا کر مداحوں کو حیران کردیا، مداحوں نے ان کی آواز کی بے حد تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ فضا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گانا گنگنا رہی ہیں۔

فضا علی اپنی خوبصورت آواز میں ’میرے محبوب قیامت ہوگی‘ کا ایک مصرع گنگنا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

مداحوں نے ان کی آواز کی بے حد تعریف کی اور ان سے اس طرح کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔