ہوم بلاگ صفحہ 6920

پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈنگ جاری رکھیں گے، سعودی عرب

0

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈنگ جاری رکھیں گے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تجارتی روابط کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان سے معاشی تعاون جاری رکھےگا، مشترکہ اعلامیہ جاری

مفتاح اسماعیل نے کہا: ’سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں پُر کشش مواقع ہیں، حکومت معاشی استحکام کے لیے معاشی نظم و ضبط پر قائم ہے‘۔

ملاقات میں سعودی سفر نواف المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈنگ جاری رکھے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات سُن کر ہوش اڑ گئے

0
اسٹیٹ بینک راولپنڈی

گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

اس وقت گورنر اسٹیٹ بینک کاعہدہ خالی ہے تاہم سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر کی تنخواہ اورمراعات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے تحریری جواب کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے جب کہ تنخواہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کو مکمل فرنشڈ مکان دیا جاتا ہے۔ 2 گاڑیاں، 1200 لیٹر پٹرول، ڈرائیور، 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ بجلی، گیس، پانی، جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے۔ بچوں کی اسکول فیس کا 75 فیصدحصہ بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے۔

ساتھ ہی گورنر کو لینڈلائن، موبائل فون، انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

اسپیکرالیکشن: اعجاز الحق کے بیان نے تہلکہ مچادیا

0

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن سے قبل سینئر سیاستدان اعجاز الحق کے بیان نے مسلم لیگ کی صفوں میں کھلبلی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب بن چکے اور انہوں نے حلف بھی اٹھالیا ہے، جس کے باعث اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل عمل میں لایا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سبطین خان جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیف الملک کھوکھر امیدوار ہیں، دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے، اسپیکر کا انتخاب کل چار بجے خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

انتخاب سے قبل سربراہ مسلم لیگ (ضیا) اعجازالحق کے بیان نے تہلکہ مچادیا ہے، سینئرسیاستدان نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے کئی ایم پی ایزاسپیکرالیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ کرینگے۔

انہوں نے لیگی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرن لیگ کو نہیں پتہ تو میرےپاس ایم پی ایزکی فہرست موجود ہے، اعجازالحق کے تہلکہ خیز بیان پر ابھی تک نون لیگ نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

0
سونے کی قیمت

کراچی: ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور سونے کی فی تولہ قیمت 8500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 245 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 37 ہزار 517 روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 1740 ڈالر فی اونس رہا۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر بند ہوا، واضح رہے کہ 10 کاروباری دنوں میں امریکی ڈالر 30 روپے 12 پیسے مہنگا ہوگیا۔

عید کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 209 روپے 80 پیسے کا تھا۔

اربوں روپے کی عدم ادائیگیاں، تیل سپلائی معطل ہونے کا خدشہ

0
پی ایس او کا مالی بحران شدید، گردشی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

مالی و انتظامی امور میں حکومت ناکام ہوگئی، تیل کے شعبے کےمسائل سنگین ہو گئے۔ پی ایس او کے اداروں پر واجبات 605 ارب 65 کروڑکی بلند سطح پر پہنچ گئے۔

دستاویز کے مطابق عدم ادائیگیوں سے تیل کی سپلائی چین معطل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ڈومیسٹک سیکٹر کوایل این جی فراہمی کے بقایاجات 344ارب67 سے زائد ہیں۔

پاکستان پر غیرملکی قرضہ کتنا ہے؟ ہوشربا تفصیلات

پاورسیکٹر 183 ارب 31 کروڑ سے زائد واجبات کیساتھ نادہندگان میں سرفہرست ہیں۔ سرکاری بجلی گھر سی پی پی اے 149 ارب سےزائد کے نادہندہ ہیں۔ مختلف حکومتی ادارے77 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔

پی ایس او کو مقامی و بین الاقوامی آئل ریفائنریز کو ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ایس او نے ایل سیز مد میں کویت پٹرولیم کو 408 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔ پی ایس او نے ریفائنریوں کو 54 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

پی ایس او نے فوری طور پر 462 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں اور ادائیگیاں نہ ہونے سے پی ایس او ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر داخلہ کی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانے پر الیکشن کمیشن پر تنقید

0

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ نہ سنانے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس 8 سالوں میں مکمل نہ ہوسکا، کیس مکمل ہوگیا تو سمجھ نہیں آ رہا کہ الیکشن کمیشن کیوں تاخیر کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کو کیا مسئلہ ہے کہ محفوظ فیصلہ نہیں سنایا جا رہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری فیصلہ سنایا جائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا: ’پی ٹی آئی کی طرف سے مختلف انداز سے رکاوٹیں ڈالی جاتی رہیں، انہوں نے 50 بار اس کیس کو ملتوی کروایا اور کیس سے بچنے کے لیے 9 رٹ پٹیشن دائر کیں، حکومت اور اتحادیوں کو فیصلہ نہ آنے پر تشویش ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ 350 کے قریب کمپنی اور لوگ ہیں جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کی، ان کمپنی اور لوگوں کا تعلق بھارت اور اسرائیل سے ہے، ان کے 4 لوگوں کے اکاؤنٹس میں ساڑھے 700 ملین ڈالر آئے، جب وہ پکڑے جائیں گے تو ساڑھے 700 ملین ڈالر کا ساڑھے 7 ارب ڈالر بننا ہے، یہ چاروں لوگ فی الفور گرفتار ہونے چاہییں۔

وزیر داخلہ نے کہا: ’ہماری الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ فیصلہ سنایا جائے، الیکشن کمیشن کے متوقع فیصلے کے مطابق ایکشن بھی ہونا چاہیے‘۔

کوئٹہ میں ایک شخص سے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہونے کا انکشاف

0
غیر ملکی سرمایہ کاری

اسلام آباد : سینیٹر دنیش کمار انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں ایک شخص سے پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں، تین بارڈرز بند کردیں ڈالرخود بخود نیچے آ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے ڈالر کے نرخ بڑھے۔

دنیش کمار نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں ایک شخص سے پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں، تین بارڈرز بند کردیں ڈالرخود بخود نیچے آ جائے گا۔

سنیٹر کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ میں معیشت دان بیٹھے ہیں ،بیوروکریسی ہے لیکن کرکچھ نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سےتیل کی درآمد کی جائے تو پاکستان میں پٹرول 150 روپے کاملے گا، ڈالر کا موجودہ ریٹ اس وقت 219 روپے ہونا چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ ایران سے تیل لایا گیا تو ہماری صوبائی قیادت متاثر ہوگی، ایک رات میں اہم لوگ 5 کروڑ روپے اکھٹے کرتے ہیں۔

پاکستان پر غیرملکی قرضہ کتنا ہے؟ ہوشربا تفصیلات

0
ڈالر

پاکستان کے ذمہ مجموعی غیرملکی قرضوں کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 31 مئی 2022 تک مجموعی غیرملکی قرضہ 126 ارب ڈالر ہے حکومتی غیر ملکی قرض 85 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیاہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کے ذمےآئی ایم ایف کا قرض سات 729 کروڑ ڈالر ہے جب کہ نجی شعبے کے ذمےغیر ملکی قرضہ 11 ارب 58 کروڑ ڈالر ہے۔

اسی طرح 2022 سے 2059 تک سود اور اصل رقم کی مد میں 95 ارب چالیس کروڑ ڈالر دینے ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے حاصل مقامی قرضوں کی تفصیل بھی قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق 2019 سے اپریل 2022 تک 12ہزار 345 ارب کے مقامی قرض حاصل کیے گئے اس دوران 6 ہزار 113 ارب کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز جاری کیے گئے۔

گزشتہ حکومت نے 77 ارب کے ٹی بلز، 1688 ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کیے تھے۔ قومی بچت اسکیموں کے ذریعے 340 ارب روپے کے مقامی قرضے حاصل کیے گئے۔

اب وزیراعظم ڈیلیور نہیں کر پائیں گے، شاہ محمود

0

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ کیا وہ اس ماحول میں ڈیلیور کرسکتے ہیں۔ میراخیال ہے کہ وہ ڈلیور نہیں کر پائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ کیا وہ اس ماحول میں ڈیلیور کرسکتے ہیں۔ میراخیال ہے کہ وہ ڈلیور نہیں کر پائیں گے۔ شہباز شریف کو جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ ان سے مناسب طریقے سے نبرد آزما نہیں ہو پائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف زرداری اپنے صاحبزادے بلاول زرداری کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں۔ ایسے میں وہ ن لیگ تو تقویت دیں گے یا کھوکھلا کریں گے۔ وہ ن لیگ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔ یہ ن لیگ کو آج نہیں کل پتہ چلے گا۔ پیپلز پارٹی کا اصلی جیالا ن لیگ کو تسلیم کر ہی نہیں سکتا۔ یہ عمران خان کے خوف سے اکٹھے ہوئے ہیں۔

وزیرخارجہ کے علاوہ بلاول بنیادی طور پر رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔ انہوں نے جو گفتگو کی اس سے ظاہر ہے وہ اب بھی ناپختہ ہیں۔ عدلیہ جب انکےحق میں فیصلہ دے تو بہت عمدہ ہے۔ انہیں آئین کی تشریح پسند نہ آئی تو یہ لوگ عدلیہ پر چڑھ دوڑے۔ پاکستان کے شہری سمجھتے ہیں کہ ایک آزاد عدلیہ ہماری ضرورت ہے۔ جمہوریت کو رواں دواں رکھنے کیلئے آزاد اور خود مختارعدلیہ ضرورت ہے۔ عدلیہ کا ماضی میں بھی دفاع کیا آئندہ بھی کریں گے۔ ہماری پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے۔ کبھی اس پر حملہ نہیں کیا ہے اور نہ کبھی بریف کیس لے کر کوئٹہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حکومت ہے۔ پنجاب میں ہماری مخلوط حکومت ہے۔ کل پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس ہے، جس میں اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے۔ عمران خان نے مشاورت کے بعد سبطین خان کو اسپیکر نامزد کیا ہے۔ امید ہے ممبران پنجاب اسمبلی سبطین خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ کل کے الیکشن میں خفیہ رائےشماری ہے اور ہمیں اپنے ممبران پر اعتماد ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے جو دھمکی لگائی یہ ڈسپریشن کی نشانی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنے مایوس اور ڈگمگا رہے ہیں۔ اس ماحول میں گورنر راج ممکن ہی نہیں ہے۔ اگر وہ گورنر راج لگاتے ہیں تو انہیں خفت اٹھانا پڑے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ سے حلف نہ لے کر پنے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ اگر وہ اپنی ذمے داری پوری نہیں کریں گے تو منصب چھوڑ دینا چاہیے۔ ایسی شخصیات ابھی موجود ہیں جن کا کام ہی خریدوفروخت ہے، لیکن پنجاب کی عوام اب سوداگروں سے بچنا چاہتے ہیں۔

بجلی بلوں میں 3000 روپے سیلز ٹیکس پر تاجروں نے سرپکڑلیے

0
ریاض پیرزادہ

اسلام آباد : بجلی بلوں میں 3000 روپے سیلز ٹیکس پرتاجروں نےسرپکڑ لیے ، بجلی کے 4 یونٹ کے استعمال پر بل3427 روپے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سا ل کے بجٹ میں حکومت تاجروں کیساتھ ہاتھ کرگئی، تاجر نےایک یونٹ بھی بجلی خرچ نہ کی اور بل 6841 روپے آگیا۔

بجلی بلوں میں 3000 روپے سیلز ٹیکس پرتاجروں نےسرپکڑ لیے ، تاجروں کو بجلی کا فی یونٹ 700 سے 7000 روپے تک پڑنے لگا۔

جس کے باعث تاجر پریشان ہے اور دہائی دے رہے ہیں کہ بجلی کے 4 یونٹ کے استعمال پر بل3427 روپے آیا، بجلی کے 5 یونٹ کا بل 3545 روپے آگیا۔

تاجروں نے اے آر وائی نیوز کو بجلی کے بلز بھیج کر شکایات کےانبار لگادیئے، حکومت نے تاجروں کے گوداموں کے بجلی بلوں پربھی سیلز ٹیکس لگادیا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ گودام اسٹاک کیلئےہے، سیل کیلئے نہیں تو ٹیکس کہاں سے دیں، حکومت کہتی ہے ہر بل پر 6000 روپےسیلز ٹیکس دیں گے تو کاروبارکریں۔