ہوم بلاگ صفحہ 7087

قربانی کیلیے لایا گیا اونٹ کرنٹ لگنے سے ہلاک

0

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں قربانی کیلیے لایا گیا اونٹ کرنٹ لگنے سے مرگیا، کے الیکٹرک کا عملہ تاحال مذکورہ جگہ نہیں پہنچا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے ای کی بدانتظامی اور نااہلی نے قربانی کے جانور کو بھی نہ چھوڑا اور کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں قربانی کیلیے لایا جانے والا اونٹ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق بجلی کی ہائی ٹینشن کیبل باہر چھوڑ دی گئی تھی جس سے پای اور کھمبے میں کرنٹ آگیا، حادثے کے بعد اہل محلہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متاثرہ گلی کو رسی لگا کر بند کردیا تاہم کے الیکٹرک کا عملہ تاحال وہاں نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ ہر سال موسم برسات میں کرنٹ لگنے سے قیمتی جانوں اور املاک کا ضیاع شہر قائد میں معمول بن چکا ہے لیکن کے الیکٹرک تاحال اپنا قبلہ درست کرکے کارکردگی کو بہتر نہیں بناسکا ہے۔

گزشتہ روز بھی دھوراجی اور نارتھ کراچی میں دو نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، کے الیکٹرک نے دھوراجی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے خود کو بری الذمہ قرار دے دیا اور کہا کہ جائے حادثہ کے نزدیک کے الیکٹرک کی کوئی ٹوٹی تار یا کھمبا موجود نہیں ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ فٹ پاتھ پر لگے سٹریٹ لائٹ پول سے پیش آیا ہے۔

عید کے دوران 24 گھنٹے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

0

پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے دوران 24 گھنٹے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ عید پر چھٹیوں کے دوران کرونا مریضوں کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائے کرونا کنسلٹنٹ کی کرونا وارڈ میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز اور ایمرجنسی کو مکمل فعال رکھا جائے۔

محکمہ ایمرجنسی میں اہم ادویات سمیت تمام اقسام کے خون کی دستیابی ممکن بنائی جائے اسپتالوں میں اہم تشخیصی ٹیسٹ مشین سٹی سکین، ایم آر آئی اور ایسکرے کو مکمل فعال رکھا جائے۔

تمام اسپتالوں کے سربراہان کو سختی سے مراسلہ پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

پندرھویں قسط: پُر اسرار ہیروں والی گیند اور دہشت بھری دنیا

0

نوٹ: یہ طویل ناول انگریزی سے ماخوذ ہے، تاہم اس میں کردار، مکالموں اور واقعات میں قابل ذکر تبدیلی کی گئی ہے، یہ نہایت سنسنی خیز، پُر تجسس، اور معلومات سے بھرپور ناول ہے، جو 12 کتابی حصوں پر مشتمل ہے، جسے پہلی بار اے آر وائی نیوز کے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

اینگس کچھ لمحوں کے لیے ٹھہرے، پھر گہری سانس لے کر بولے۔ "میں اس ساری کہانی کو ٹکڑوں ٹکڑوں میں سمجھا ہوں۔ تاریخ نویس کے نوٹس سےجو تصویر بن کر سامنے آئی ہے وہ کچھ اس طرح سے ہے۔ شہنشاہ رالفن کا پایۂ تخت یعنی بورل آج کے مشرق وسطیٰ میں کہیں جزیرہ نمائے عرب کے آس پاس تھا۔ شاید یہ جگہ یمن ہو لیکن میں کچھ یقین سے نہیں کہ سکتا۔ اتنا ضرور ہے کہ وہ اس علاقے کا نہیں تھا کیوں کہ رالفن مشرق وسطیٰ کا نام نہیں ہے۔ یہ نام روسی زیادہ لگتا ہے یا مشرقی یورپی یا پھر فونیزی۔ بادشاہ کیگان نے بھی اپنی ابتدائی زندگی سرزمین عرب میں گزاری اور اسکاٹ لینڈ کبھی نہیں آیا۔ حتیٰ کہ اس نے اپنے خاندان سمیت ہجرت کر لی۔ یہ 1070 بعد مسیح کا دور تھا۔ یہ برطانیہ پر ولیئم فاتح کے حملے سے کچھ زیادہ بعد کی بات نہیں ہے۔ مجھے اس بات کا کچھ اندازہ نہیں کہ یمن میں کیگان کے پرانے محل کے ساتھ کیا ہوا، کیوں کہ اس کا ذکر ابھی تک نہیں آیا ہے،ممکن ہے جب میں کتاب کو مزید پڑھوں گا تو مجھے اس سوال کا بھی جواب مل جائے گا۔”

گزشتہ اقساط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

"جادوئی ہیرے کہاں چھپائے گئے ہیں انکل؟” فیونا نے بے قراری سے پوچھا۔

"گزشتہ رات میں نے اسے بہت مشکل سے سمجھا ہے، گیلک کوئی آسان زبان نہیں ہے۔ جب کوئی وارث منتر پڑھتا ہے تو یہ اسے ہیرے کے گرد و نواح میں پہنچا دیتا ہے۔ اس کے بعد وارث خواہ وہ مرد ہو یا عورت، اسے اپنی اندرونی قوتوں اور عقل کو استعمال میں لا کر درست جگہ ڈھونڈنی ہوتی ہے۔ وارث کو یہ بھی پتا نہیں ہوتا کہ منتر اسے کس ہیرے کے پاس پہنچاتا ہے۔ جب وہ ایک مقام سے ہیرا حاصل کر لیتا ہے تو منتر اسے اس جگہ دوبارہ نہیں لے جاتا۔ ہر مقام ایسا ہے کہ قیمتی پتھر کا وہاں سے خاص تعلق ہے۔ جادوگر نے انھیں جمع کرنے کے لیے دنیا چھان ماری تھی، وہ ایسی جگہوں پر گیا تھا جنھیں اس وقت لوگ جانتے بھی نہیں تھے۔ ہر پتھر انمول اور نایاب ہے۔ بارہ آدمیوں نے یہ قیمتی پتھر وہاں نہیں چھپائے جہاں سے جادوگر نے انھیں لیا تھا۔ یہ عجیب بات ہے لیکن کیا کیا جائے کہ یہ کتاب اسی طرح کی عجیب چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔”

"انکل، یہ سب کتنا عجیب ہے، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ آپ نے ان سب باتوں کو سمجھ لیا ہے۔ مجھے اس بات پر بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کو گیلک زبان آتی ہے۔” فیونا نے جذباتی ہو کر کہا۔

اینگس نے سر ہلا کر کہا۔ "فیونا تمھارے پاپا مجھ سے بھی زیادہ بہتر گیلک سمجھتا تھا۔ خیر اب تو یہ فہرست سنو، جہاں قیمتی پتھر چھپائے گئے ہیں۔ اچھا تم لوگ اس طرح کرو کہ یہاں میری کرسی کے قریب آ کر بیٹھو۔ میں انھیں ایک علیحدہ کاغذ پر انگریزی میں نقل کر لیا ہے۔”

اینگس نے زمین پر ایک تہ شدہ کاغذ پھیلا دیا۔ وہ تینوں بے قراری سے آ کر بیٹھ گئے۔ کاغذ پر تفصیل کچھ اس طرح سے درج تھی:

ہائیڈرا، یونان… سیاہ آبسیڈین، ایک سیاہ شیشے جیسا پتھر۔ لومنا جادوگر نے کہا تھا کہ یہ آتش فشانی پتھر ہے جو ایک ایسے آتش فشاں پھٹنے سے بنا تھا جو اس زمین کا پہلا آتش فشاں تھا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب سمندر اور خشکی ایک دوسرے سے جدا ہو گئے تھے۔ تاہم یہ نہیں لکھا گیا کہ یہ آتش فشاں واقعتاً کہاں پھٹا تھا۔

آئس لینڈ … مرجان، گلابی مائل سرخ قیمتی تاریخی معدنی پتھر۔ لومنا نے یہ پتھر افغانستان میں پایا تھا۔

جرائز سیچلز … موتی۔ اسے جزیرہ تاہیٹی سے حاصل کیا گیا تھا۔ یہ موتی وہاں کی ایک جھیل میں پڑا تھا۔

یوکون، کینیڈا … زمرد۔ اسے کولمبیا کے بارانی جنگلات سے حاصل کیا گیا تھا۔

تسمانیہ … پکھراج۔ یہ پتھر روس میں یورال کی پہاڑیوں سے ملا تھا۔

اردن… یاقوت۔ جادوگر لومنا نے یہ پتھر برما سے چرایا تھا۔

میکسیکو … امبر۔ یہ پتھر بحر بالٹک کی لہروں میں بہ کر ساحل پر آ گیا تھا۔

نیپال… اوپل۔ یہ پتھر رنگ تبدیل کرتارہتا ہے۔ یہ آسٹریلیا میں ملا تھا۔

اسپین… نیلم۔ یہ مڈغاسکر سے لومنا کو ملا تھا۔

ارجنٹینا… تنزانائٹ۔ نیلے رنگ کا یہ قیمتی پتھر تنزانیہ سے ملا تھا۔

ملاوی… الماس۔ یہ جنوبی افریقا کے علاقے لیسوتھو سے ملاتھا۔

منگولیا… الیگزنڈرائٹ۔ اگرچہ یہ پہلی مرتبہ روس سے ملا تھا تاہم لومنا کو یہ انڈیا سے ملا تھا۔

"تو بچو، تم سمجھ گئے ہو کہ کون سا پتھر کہاں چھپایا گیا ہے اور یہ اصلاً کہاں سے حاصل کیا گیا تھا۔” اینگس نے انھیں مخاطب کیا۔

"یہ سب بہت دل چسپ ہے، میں نے ان میں سے چند نام پہلی مرتبہ سنے ہیں۔” جبران بولا۔ فیونا نے کہا میں نے بھی۔

(جاری ہے….)

پشاور پولیس نے تھیلیسیمیا کے مریض بچے کی دیرینہ خواہش پوری کردی، ویڈیو دیکھیں

0

پشاور پولیس نے چار سدہ کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے تھیلیسیمیا کے مریض 14 سالہ بچے شعیب اختر کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

پشاور پولیس کے ایس ایس پی آپریشن لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے چارسدہ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے شعیب اختر کی بڑی خواہش پوری کرتے اس کو ملاقات کے لیے اپنے دفتر میں بلا لیا، ملاقات کے دوران شعیب اختر نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔

ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی نے پولیس یونیفارم پہنے شعیب کے ساتھ وقت گزارا اس کے ساتھ گفتگو کی جس کے بعد سٹی پیٹرول فورس کی گاڑی نے شعیب کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ پولیس لائن گیٹ تک رخصت کیا جہاں پولیس فورس کے جوانوں نے ننھے پولیس افسر شعیب کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔

ملاقات کے دوران شعیب اختر نے کہا میں اس سے پہلے بھی کئی اعلی شخصیات سے مل چکا ہوں تاہم کافی عرصے سے خواہش تھی کہ میں آپ سے ملاقات کروں اور میری یہ دیرینہ خواہش آج پوری ہوگئی ہے، اس موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔

واضح رہے کہ تھیلیسیما کے مریض 14 سالہ شعیب اختر کا تعلق چارسدہ کے ایک غریب گھرانے سے ہے اور وہ تیسری جماعت کا طالبعلم ہے، شعیب نے ایس ایس پی آپریشن سے ملنے کی خواہش سوشل میڈیا پر کی تھی جس پر ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی نے اسے پولیس لائن پشاور میں اپنے دفتر میں بلا کر ملاقات کی۔

برقی سگریٹ کا وہ نقصان جسے پڑھ کر آپ کے رونگٹھے کھڑے ہوجائیں گے

0

الیکٹرانک یا برقی سگریٹ آج کل بطور فیشن استعمال ہونے لگا ہے، تاہم طبی ماہرین نے اس کے استعمال کی خوفناک وجوہات بیان کردی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبولیت میں زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نیکوٹین اپنے جسم میں اتارنے کا بھی خطرناک ذریعہ بن گیا ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اسکے نقصانات سے ابھی لوگ اس طرح آگاہ نہیں جس طرح کے سگریٹ کے استعمال سے آشنا ہو چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چونکہ اس نئے شوق کے بارے میں ابھی چیزیں پوری طرح سامنے نہیں آئیں کہ یہ کس قدر نقصان دہ ہے؟

نیکوٹین کے دماغ کو نقصانات

دبئی برائین اسپتال میں مامور میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر عظیم عبدالمحمد کا ماننا ہے کہ ” ویپنگ” یعنی برقی سگریٹ کا استعمال یا عمومی سگریٹ نوشی کا تعلق عام طور پر پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے کی حد تک سمجھا جاتا ہے، جیسا کہ کرونا کی وبا کے دنوں میں ان لوگوں کے لیے خطرات غیر معمولی ہوگئے تھے ۔ لیکن ان کے اثرات پھیپھڑوں کے علاوہ دل، دماغ اور مسوڑھوں کے لیے بھی کافی زیادہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جب کوئی فرد سگریٹ کے ذریعے نکوٹین اپنے جسم میں اتارتا ہے تو بڑا اور پہلا نشانہ پھیپھڑے ہی بنتے ہیں کیونکہ سانس کے ذریعے پہلے پھہپھڑوں میں ہی منتقل ہوتی ہے۔ جبکہ برقی سگریٹ ”واپنگ” سے جڑی چکنائی میں کیمیکل اور دھاتی اثرات بھی شامل ہو جاتے ہیں۔

اس میں نکل اور ٹین سمیت کئی دیگر دھاتی ذرات منتقل ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں متعلقہ فرد کو سانس لینے میں دشواری پیش آئے یا نسبتاً زیادہ کھانسی آنے لگے ۔ علاوہ ازیں سینے میں درد ، تھکن، قے کا آنا حتی کہ بخار بھی ہو سکتا ہے۔ یہ علامات برقی سگریٹ کے بڑھتے چلے جانے والے استعمال کے سبب جلدی بھی ظاہر ہو سکتے ہیں ۔Vaping Vitamins

ڈاکٹر عظیم عبدالمحمد کے مطابق نیکوٹین ایک انتہائی نشہ آور مادہ ہے جو نوجوانوں کے دماغ کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے، اس لیے بچوں، نو عمر افراد اور نوجوانوں کے لیے یہ سگریٹ سخت خطرناک چیز ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیکوٹین کا بچوں اور نوجوانوں میں استعمال بطور خاص نقصان دہ ہے اس کے اثرات لمبی مدت والے ہو سکتے ہیں اور یہ دماغ کی پرورش کو بھی روک سکتی ہے، بیس سال سے کم عمر کے نوجوان جو ”ویپنگ ” شروع کرتے ہیں۔ بہت ممکن ہے کہ وہ جلد سگریٹ نوشی کی طرف بھی چلے جائیں۔

پی سی بی ذوالقرنین حیدر کو مدد کو آگیا

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر کے طبی اخراجات پورے کرنے کے لیے مالی مدد کی ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی)، ندیم خان اور جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء نے سابق پاکستانی کرکٹر کی عیادت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وہ وقتِ ضرورت ان کی مکمل معاونت کریں گے۔

ملاقات میں حیدر علی کو ایک چیک پیش کیا گیا جس پر انہوں نے مالی امداد کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

36 سالہ نوجوان نے حال ہی میں عمان کرکٹ لیگ (او سی ایل) کے دوران فوڈ پوائزننگ میں مبتلا ہونے کے بعد گیسٹرک سرجری کروائی تھی۔

یاد رہے کہ ذوالقرنین حیدر نومبر 2010 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو چھوڑ کرانگلینڈ چلے گئے تھے اور اس کے بعد ان کاکیرئیر تنازعات کا شکار ہو گیا، ڈومیسٹک کرکٹ تو کھیلے لیکن پاکستان ٹیم کے دروازے بند ہوگئے۔

ڈیپارٹمنٹس بند ہونے سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی دور ہو گئے تو انہوں نے بیرون ملک لیگز کھیلنا شروع کردیں۔

دو ہفتے قبل وہ عمان میں لیگ کھیلنے میں مصروف تھے کہ معدے کے خطرناک انفیکشن کا شکار ہوگئے بیرون ملک علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے وہ سخت تکلیف میں وطن واپس آگئے اور لاہور کے مقامی اسپتال میں آپریشن کرایا ۔

ایک ٹیسٹ چار ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ عمان میں باسی کھانا کھانے سے خطرناک انفیکشن ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معدے میں زخم ہونے سے پیٹ میں کیمیکل پھیل گئے اور حالت غیر ہو گئی، میں بیرون ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا تھا اور میں نے لاہور آکر آپریشن کرایا۔

حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے ڈرتا نہیں، عمران خان

0

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت گرفتارکرنا چاہتی ہے تو کر لے ڈرتا نہیں، پی ٹی آئی نے 17جولائی کو سوئپ کرنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے لاہور سے خوشاب روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرفتارکرنا چاہتی ہےتوکرلے گرفتاری سےنہیں ڈرتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں سے دنیا میں کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، اگر ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تویہ ملک کا نقصان ہوگا لیکن میں اور انتظار کر لوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ میں نے کون سی ریڈ لائن عبور کی ہے ، فوج کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ، اس لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا۔

پیپلز پارٹی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں۔

عمران خان نے کسی بیرونی اوراندرونی طاقت کے ذریعے بیک ڈور رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی رابطہ نہیں چل رہا۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کوتباہ کرنے والوں نے1100 ارب روپےکااین آراو لیا ، کل تک جواس ملک کے غدار تھے انہیں ساتھ بٹھا لیا گیا اور ہم جیسے محب وطنوں کو غدار قراردیا جا رہا ہے۔

عثمان بزدار کی حمایت میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر بزدار کے علاوہ کسی اورکووزیراعلیٰ بناتے تو وہ کرپشن کرتا، علیم خان اورپرویزالہیٰ ایک دوسرے کووزیراعلیٰ بنانےپرراضی نہ تھے، دونوں کا عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے پر اتفاق تھا۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 17جولائی کو سوئپ کرنا ہے ، ہم حمزہ ککڑی کو چیلنج کرتے ہیں ، جتنی مرضی ککڑیاں اکٹھی کرلیں ہم 17جولائی کو ساری ککڑیاں حلال کریں گے۔

عمران خان نے بتایا کہ ہمارے امیدواروں کو کالز آ رہی ہیں ، چیف الیکشن کمشنر کی بیگم کو رات و رات ترقی دےدی گئی ، دھاندلی کا پورا منصوبہ کامیاب کرانے کیلئے ترقیاں دی جا رہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی خبر پر نوٹس، ن لیگی امیدوار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس طلب

0

اے آر وائی نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے پی پی 170 سے ن لیگی امیدوار امین ذوالقرنین کو طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اے آر وائی نیوز پر پنجاب ضمنی الیکشن میں پی پی 170 سے ن لیگی امیدوار امین ذوالقرنین کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی خبر نشر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ امیدوار کو وضاحت کے لیے 9 جولائی کو اپنے دفتر میں طلب کرلیا ہے۔

ن لیگی امیدوار امین ذوالقرنین پر انتخابی مہم کے دوران ترقیاتی کاموں کے اعلان، انتخابی دفاتر کے سامنے یوٹیلٹی اسٹور کے ٹرک میں اشیا کی تقسیم کی شکایت ہیں، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مذکورہ رہنما کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 272 سے آزاد امیدوار ہارون احمد اور پی ٹی آئی کے معظم علی خان کو بھی 9 جولائی کو وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز سے دو روز قبل خبر نشر کی گئی تھی کہ یوٹیلٹی اسٹور کے ٹرک ن لیگی امیدوار کے دفاتر پہنچا دیے گئے ہیں جہاں سے عوام میں الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشیائے خور ونوش تقسیم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز کے ٹرک ن لیگی امیدوار کے دفاتر پہنچا دیے گئے

مذکورہ صورتحال پر پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کے اندر شرم ہے تو ان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

وزیراعظم اور صدر مملکت کا سابق جاپانی وزیراعظم کی حملے میں ہلاکت پر اظہار تعزیت

0

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سابق جاپانی وزیراعظم کی حملے میں ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کیساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے خاندان،جاپان کےعوام کیساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں سابق جاپانی وزیراعظم کیساتھ اپنی ملاقات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، وہ ہمیشہ مسکراتے رہے اور پاکستانی عوام کے مخلص دوست تھے، شنزوایبے کی موت واقعی ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سابق جاپانی وزیراعظم کی حملے میں ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا شنزوآبے نے پاک جاپان تعلقات کیلئے اہم کردار ادا کیا، ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کیساتھ ہیں اور مشکل وقت میں جاپان کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے، شنزو ایبے کو صبح انتخابی ریلی کے دوران گولیاں ماری گئیں، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سڑسٹھ سالہ شنزو ایبے سب سے زیادہ عرصے تک جاپان کے وزیراعظم رہے تاہم صحت کی خرابی کے باعث انہوں نے دو سال پہلے استعفیٰ دے دیا تھا۔

عرب امارات: کم آمدنی والے افراد کے لیے ماہانہ الاؤنس

0

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں کم آمدنی والے افراد کے لیے الاؤنس کی فراہمی شروع کردی گئی جبکہ ایک اور الاؤنس ستمبر سے جاری کیا جائے گا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سماجی بہبود کی وزارت نے منگل 5 جولائی سے افراط زر الاؤنس کی تقسیم شروع کردی گئی جبکہ فیملی الاؤنس ستمبر سے تقسیم کیا جائے گا۔ فیملی الاؤنس میں بیوی اور بچے شامل ہیں۔

وزارت سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ افراط زر الاؤنس میں پیٹرول، کھانے پینے کی اشیا، پانی اور بجلی کے الاؤنس شامل ہیں۔

سماجی بہبود کی وزارت نے افراط زر الاؤنسسز اور فیملی الاؤنس کے درمیان فرق کے حوالے سے بتایا کہ جو الاؤنس ستمبر میں اب سے 2 ماہ بعد دیا جائے گا، اس کا تعلق دراصل ان نئے اضافوں سے ہے جس کا تذکرہ نئے پروگرام کے تحت محدود آمدنی والوں کی اعانت کے نظام میں کیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ ستمبر میں جو الاؤنس دیے جائیں گے ان کا تعلق محدود آمدنی والے اماراتی خاندانوں کے اعانتی پروگرام سے ہے۔

اس کے تحت فیملی کے سربراہ کا الاؤنس، بیوی کا الاؤنس، بچوں کا الاؤنس، رہائش کے لیے مختص اعانت، بے روزگاری الاؤنس اور 45 برس سے زیادہ عمر کے بے روزگاروں کے الاؤنس سے ہے۔

امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے محدود آمدنی والے شہریوں کے لیے سماجی اعانت پروگرام کی تنظیم نو کی ہدایت جاری کی ہے، اس کے تحت یہ پروگرام 28 ارب درہم سے شروع کیا جائے گا۔

سالانہ سماجی اعانت بجٹ 2.7 ارب درہم سے بڑھ کر 5 ارب درہم تک پہنچ جائے گا۔

اعانتی پروگرام میں 4 عناصر کا اضافہ کیا گیا ہے، ان میں رہائش، یونیورسٹی کی تعلیم، 45 برس سے زیادہ عمر کے بے روزگار شہری اور روزگار کے متلاشی شہریوں کی اعانت شامل ہے۔