ہوم بلاگ صفحہ 7828

گورنر سندھ کے لئے عامر خان ، فروغ نسیم اور نسرین جلیل کے ناموں پر غور

0

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کے لیے نام مانگ لیے، جس کٓے بعد عامر خان ،فروغ نسیم اور نسرین جلیل کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کے لیے نام مانگ لیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عامر خان ، فروغ نسیم اور نسرین جلیل کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، حتمی ناموں پر مشاورت جاری ہے ، حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر سندھ ن لیگ سے بھی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے ایم کیو ایم کے دو رہنما وفاقی کابینہ کا حصہ بن چکے ہیں ، سید امین الحق اور فیصل سبزواری نے آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف اور ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم کیوایم سے کابینہ کیلئے دو نام مانگے گئے تھے، جس پر ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد دو نام دیئے جائیں گے۔

بعد ازاں میاں شہباز شریف کراچی دورے کے دوران ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد گئے تو اے آر وائی نیوز کے استفسار پر کہ کیا ایم کیو ایم نے گورنر شپ کی کوئی بات کی؟ انھوں نے جواب دیا، نہیں ایم کیو ایم سے گورنر شپ کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

کیا حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے والی ہے؟ وفاقی وزیر کا بیان آگیا

0

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر صحت کا عہدہ پانے والے عبدالقادر پٹیل اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، کوشش ہوگی کہ عوام کم متاثر ہوں اور ایسا لائحہ عمل بنائیں کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کو بھی کنٹرول کیا جائے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اظہار خیال کرچکے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ پٹرول کی قیمت منجمد کرنا عمران خان کا تباہ کن فیصلہ تھا۔

مزید پڑھیں: ‘پٹرول کی قیمت منجمد کرنا عمران خان کا تباہ کن فیصلہ تھا’

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ فروری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

0

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ چکے ہیں، مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہیں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی۔

مذاکرات میں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل آن لائن شریک ہوں گے، مذاکرات میں آئندہ بجٹ سے متعلق بھی تجاویز زیر غور آئیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بڑا ٹیکس ہدف مقرر کیے جانے کا مطالبہ ہوگا، امکان ہے کہ آئی ایم ایف 7 ہزار ارب ٹیکس ہدف کا مطالبہ کرے گا۔

دوسری طرف مفتاح اسماعیل پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھنے کی درخواست کریں گے۔

اجلاس میں آئی ایم ایف کو 7 ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولی سے آگاہ کیا جائے گا، اور اخراجات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ شہباز شریف کی نئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، آئی ایم ایف سے بات چیت وہیں سے شروع ہوگی جہاں رکی تھی۔

گھنے جنگل میں دلہن کو دیکھ کر خوف سے رونگھٹے کھڑے ہوگئے

0
دلہن

واشنگٹن : امریکی شہری کو جنگل میں ایک ایسی چیز ملی جس کو دیکھ کر خوف کے باعث اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ میسیڈونیو پیریز سائٹ پر پانی کے کنویں کی بورنگ کرنے والے کے طور پر کام کر رہا تھا جب اس نے جنگل میں خوفناک چیز دیکھی۔

جب اسے یہ جاننے کا تجسس ہوا کہ وہ کیا ہے تو وہ اسے دیکھنے کیلئے قریب چلا گیا۔ پیریز نے ابتدائی طور پر سوچا کہ شاید یہ کوئی بڑا پتھر یا کسی چٹان کا ایک ٹکڑا ہوسکتا ہے۔

Masedonio Perez was left creeped out after finding the spooky effigy

بعد ازاں اسے احساس ہوا کہ یہ انسانی شکل کا ہے اور کائی سے ڈھکا ہوا ہے تو اسے شدید جھٹکا لگا۔ اسے جلد ہی یہ یقین ہوگیا کہ یہ کسی دلہن کا مجسمہ ہے، جس نے عروسی لباس پہنا ہوا ہے اور اس کے سر پر بالوں کی جگہ پودے تھے جبکہ نیچے کی طرف پگھلی ہوئی موم بتیاں اور تازہ پھول تھے۔

اس نے عجیب و غریب مجسمہ کی تصاویر لیں اور انہیں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا، تصویر کے کیپشن میں اس نے لکھا کہ یہ مجسمہ ایک ایسی جگہ پر کام کرتے ہوئے پایا گیا تھا جو20 سے 30 سال سے پرانی ہے۔

Masedonio found the effigy deep in the woods

اس پوسٹ کو حیرت زدہ صآرفین کے 1,000 سے زیادہ لائکس اور کمنٹس ملے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ واقعی عجیب اور خوفناک ہے۔

دوسرے صارف نے کہا کہ یہ تقریباً کسی بہت پرانی قبر کے اوپر لگا ہوا کتبہ لگتا ہے میں حیران ہوں کہ کیا وہاں کسی کو دفن کیا گیا ہے؟۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا یہ بہت دلچسپ تصویر ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہاں کچھ روحیں درختوں میں چھپی ہوئی ہیں۔ اوہ میرے خدا، خاص طور پر وہاں جنگل کے بیچ میں رہنا بہت عجیب ہے۔

مریم اورنگزیب وفاقی وزیراطلاعات بن گئیں

0
مریم اورنگزیب

اسلام آباد : مریم اورنگزیب وفاقی وزیراطلاعات بن گئیں اور اپنے عہدےکاچارج سنبھال لیا اور کہا میڈیا ہاؤسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب حلف اٹھانے کے بعد اپنے عہدےکاچارج سنبھال لیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا ہاؤسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیکاآرڈیننس 2016پرتمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کی جائےگی، ملک کےمثبت تشخص کو اجاگرکرنے کیلئے سوشل میڈیا کو فعال بنایا جائے گا اور ریاست ،اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کوفروغ دینےکیلئےوزارت اطلاعات کاکرداراہمیت کاحامل ہے، ڈرامہ، فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو درست معلومات کی فراہمی کیلئےبھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے، امید ہے وزارت اطلاعات کے تمام ادارے پیشہ ورانہ امور کو بہتر اندازمیں انجام دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات اورمیڈیااداروں کے درمیان روابط کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

سری لنکن شہری پرانتھا کمار قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری ، مختلف احادیث کا حوالہ

0
سیالکوٹ

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار قتل کیس کا تحریری فیصلے میں مختلف احادیث کا حوالہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے 89 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، عدالت نے فیصلے کے شروع میں مختلف احادیث کا حوالہ بھی دیا اور کہا پرانتھا کمار کو تین مجرموں نے اینٹوں سے مار کر ہلاک کیا اور دو مجرموں نے سری لنکن شہری کو مردہ حالت میں چھت سے کھینچ کر اتارا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ گواہ کے مطابق پرانتھا کمار کو مذہبی اسٹیکر کے بارے میں علم نہیں تھا ، وہ نہیں جانتا تھا کہ مذہبی اسٹیکر پر کیا لکھاہے۔

فیصلے میں کہا ہے کہ عدالتی عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئے ملزم ندیم کوبری کیا، ملزم ندیم کے خلاف کوئی شہادت نہیں ملی بری کیا جاتا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے کے آخر میں پراسیکیوشن سمیت تمام ٹیم کا شکریہ ادا بھی کیا ہے۔

گزشتہ روزانسداددہشت گردی کی عدالت نے 6 مجرموں کو سزائے موت اور 9 کوعمرقید کی سزا سنائی تھی۔

صدر عارف علوی کے مواخذے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے آصف زرداری کی دو اہم ملاقاتیں

0

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدر مملکت عارف علوی کے مواخذے اور نئے صدرِ پاکستان کے انتخاب کے لیے فعال ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں انھوں نے دو اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو ایک بار پھر ایوان صدر کا مکین بنانے کی کوششیں شروع ہو گئیں، جس کے لیے پی پی شریک چئیرمین نے مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل سے گزشتہ روز ملاقات کی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو ابتدائی روابط میں دونوں رہنماؤں نے کوئی زیادہ حوصلہ افزا جواب نہیں دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو اپنی جماعت کی مشاورت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جے یو آئی صدارت کے لیے اپنا امیدوار لانے کی خواہاں ہے۔

بعد ازاں، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر زرداری نے رات گئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اور ان کو کابینہ میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، جس پر سردار اختر مینگل نے کابینہ میں شمولیت کو چاغی واقعے کی انکوائری کمیشن سے مشروط کر دیا۔

آصف زرداری نے سردار اختر مینگل سے صدر کے مواخذے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے مشورہ اور مدد طلب کی، جس پر سردار اختر مینگل نے سابق صدر کو مشورہ دیا کہ کابینہ کی تشکیل سمیت تمام عہدوں پر اتحادیوں کو مرحلہ وار لائیں، اور صدر عارف علوی کے مواخذے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے نمبر گیم کو دیکھ کر آگے بڑھیں، انھوں نے مشورہ دیا کہ فیصلوں میں اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ اتحاد کو نقصان نہ پہنچے۔

سعودی محکمہ ٹریفک کی گاڑی کے مالکان کو خصوصی ہدایات

0

سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑی کے ملکیتی کارڈ یعنی استمارے کی تجدید، اور گاڑی چوری کے بعد کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے وضاحتیں پیش کی ہیں۔

ایک شخص نے دریافت کیا کہ مملکت میں گاڑی چوری ہو جائے تو کیا کریں؟ حکام کی جانب سے جواب دیا گیا کہ جرائم کے حوالے سے کسی بھی واقعے کی رپورٹ کروانے کے لیے علاقے کے تھانے جانا ہوتا ہے۔

گاڑی چوری ہو جائے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ جس علاقے سے گاڑی چوری ہوئی ہو وہاں کے تھانے میں جا کر چوری کی رپورٹ درج کروائی جائے۔

گاڑی چوری ہونے کی صورت میں رپورٹ کرنے میں تاخیر قطعی طور پر نہ کی جائے، بلکہ فوری طور پر قریبی ترین تھانے میں دستاویزی ثبوت جمع کروائے جائیں۔

گاڑی کی چوری کی رپورٹ درج کروانے کے لیے گاڑی کے ملکیتی کارڈ کی کاپی بھی جمع کروائی جائے، اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ جس علاقے میں گاڑی چوری ہوئی ہو اسی علاقے کے تھانے میں رپورٹ کروائیں۔

رپورٹ درج کروانے میں تاخیر نہ کی جائے، اگر ممکن ہو یعنی جیسے ہی گاڑی کی چوری کا علم ہو فوری طور پر ہنگامی نمبر 999 پر ابتدائی اطلاع بھی فراہم کردیں تاکہ ریکارڈ پر آجائے۔

تھانے میں رپورٹ کروانے کے لیے وہی شخص جائے جس کے نام گاڑی ہو۔ اگر کوئی اور شخص گاڑی کی چوری کی رپورٹ کروائے تو اس کے پاس اتھارٹی لیٹر ہونا ضروری ہے جو گاڑی کے مالک کی جانب سے ڈیجیٹل طریقے سے ابشر کے ذریعے جاری کیا گیا ہو۔

گاڑی فروخت کرنے کے لیے استمارہ تجدید کروانا ضروری ہے، جب تک استمارہ یعنی گاڑی کے ملکیتی کارڈ کی تجدید نہیں کروائی جاتی گاڑی کی فروخت ممکن نہیں ہوتی۔

یہ بھی ضروری ہے کہ گاڑی کے استمارے کی تجدید کے لیے گاڑی کا فحص یعنی سالانہ فنی انسپکشن رپورٹ بھی حاصل کی جائے۔ فحص کے بغیر گاڑی کے استمارے کی تجدید نہیں کروائی جا سکتی۔

خیال رہے کہ فحص سالانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے جس میں گاڑی کا انجن اور اس کی مجموعی حالت دیکھ کر اسے پاس یا مسترد کیا جاتا ہے۔

خراب گاڑی کا فحص اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک تمام فنی خرابیاں دور نہ کی جائیں، فحص کروانے کے بعد گاڑی کا استمارہ تجدید کیا جاتا ہے جس کے بعد گاڑی فروخت کی جا سکتی ہے۔

سالانہ بنیادوں پر گاڑی کا فحص نہ کروانا بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پر ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی کے مالک کا چالان بھی کرسکتا ہے۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری ، حکومت کے اہم اتحادی پہلے روز ہی ناراض

0

اسلام آباد : بی این پی مینگل نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا اور آج وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت بھی نہ کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے روز ہی حکومت کی اہم اتحادی ناراض ہوگئی ، بی این پی مینگل نے آج وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت نہ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا، اختر مینگل حلف برداری تقریب میں بھی مدعو شریک نہ ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب سردار اختر مینگل کو منانے کی ساری کوششیں رائیگاں گئی، سردار اختر مینگل نے سانحہ چاغی پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا تھا۔

خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف کی چونتیس رکنی وفاقی کابینہ نےحلف اٹھا لیا، قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے اکتیس وفاقی وزرا اور تین وزرائے مملکت سے حلف لیا۔

کابینہ میں ن لیگ کے چودہ ، پیپلزپارٹی گیارہ، جے یو آئی اے کے چاراورایم کیو ایم کے حصہ میں دو اورمسلم لیگ ق جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے حصے میں ایک ایک وزارت آئی۔

امریکی ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان ، 184 سے تجاوز کرگیا

0
ڈالر

کراچی : امریکی ڈالر ایک بار پھر اُڑان بھرنے لگا، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 26 پیسے مہنگا ہوکر 184 روپے سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے آتے ہی روپیہ کی قدرمیں استحکام سوالات اٹھنے لگے ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا۔

ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر دو روپے چھبیس پیسے مہنگا ہو کر ایک سو چوراسی روپے اسی پیسے پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر185 روپے پچاس پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ دو دنوں میں ڈالرکی قدر میں3 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

گذشتہ روز امریکی ڈالر ننانوے پیسے اضافے سے ایک سو بیاسی روپے چوالیس پیسے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے یکم مارچ سے سات اپریل کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دس روپے ستتر یپسے کی کمی ہوئی تھی جبکہ آٹھ اپریل سے پندرہ اپریل تک روپے کی قدر میں چھ روپے تریسٹھ پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔