ہوم بلاگ صفحہ 7978

پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا بیان سامنے آگیا

0

نئی دہلی: بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدے دار اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

بھارت میں موجود امریکی عہدے دار ڈونلڈ لو نے پاکستانی الزامات کی تردید نہیں کی۔ ڈونلڈ لو نے حال ہی میں پڑوسی ملک بھارت کا دورہ کیا ہے۔

دورے کے دوران ایک بھارتی صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ آپ نے پاکستانی سفیر کو پیغام دیا، عمران خان نے کہا کہ آپ نے پیغام دیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان مشکل میں ہوگا۔

صحافی نے مزید پوچھا کہ کیا آپ نے پاکستان کو پیغام دیا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم رہا تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی۔ امریکی عہدے دار ڈونلڈ لو نے پاکستان کے الزامات پر تردید نہیں کی۔

سوالوں کے جواب میں ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں صورتِ حال کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں آئینی و قانونی عمل کی حمایت اور احترام کریں گے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ لو امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدے دار کا نام بتایا۔ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم نے بتایا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدے دار ڈونلڈ لو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈ لو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فارساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرملکی ایجنڈا تھا، اللہ کا شکر ہے ملک کے خلاف سازش ناکام ہو گئی، بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا، قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

کیا مریخ پر آواز کی رفتار زمین سے مختلف ہے؟ ناسا نے بڑی خبر شیئر کردی

0

نیویارک: مریخ میں صوتی لہروں کی رفتار زمین سے زیادہ ہے یا کم؟ امریکی تحقیقاتی ادارے ‘ناسا’ کی تحقیق نے تہلکہ مچادیا ہے۔

ناسا کے مطابق مریخ پر صوتی لہروں کے سفر کی رفتار زمین کی نسبت سست ہوگی، اس بات کا انکشاف ناسا کے پریزروینس روور کی جانب سے جمع کی گئی سرخ سیارے کی مختلف آوازوں پرتحقیق کے بعد کیا گیا ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرخ سیارے پر صوتی لہریں مختلف طرز عمل ظاہر کرتی ہیں، ناسا حکام کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کے باعث ہمیں اُس وقت مریخ پر مواصلاتی پلیٹ فارمز کی تشکیل میں بہت مدد ملے گی، جب وہاں انسانوں کی آباد کاری کی جائے گی۔

ناسا حکام کا کہنا ہے کہ مریخ پر صوتی لہروں کے رفتار سست ہونے کی بڑی ممکنہ وجہ وہاں کا ماحول ہے، جہاں یہ لہریں سفر کرتی ہیں کیونکہ مریخ کا ایٹموسفی رزمین کی نسبت تھوڑا کمزور ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس میں سفر کرنے والی صوتی لہروں کی رفتار سست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا اب کس کو چاند پر بھیجنے والا ہے؟

ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زمین پر آواز 343 میٹرفی سیکنڈ کے حساب سے سفر کرتی ہے، تاہم زیادہ کثافت رکھنے والے پانی کے میڈیم میں اس کی رفتاربہت زیادہ بڑھ کر1480 میٹرفی سیکنڈ تک پہنچ جاتی ہے۔

مریخ کا ماحول زمین کی نسبت 100 گنا سے زائد باریک ہے اوریہ زیادہ ترکاربن ڈائی آکسائیڈ پرمشتمل ہے۔

مریخ کی آوازپرہونے والی تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہاں لوپچ آواز تقریبا 240 میٹرفی سیکنڈ، جب کہ ہائی پچ آواز250 میٹرفی سیکنڈ کے حساب سے سفر کرتی ہے۔

کیلی فورنیا کے تجارتی علاقے میں فائرنگ، 6 ہلاکتیں

0

نیویارک: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مصروف ترین کاروباری مرکز میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ نو سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہرسکرامنٹو کے تجارتی مرکز میں پیش آیا۔

محکمہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے تجارتی حصےمیں واقع متعدد بلاکس بند کر دیئے گئے ہیں اور واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، اب تک حاصل معلومات کے مطابق چھ افراد ہلاک جبکہ نو سے زائد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی مڈ ٹرم الیکشن، حالات بدترین ہونے کا خدشہ

سیکرامینٹوپولیس کی سربراہ کیتھرائن لیسٹر نے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت مذکورہ مقام پر لوگوں کا کافی رش تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حساس علاقے میں پیش آیا ہے، جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر اہم ریاستی دفاتر اور عمارتیں موجود ہیں، جن میں سیکرامینٹوسٹی ہال اورگولڈن ون مرکز بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران سیکرامینٹو فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، چند ہفتے قبل ایک شخص نے اسی شہر میں اپنی جان لینے سے پہلے اپنے تین بچّوں اور ایک شخص کو گولی مار کرہلاک کردیا تھا۔

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کر دیا

0

اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نےعمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 25 وزرا اور 4 وزرائےمملکت، 4 مشیروں اور 19 معاونین کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

عمران خان آرٹیکل 224 اے (4) کے تحت وزیراعظم رہیں گے۔ نگراں وزیراعظم کےتقررتک عمران خان وزیراعظم رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سےوزیراعظم کوڈی نوٹیفائی کرنا قانونی تقاضا تھا۔

 

تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے صدر نے منظور کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا، لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں گھبرانا نہیں۔

”11 لوگوں کو میسیج نہ بھیجنے کا نتیجہ“ ژالے کی ویڈیو وائرل

0

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تمام کوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ژالے سرحدی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ”11 لوگوں کو میسیج نہ بھیجنے کا نتیجہ۔“

ویڈیو میں ژالے سرحدی کہتی ہیں کہ ”کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی کے سارے مسائل اُس ایک میسیج کی وجہ سے ہیں جو میں نے 11 لوگوں کو نہیں بھیجا۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

ژالے سرحدی کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کو اب تک 1 ہزار سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی جاری ہیں۔

کچھ روز قبل ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے رائے مانگی تھی۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن لکھا تھا کہ ”آپ کی رائے میں کیا چیز اہم ہے، برائے کرم تبصرہ کریں۔“

مزاحیہ ویڈیو میں ژالے سے پوچھا جاتا ہے کہ ”سورج زیادہ اہم ہے یا چاند، ژالے کہتی ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ چاند زیادہ اہم ہے کیونکہ چاند رات کو روشنی دیتا ہے۔“

اداکارہ سے پوچھا جاتا ہے کہ ”تو پھر سورج کیا کرتا ہے۔“ اس پر ژالے مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”سورج بھی دن میں روشنی دیتا ہے لیکن دن میں روشنی کی کیا ضرورت ہے۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

کس ایشیائی ملک نے فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ بلاک کردیا؟

0

کولمبو: سری لنکا نے ملک میں معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس کے خلاف انتہائی قدم اٹھالیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے فیس بک، یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو بلاک کردیا ہے، یہ اقدام دفاعی حکام کے احکامات کئے گئے، جس کے بعد انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کیا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک پر کئی دنوں سے حکومت مخالف ہیش ٹیگس گو ہوم راج پکساس اور گوٹا گو ہوم ٹرینڈ کر رہے ہیں۔سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے باعث عوام حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور پورے سری لنکا میں تشدد اور فسادات پھوٹے ہوئے ہیں، احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے دو روز قبل صدر گوتبایا راجا پکسے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جو اب کرفیو میں تبدیل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی

دوسری جانب پولیس نے ایک سوشل میڈیا صارف کو مبینہ طور پر ایسا مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا تھا جس سے امن عامہ کا مسئلہ بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ان دنوں سری لنکا کو زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، سری لنکا کی حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج کے لیے رابطے میں ہے۔

معروف اداکارہ خوفناک کار حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

0

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔ اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

”ہندوستان ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق ملائکہ اروڑا ایک تقریب میں شرکت کے بعد پونے سے ممبئی واپس آ رہی تھیں کہ ان کی اور دیگر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔

کھوپولی پولیس کے مطابق اداکارہ کو علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ حادثہ کیسے ہوا، اس متعلق پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ اس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Malaika Arora admitted to hospital after car accident | Bollywood -  Hindustan Times

تھانہ کھوپولی کے پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ کار حادثہ ممبئی پونے ایکسپریس وے پر 38 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا، تین گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں اور تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انسپکٹر نے کہا کہ ملائکہ اروڑا کے علاوہ باقی دو گاڑی موقع سے فرار ہوگئیں، حادثے میں تمام افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Malaika Arora hospitalised after getting injured in car accident, sister  Amrita confirms she's getting better -Exclusive! | Hindi Movie News - Times  of India

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی کار دونوں گاڑی کے درمیان کچل گئی، ہمیں تینوں کاروں کے رجسٹریشن نمبر مل گئے ہیں اور اب ہم مالکان سے رابطہ کریں گے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔

ملائکہ اروڑا کی بہن اداکارہ امریتا اروڑا نے حادثے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے میڈیا کو ان کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملائکہ کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم انہیں کچھ وقت کے لیے ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی ہی رکھا جائے گا۔

ریال کے نئے ریٹ جانیے

0

سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق اتوار تین اپریل 2022 کو سعودی ریال کا ‏ریٹ کیا ہے؟

پاکستان، انڈیا اور بنگلا دیش رقم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور فیس کیا ‏‏‏ہوگی اور ‏ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کتنا ہوگا اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

فوری(بینک الجزیرہ):48روپے 21 پیسے، فیس:10 ریال
ایس ٹی سی پے :48روپے 42 پیسے، فیس:17.25 ریال
تحویل الراجحی(الراجحی بینک):47 روپے30 پیسے، فیس :10 ریال
ویسٹرن یونین: 48 روپے 56 پیسے: فیس 23 ریال
منی گرام:48 روپے 72 پیسے، فیس :23 ریال
ٹیلی منی(اے این بی):47 روپے 25 پیسے، فیس :15 ریال

محمد زبیر اور شہباز گل میں دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل

0

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہباز گل اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر میں دلچسپ مکالمہ ہوا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر سابق معاون خصوصی شہباز گل محمد زبیر سے مصافحہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیسے ہیں، اب آپ کا کیا حال ہے؟

محمد زبیر نے جواب میں کہا کہ ”ابھی تک تو ٹھیک ہیں۔“ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے جواب پر شہباز شہباز گل ہنس ہنس کر بےحال ہوگئے، وہ تالیاں بجاتے اور قہقے لگاتے رہے۔

دونوں رہنماؤں کی بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فرامز پر وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ملک کی سیاسی صورتِ حال کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ نوٹس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس محمدعلی مظہر شامل تھے۔

عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر ابتدائی موقف سننے کے بعد اٹارنی جنرل سمیت سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو نوٹس جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے واضح ہدایات دیں کہ اسمبلی میں جو ہوا اس پر ججز نے نوٹس لینے کا فیصلہ لیا تمام ریاستی ادارے کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھائیں امن و امان کی صورتِ حال خراب نہیں ہونی چاہیے تمام سیاسی جماعتیں امن وامان یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا

0

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈلو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈلو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فارساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرملکی ایجنڈا تھا اللہ کا شکر ہے ملک کےخلاف سازش ناکام ہو گئی بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا بیرونی سازش ہے قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف سمیت تمام سروسزچیف تھے تحریک عدم اعتماد بیرون ملک سازش تھی یہ سارا ایک کنکشن تھا قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے عام انتخابات کے مطالبے پرپی ڈی ایم کاردعمل حیران کن ہے یہ چلا چلا کر بتا رہے تھےکہ حکومت ناکام اور عوامی حمایت کھو چکی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے توانہیں اب الیکشن کا خوف کیوں؟ جمہوری لوگ حمایت کے لیے عوام کےپاس ہی جاتےہیں۔