بدھ, جولائی 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8031

کراچی میں ہونے والا ایک پراسرار قتل ’آنٹی‘ نامی خاتون کی تلاش

0

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں ہونے والے ایک پراسرار قتل کے سلسلے میں ’آنٹی‘ نامی خاتون کی تلاش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں ایک گھر سے 50 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے، اور اس کی شناخت رضیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رضیہ نامی خاتون کو سر اور جسم پر وزنی چیز کے وار کر کے مارا گیا تھا۔

پولیس حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ مقتولہ رضیہ غیر شادی شدہ اور گھر کے گراؤنڈ فلور پر اکیلی رہتی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق اسی گھر میں پنجابی آنٹی کے نام سے ایک خاتون بھی رہتی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق اس واقعے کے بعد سے ’آنٹی‘ غائب ہے، جس کے نام اور پتے کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جائیداد تنازعے کا کیس بھی ہو سکتا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو سر پر بلاک مار کر قتل کیا گیا تھا، جو کہ جائے وقوعہ سے پولیس کو مل گیا ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ نے موقع واردات پر پہنچ کر شواہد بھی جمع کر لیے ہیں۔

امریکی ڈالر میں اچانک بڑی کمی، 25 روپے تک سستا

0
ڈالر کی قدر

کراچی :امریکی ڈالر اچانک 25 روپے سستا ہو کر 290 کی سطح تک گرگیا ، گزشتہ روز اوپن مارلیٹ میں ڈالر 315 پر ٹریڈ ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر اچانک 25 روپے تک گر گیا اور دو سو نوے میں فروخت ہونے لگا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہو کر دو سو پچاسی روپے پچیس پیسے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو پچاسی روپے پچھتر پیسے پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سےپاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں 25روپے تک ڈالر گر چکا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290سے295کےدرمیان ہے، گزشتہ روز اوپن مارلیٹ میں ڈالر 315 پر ٹریڈ ہوا تھا۔

آغا مصطفیٰ حسن نے اپنی ناکام محبت کی کہانی سنا دی

0

ٹی وی اور فلم اداکار آغا مصطفیٰ نے ایک نجی ڈیجیٹل چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ناکام محبت کی کہانی سنا دی۔

ٹی وی ڈرامے سرِ راہ میں شان دار کردار ادا کرنے والے آغا مصطفیٰ حسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ چند سال ان کی زندگی کے سخت سال رہے، انھوں نے ایک لڑکی سے ڈھائی سال تک محبت کی جس نے انھیں قبول نہیں کیا۔

آغا مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ جس لڑکی کی محبت میں وہ گرفتار تھے، اس کی شرط تھی کہ اگر وہ اداکاری نہیں چھوڑتے تو وہ ان سے شادی نہیں کرے گی۔

معروف اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنا کیریئر بھی چھوڑنے کے لیے تیار ہو گئے تھے، ایک ایسا کیریئر جو اُن کا جنون تھا، وہ اتنے سنجیدہ تھے کہ انھوں نے اللہ سے مدد مانگی۔

آغا مصطفیٰ کے مطابق جب وہ کیریئر کے حوالے سے شدید پریشانی میں گرفتار تھے کہ کیا کرے اور کیا نہ کرے، تو ایسے میں ہدایت کار کی جانب سے فون آیا، انھوں نے کہا کہ مجھے اس سے اشارہ مل گیا کہ کس طرف جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ آغا مصطفیٰ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراما سیریل ’سر راہ‘ میں اداکاری کے شان دار جوہر دکھائے، ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ اس سیریل کی دیگر کاسٹ میں صبا قمر، حریم فاروق، سنیتا مارشل و دیگر شامل تھے۔

پاکستان میں دو طرفہ کرکٹ کیلئے پی سی بی کے اقدامات قابل تعریف ہیں، چیئرمین آئی سی سی

0

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو کا دو روز کا لاہور کا دورہ اختتام کو پہنچا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو کے اس دورے پر انہوں نے نجم سیٹھی سے لاہور میں ملاقات کی  اور کئی معاملات پر بات چیت کی۔

گریگ بارکلے اور جیف الڈرائس نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران قومی کرکٹ اکیڈمی، لاہور قلعہ، لاہور میوزیم، مینارِ پاکستان اور سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ پاکستان کی مرد اور خواتین کرکٹ سے متعلق بریفنگ سے خوش ہوں، پاکستان کی خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

آئی سی سی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے متاثر ہوا ہوں، پاکستان میں دو طرفہ کرکٹ کیلئے پی سی بی کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، منصوبوں کیلئے آئی سی سی کیساتھ ملکر کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

کراچی کا آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

0
ہیٹ ویو الرٹ

کراچی: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج کراچی کا موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا، شہر میں ابر آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ جہلم  اور چلاس کے گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

چلاس کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری بھی شروع ہوگئی ہے، سیاحتی مقامات بابوسر، فئیری میڈو، ننگاہ پربت میں پہاڑوں پر برفباری ہورہی ہے۔

بلوچستان میں بھی ہیلتھ کارڈ جاری ہوگا

0

بلوچستان حکومت بھی اپنے شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کر رہی ہے اس حوالے سے محکمہ صحت اور اسٹیٹ لائف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان میں بھی شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزارت صحت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے نے ہیلتھ کارڈ اتھارٹی اور اسٹیٹ لائف کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سماجی تحفظ کا ایک انتہائی اہم پروگرام ہے، ہم بنیادی سہولت سے متعلق اعلانات کے بجائے منصوبوں کی تکمیل پر یقین رکھتے ہیں۔ اس ہیلتھ کارڈ سے بلوچستان کے 18 لاکھ خاندانوں کو 10 لاکھ تک مفت علاج کی سہولت ہوگی۔

صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دو ماہ میں باقاعدہ طور پر ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا جائے گا، صحت کارڈ کے اجرا کے وقت کے پی کا ماڈل سامنے رکھ کر اپنا پلان تشکیل دیا ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

0
سپریم کورٹ

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی ، پی ٹی آئی نے نیا قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں8رکنی بینچ دن12 بجے سماعت کرے گا، تحریک انصاف نے نیا قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

گذشتہ روز تحریک انصاف نے بطور فریق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا تھا، جس میں استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کو اور قانون کی شقوں 2،3،4،5،7 اور 8 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی نے جواب میں کہا تھا کہسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے۔

کیا آئین و قانون شہریوں کی کالز کی سرویلنس اور خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ اسلام‌آباد ہائی کورٹ

0
اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کی ہے کہ کیا آئین و قانون شہریوں کی کالز کی سرویلنس اور خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے کو آڈیو لیک پر خصوصی کمیٹی میں طلبی کے سمن معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں عدالت نے شہریوں کی آڈیو ٹیپ اور آڈیو لیکس پراٹارنی جنرل سےمعاونت طلب کرتے ہوئے وفاق، وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور پی ٹی اے کو بھی پٹیشن میں فریق بنانے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹیشن پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی اور اعتزاز احسن، مخدوم علی خان، رضا ربانی اور محسن شاہنواز رانجھا کو عدالتی معاونین مقرر کردیا۔

عدالت نے کہا کہ کیا آئین و قانون شہریوں کی کالز کی سرویلنس اور خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ اگر فون ریکارڈنگ کی اجازت ہے تو کونسی اتھارٹی یا ایجنسی کس میکنزم کی تحت ریکارڈنگ کر سکتی ہے؟

حکمنامے میں کہا گیا کہ آڈیو ریکارڈنگ کو خفیہ رکھنے اور اس کا غلط استعمال روکنے کے حوالے سے کیا سیف گارڈز ہیں؟ اگر اجازت نہیں تو شہریوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر کونسی اتھارٹی ذمہ دار ہے؟

عدالت نے سوال کیا غیر قانونی طور پر ریکارڈ کی گئی کالز کو ریلیز کرنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہو گی؟ بتائیں کہ پارلیمنٹ کسی پرائیویٹ شخص کے معاملے پر انکوائری کر سکتی ہے؟

حکمنامے میں سوال کیا گیا کہ کیا رولز اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ اسپیکر پرائیویٹ اشخاص کی گفتگو لیک ہونے پرخصوصی کمیٹی بنائیں؟ پارلیمنٹ کے احترام میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل نہیں کیا جا رہا،پٹیشنر نجم الثاقب کو خصوصی کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے کا سمن 25 مئی تک معطل رہے گا۔

سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ کیس، ق لیگ نے جواب جمع کرا دیا

0

سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ کیس میں مسلم لیگ ق نے اپنا جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دیا ہے جس میں اس ایکٹ کے خلاف درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل کی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے حوالےسے درخواستوں پر آج سماعت ہوگی تاہم سماعت سے قبل پاکستان مسلم لیگ ق نے اپنا جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دیا ہے جس میں اس ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوگا۔ ایکٹ کا سیکشن 3 عدلیہ کے 184(3) کے اختیار کے استعمال کو کم نہیں کرتا، سیکشن 3 چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے اختیار کے استعمال کو سینئر ججز کے ساتھ مل کراستعمال کا کہتا ہے۔

مسلم لیگ ق کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں چلنے والی وکلا تحریک کے بعد ریفارمز کے موقع کو گنوا دیا گیا اب کمیٹی کی جانب سے مقدمات کو مقررکرنا ازخود نوٹس کے اختیارات کے استعمال سے عوام کا اعتماد بڑھے گا۔

ق لیگ کے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، گلزاراحمد، ثاقب نثار کی جانب سے اختیارات کا استعمال کیا گیا، چیف جسٹس کے اختیارات کے استعمال کے نتائج اسٹیل مل، پی کے ایل آئی اور نسلہ ٹاور کی صورت میں سامنے آئے۔

ق لیگ کا موقف ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ جیسی قانون سازی سے ایسے نتائج سے بچا جا سکتا تھا، آزاد عدلیہ کا مطلب ہر جج کے بغیر پابندی، دباؤ اور مداخلت کے فرائض کی انجام دہی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست تحریک انصاف نے دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے اور اس قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے لہذا اس قانون کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ عدالت عظمیٰ آج اس درخواست کی سماعت کر رہی ہے۔

ایئر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

0

راولپنڈی: لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک مسافر کے پیٹ سے چرس بھرے کیپسول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف اے این ایف، اے ایس ایف کی ملک گیر کارروائیاں جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک ملزم  کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی میں ملزم سے 1 کلو 240 گرام آئس برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم نے برآمد آئس 3 جام کی بوتلوں میں چھپائی رکھی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔