جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8080

انٹرنیشنل بلے باز پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد

0

ویسٹ انڈیز کے بلے باز تھامس کو میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا کہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون تھامس پر میچ فکسنگ کے الزام میں عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تینوں فارمیٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے 33 سالہ تھامس پر تین گورننگ باڈیز نے قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)، امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیون تھامس پر ان کے انسداد بدعنوانی کے تحت سات الزامات عائد کیے ہیں۔

ان الزامات پر بلے باز کو فوری طور پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کھلاڑی کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لیے 23 مئی 2023 سے 14 دن کا وقت ہے۔

تھامس کو اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی صائمہ ندیم کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

0
صائمہ ندیم

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما صائمہ ندیم نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے، گزشتہ روز انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر افسوس ہے اور یہ واقعات قابل مذمت ہیں، میں کبھی بھی اپنی افواج کے بارے میں غلط بات نہیں سن سکتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صائمہ ندیم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے503 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں،صائمہ ندیم کو پرواز ٹیک آف ہونے تک آگے نہ جانے دیا گیا،صائمہ ندیم کو پرواز روانگی کے بعد پولیس اپنے ساتھ لے گئی تھی۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ سکیورٹی اداروں کے پاس فرار میں کوشاں پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجود ہے۔

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ 7 دن کے ریمانڈ پر جیل روانہ

0
خدیجہ شاہ

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے اندر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کیلئے سات دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

قبل ازیں پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، وہ دو گھنٹے تک قیدیوں کیلئے مخصوص وین میں موجود رہیں، خدیجہ شاہ نے احتجاج بھی کیا کہ سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے وین سے باہر نکالا جاٸے۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمہ کی شناخت کرانی ہے اس لیے شاختی پڑید کیلئے جیل بھیج دیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد خدیجہ شاہ کو شاختی پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا اور ان کا سات دن کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

قبل ازیں خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈال کر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ خدیجہ شاہ سمیت دو خواتین کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ 7 دن کے ریمانڈ پر جیل روانہ

عدالت نے خدیجہ شاہ کو کمرہ عدالت میں شوہر سے ملاقات کی بھی اجازت دی۔ خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ دمہ کی مریضہ ہوں گرمی کی وجہ سے وین میں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ خدیجہ شاہ کو شاخت پریڈ کے بعد 30 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے طبی معاٸنہ کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ عدالت کی اجازت پر خدیجہ شاہ نے اپنے شوہر سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے گزشتہ روز خود اپنی گرفتاری دی تھی۔

’پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا‘

0

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ ہمیں ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔

اسلام آباد میں ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ کے حوالےسے آنے والی تمام تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ہمیں بہت سے چیلنجز کاسامنا ہے، 2017میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بن چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بےپناہ کوششیں کی ہیں کئی سالوں بعد پہلی بار گزشتہ 2ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آئے ہم سب نے ملکر پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے اسٹیٹ بینک کی ٹیم کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک چیلنجنگ فیس سےگزر رہا ہے بدقسمتی ہےکہ 2022 میں ہم 47ویں معیشت بن گئے ہمیں مل کر معیشت کو چوبیسویں نمبر پر لے کر جانا ہے، آئی ایم ایف کےحوالےسےہماری ٹیم نےٹیکنیکل کام مکمل کر رکھا ہے آئی ایم ایف مذاکرات نومبر کے شروع میں ہونا تھے پھر31جنوری کو شروع ہوئے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ہمیں ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا، پاکستان نےتاریخ میں ایک ہی پروگرام مکمل کیا جو 2013 سے 2016 کا تھا ہماری معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ریونیوکلیکشن کے حوالے سے آپ لوگ اپنی تجاویز دیں اس ریویو کوبہت پہلےہوجاناچاہئےتھا۔

سندھ اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

0
نجی اسکولز فری شپ

صوبہ سندھ اور پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

سندھ بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک سرکاری اور نجی کالجز بند رہیں گے۔

اس سے قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

اِدھر پنجاب میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے 20 اگست تک ہوں گی، تمام اسکول چھٹیوں کے بعد 21 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو کی گول کرنے کے بعد ’سجدہ‘ کرنے کی ویڈیو وائرل

0
رونالڈو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی پرو لیگ میں گول کرنے کے بعد سجدہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹار فٹبالر رونالڈو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں الشاب کے خلاف گول کرنے کے بعد سجدہ کررہے ہیں جس کے بعد تمام کھلاڑی پر جشن منارہے ہیں۔

رونالڈو اکثر گول کرنے کے بعد مختلف انداز میں جشن مناتے ہیں لیکن گزشتہ روز انہوں نے سجدہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

الاول پارک اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے الشباب کے خلاف 2-3 سے فتح سمیٹی اور سعوفی پرو لیگ میں فائنل کھیلنے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔

واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کی جانب سے میچ کے 59 ویں منٹ میں گول اسکور کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے بعد رونالڈو نے النصر کلب جوائن کیا تھا او روہ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 14 گول اسکور کرچکے ہیں۔

پشاور : پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے بھی پارٹی چھوڑ گئیں

0

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے خاتون رہنما اور سابق ایم پی اے نادیہ شیر نے بھی دیگر متعدد رہنماؤں کی طرح پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی سابق ایم پی اے نادیہ شیر نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، میں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہی ہوں۔

نادیہ شیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو یہ بتانا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے، انہوں نے بہت مختصر سی پریس کانفرنس میں چند باتیں کہیں اور صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب دیئے بغیر چلی گئیں۔

یاد رہے کہ نو مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے اور احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران فوج کی تنصیبات اور یادگاروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

ان واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان کو گرفتار کیا گیا جو آج مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی کئی اہم رہنما بھی پی ٹی آئی سے اپنے راستے جدا کررہے ہیں۔

ان حالات میں اس جماعت کو نہ صرف قانونی بلکہ سیاسی چیلنج کا بھی سامنا ہے کیونکہ پارٹی چھوڑنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نے منگنی کرلی

0
ون ڈے ورلڈ کپ

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ نے منگنی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی منگنی کی تقریب سے لیا گیا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عزیز و اقارب کے درمیان بیٹھے مٹھائی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

احسان اللہ کی منگنی کی تقریب کا انعقاد اتوار کے روز سوات کے علاقے مٹہ میں کیا گیا، احسان اللہ کی منگیتر کا تعلق ان کے خاندان سے ہے۔

فاسٹ بولر کی منگنی کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللہ افغانستان کے خلاف3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے۔

فاسٹ بولر پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہیں اور 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

مخصوص نشستیں، کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھا دیا گیا

0

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ کی کونسلز کی مخصوص نشستوں پر کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی کا وقت رات 12بجے تک بڑھا دیا گیا ہے سیا سی جماعتیں بھی امیدواروں کی ترجیحی فہرست رات 12 بجے تک جمع کراسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار چاہے تو 24 مئی تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے اس سلسلے میں آزاد امیدوار کو ایک حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا۔ آزادامیدوار کو واضح کرنا ہو گا کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ہے اور اسے واضح کرنا ہو گا کہ رضاکارانہ سیاسی جماعت میں شامل ہو رہا ہے۔ آزادامیدوار کو تصدیق شدہ حلف نامہ آراو کے پاس جمع کرانا ہو گا۔

شیڈول کے مطابق ٹاؤن چیئرمین، وائس چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 مئی تک جمع ہوں گے اور 25 سے 26 مئی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 جون تک ٹاؤن کونسل، سٹی کونسل کے ایوان کی تشکیل مکمل کی جائے گی اور 10 جون کو منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے حلف اٹھائیں گے۔

پی ایس ڈی پی کے تحت اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

0
بھتہ

اسلام‌ آباد : حکومت کی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 10 ماہ میں اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ترقیاتی پروگرام پر373 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےپبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں، دستاویز میں بتایا گیا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 10 ماہ میں 373 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے۔

پی ایس ڈی پی کے تحت 6 سو 9 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے جبکہ این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے منصوبوں پر دس ماہ میں پچاسی ارب انتیس کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ آبی وسائل کے منصوبوں پر 59 ارب 97 کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے جبکہ کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر چھپن ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی۔

ضم شدہ اضلاع کے منصوبوں پر اکتالیس ارب انچاس کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جبکہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے منصوبوں پر چوبیس ارب تینتالیس کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ ہوئے۔

اس کے علاوہ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر سترہ ارب اٹھہتر کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔