ہوم بلاگ صفحہ 8177

28 مارچ سے پہلے کیا ہوگا ؟ منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کردی

0

اسلام آباد : مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کرے گی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈرہا ہے، مگران کی گیم اوورہوچکی ، ان کے 28 مارچ تک ایسے ہی بیانات آئیں گے اور شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔

مشیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان نفرت کااظہار کرکے ان سے الگ ہورہے ہیں اور عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

پی پی رہنما نے پیش گوئی کی کہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جلسہ نہیں کرے گی، 28 مارچ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ، اچھی بات ہے لیکن قومی حکومت آگے چل کر عام انتخابات کروائے۔

منظور وسان نے کہا کہ عمران خان اب کسی کوکچل نہیں سکتا کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں۔

گذشتہ روز مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی تھی کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی کوئی بڑا فیصلہ آجائے گا،عمران خان بائے بائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

اتحادی جماعتوں کے حوالے سے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جس کا پلڑا بھاری ہوگا اتحادی اس کے پاس جائیں گے، اس بار اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 131 فیصد اضافہ

0

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مالی سال 22-2021 کے 8 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 131.2 فیصد کا اضافہ ہوا، سب سے زیادہ 38 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی چین سے سرمایہ کاری آئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 8 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 131.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی، غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں 94 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے۔

90 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز غیر ملکی پورٹ فولیو انویسٹمنٹ کی مد میں آئے۔

سب سے زیادہ 38 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز چین سے سرمایہ کاری آئی، سنہ 2021 میں چین سے ہونے والی سرمایہ کاری 52 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سے 17 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز اور ہانگ کانگ سے 13 کروڑ ڈالرز سرمایہ کاری آئی۔

وزیراعظم نے منحرف ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی ٹھان لی، ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے منحرف ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ٹھان لی اور کہا ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کےاجلاس کا احوال سامنے آگیا ، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے عامر کیانی ،بابر اعوان کو قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کوہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ ہو۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا 27مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظر آئے گی، یہ چاہے جتنابھی پیسہ لگا لیں،ان کا مقابلہ کروں گا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے منحرف ارکان کو ضمیرفروش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اچھا ہوا ضمیرفروش بےنقاب ہو گئے اپوزیشن کی چال کے باوجود عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

ترجمانوں نے وزیراعظم عمران خان سے نمبر گیم پر مختلف سوالات کیے تو وزیراعظم نے کہا تھا کہ تسلی رکھیں جیت ہماری ہو گی کسی طور پر بھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا چاہے کچھ بھی ہو جائے این آراونہیں دیا جائے گا۔

شعیب اختر نے دنیا کے تین بہترین کرکٹرز کے نام بتادئیے

0

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے دنیا کے تین بہترین کرکٹرز کی فہرست تیار کرلی جس میں بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہونے والے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے دنیا کے تین عظیم کرکٹرز کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

اس فہرست میں بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر، سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور آنجہانی آسٹریلین کرکٹر اسپن ماسٹر شین وارن شامل ہیں، جو رواں ماہ 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

شعیب اختر نے شین وارن کو عظیم گیندباز قرار دیا اور کہا تھا کہ وہ بڑے دل والے انسان اور بہترین دوست تھے جو ہمیشہ دوسروں کی مدد کیلئے تیار رہتے۔

Sachin Tendulkar and Shane Warne will have to confront some challenges

ان خیالات کا اظہار سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ایک یوٹیوب شو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے شین کی موت کا سن پر بہت افسوس ہوا، وہ بہت جلدی ہم سب سے رخصت ہوگیا۔

شین وارن کو لیگ اسپن متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ 4 مارچ کو سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کا 52 برس کی عمر میں تھائی لینڈ میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

پی ٹی آئی ایم این اے کی ن لیگ سے ڈیل کیسے ہوئی اور کتنی رقم دی گئی؟ اہم انکشافات

0

اسلام آباد : پی ٹی آئی ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کو نواز شریف نے خود آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی گارنٹی دی، تاہم کتنی رقم ادا کی گئی، تصدیق نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے پی ٹی آئی ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کی ن لیگ سے ڈیل سے متعلق پتہ لگا لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب شیر وسیر کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی گارنٹی دی گئی، گارنٹی نواز شریف کی جانب سے خود دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ نے اس ڈیل میں اہم کردار ادا کیا تاہم نواب شیر وسیر کو کتنی رقم ادا کی گئی،تصدیق نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق نواب شیر وسیرکو ٹکٹ کی یقین دہانی پر طلال چوہدری ناراض ہوگئے ، جس پر طلال چوہدری کو نااہلی ختم ہونے پر سینٹر بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ذرائع نے کہا کہ طلال چوہدری کے بھائی کو ایم پی اے کا بھی ٹکٹ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل سندھ ہاؤس میں چھپے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سامنے آئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، راجا ریاض، نواب شیرو سیر، نور عالم خان، باسط بخاری سمیت 27 ارکان کی جانب سے سندھ ہاؤس میں پناہ لی گئی ہے۔

رکن اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ دو درجن سے زائد ارکان ہمارے ساتھ ہیں، عمران خان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں سب پتا چل جائے گا۔

یوکرین کے طیاروں کی مرمت کے پلانٹ پر روس کا میزائل حملہ

0

عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کا طیاروں کی مرمت کرنے والا پلانٹ کروز میزائل سے تباہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی فوج کے فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں اور اب تک چرنوبل کے جوہری پلانٹ سمیت کئی مراکز پر میزائل حملے کرچکا ہے۔

حالیہ رپورٹس لویو شہر میں واقع طیاروں کی مرمت کے پلانٹ کو کروز میزائل سے نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ پلانٹ ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے جس سے متعلق یوکرینی حکام کا دعویٰ ہے کہ میزائل بحر اسود سے فائر کیے گئے تھے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ پلانٹ فی الحال بند پڑا ہے۔

سندھ میں گورنر راج کا معاملہ، وزارت داخلہ میں مشاورت کا عمل مکمل

0

اسلام آباد : وزارت داخلہ میں سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد گورنر راج کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بنی گالہ جانےسےقبل مشاورتی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں سندھ کے 400 پولیس اہلکاروں کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی پر بھی مشاورت کی گئی کہ کس قانون کے تحت سندھ پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں موجودہیں؟

وزیراعظم کی منظوری کے بعد سندھ میں گورنر راج اور پولیس کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے وزیرداخلہ شیخ رشید آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سندھ میں گورنر راج کی سمری پیش کریں گے۔

گذشتہ روز شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنرراج کی تجویز دی تھی ، جس پر وزیراعظم نے بھی گورنر راج کی تجویز کی تائید کی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش کے شواہد ملےہیں، شواہد میرے پاس ہیں اوروزیراعظم کو بھی پیش کروں گا اور کل دوپہر 3بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا اور اگر کسی بھی عدالت میں مجھے چیلنج کیا توثبوت سامنے لاؤں گا۔

بڑی خبر ! وفاقی حکومت کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کےخلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کرلیا ، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلےکی روشنی میں لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی سیاسی کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا تھا ، جس میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اہم مشاورتی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

یاد رہے حکومت نے آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں رائے لی جائیگی پارٹی ممبرہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوتوووٹ کی کیا قانونی حیثیت ہوگی اور وفاداریاں تبدیل کرنے پر نااہلی زندگی بھرہوگی یا نہیں۔

حکومت کا آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ

0
عدالتی اصلاحات بل

اسلام آباد : حکومت نے آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں رائے لی جائے گی کہ وفاداریاں تبدیل کرنے پر نااہلی زندگی بھرہوگی یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کررہے ہیں، جس میں آرٹیکل 63 اے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائے گی۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ رائے لی جائیگی پارٹی ممبرہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوتوووٹ کی کیاقانونی حیثیت ہوگی اور وفاداریاں تبدیل کرنے پر نااہلی زندگی بھرہوگی یا نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ریفرنس میں رائے لی جائے گی کہ کیا ایسے ممبران کودوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ اور سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ ریفرنس روزانہ سن کر فیصلہ کیا جائے۔

یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے منحرف ارکین کے حوالے سے کہا تھا کہ ایک پارٹی چھوڑنے اور دوسری میں جانے کیلئے قانون موجود ہے، اسپیکر کو پارٹی سربراہ کے خط کے بعد رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اراکین نے خود کہہ دیا ہے انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، ان اراکین کیخلاف کارروائی ہوگی ،نااہلی بھی تاحیات ہوگی۔

مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی

0

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ کا شیڈول کردیا ، 24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی ، لیگی قائد نوازشریف اور صدرشہبازشریف کی منظوری سے شیڈول جاری کردیا گیا۔

لانگ مارچ کے حوالے سے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی،وارڈ کی سطح پرعہدیداران،کارکنان کو ہدایا ت جاری کردی گئیں ہیں ، 24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا۔

شیڈول کے تحت کارواں رات گوجرانوالہ میں قیام کےبعد25مارچ کوگوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا اور جہلم میں قیام کےبعد26مارچ کوروالپنڈی پہنچے گا۔

جس کے بعد 27 مارچ کوحمزہ شہباز،مریم نوازکی قیادت میں کارواں اسلام آباد روانہ ہوگا اور ن لیگ کے کارواں کا 2 یا اس سے زیادہ دن اسلام آباد میں قیام کا امکان ہے۔

گذشتہ روز شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں ن لیگی قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کوتیاری کاحکم دیا تھا۔

ن لیگی قیادت نے23مارچ کولانگ مارچ کیلئے صوبائی،ڈویژنل،ضلعی عہدیداروں کوباضابطہ ہدایات جاری کرتے ہوئے عہدیداروں کومؤثراشتراک عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔