ہفتہ, جون 7, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8198

بابراعظم نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

0

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کا اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ فاسٹ بولرز کو جاتا ہے بطور کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں تمام کھلاڑیوں نےحکمت عملی پرعمل کیا۔

سنچری میکر فخرزمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ فخر نے شاندار سنچری اسکور کی۔

کپتان نے بیٹنگ پچ پر عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بولرز کی وجہ سے جیت ممکن ہوئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر فخر زمان نمایاں رہے جنہوں نے کیوی ٹیم کے خلاف شاندار سینچری اسکور کی، فخر زمان 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی دلکش اننگ میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فخرزمان اور امام الحق کے درمیان 124 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی، امام الحق 60 رنز بناکر پویلین لوٹے، کپتان بابراعظم نے 45 رنز بنائے اسی کے ساتھ وہ انٹرنینشل کرکٹ میں تیز رفتار 12 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسے بیٹر بنے۔

محمد رضوان 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

حکومت مذاکرات کیوں کررہی ہے؟ شیخ رشید کا انکشاف

0

سابق وزیر داخلہ نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق اہم انکشاف کر ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دوست ممالک نے حکومت کو کہا ہے کہ اپنے حالات ٹھیک کریں، پاکستان کی فکر ہمارے ہمدرد ملکوں کو بھی ہے اسی لئے وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم چین اور سعودی عرب کے کہنے پر مذاکرات کررہی ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ملکی حالات اتنے خراب کردئیے گئے کہ اب اللہ ہی جانتا ہے کہ اگلی حکومت کیسے کام کرے گی جو ماحول بنادیا گیا ہے انہوں نے الیکشن نہیں کرانا۔

شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کچھ بھی کرلیں الیکشن بھی ہوں گےاوریہ لوگ نااہل بھی ہوں،
یہ الیکشن سےفرارچاہتےہیں کیونکہ انہیں پتہ ہےاگلی حکومت عمران خان کی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کھل کرعدلیہ پرتنقید کررہےہیں جبکہ عدالت کی جانب سےصبروتحمل کا بھرپورمظاہرہ کیا جارہاہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی طرز سیاست پر شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نون لیگ کو ایسادھکا دینےجارہا ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی وہ تو کہتا ہے کہ اگلا وزیراعظم سندھ سے ہوگا۔

فخر زمان کی سینچری، پاکستان فتحیاب

0

راولپنڈی: پاکستان نے اوپنر بیٹر فخر زمان کی عمدہ سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر فخر زمان نمایاں رہے جنہوں نے کیوی ٹیم کے خلاف شاندار سینچری اسکور کی، فخر زمان 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی دلکش اننگ میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فخرزمان اور امام الحق کے درمیان 124 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی، امام الحق 60 رنز بناکر پویلین لوٹے، کپتان بابراعظم نے 45 رنز بنائے اسی کے ساتھ وہ انٹرنینشل کرکٹ میں تیز رفتار 12 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسے بیٹر بنے۔

محمد رضوان 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، بلیئر تھکنر، ایش سودھی اور رچن روندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے تھے نیوزی لینڈ کی جانب سے کامیاب بیٹر ڈیرل مچل رہے جنہوں نے شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے، ول ینگ نے بھی 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

چیڈ بوویس 18 ، ٹام لیتھم 20، مارک چیمپن 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاداب خان، سلمان علی آغا، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ ،ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، مارک چیپمین، راچن رویندرا، ایش سودھی، اور ہینری نیکولس شامل تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 29 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے پر گلوکار شان ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

0

ممبئی: معروف بھارتی گلوکار شان مکھرجی اپنے مسلمان مداحوں کو عید الفطر کی مبارکباد دینے پر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔

شان مکھرجی نے عید الفطر پر اپنے مسلمان فیز کو مبارکباد دی تھی۔ اس کے لیے انہوں نے اپنے ایک میوزک ویڈیو کا اسکرین شاٹ استعمال کیا تھا جس میں وہ ٹوپی پہن کر دعا مانگ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے اسکرین شاٹ کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں آپ سب اور آپ کے اہل خانہ کو میری طرف سے عید کی مبارکباد۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaan Mukherji (@singer_shaan)

 پوسٹ کو جہاں زیادہ تر صارفین نے پسند کیا وہیں کچھ ہندو انتہا پسندوں نے اس پر بھرپور تنقید کی اور گلوکار کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔

بہت زیادہ ٹرول کیے جانے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر لائیو آ کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ پہلے تو انہوں نے ٹوپی پہن کر دعا مانگنے والے اسکرین شاٹ کی وضاحت کی اور پھر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

شان نے ہندو انتہا پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم میں تھوڑی سی بھی برداشت نہیں تو آگے کیسے بڑھیں گے؟ میں چاہتا ہوں لوگ اس طرح کی سوچ کو تھوڑا بدلیں، میں ہندو ہوتے ہوئے بھی یہ جانتا ہوں کہ ایک دوسرے کے مذہب کی کیسے عزت کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ عید مبارک والی پوسٹ پر تنقید کو پہلے سنجیدہ نہیں لیا، لیکن جب دیکھا کہ اب زیادہ ہو رہا تو ردعمل دینا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaan Mukherji (@singer_shaan)

بلاول کو لیگل ٹیم کی جانب سے مس گائیڈ کیا جارہا ہے، لطیف کھوسہ

0
لطیف کھوسہ

اسلام آباد: سینئر قانون دان اور پی پی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو لیگل ٹیم کی جانب سے مس گائیڈ کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ کا وطیرہ ہے کوئی عہدے سے چلا جاتا ہے تو اس کے سارے عیب سامنے رکھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کس قسم کی روایت ڈالی جارہی ہے ایوان میں ججوں کے خلاف گفتگو سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ججوں کے خلاف بات کرکے وقتی طور پر الیکشن سے فرار ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن تو کرانا ہوں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ چیف جسٹس ججز اور وکلا کے سربراہ ہیں ادارے کی حفاظت کریں گے جب ثاقب نثار چیف جسٹس تھے شہباز شریف اس وقت ان کے خلاف بات کرتے، شہباز شریف کو جن 180 ممبران نے ووٹ دیا ذرا عوام میں جاکر دکھائیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ریاست تو عوام ہےعوام رل گئی ہے اور ریاست ناپید ہے یہ لوگ ریاست کے اوپر ریاست بن کر بیٹھ گئے ہیں الیکشن تو ہونے دیں کچھ بھی ہوجائے یہ عوام میں جائیں انہیں لگ پتا جائے گا۔

ترکیہ کے قومی الیکشن کا آغاز ہو گیا

0

بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنا شروع کر دیا۔

بیرون ملک مقیم تقریباً 3.4 ملین ترک شہریوں نے قومی انتخابات میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے جو اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا صدر رجب طیب اردگان دو دہائیوں کے اقتدار میں رہنے کے بعد ترکی پر حکومت جاری رکھیں گے یا نہیں۔

قومی انتخابات کے لیے جمعرات کو بیرون ملک رائے شماری شروع ہو گئی ہے۔ بیرون ملک ووٹنگ کا عمل ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب صدر اردوان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں بدھ اور جمعرات کو انتخابی ریلیاں منسوخ کرنا پڑیں۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اردوان کی حالت بہتر ہو رہی ہے میں آج صبح ان کے ساتھ تھا ان کی صحت ٹھیک ہے ان کے معدے میں انفیکشن کا اثر کم ہو گیا ہے وہ اپنا شیڈول جاری رکھیں گے۔

بیرون ملک مقیم ووٹرز میں سب سے زیادہ فرانس میں 400,000 ترک اور جرمنی میں 1.5 ملین ووٹرز شامل ہیں جو 9 مئی تک ترکی کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں جب کہ ترکیہ میں ووٹنگ 14 مئی کو ہو گی۔

اروان نے مارچ 2003 سے اگست 2014 تک ترکی کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں اور تب سے وہ صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

تانیہ حسین سوشل میڈیا پر چھا گئیں

0
تانیہ حسین

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تانیہ حسین کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تانیہ حسین نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تانیہ حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب سورج چمکے گا ہم ایک ساتھ چمکیں گے۔‘

انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ تانیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل مقدر کا ستارہ میں رمشا کا منفی کردار نبھایا تھا۔

آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

ایران نے فرار ہوتے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

0

ایران نے خلیج عمان میں تیل بردار بحری جہاز کو فرار ہوتے ہوئے قبضے میں لے لیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے خلیج عمان میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو ایرانی کشتی سے ٹکرانے کے بعد قبضے میں لے لیا۔

آئل ٹینکر کی ایرانی کشتی سے ٹکر کے نتیجے میں عملے کے متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ کئی لاپتہ ہیں۔

فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایک مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو خلیج فارس میں ایرانی فوج کی بحریہ نے اس وقت قبضے میں لے لیا جب وہ خلیج عمان میں ایک ایرانی کشتی سے ٹکرا گیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔”

"کشتی کے عملے کے دو ارکان لاپتہ ہیں اور کشتی کے ساتھ تصادم کی وجہ سے کئی زخمی ہوئے ہیں۔”

اس سے قبل امریکی بحریہ نے کہا تھا کہ ایرانی فورسز نے خلیج عمان میں ایک ٹینکر کو بین الاقوامی پانیوں میں پکڑ لیا۔

کیا آپ اس منفرد گاؤں کی خاصیت جانتے ہیں؟

0
پولینڈ لٹل ٹسکانی

مشرقی یورپی ملک پولینڈ اپنی دلکشی کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے لیکن یہاں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

لٹل ٹسکانی یا سولوزسوا کسی بھی نام سے پکارے یہ ایسا قابل دید گاؤں ہے جہاں تمام گھر ایک ہی گلی پر واقع ہیں۔

یہ منفرد گاؤں پولینڈ کے علاقے کراکو سے کم و بیش 30 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور اسے لٹل ٹسکانی بھی کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی ترتیب غیرعمومی ہے۔

دنیا بھر کے سیاحوں کی دلچسپی کا سبب اس دیہات میں آباد گھروں کی غیر معمولی ترتیب ہے جہاں ہزاروں مکانات ایک سنگل اسٹریٹ پر واقع ہے، یہ گاؤں کئی سالوں سے آباد ہے لیکن حال ہی میں اس نے بین الاقوامی توجہ اس وقت حاصل کی جب سوشل میڈیا پر یہاں کی برڈز آئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

نہایت خوبصورتی سے ترتیب دیئے گئے اور کثیر رنگوں پر مبنی زرعی اراضی و کھیت لوگوں کی نظروں کو سحر طاری کردیتے ہیں، چھ سال قبل ہونے والے مردم شماری کے مطابق یہاں تقریباً 5 ہزار 819 افراد رہائش پذیر ہیں اور سب ایک ہی اسٹریٹ پر رہتے ہیں جو اسٹریٹ 9 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے۔

سلمان خان کے والد کی بیٹے کو نصیحت، ویڈیو وائرل

0
بالی ووڈ میں انٹری سے قبل سلیم خان نے سلمان سے کیا پوچھا تھا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے والد اور ماضی کے نامور اداکار سلیم خان نے بیٹے کو اہم نصیحت کر دی۔

سلمان خان کی 150 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 21 اپریل کو ریلیز ہوئی جس نے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر میں 139 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

فلم کی کہانی اور اس میں شامل فنکاروں کی صلاحیتوں پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ بھارتی فلم ناقد بھی اسے فلاپ قرار دے رہے ہیں۔

اس دوران اداکار کے والد سلیم خان کے حالیہ انٹرویو کا ایک مختصر کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بیٹے کے کیریئر اور اسکرپٹ کے انتخاب پر گفتگو کر رہے ہیں۔

سلیم خان نے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے اچھے اسکرپٹ کا انتخاب کرنا چاہیے، اس نے ’سلطان‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ میں بہت اچھا کام کیا، بطور اداکار وہ اپنی صلاحیتوں میں بہتری لایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس کی پہلی فلم دیکھی تو یقین ہوگیا کہ وہ اچھا اداکار بن سکتا ہے، میں اس کے مزاج کو اچھی طرح سمجھتا ہوں وہ کسی بھی چیز کو سنجیدہ نہیں لیتا، انڈسٹری میں اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

https://twitter.com/LegendSKFan/status/1651124918296416256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1651124918296416256%7Ctwgr%5E11e45817817769fd50be967821b0ae96bf198fde%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.indiatimes.com%2Fentertainment%2Fbollywood%2Fbefore-kisi-ka-bhai-kisi-ki-jaan-salim-khan-advised-salman-to-choose-good-scripts-600687.html