جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8949

یونان : دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم ، بوگیوں سے بھڑکتی آگ شعلوں کی ویڈیو وائرل

0

ایتنھز : یونان میں ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 85  زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یونان میں مسافر اور مال بردار ٹرین کی ٹکر ہوئی ، حادثے کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سےتین بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ٹرین حادثہ دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی کے درمیان رونما ہوا، جب مخالف سمت سے آنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں ، مسافر ٹرین میں تین سو پچاس افراد سوار تھے۔

ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم میں چھبیس افراد ہلاک اور پچاسی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تھیسالی کے گورنر کونسٹنٹینوس اگوراسٹوس نے بتایا کہ مسافر اور کارگو ٹرین تصادم بہت زوردار تھا، جس میں پہلی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جب کہ 2 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تاہم دو سو پچاس مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

خوفناک حادثے کے بعد امدادی کاموں کے لئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں سے خوفناک شعلے اور دھویں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ کچھ ڈبے پٹری سے بھی اتر گئے ہیں۔

نیا میدان تو نیا امتحان، کراچی اور پشاور آج پنڈی میں میدان گرم کریں گے

0

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کا آج سے پنڈی اسٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے کراچی کنگز اور پشاور زلمی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ میں ایک روز کے آرام کے بعد اب کھلاڑی پھر خم ٹھونک کر میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔

آج سے پنڈی اسٹیڈیم بھی پی ایس ایل کے میزبانوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے ہائی وولٹیج میچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 سال بعد پی ایس ایل کی واپسی ہوگی۔

نیا میدان ہے تو امتحان بھی نیا ہے۔ کراچی اور پشاور نے ایونٹ میں اب تک دو دو میچز جیت رکھے ہیں۔ پلے آف کا راستہ آسان بنانے کیلیے آج کے میچ میں جیت دونوں ٹیموں کے لیے ضروری ہوگی، جس کے لیے دونوں طرف کے کھلاڑی جان لڑائیں گے۔

کراچی میں دنووں ٹیمیں ٹکرائیں اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی نے صرف دو رنز سے فتح اپنے نام کی۔ کنگز کو جیمز ونس دستیاب نہیں۔ ان کی جگہ دھواں دھار بیٹر ایڈم روسنگٹن نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے جب کہ سینیئر بولر محمد عامر کی بھی آج کے میچ میں واپسی کا امکان ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم آج کم بیک کے لیے پُر عزم ہیں اور کہتے ہیں کہ اب تک اچھی کرکٹ کھیلی، آج کا میچ جیت کر ایونٹ میں واپسی کریں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی بھی مسلسل دو شکستوں کے بعد جیت کے ٹریک پر آنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اوپنر حارث کہتے ہیں کہ ٹیم کو جلد کم بیک کرنا ہوگا۔

آج پنڈی اسٹیڈیم میں پشاور جیت کے ٹریک پر آئیں گے یا کراچی کے شیر سابقہ شکست کا بدلہ چکائیں گے۔ یہ سنسنی خیز میچ دیکھنے میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔

یہ ہائی وولٹیج میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

0
سپریم کورٹ

اسلام آباد : خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، سپریم کورٹ نے فیصلہ آج گیارہ بجے سے پہلے سنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات پر ازخود نوٹس کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج سنائے گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آج گیارہ بجے سے پہلے سنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد پنجاب ، کے پی انتخابات پر ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ الیکشن بروقت نہ ہوئےتواستحکام نہیں آئے گا، تاریخ ہم نے نہیں دینی صرف تعین کرنا ہے کہ تاریخ دینے کا ذمہ دار کون ہوگا؟

جسٹس عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک سے اختیارلےکردوسرے کو نہیں دے رہے، صرف آئین اورقانون کی نشاندہی کریں گے اور واضح کیا کہ میں کسی پارٹی کیساتھ نہیں۔

سٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تقاضا ہےمل بیٹھ کر تاریخ طےکریں، میرے پنچایتی دماغ میں یہ خیال آیا ہے۔

جسٹس مندوخیل نے بھی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اصل طریقہ یہی ہے کہ ملکر فیصلہ کیا جائے، سپریم کورٹ نے قائدین سے مشاورت کیلئے جماعتوں کو وقت بھی دیا۔

سفاک نرس نے نوزائیدہ بچے کو پٹخ کر پھینک دیا، ویڈیو وائرل

0

امریکا کے ایک اسپتال میں خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نرس نے دو دن کے بچے کو بے دردی سے آئی سی یو کے "بستر” میں پھینک دیا۔ (bassinet)

نوزائیدہ بچے کے والد نے اس دردناک منظر کی ویڈیو بنالی جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے نرس کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لانگ آئی لینڈ کے ایک ہسپتال میں امریکی نرس کو اس وقت نوکری سے نکال دیا گیا جب اسے ایک نوزائیدہ بچے کو آئی سی یو میں بچوں کے بستر (بیسنیٹ) میں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے نوزائیدہ بچے نکو کے والد فیڈل سنکلیئر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے رونے کی آواز سنی اور اسے دیکھنے کیلئے آئی سی یو کی کھڑکی سے جھانکا۔

بچے کے والد نے بتایا کہ وہ منظر میرے لیے دل دہلا دنے والا تھا، جب میں نے دیکھا کہ نرس نے بچے کو اٹھا کر بے دردی سے بیسنیٹ میں پھینکا تو اپنا موبائل نکال کر اس منظر کی ویڈیو بنالی۔

بچے کی والدہ ساراویہ نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر میں اپنے آنسو نہیں روک سکی اور اسی سوچ میں مجھے سکون سے نیند بھی نہیں آرہی تھی۔

بچے کی والدہ نے بتایا کہ میرا بچہ نکی صرف دو دن کا تھا اور ڈاکٹروں نے اسے مشاہدے کے لیے آئی سی یو میں رکھا تھا کیونکہ ڈاکٹر اینٹی بائیوٹک ادویات دے رہے تھے۔

بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ وہاں اور بھی بہت سارے بچے تھے، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اگر یہ نکو کے ساتھ ہوا ہے تو ایسا سلوک مزید کتنے بچوں کے ساتھ ہوا ہوگا کیونکہ آئی سی یو وارڈ میں چاروں طرف پردے ہوتے ہیں اور کوئی دیکھنے والا بھی نہیں ہوتا۔

اسپتال انتظامیہ نے اس واقعے کا علم ہونے پر فوری کارروائی کی اور اس نرس کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

جینیس ٹیسا کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

0

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینیس ٹیسا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جینیس ٹیسا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز رنگ کی ٹی شرٹ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

جینیس ٹیسا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں بھی رومیسا خان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں اداکارائیں گانے پر ڈانس کررہی تھیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ان سے شادی کا وعدہ کیا مگر چاروں نے کیا ہے۔‘

یاد رہے کہ جینیس ٹیسا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں اشنا شاہ کی چھوٹی بہن ’زویا‘ کا کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے جبکہ دیگر کاسٹ میں فیروز خان، اشنا شاہ، عائشہ عمر، صبا فیصل، حنا رضوی، اسرا غزل، جاوید شیخ، دانیہ انور اور عمران اشرف شامل تھے۔

وزارت خزانہ نے معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

0

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے تحت اخراجات اور مالیاتی خسارے میں اضافہ جبکہ برآمدات، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی44.2فیصد کمی جبکہ ترسیلات زر11فیصد کم ہوکر16ارب ڈالر رہیں، جولائی تا دسمبرسرکاری اخراجات میں19.8فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا دسمبر وفاق کے اخراجات6382ارب روپے تک جا پہنچے، قرضوں کے سود پر ادائیگیوں میں77فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری مہنگائی کی شرح25.4فیصد رہی۔

اس کے علاوہ جولائی تا دسمبر ٹیکس آمدنی میں18.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ٹیکس آمدنی4699ارب روپے رہی جبکہ نان ٹیکس آمدن967ارب روپے رہی۔

معاشی کارکردگی رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری برآمدات7.4فیصد کم ہوکر16.4ارب ڈالر رہیں اور درآمدات20.9 فیصد کم ہوکر33.5ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

قتل ہونے والی معروف ماڈل کا لاپتا سر مل گیا

0

ہانگ کانگ میں چند روز قبل انتہائی بے دردی سے قتل کی جانے والی معروف چینی ماڈل آبے چوئی کا لاپتا سر مل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ پولیس کو مقتولہ کے سر، ہاتھوں اور آدھے دھڑ کی تلاش تھی۔ ان میں سے پولیس نے سر ڈھونڈ لیا۔

پولیس کو سوپ کی دیگ سے ماڈل کا سر ملا جس پر کھال ہے نہ گوشت، بس ڈھانچہ ہے۔ سر کو اسپتال منتقل بھیج دیا گیا جبکہ جسم کے بقیہ حصوں کی تلاش جاری ہے۔

چند روز قبل پولیس کو ہانگ کانگ کے ایک گاؤں سے چینی ماڈل ٹانگیں ملی تھیں۔

ہانگ کانگ میں آبے چوئی کا قتل ایک معمہ بن گیا۔ پولیس نے قتل کے شبے میں مقتولہ کے شوہر سمیت چار افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔

ڈرون حملے کے بعد پیوٹن نے نئے احکامات جاری کردیے

0

روس پر ڈرون حملے کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے احکامات جاری کر دیے۔

روسی صدر نے حکم دیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ سرحد پر کنٹرول سخت کر دیا جائے۔ منگل کو ماسکو کے جنوب مشرق میں صرف 100 کلومیٹر (60 میل) دور ایک ڈرون گرکر تباہ ہوا تھا جو کہ روسی دفاع کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔

ڈرون حملے کا الزام روسی حکام نے کیف پر لگایا ہے۔ یہ ڈرون حملے روس یوکرین جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے اگلے ہفتے ہی ہوا جس نے ماسکو کے دفاع کو نیا چیلنج دیا ہے۔

اگرچہ پیوٹن نے روسی دارالحکومت میں ایک تقریر میں کسی خاص حملے کا حوالہ نہیں دیا لیکن انہوں نے جنوبی اور مغربی روس کے کئی علاقوں کو ڈرون حملوں کے نشانہ بنائے جانے کے چند گھنٹے بعد سرحدی کنٹرول بڑھانے کا حکم دیا سینٹ پیٹرزبرگ کے اوپر فضائی حدود کو بند کرنے کی ہدایت کی۔

کئی روسی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے میزائل حملے کا انتباہ نشر کیا تاہم بعد میں حکام نے اس خبر کو ہیکنگ قرار دیا۔ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گزشتہ ہفتے یوکرین میں جنگ کا پہلا سال مکمل ہونے پر سکیورٹی میں ہلچل مچ گئی ہے۔

ہنرمند افراد کیلئے جرمنی جانے کی راہیں ہموار

0
ہنرمند

کراچی : پاکستان اور جرمنی کے مابین ہنرمند افرادی قوت سے متعلق تعاون کی جانب قدم بڑھانے کیلئے ایک بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

دونوں ممالک کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسیز کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر آج دستخط کردیے گئے۔

پاکستان کی جانب سے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی مینیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز اسٹیفن زوٹونگ نے مذکورہ معاہدے پر دستخط کیے۔

اس ضمن میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور جرمنی کی فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی اس ایل او آئی پر عمل درآمد کے لیے مستقبل کے رہنما خطوط وضع کرنے اور ان پر عمل درآمد کی مد میں تعاون کریں گے۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ہنرمند افراد کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنا ہے۔

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا چھٹا بڑا ملک ہونے کے ناطے اس حوالے سے بڑی صلاحیتوں کا حامل ہے جبکہ جرمنی کو مہمان نوازی، صحت، تعمیرات اور آئی ٹی وغیرہ کے شعبہ جات میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یہ ایل او آئی اہم اقدامات میں سے ایک ہے اور پاکستان اور جرمنی کے دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اس طرز کے اہم اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

واٹس ایپ اسٹیٹس سے متعلق نیا فیچر لے آیا

0

دنیا بھر میں میسجنگ کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلیے اسٹیٹس سے متعلق نیا فیچر پیش کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر بہت کامیاب رہا جسے صارفین روز مرہ زندگی میں خوب استعمال کر رہے ہیں۔ کمپنی اس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر پر کام مکمل کر لیا ہے جس میں آپ ناپسندیدہ اسٹیٹس کو رپورٹ کرنے اہل ہوں گے۔

کمپنی اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کر رہی تھی اور اب یہ آزمائش کے مرحلے میں ہے۔

ناپسندیدہ اسٹیٹس رپورٹ کیے جانے کے بعد ماڈریشن ٹیم کو ارسال کیا جائے گا جو دیکھے گی کہ آیا اسٹیٹس لگانے والے نے قواعد کی خلاف ورزی کی یا نہیں؟