اتوار, مئی 19, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9272

آسٹریا کے نئے چانسلر کارل نیامر نے حلف اٹھالیا

0

آسٹریا کے سابق وزیر داخلہ کارل نیامر نے ملک کے نئے چانسلر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ اس منصب کے ساتھ ساتھ قدامت پسند سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی سربراہی بھی کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کارل نیامر نے یورپی یونین کے رکن ملک آسٹریا کے نئے چانسلر کا حلف اٹھالیا ہے، اس سے قبل کارل نیامر وزیر داخلہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

کارل نیامر سے قبل الکزانڈر شالن بیرگ نے دو ماہ تک آسٹریا کے چانسلر کی حیثیت سے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے جب کہ ان سے قبل سیباستیان کرس آسٹریا کے چانسلر تھے۔

رپورٹ کے مطابق کارل نیامر کو آسٹریا کا چانسلر بننے کے ساتھ ساتھ قدامت پسند جماعت پیپلزپارٹی کا سربراہ بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب ویانا میں صدارتی محل میں منعقد ہوئی جس میں صدر الیکزانڈر فان ڈیئر بیلین نے 49 سالہ کارل نیامر سے عہدے کا حلف لیا۔

چینی خلائی گاڑی نے چاند پر پراسرار شے دریافت کرلی

0

بیجنگ : چاند پر موجود چینی روور "یوٹو 2 روور” نے چاند کے ایک مقام پر ‘چکور’ سی عجیب و غریب شے دریافت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنہ 2019 سے چاند پر موجود چینی خلائی گاڑی "یوٹو 2 روور” چاند کے شمالی حصّے میں پراسرار شے کی تصویر کیمرے میں محفوظ کی ہے۔

پراسرار شے کی تصاویر صحافی اینڈریو جونز نے ٹوئٹر پر شیئر کی جو چینی خلائی پروگرام کے حوالے خبریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

پہلی تصویر میں صحافی نے لکھا کہ یوٹو 2 نے چاند پر ایک چکور شکل کی شے دریافت کی ہے جو چاند کے شمالی حصّے میں روور سے 80 میٹر کی دوری پر ہے، یہ تصاویر خلائی جہاز کے ایک کیمرے سے لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے روور قریب آتا جائے گا، ماہرین کے لیے اس چیز کی اصل نوعیت کو سمجھنے کے لیے بہتر تصاویر لے سکے گا، البتہ بہت سے لوگوں نے اس پراسرار شے کو چاند کی چٹان قرار دیا ہے کیوں کہ چاند کی سطح پر گڑھے بھی موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی خلائی گاڑی یوٹو 2 مزید دو سے تین ماہ اس شے کی تصدیق کرے گا۔

کترینہ کی شادی پر سیکیورٹی سلمان خان کی!

0

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں چند روز باقی ہیں لیکن دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم راجستھان میں دونوں خاندانوں نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور کترینہ کے بھائی اور والدین بھی راجستھان پہنچ گئے ہیں۔

کترینہ کی شادی کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سب سے دلچسپ راجستھان وینیو پر کھڑے سیکورٹی گارڈز کی تصاویر ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور کترینہ کے پرانے دوست سلمان خان کے گارڈز کے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے پرسنل گارڈ ‘شیرا’ کی ٹیم نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے سیکورٹی فراہم کی ہے۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف کی شادی: تقریبات کی تفصیلات سامنے آگئیں

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے کترینہ اور وکی کوشل کی کورٹ میرج ہونے کا دعوی بھی کیا ہے جبکہ نو دسمبر کو دونوں کی پورے رسم ورواج کے ساتھ دھوم دھام سے شادی ہو گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے شیشے کا منڈپ بنایا گیا ہے، جبکہ شادی میں 120 ہائی پروفائل مہمان شرکت کریں گے جس کے سبب راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل حرکت بند کر دی جائے گی اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی غیر معمولی سطح پر ہوں گے۔

اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج

0

لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے نے مقدمہ تھیٹر مالک کی مدعیت میں خوشبو خان ،عمران شوکی، کاشف چن اور احمد کے خلاف تھیٹر مالک کی مدعیت میں درج کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ویڈیوز خفیہ موبائل کیمرے سے بنائی گئیں۔ ويڈيو بنانے والے ملزم کاشف چن کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

Khushboo Khan (@Khushbooffical) / Twitter

ذرائع کے مطابق کاشف چن چار سال سے شاليمار تھيٹر ميں پرفارم کر رہا ہے۔

گرفتار ملزم کاشف چن نے اپنے ابتدائی بیان میں ایف آئی اے کو بتایا کہ وہ چارجنگ کے بہانے موبائل اداکاراوں کے کمرے ميں رکھ آتا تھا۔

کاشف نے ایف آئی اے کو بیان دیا کہ ويڈيوز اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر بنائيں،اداکارہ نے معاوضہ ڈبل کرنے اور ايک لاکھ ايڈوانس ليکر دينے کا لالچ ديا تھا، ويڈيوز اداکارہ خوشبو خان نے اپنے گھر بلا کر ليں۔

بھائی کی شادی چھوڑ کر بہن غریبوں میں کھانا بانٹنے پہنچ گئی

0

بھائی کی شادی کی تقریب میں بہنیں خوب ہلا گلہ کرتی ہیں لیکن ایک خاتون بھائی کی شادی کی تقریب چھوڑ کر کھانا بانٹنے غریبوں میں پہنچ گئی۔

بھارتی ریاست بنگال میں بھائی کی شادی کے موقع پر خاتون کے احسن اقدام نے سب کے دل جیت لیے، بھائی کی شادی کی تقریبات چھوڑ کر بہن غریبوں میں کھانا بانٹنے پہنچ گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیورات سے سنجی سنوری خاتون شادی کی تقریب میں بچ جانے والا کھانا ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کلکتہ ریلوے اسٹیشن میں غریبوں میں‌ تقسیم کررہی ہے۔

شادی میں بچا کھانا غریبوں میں تقسیم کرنے کی تصاویر ایک بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی ہیں اور فوٹو گرافر کی جانب سے خاتون کا نام پاپیا کار بتایا گیا ہے۔

بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے خاتون کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا کہ پاپیا کار نے یہ فلاحی کام اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر انجام دیا جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’یہی سوچ ہر کسی کو اپنانے کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ہم شادیوں میں کھانا ضائع کرتے ہیں اور گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اس معاشرے میں کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو بھوکے پیٹ سوجاتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کے ہمدردانہ اعمال ہمیں انسانیت پر یقین دلاتے ہیں یہ واقعی ایک نیک عمل ہے، ہم میں سے بہت سے لوگ دانستہ یا نادانستہ طور پر روزانہ کتنا کھانا ضائع کردیتے ہیں، یہ افسوس کی بات ہے۔

کراچی میں پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا، اہلکار گرفتار

0

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیر کی شب ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا، مبینہ ملزم کی ہلاکت پر فائرنگ کرنے والے ‏اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں مبینہ ملزم کی ہلاکت پر عباسی شہید اسپتال میں حالات ‏کشیدہ ہو گئے۔ ملزم کےاہلخانہ اور دیگر افراد بڑی تعداد میں عباسی اسپتال پہنچ گئے اور اسپتال میں ہنگامہ ‏آرائی کا ماحول بن گیا۔

مبینہ ہلاک ملزم ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیدار کا بیٹاہے جس کی عمر 20 سال ہے ۔ اہلخانہ کے مطابق بیٹا ‏کوچنگ سینٹر سے واپس جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔


ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار توحیدکو ‏حراست میں لے لیا اور مقابلےکی تفتیش کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ناصرآفتاب نے بتایا کہ کمیٹی میں ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل، ایس پی گلبرگ شامل ‏ہیں، واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائےگی، میں خود عباسی شہیداسپتال پہنچ رہا ہوں اور خود جاکر واقعےکا ‏جائزہ لوں گا۔

اٹلی میں متعدد ڈائنوسارز کی باقیات دریافت

0

روم : اطالوی ماہر آثار قدیمہ نے ایک ہی مقام سے گیارہ ڈائنوسار کا پورا ریوڑ دریافت کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر ٹرائسٹے کے قریب سے ماہرین آثار قدیمہ نے گیارہ ڈائنوسار کے فاسل ملے ہیں جن میں سے ایک ڈھانچہ بڑے ڈائنوسار کا بھی ہے۔

بڑے ڈائنوسار کو ماہرین نے ‘برونو’ کا نام دیا ہے کیوں کہ اب تک دریافت ہونے والے ڈائنوسار میں سب سے زیادہ مکمل ڈھانچہ برونو کا ہے۔

دریافت ہونے والے ڈائنوسار میں آٹھ کروڑ صال قبل زندگی گزارنے والا ڈائنوسار ٹیتھی شیڈروس انسیولیرس بھی شامل ہیں جس کی لمبائی پانچ میٹر بتائی جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہی کہ ڈائنوسار کے علاوہ ماہرین کو آثار قدیمہ کو مچھلیوں، اڑنے والے جاندار اور شرمپ جیسے کیڑوں کی باقیات بھی دریافت ہوئی ہیں۔

کرن تعبیر کے سیاحتی مقام پر سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

0

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کرن تعبیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مرر سیلفی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ٹی شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ اْئینے کے سامنے کھڑے ہوکر سیلفی لے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)

کرن نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ مرر سیلفی کا بھی استعمال کیا۔

کرن تعبیر نے اس کے علاوہ بھی سیاحتی مقامات کی سیر کی متعدد تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)

اداکارہ کو تصاویر میں مختلف مقامات پر سیر و تفریح کرتے ہوئے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ تصاویر کس سیاحتی مقام کی ہیں۔

کرن تعبیر نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی کے وقت ان کا وزن 60 کلو تھا جو ایک سال میں 85 کلو تک پہنچ گیا تھا۔ ان کا بتانا تھا کہ کوئی کام بھی مشکل نہیں ہوتا بس ارادہ پختہ ہونا چاہئے، پھر میں نے تین سال میں بغیر ورزش کے 32 کلو وزن کم کرلیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)

ان کا کہنا تھا کہ دن میں بغیر چینی کے فریش جوس، سلاد ،ابلا چکن، سرخ لوبیا، گاجر، کھیرا اور ٹماٹر کھاتی رہی اور پھر شام میں باربی کیو روٹی کے بغیر کھاتی تھی اور ایک گلاس دودھ روزانہ پیتی رہی اور وزن کم ہوگیا۔

اس گاؤں کو سیٹیوں والا دیہات کیوں کہا جاتا ہے؟ دلچسپ معلومات

0

سیٹیوں والا دیہات جہاں ہر جنم لینے والے بچے کا نام گانے پر رکھا جاتا ہے اور یہ گیت بھی الفاظ کے بجائے سیٹیوں کی صورت میں گنگنایا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مگھلاوا میں واقع گاؤں کونگ تھونگ کو سیٹیوں والے دیہات کی وجہ سے عالمی سطح پر بہت شہرت مل رہی ہے جب کہ اقوام متحدہ بھی اس گاؤں کو مہمان نوازی، خوبصورتی، اور قدرتی مناظر کی وجہ بہترین سیاحتی مقام قرار دے چکا ہے۔

اس گاؤں کی کل آبادی 650 افراد سے زائد ہے اور یہاں لوگوں کا ایک باضابطہ نام ہوتا ہے جبکہ ایک نام گیت پر رکھا جاتا ہے۔

یہاں بچے کی پیدائش پر ماں کے دل میں جو گیت آرہا ہوتا ہے اسی کی دھن پر بچے کا نام رکھ دیا جاتا ہے اور اسے بلانے کےلیے گیت کے بول گانے کےلیے سیٹی بجائی جاتی ہے، جب گاؤں میں لوگ ایک دوسرے کو بلاتے ہیں تو سیٹیوں جیسی آواز گونجتی جو کانوں کو بہت بھلی لگتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہاں رہنے والے تین قبائلی سینکڑوں سال قبل جنگلات میں شکار کا ہانکا لگانے یا پھر آسیب بھگانے کے لیے سیٹیاں بجاتے تھے جو تبدیل ہوکر انسانوں کے نام رکھنے کی وجہ بھی بنا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاؤں کے جوان اکثریت ملازمت کےلیے دیگر شہروں میں جاکر آباد ہورہی ہے جس کے باعث گاؤں کی آبادی میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

نوال سعید کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

0

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ نیلے رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

نوال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تصویر پر رائے بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جو آپ ڈھونڈ رہے ہیں وہ آپ کو ڈھونڈ رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد عدیل چوہدری، گل رعنا، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے میں نوال (انعم) نے زاہد احمد (مراد) کی دوسری اہلیہ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں نوال سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی شخصیات ہیں جن کےساتھ آپ بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی کام کے لیے ہاں کردیں گی؟

اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ ’میں ماہرہ خان کی دیوانی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح بولتی ہیں اور کام کرتی ہیں وہ خوبصورت ہے‘۔

اداکارہ نے ماہرہ خان کے نجی ٹی وی پر دکھائے جانے والے ڈرامے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ اس سے بہتر کوئی لو اسٹوری نہیں ہوسکتی اس کے بعد سے مجھے لگتا ہے کہ میں ماہرہ خان کی بہت بڑی مداح ہوں‘۔

نوال سعید کا کہنا تھاکہ ’میں ماہرہ خان اور فواد خان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرلوں گی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔