ہوم بلاگ صفحہ 9273

‏’پیٹرولیم لیوی میں ہر ماہ 4 روپے اضافہ اور بجلی مہنگی کرنی ہو گی‘‏

0

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہر ماہ 4 روپےفی لیٹر بڑھانے اور بجلی مزید مہنگی کرنے ‏کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرولیم ‏ڈویلپمنٹ لیوی ہر ماہ 4 روپےفی لیٹر بڑھانی ہے پی ڈی ایل کو 30 روپے تک لےکرجانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات طے پاگئے ہیں شیرآیا شیرآیا آپ لوگ کہتے رہیں مجھےمعلوم تھا ‏کہ شیر ایک دن آجائےگا آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سےمکمل ہوا کوروناکےباوجود معیشت ‏کی بہتری کوآئی ایم ایف نے تسلیم کیا ایشین بینک،ورلڈبینک بھی ہمیں وسائل دےدیتےہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےحکومت پاکستان کی معاشی ترقی جاری ہے آئی ایم ایف پاکستان کو ‏تقریباً ایک ارب ڈالر دےگا پاورسیکٹرمیں بھی مزیدبہتری کی ضرورت ہے اسٹیٹ بینک کومزید اقدامات کرنے ‏چاہیے حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کررہی ہے ٹیکس قوانین اورکاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنا ہوں ‏گی۔

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے پرانے معاہدوں کی وجہ سےقیمتیں بڑھانا پڑ ‏رہی ہیں ایسےمعاہدےکیےگئےکہ ہمیں بجلی کی قیمت بڑھاناپڑےگی آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی مہنگی پر رضا ‏مندی پہلےہوگئی تھی آئندہ چند ماہ تک بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی لیکن چند ماہ کے بعد بجلی ‏مزید مہنگی کرنا پڑے گی۔

وزیرتوانائی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدےکا انڈسٹریل ،گھریلو صارفین پر اثر نہیں پڑے گا آئی ایم ایف نے ‏پاور سیکٹر اصلاحات کو لائق تحسین قرار دیا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے آئی ایم ایف کیساتھ ‏انرجی پر معاہدہ ہوا ہے جواضافی بجلی استعمال ہو گی اس پر اثر نہیں ہوگا۔

روبینہ خان نے خاموشی سے شادی کرلی؟

0

فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل روبینہ خان نے خاموشی سے نئی زندگی کے آغاز پر متعدد شوز و فیشن شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

معروف ماڈل روبینہ خان نے گزشتہ رفوز انسٹاگرام پر شریک سفر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ’قبول ہے‘ لکھا جس کے بعد متعدد ماڈلز و اداکاراؤں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

روبینہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہیں اور ان کے جیون ساتھی کے گلے میں پھولوں کے ہار بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

روبینہ خان نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے صرف نکاح کیا ہے یا پھر وہ سادگی سے پیا گھر سدھار گئیں؟ تاہم ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سے عندیہ ہوتا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔

ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ہمسفر کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نکاح کیا، تاہم فیشن میگزین ’اوکے‘ نے بتایا کہ ماڈل نے شادی کرلی۔

روبینہ خان نے اپنے ہمسفر سے متعلق بھی کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے ساتھی کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

روبینہ خان کی تصویر پر اداکارہ اریبہ حبیب، ماڈل و اداکارہ صدف کنول، ماڈل تبسم مغل، اداکار و ماڈل عدنان انصاری اور نمرہ خان سمیت دیگر شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

روبینہ خان نے 2015 کے بعد ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے متعدد میک اپ اور ملبوسات برانڈز سمیت جوتوں اور فٹنیس برانڈز کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

روبینہ خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ماڈلنگ کے منصوبوں پر کام کیا اور ان کا شمار خوبصورت ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔

سرکاری اور نجی اسکول، دفاتر ہفتے میں تین روز بند رکھنے کا اعلان

0

لاہور: پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ایکشن لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں تین روز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو اسکول بند رہیں گے، 27 نومبر سے 15 جنوری تک نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام نجی دفاتر ہفتے میں تین روز بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ان فیصلوں کا اطلاق 15 جنوری 2022 تک ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، صوبائی حکومت اسموگ کو پہلے ہی آفت قرار دے چکی ہے، فصلوں کی باقیات اور فیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی عائد کر چکے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر پابندی ہے، کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے وا قعات کی شکایات پر فوری ایکشن لیاہے، اسموگ پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسموگ سے بچاؤ کے طریقے

مندرجہ ذیل احتیاط سے آپ خود کو اور اپنے خاندان کو سموگ سے بچا سکتے ہیں۔ سرجیکل یا چہرے کا کوئی بھی ماسک استعمال کریں۔

کونٹیکٹ لینسز کی بجائے نظر کی عینک کو ترجیح دیں۔ تمباکو نوشی کو ترک کریں اگر ممکن نہیں تو کم کردیں۔ زیادہ پانی اور گرم چائے کا استعمال کریں باہر سے گھر آنے کے بعد اپنےہاتھ ، چہرے اور جسم کے کھلے حصوں کو صابن سے دھوئیں۔

غیر ضروری باہر جانے سےپرہیز کریں۔ کھڑکیوں اور دروازوں کے کھلے حصوں پر گیلا کپڑا یا تولیہ رکھیں۔ فضا صاف کرنے کے آلات کا استعمال کریں۔

گاڑی چلاتے ہوئے گاڑی کی رفتار دھیمی رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ زیادہ ہجوم والی جگہیں خصوصاً ٹریفک جام سے پرہیز کریں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسموگ کے باعث اسکول بند کرنے کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔

لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کورونا کے باعث تعلیمی صورتحال سے متعلق سوال پر کہا کہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسموگ کے باعث ایسےحالات نہیں کہ اسکول بند کیے جائیں۔ْ

شمسُ العلما ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ کی برسی

0

آج پاکستان کی ایک نہایت عالم فاضل اور قابل شخصیت ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ کا یومِ وفات ہے۔ 1958ء میں آج ہی کے دن دنیا سے رخصت ہوجانے والے عمر بن داؤد پوتہ کو ماہرِ تعلیم، محقّق، معلّم، ماہرِ لسانیات اور متعدد کتب کے مصنّف کی حیثیت سے یاد کیا جاتا ہے۔

وہ سندھ میں‌ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے اور شمسُ العلما کا خطاب پایا۔ ان کا تعلق سیہون، دادو کے ایک غریب گھرانے سے تھا۔ عمر بن محمد داؤد پوتہ نے 25 مارچ 1896ء کو اس دنیا میں آنکھ کھولی تھی۔ ان کا تعلیمی ریکارڈ نہایت شان دار رہا۔ انھوں نے ہر امتحان میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔

1917ء میں سندھ مدرستہُ الاسلام کراچی سے میٹرک کے امتحان میں انھوں نے سندھ بھر میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ 1921ء میں ڈی جے کالج کراچی سے بی اے کا امتحان پاس کیا اور سندھ بھر میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ 1923ء میں انھوں نے بمبئی یونیورسٹی سے ایم اے کے امتحان میں ٹاپ کیا جس کے بعد حکومتِ ہند نے انھیں اسکالر شپ پر انگلستان بھیج دیا۔ وہاں ڈاکٹر عمر بن داؤد پوتہ نے کیمبرج یونیورسٹی میں’’فارسی شاعری کے ارتقا پر عربی شاعری کا اثر‘‘ کے عنوان سے اپنا مقالہ تحریر کیا اور پی ایچ ڈی مکمل کیا۔

انگلستان سے وطن واپسی کے بعد ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ کو سندھ میں مختلف اہم عہدوں پر فائز کیا گیا جن میں سندھ مدرستہُ الاسلام کی پرنسپل شپ بھی شامل تھی۔ 1939ء میں صوبۂ سندھ میں محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری عمل میں آئی اور برطانوی سرکار نے 1941ء میں انھیں شمسُ العلما کا خطاب دیا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وہ برصغیر کی آخری علمی شخصیت تھے جنھیں انگریز حکومت کی جانب سے یہ خطاب عطا ہوا تھا۔ ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ کا سب سے بڑا کارنامہ سندھ کی دو مشہور تواریخ ’’چچ نامہ‘‘ اور’’ تاریخ معصومی‘‘ کی ترتیب ہے۔ انھوں‌ نے عربی، فارسی اور انگریزی زبانوں میں 28 کتب یادگار چھوڑیں۔

کراچی میں وفات پانے والے ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ کو سندھ کے مشہور صوفی بزرگ شاہ عبدُاللطیف بھٹائی کے مزار کے احاطے میں سپردِ ‌خاک کیا گیا۔

آئی سی سی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلیے پرُعزم

0

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ایلرڈائس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹاس جیتو، میچ جیتوکارجحان جلدختم ہو گا۔

ایک انٹرویو میں ایلرڈائس  نے کہا کہ جب بھی کرکٹ میں کوئی رجحان بنتا ہے تو ٹیمیں اس کا توڑ نکال لیتی ہیں آسٹریلیا کےٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹاس جیتو،میچ جیتوکارجحان نہیں ہوگا۔

چیئرمین آئی سی سی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشوز ہیں ان کا علم ہے کرکٹ ملکوں کے تعلقات بہتر کر سکتی ‏ہے پاکستان میں چیمپیئز ٹرافی 2025 کےانعقاد کے بارے میں پرامید ہیں پاکستان میں بین الاقومی کرکٹ ہورہی ‏ہے جس کےپیش نظرایونٹ دیا۔

آئی سی سی چیئرمین نے کہا کہ باہمی سیریز میں دلچسپی کم نہیں ہو رہی آئی سی سی کےایونٹس کےٹیلی ویژن ‏رائٹس کی کافی مانگ ہے انگلینڈمیں نسلی تعصب کےمعاملات پرنظرہے کرکٹ میں نسل پرستی کی کوئی ‏گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اٖفغانستان کےحالات کاجائزہ لے رہے ہیں افغانستان میں خواتین کرکٹ کا فروغ چاہتے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کا خواتین سے متعلق نئے قوانین کا اعلان

0

کابل: امارت اسلامیہ نے افغانستان میں خواتین سے متعلق نئے قوانین کا اعلان کردیا۔

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حوالے سے خدشات زیر بحث ہیں، اور اب طالبان نے خواتین کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے ٹی وی چینلز کو 8 نکاتی ہدایات بھیجی گئی ہیں۔

نئے قوانین میں خواتین پر ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، خواتین رپورٹرز اور اینکرز کو حجاب پہننا ہوگا۔ غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے والی فلموں پر پابندی کے ساتھ اسلامی قوانین اور افغان اقدار کے منافی فلموں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

افغانستان کے ٹی وی چینلز پر عمومی طور پر غیر ملکی ڈرامے نشر کیے جاتے ہیں جن میں خواتین مرکزی کردار ادا کرتی ہیں۔

افغانستان میں صحافیوں کی نمائندگی کرنے والی تنظیم کے رکن، حجت اللہ مجددی نے کہا کہ طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے اقدامات ’غیر متوقع‘ تھے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چند احکامات پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے اور اگر ایسا کرنا پڑا تو چینل کے پاس بند کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہو گا۔

کابل شہر کے مئیر نے بھی بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کو کہا ہے کہ اگر ان کا کام ایسا ہے جو مرد نہیں کر سکتے، تو ہی وہ کام پر آئیں ورنہ گھر پر رہیں۔

پاک ایران بارڈر پر دہشتگردوں کا حملہ، سپاہی شہید

0

پاک ایران بارڈ پر دہشتگردوں کے فورسز کے حملے میں سپاہی شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران بارڈر پر پنجگور کےعلاقے میں دہشتگردوں نے فورسز پر حملہ کیا دہشتگردوں ‏نےسیکیورٹی فورسزکی پٹرولنگ ٹیم کونشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے تبادلےمیں ڈی آئی خان کا رہائشی سپاہی جلیل خان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دینےکیلئے پرعزم ہے سیکیورٹی ‏فورسز بلوچستان میں امن و ترقی کاسفرمتاثرنہیں ہونے دیں گی۔

گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی ہے جس میں ‏علاقائی امن ‏کے فروغ اور انسداددہشت گردی کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے فوجی رابطوں کوفروغ دینےکی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن ‏کے ‏فروغ، انسداددہشت گردی کیلئےمل کرکوششیں کرنےپراتفاق کیا۔

ایرانی چیف نے کہا کہ انسداددہشت گردی اور تربیتی امور میں بھی تعاون ناگزیر ہے جب کہ آرمی چیف جنرل ‏‏باجوہ نے کہا کہ پاکستان اورایران کاقریبی تعاون خطےمیں امن واستحکام کیلئےاہم ہے۔

ایرانی وفد کو علاقائی سیکیورٹی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی اور ساتھ ہی ایرانی وفد کو پاک فوج تربیتی ‏‏امور اور دوست ممالک کیساتھ تعاون پر آگاہ کیاگیا۔

الیکشن کمیشن پر الزامات، فواد چوہدری نے تحریری معافی نامہ جمع کرادیا

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے معاملے پر  تحریری معافی نامہ  میں جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے معاملے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ جمع کرادیا، الیکشن کمیشن فواد چوہدری کے معافی نامے پر فیصلہ جاری کرے گا۔

خیال رہے فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکر معذرت کرچکے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے تحریری معافی نامہ طلب کیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر فواد چوہدری الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بینچ کےروبرو پیش ہوکر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر معافی مانگی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ کسی جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتے اور کمیشن سے معافی کے خواست گزار ہوں ، جس پر الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ہدایت کی تھی کہ جو آپ کہہ رہے ہیں وہ تحریری طور پرجمع کرا دیں۔

ایلون مسک نے ملازمین کو کام کے دوران کیا کرنے کا مشورہ دیا؟

0
ایلون مسک

کیلفورنیا: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کاریں بنانے والی اپنی کمپنی ٹیسلا کے ملازمین کو ایک ای میل کر کے میوزک سننے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنیوں کے سربراہ ایلون مسک نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ کام کے دوران میوسیقی سنیں، جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آ سکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک اپنی رائے دینے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے، خواہ کرپٹو کرنسی سے متعلق ان کی سوچ ہو، یا حریفوں سے متعلق کوئی بیان، اس بار انھوں ایک ’ کول باس‘ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیسلا ملازمین کو میوزک سننے کا مشورہ دیا، انھوں نے کہا یہ ماحول کو لطف اندوز بنانے میں مدد دے گا۔

ایلون مسک نے لکھا کہ ایک ساتھی نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا ہم ایک کان میں ایئر بڈ سے میوزک سن سکتے ہیں؟ مجھے یہ بات اچھی لگی، میں خود بھی اس کے حق میں ہوں، کیوں کہ میوزک کو پسند کرتا ہوں۔

ایلون مسک نے یہ بھی لکھا کہ اگر کچھ اور چیزیں بھی آپ کے دن کو بہتر بنا سکتی ہیں، تو مجھے ضرور بتائیں، آپ روز کام کرنے آتے ہیں اس لیے مجھے آپ کا بہت خیال ہے۔

ایلون مسک نے اپنی ای میل کو ‘میوزک ان دا فیکٹری’ عنوان دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ٹیسلا کے ملازمین کو مسک کی طرف سے 2 ای میل بھیجی گئیں، پہلے میں کہا گیا کہ ایک ایئربڈ کے ساتھ کام کے دوران موسیقی سننے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ دوسری ای میل تھوڑی سخت تھی، جس میں ملازمین کو یاد دلایا گیا کہ جب میری جانب سے کوئی ہدایات منیجرز کے پاس پہنچتی ہیں تو پھر صرف تین آپشنز ہوتے ہیں: وضاحت کریں کہ میں کیوں غلط ہوں (کبھی کبھی میں غلط بھی ہو سکتا ہوں)، مزید وضاحت کی درخواست کریں (اگر آپ ہدایت کو نہیں سمجھے ہوں)، یا پھر ہدایت پر عمل کریں۔

سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع، صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

0

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتمام سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 1.5 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد کر دیا، بینک شرح منافع سیونگ اکاؤنٹس پر یکم دسمبر سے ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 7.25 فیصد کر دیا ، اس حوالے سے مرکزی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بینک شرح منافع سیونگ اکاؤنٹس پر یکم دسمبر سے ادا کریں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ تمام سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 1.5 فیصد بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد نیا شرح منافع 7.5 فیصد ہونا چاہیے، کسٹمرز شرح منافع نہ ملنے پر ایس بی پی کو شکایت کر سکتے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2022سے بینکس بائیومیٹرک سے اکاؤنٹس کھولنے کےپابند ہوں گے۔

خیال رہے اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا ،جس میں شرح سود میں 1.50 فی صد اضافہ کردیا تھا ، جس کے بعد آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 8.75 فی صد رہے گی۔