پیر, جون 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 9657

باپ اور کمسن بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

0

آپ نے یہ کہاوت تو اکثر سنی ہی ہوگی کہ جیسا باپ ویسا ہی بیٹا! اسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسےاب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

کمسن بچے گھر میں جیسی تربیت ملتی ہے اسے دیکھ کر وہی عمل اپناتے یا یوں کہہ لیں کہ اسے ہی دہراتے ہیں یا پھر وہ دوران کھیل والدین کی نقل اتارتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک شیرخوار بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سالہ بچہ فٹبال میچ دیکھنے کے دوران والد کی نقل اتار رہا ہے۔

ویڈیو کے شروع میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’جیسے ہی میچ دیکھنے کے دوران ایک لمحہ ایسا آتا ہے کہ والد افسردہ ہوجاتے ہیں لیکن کمسن بچہ خوشی کا اظہار کرتا ہے۔‘

جب کمسن کی نظر والد کی جانب دیکھتی ہے تو وہ انہیں افسردگی کے عالم دیکھ کر خود بھی سر پکڑ کر صوفے پر لیٹنے کی نقل اتارتا ہے۔‘

چند سیکنڈز کے کلپ کو 9 ملین سے زائد ویویوز حاصل ہوچکے ہیں، ہزاروں صارفین نے اسے ری ٹوئٹ بھی کیا اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اُف میرے خدا بہت ہی پیارا بچہ ہے کس طرح والد کی نقل اتاری ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بچے بڑوں کو جو عمل کرتے دیکھتے ہیں اسی عمل کو دہرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سگریٹ نوشی میں ملوث عملے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

0

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے پروازوں کے دوران عملے کی سگریٹ نوشی کا سخت نوٹس لے لیا۔

فلائٹ آپریشن ڈپارٹمنٹ نے سرکلر جاری کر دیا جس کے مطابق پروازوں میں سگریٹ نوشی پر عملے کو فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرمانے سے متعلق فیصلہ یورپی سی اے اے سافا پروگرام کے تحت کیا گیا، مذکورہ فیصلہ پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ انکشاف پر کیا گیا۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات دیگر عملے کی جانب سے سگریٹ نوشی کی رپورٹ کرنا ضروری ہے، رپورٹ نہ کرنے والے عملے کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پرواز پر تعینات عملہ نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

کےالیکٹرک نے کل بجلی بند کرنے کی پیشگی اطلاع دے دی

0

کراچی : شہر قائد میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک نے لائنوں کی مرمت کے لیے کل بروز ہفتہ بجلی کی فراہمی معطل کرنے کی اطلاع دی ہے۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے ایلنڈر روڈ پر قائم گرڈ اسٹیشن پر ہفتہ کو مینٹیننس کا کام کیا جائے گا جس کے سبب ایلنڈر روڈ گرڈ اسٹیشن سے منسلک علاقوں کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مذکورہ گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی صبح 8سے رات8بجے تک معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق تمام رجسٹرڈ صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس شٹ ڈاؤن کی پیشگی اطلاع دی جاچکی ہے تاہم دیگر معلومات کیلئے صارفین 118 یا کے الیکٹرک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

کوثر پروین: پاکستان کی فلمی صنعت کی ایک مدھر آواز

0

آج موسیقی اور گائیکی کے انداز ہی نہیں‌ بدلے بلکہ اُن مشہور ناموں اور مقبول آوازوں‌ کو بھی فراموش کر دیا گیا ہے جو اپنے زمانے میں‌ شہرت کی بلندیوں پر چُھو رہے تھے۔ کوثر پروین ایک ایسی ہی گلوکارہ تھیں جنھوں نے پاکستان کی فلمی صنعت کے لیے کئی خوب صورت گیت ریکارڈ‌ کروائے۔ 30 دسمبر 1967ء کو کوثر پروین وفات پاگئی تھیں۔

مشہور اداکارہ آشا پوسلے کی چھوٹی بہن اور معروف موسیقار اختر حسین کی شریکِ حیات کوثر پروین نے فلم انڈسٹری کو اپنی رسیلی اور مدھر آواز میں‌ بے شمار گیتوں کو مقبول بنایا اور فلموں کی کام یابی میں اپنا حصّہ ڈالا۔ کوثر پروین ہندوستان کے شہر پٹیالہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے بطور گلوکارہ فلمی کیرئیر کا آغاز 1950ء میں ہوا تھا۔

پاکستانی فلم ’’قاتل‘‘ کا یہ گیت آپ نے بھی سنا ہو گا جس کے بول تھے:

او مینا… نہ جانے کیا ہو گیا، کہاں دل کھو گیا، او مینا!…. یہ اردو کے ممتاز شاعر اور بے مثال نغمات کے خالق قتیلؔ شفائی کا تحریر کردہ گیت تھا جسے کوثر پروین کی آواز میں‌ خوب شہرت حاصل ہوئی۔ یہ انور کمال پاشا کی فلم تھی جو سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے نغمات نے کراچی سے دلّی تک مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

کوثر پروین نے پاکستان کی فلمی صنعت کے ابتدائی دور میں کئی فلموں کے لیے گیت ریکارڈ کروائے۔ 1954ء میں فلم نوکر کی ایک لوری بہت مشہور ہوئی جس کے بول تھے:

میری اکھیوں کے تارے میں تو واری واری جائوں… یہ بھی کوثر پروین کی آواز میں‌ ریکارڈ کی گئی تھی اور یہی لوری ان کی شہرت اور شناخت کا باعث بنی تھی۔

کوثر پروین کے دیگر مقبول گیتوں میں فلم وعدہ کا نغمہ بار بار ترسے مورے نین بھی شامل ہے۔ انھوں نے کئی دو گانے بھی گائے جنھیں‌ شائقین نے بے حد پسند کیا۔

دودھ پینے سے انسولین کا خطرہ کس صورت میں بڑھ جاتا ہے؟

0

دودھ قدرت کا نور ہے، ہم سردیوں میں گرم دودھ اور گرمیوں میں ٹھنڈے دودھ سے لطف اندوز ہو تے ہیں مگر اب ماہرین نے خبردار کردیا ہے۔

دودھ میں پروٹین اور کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ یہ وٹامن اے، بی ٹو اور بی 12 سے بھرپور ہوتا ہے، بیشتر افراد رات کو سونے سے پہلے دودھ کا استعمال کرتے ہیں، عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ سونے سے پہلے گرم دودھ پینے سے نیند اچھی آتی ہے۔

مگر کچھ افراد کو دودھ پینے کے فوری بعد کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے، جس میں سب سے عام بدہضمی ہونا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ایسا لیکٹوس انٹالرینس کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکٹوس عمومی طور پر ڈیری مصنوعات میں پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرسوں کے تیل میں پوشیدہ صحت کے راز جانئے

کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے معدے کے ماہر ڈاکٹر پلائی ایم مینکم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تیس سال سے زائد عمر کے افراد میں آہستہ آہستہ لیکٹوس انزائم کی کمی شروع ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے ان کا جسم دودھ ہضم کرنے سے قاصر رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لیکٹوس انزائم ہماری چھوٹی آنت میں پایا جاتا ہے جو دودھ میں موجود لیکٹوس کو چھوٹے چھوٹے مالیکیولز جیسے گلوکوز اور گلیگٹوزمیں توڑنے کا کام سرانجام دیتا ہے تاکہ یہ آسانی سے جذب ہوسکے۔

ڈاکٹر پلائی اپم نے مزید بتایا کہ تیس سال کے بعد ہماری چھوٹی آنت میں لیکٹوس انزائم کی پیداوار میں کمی شروع ہوجاتی ہے، لیکٹاس انزائم کے بغیر دودھ بڑی آنت میں چلا جاتا ہے اور اس میں موجود بیکٹریا کو بدہضمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر پلائی اپم کا کہنا تھا کہ یہی نہیں سونے سے پہلے دودھ پینا آپ کی انسولین کی سطح کو بڑھاسکتا ہے کیونکہ دودھ میں موجود کاربوہائیڈریٹ باڈی کلاک کو ختم کرتا ہے۔

سندھ کی جیلوں میں افغان مہاجرین کی تصویر پر پیپلزپارٹی کی وضاحت آگئی

0

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر سندھ کی جیلوں سے متعلق چلنے والی افغان مہاجرین کی جیل کی تصویر کی تردید کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن جیل میں غیرقانونی افغان مہاجرین خواتین کے ساتھ رہنے والے بچوں کو تعلیم، کھانا اور بہتر ماحول دیا جاتا ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ’ویڈیو دیکھ سکتے ہیں یہ ویمن جیل ہے جہاں خواتین اور بچے رہ رہے ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

’سندھ واحد صوبہ ہے جہاں آٹا 65 روپے کلو مل رہا ہے‘

انہوں نے مہنگائی کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’پورے پاکستان میں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں اس وقت آٹا 65 روپے کلو مل رہا ہے۔‘

شرجیل میمن نے کہا کہ اگر آپ آٹا مالز سے خریدنے کی سکت نہیں رکتے تو گورنمنٹ کے اسٹالز سے خرید سکتے ہیں وہاں آٹے کی روزانہ سپلائی جاری ہے اور 65 روپے کلو آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔

بلوچستان کی اہم شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

0

کراچی: صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، میر سلیم خان کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، آغا شکیل احمد درانی، میر فائق خان جمالی، میر رؤف رند، میر اصغر رند، میر عبید اللہ گورگیج شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سردارزادہ میر فیصل خان جمالی اور حاجی ملک شاہ گورگیج بھی پیپلز پارٹی جوئن کرلی۔

سابق صدر سے ملاقات میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما علی مدد جتک اور سردار نور احمد بنگلزئی بھی موجود تھے۔

ایم کیو یم دھڑوں کا اتحاد : فاروق ستار نے قائد کے حوالے سے وضاحت کردی

0

کراچی : تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم دھڑوں کے اتحاد کا اعلان جلد ہوجائے گا، ہمارے درمیان قائد ہونے کا جھگڑا نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کے لیے تمام فریقین میں مکمل اتفاق ہوگیا ہے، کافی چیزیں بھی طے ہوچکی ہیں، اتحاد کا اعلان جلد ہوجائے گا،

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم نے پہلے والی پوزیشن کو آہستہ آہستہ کھودیا، اس وقت ایم کیوایم کا اتحاد قومی ضرورت ہے،

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد بھی یکجہتی کے اس قاٖفلے میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان قائد کے ہونے کا جھگڑا نہیں ہے، میں ایم کیوایم پاکستان کو بچانا چاہتا ہوں جس طرح 23اگست کو بچایا تھا،

ایم کیوایم کے تمام دھڑے ایک ہوں گے اور متحد ہوکر دیگر جماعتوں سے بھی ملیں گے تو کراچی کے تمام مسائل حل ہوں گے، کیونکہ کراچی کمزور ہوتا ہے تو پاکستان غیر مستحکم ہوتا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ میں گزشتہ ڈھائی سال یہی سے کہہ رہا ہوں کہ سب متحد ہوجائیں یہ بات اب ساتھیوں کی سمجھ میں آگئی ہے۔

عینی آپا کا پرس

0

قرۃُ العین حیدر اردو ادب میں اپنے فکشن اور افسانہ نگاری کے سبب ممتاز اور بالخصوص ایک ادیبہ کی حیثیت سے انھیں ناول ’’آگ کا دریا ‘‘ کی وجہ سے پاک و ہند میں‌ پذیرائی ملی۔ ان کے تخلیقی جوہر نے تاریخ اور تہذیب کو شاہکار بنا دیا ہے

یہاں ہم اس نام وَر ادیبہ سے متعلق ایک دل چسپ واقعہ نقل کررہے ہیں۔ ملاحظہ کیجیے۔

"ان کی تعلیم لکھنؤ سے لے کر کیمرج یونیورسٹی اور لندن کے مایہ ناز اسکولوں میں ہوئی۔ ظاہر ہے یہ سارا پس منظر ان کا مزاج بنانے میں اپنا حصہ ادا کرتا رہا ہے اور پھر انھیں اپنے معیار پر پورا اترنے والا کوئی فرد ملا ہی نہیں اس لیے انھوں نے زندگی کا سفر تنہا ہی طے کرنے کی ٹھانی۔ اسی لیے مزاج میں خود سری (DOGMATISM) تھی۔

’’بعض وقت وہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے خفا ہو جاتی تھیں۔ انٹرویو دینے سے تو بہت گریز کرتی رہیں۔ فوٹو کھنچوانے کے سلسلے میں ایک دل چسپ واقعہ ڈاکٹر ابرار رحمانی نے بیان کیا ہے کہ ماہنامہ ’’آج کل‘‘(دہلی) کے دفتر میں وہ محوِ گفتگو تھیں کہ سرکاری فوٹو گرافر نے فوٹو کھینچ لیا۔ پھر کیا تھا تھوڑی دیر کے لیے ان کی خوش کلامی کو بریک سا لگ گیا اور سخت ناراضی کے آثار ان کے چہرے پر نظر آنے لگے۔

کچھ دیر تک وہ بھڑاس نکالتی رہیں، جب بھڑاس نکال چکیں تو اپنے پرس سے آئینہ اور کنگھی نکالی اور رخِ زیبا سنوارنے لگیں۔ تھوڑی سی لپ اسٹک بھی لگائی، تب چہرے پر مسکراہٹ لاتے ہوئے کہا، اب تصویر کھینچیے۔‘‘

(رؤف خیر، ماہ نامہ ایوانِ اردو 2008ء)

رشبھ پنت کے حادثے پر اروشی روٹیلا نے کیا کہا؟

0

بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کرکٹر کو شدید چوٹیں آئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اتراکھنڈ سے نئی دہلی آتے ہوئے اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔

یہ پڑھیں: ’آپ کا کیریئر تو چلا نہیں ’پنت‘ کو ہی ڈھنگ سے کھیلنے دو‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کی ریلنگ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

وکٹ کیپر بیٹر کی بی ایم ڈبلیو کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے میں گاڑی کو  بھی بری طرح  نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ رشبھ پنت کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں تاہم ڈاکٹرز نے کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارتی کرکٹرز کے حادثے کی اطلاع ملنے پر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹرز نے بھی پوسٹ شیئر کیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ایسے میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی ٹوئٹ کیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اروشی روٹیلا اور رشبھ پنت کے درمیان لفظی گولہ باری ہوئی تھی، پنت اور اروشی نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں آپ اور آپ کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہوں۔‘

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کرکٹر رشبھ پنت ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ تھے اور کرکٹ شائقین کی جانب سے انہیں میدان میں دیکھ کر اروشی کے نعرے لگائے گئے تھے جس پر کرکٹر کے مداحوں نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔