پیر, جون 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 9658

اسلام آباد میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کا عدالتی حکم قابلِ عمل نہیں، رانا ثنا اللہ

0

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دارالحکومت میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کے حکم پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل الیکشن کروانے کا عدالتی حکم سر آنکھوں پر لیکن یہ قابلِ عمل نہیں کیوں کہ ایک ہزار پولنگ اسٹیشن کے انتظامات فوری نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ ہے، کچھ دنوں قبل دہشت گردی کا واقعہ پیش آ چکا ہے، الیکشن پر ہزاروں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور ایسے میں دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مناسب وقت کا شیڈول جاری کرے گا تو انتظامات ہوں گے، دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔

عام انتخابات سے متعلق رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ جنرل الیکشن کے لیے تو 8 سے 10 ماہ چاہیے وہ اکتوبر میں ہوں گے۔

وزیر داخلہ کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان پر فوری ردعمل دیا۔

انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ رانا ثنا اللہ جہاں بھی  الیکشن کراتے  ہیں بُری طرح ہارتے ہیں اور ان کی شکل دکھانے کے قابل نہیں رہتی۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کے ماتحت ادارے کی طرح کام کر رہا ہے، وزیر داخلہ الیکشن کے لیے سکیورٹی نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دیں، عدالتوں کا وقت ختم ہو چکا اور اگر ابھی عدالتیں کھلیں تو عجیب بات ہوگی۔

شاہد آفریدی کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک

0

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ  شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ شاہد آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

حق مہر کتنا رکھا گیا؟

اقصیٰ شاہد آفریدی کا حق مہر، مہر فاطمی ’ایک سو اکتیس تولہ چاندی جس کی قیمت دو لاکھ 60 ہزار 952 روپے رکھا گیا ہے۔‘

اقصیٰ آفریدی کے شادی کی تقریبات کا آغاز جمعے کی شب رسم حنا سے ہوا تھا، یہ تقریب گھر میں منعقد کی گئی تھی۔

ادھر جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ سوشل میڈیا ہر وائرل ہوچکا ہے، اس کارڈ کو ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی تین تاریخ کو ہوگا۔

 

 

بابراعظم نے اننگز ڈیکلیئر کرکے حیران کردیا، کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

0

کراچی : نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے آج ہمیں کافی ٹف ٹائم دیا، بابر نے اننگز ڈیکلیئر کرکے حیران کیا۔

یہ بات انہوں نے اننگز کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک چیلنجنگ ٹیسٹ تھا۔

کیوی کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ اس ہدف کو حاصل کریں، تاہم روشنی کی کمی کے باعث ہم اپنا ہدف حاصل نہیں کرسکے۔

ایک سوال کے جواب میں ٹم ساؤتھی نے کہا کہ ہمارے پاس وقت تھا کہ پاکستان کو آؤٹ کریں لیکن بابر اعظم نے اننگز ڈیکلیئر کرکے حیران کردیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے مزید کہا کہ یہ پچ کافی مشکل تھی لیکن ولیمسن نے اچھی اننگز کھیلی، ان کنڈیشنز میں فاسٹ بولرز کو بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالر کو وکٹ لینے کے لیے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑتا ہے، اش سودھی نے کافی اچھی بولنگ کی، کم بیک کے بعد بولنگ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : قومی بیٹرزنے ٹیم کو شکست سے بچالیا

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجانے والا کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 8وکٹ پر311رنزبناکراننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

جواب میں نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں 61 رنز بناسکی، امپائر نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

2 جنوری کو بینک کھلے ہوں گے یا بند؟ اعلامیہ جاری

0

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جنوری کو بینکوں کے کھلے ہونے یا بند رہنے سے متعلق وضاحت کر دی۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ بینک دولت پاکستان 2 جنوری کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔

اعلامیہ کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1608793551923744771?s=20&t=jpA9XjA1C7eeSR5gNpJ1iA

آٹے کی قیمت میں44 روپے اضافہ،23 اشیاء مزید مہنگی

0
مہنگائی

اسلام آباد : ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان اپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

محکمہ ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیئے گئے، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 44 روپے 19 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت1618روپے 80پیسے ہوگئی۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں انڈے 7روپے 79 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 40 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا۔

لہسن3 روپے 9 پیسے فی کلو،دال مسور 2 روپے 6 پیسے فی کلومہنگا جبکہ دال ماش2 روپے، دال چنا 59 پیسے فی کلو مہنگی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز، دہی، بیف ،چکن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں صرف7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو4روپے85پیسے، ٹماٹر4روپے15پیسے فی کلو سستے اور اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 19 روپے 65 پیسے سستا ہوا۔

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز، دو اہم کھلاڑی ٹیم میں شامل

0

کراچی: اوپنر بیٹر فخر زمان اور حارث سہیل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر فخر اور حارث کی ممکنہ کھلاڑیوں میں شمولیت کا
اعلان کرتےہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دو روز قبل اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد ، عامر جمال اور حارث رؤف، فاسٹ بولر حسن علی، احسان اللہ، امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا کو شامل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ شاداب خان، شاہنواز ڈاہانی، شان مسعود ، شرجیل خان اور طیب طاہر بھی ابتدائی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق فخر زمان، خوشدل شاہ اور شاہین آفریدی انجری کے باعث شامل نہیں تھے۔

عبوری سلیکشن کمیٹی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان پاکستان کپ کے اختتام پر دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلے جائیں گے۔

اسلام آباد میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کے عدالتی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

0

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دارالحکومت میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کے حکم پر بیان جاری کر دیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عدالتی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ اب اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے الیکشن کمیشن اور حکومت کی ملی بھگت سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی، پی ٹی آئی کی واضح برتری کے خوف سے فرار کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا: ’کل اسلام آباد کے باشعور عوام عمران خان کے وژن کے تحت بھرپور فیصلہ دیں گے۔ الیکشن کے انتظامات تو پہلے ہو چکے تھے صرف چند دن قبل الیکشن کو ملتوی کیا گیا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں پاکستان عام انتخابات کی طرف بڑھے گا۔

’اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ممکن نہیں‘

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کل ممکن نہیں ہیں، انتخابی سازو سامان کی ترسیل، سیکیورٹی ودیگر تیاریاں ضروری ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کی تیاریوں کے لیے ایک ہفتہ درکار ہے، بلدیاتی الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن تیار ہے تاہم کچھ وقت تو لگتا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول یہی رہے گا بولنگ کا دن بڑھا دیا جائے گا، بیلٹ پیپر تیار ہیں، حتمی تیاری کے لیے کچھ درکار ہیں۔

اس سے قبل ذرائع کا بتانا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر ہونے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام دفاتر بھی دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر ہونے کا امکان

ذرائع کا بتانا تھا کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ کا کاپی برانچ، رجسٹرار ہائیکورٹ واپس عدالت پہنچ گئے ہیں ہائیکورٹ کے تمام دافتر دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

ہائیکورٹ فیصلے کی مصدقہ نقل آج ہی جاری کرے گی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل بھی دائر ہونے کا ۔امکان ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے الیکشن کمیشن کےفیصلے کیخلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہونگے۔

عدالت  نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواستوں کو منظور کرلیا ہےجبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےمختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا

 

اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ اب اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے الیکشن کمیشن اور حکومت کی ملی بھگت سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی، پی ٹی آئی کی واضح برتری کے خوف سے فرار کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا: ’کل اسلام آباد کے باشعور عوام عمران خان کے وژن کے تحت بھرپور فیصلہ دیں گے۔ الیکشن کے انتظامات تو پہلے ہو چکے تھے صرف چند دن قبل الیکشن کو ملتوی کیا گیا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں پاکستان عام انتخابات کی طرف بڑھے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر ہونے کا امکان

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر ہونے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام دفاتر بھی دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا کاپی برانچ، رجسٹرار ہائیکورٹ واپس عدالت پہنچ گئے ہیں ہائیکورٹ کے تمام دافتر دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے کی مصدقہ نقل آج ہی جاری کرے گی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل بھی دائر ہونے کا امکان ہے۔

یہ پڑھیں: بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہونگے، اسلام آباد ہائی کورٹ کاحکم

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن31دسمبر کو ہی کرانے کاحکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے الیکشن کمیشن کےفیصلے کیخلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہونگے۔

عدالت  نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواستوں کو منظور کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےمختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

میں نے پُل کا کردار ادا کرنے کی ٹھان لی ہے، گورنر سندھ

0

جامشورو: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ میرے پاس پورے اختیارات ہیں اور میں نے پُل کا کردار ادا کرنے کی ٹھان لی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیہون شریف آمد کے موقع پر درگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری دی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں اختیارات کی کوئی جنگ نہیں چل رہی، اختیارات سب کے پاس ہیں اور کام کرنے کے لیے کوشش جاری ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ گورنر کے پاس اختیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نے اپنی جان کو لاحق خطرے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ٹیکنوکریٹ حکومت سے متعلق گورنر سندھ نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ ہوں یا جمہوری حکومت عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے، وقت گزرنے کے بعد الزام ٹیکنوکریٹ یا جمہوری حکومت پر ڈال کر بچا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی گیس بجلی پانی اور راستوں کے لیے ترس رہے ہیں، ملک بنے 75 سال ہوگئے لیکن شہری علاقے دیہات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام میں رہ کر سندھ بھر میں جا رہا ہوں، سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کے لیے سماجی تنظیم بھی ساتھ دے رہی ہے۔