پیر, جون 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 9659

بھارتی وکٹ کیپرریشبھ پنت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، کرکٹر شدید زخمی

0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے  وکٹ کیپر  بیٹر ریشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

 حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں، حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیردیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی حالت اب بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا پر ریشبھ پنت کی  بی ایم ڈبلیو کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے میں گاڑی کو  بھی بری طرح  نقصان پہنچا ہےجبکہ ایک تصویر میں ریشبھ کو بھی سر پر پٹی کے ساتھ اسپتال کے بیڈ پر دکھا یا گیا ہے۔

پیر چناسی میں برف باری میں پھنسے سیاحوں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

0

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پیر چناسی میں شدید برف باری میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی ہیں، جن کے لیے ریسکیو آپریشن کل رات سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں مشہور سیاحتی مقام پیر چناسی پر برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی ہیں، جنھیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ کے مطابق 200 سے زیادہ سیاحوں کو گاڑیوں سے نکال کر ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، گاڑیوں کو نکالنے کا عمل آج جمعہ کو بھی شروع کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شدید برف باری کے باعث سڑک پر پھسلن کے نتیجے میں سیاحوں کی 30 گاڑیاں پھنسنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، اطلاع ملتے ہی سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے مظفر آباد سے ریسکیو 1122 اور پولیس کو روانہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پیر چناسی میں برف ہٹانے کے لیے صرف چین والی مشینری ہی دستیاب ہے۔

ادھر گلیات میں بھی برف باری کے باعث انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے، ایبٹ آباد پولیس سیاحوں کی خدمت میں پیش پیش ہے، ڈی پی او عمر طفیل کی خصوصی ہدایت پر پولیس اہل کاروں نے نتھیا گلی، ایوبیہ، ڈونگا گلی میں برف باری کے باعث گاڑیوں میں محصور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

مری، گلیات میں برف باری شروع، پچھلے برس 23 سیاحوں کی ہلاکت کے خوف کی بازگشت

پولیس اہل کاروں نے برفباری میں پھنسی گاڑیوں کو بھی نکال کر ٹریفک کو رواں رکھا، دوسری طرف سوات میں آج دوسرے روز بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ

0

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر تین اطراف سے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں مسلح افراد کی جانب سے ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے، جس میں 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے مضافاتی علاقہ ٹکواڑہ میں 20 مسلح افراد نے پولیس پوسٹ کے تینوں اطراف کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے ساتھ آر پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہل کار شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے، دہشت گرد اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈھائی گھنٹے تک پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب چوکی پر پہنچ گئے اور پولیس دستے کی خود کمانڈ کی۔

مقابلے میں زخمی ہونے والے تین پولیس جوانوں کو خود ڈی پی او ڈیرہ نے ریسکیو کیا اور اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے یہ سب سے بڑا اور منظم حملہ کیا گیا۔

واقعے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی سمیت پورے ضلع کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نہایت مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

0
کراچی میں 23 مارچ کو ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کلفٹن بلاک 2 میں پولیس مقابلہ ہوا۔

دو طرفہ فائرنگ کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 پستول، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

ایس ایس پی کے مطابق پکڑے گئے تینوں ملزمان رضا، عبد المنان اور تاج انتہائی مطلوب تھے، ملزمان گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں، ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوا جس کی تلاش جاری ہے۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند، موٹر ویز بند، فضائی آپریشن متاثر

0

لاہور: ملک بھر میں دھند کی صورت حال برقرار ہے، پشاور ایئر پورٹ پر بھی شدید دھند چھا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے، پشاور ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک رہ گئی ہے، جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پشاور سے دوحہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ کر دی گئی، ریاض اور ابوظبی سے پشاور آنے والی دو پروازوں کو اسلام آباد لینڈ کرنے کی ہدایت کئی گئی، جب کہ پی آئی کی پرواز پی کے 218 اور نجی ایئر لائن کی پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں، ترجمان موٹر وے کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاورسے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور تک بند ہے، سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹرچینج سے اسماعیلہ تک بند ہے۔

نوال سعید انسٹاگرام پر چھا گئیں

0

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

معروف اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں زرد رنگ کے مشرقی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نوال سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’سورج کے مکھی پھول کی ایموجی بھی بنائی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا تھا کہ ’انسٹاگرام پر ان کے فالووورز کی تعداد دس لاکھ ہوگئی ہے، نوال سعید نے پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

خاتون نے ’زندہ‘ ہوتے ہوئے اپنی موت کیوں ظاہر کی؟

0

اگر کسی سے ادھا رقم لی جائے تو اسے وقت پر ادا نہ کرسکیں تو وقت مانگا جاتا ہے لیکن خاتون جب ادھار کی رقم ادا نہ کرپائی تو اس نے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی ہی موت کا ڈراما کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی ’لیزا‘ نامی ایک خاتون نے 350 ڈالرز سے زائد ادھار لے رکھے تھے جب ان سے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا گیا کہ انہوں نے رقم کی ادائیگی کا وعدہ کیا۔

جب لیزا رقم ادا کا انتظام نہ کرسکی تو اس نے مزید وقت مانگا جس پر کمیٹی گروپ نے انہیں دسمبر کا وقت دے دیا۔

لیکن دن قریب آنے پر رقم کا انتظام نہ ہوسکا تو خاتون نے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچایا اور فیس بک پر کفن میں لپٹی اپنی تصویر پوسٹ کرڈالی۔

خاتون کے بیٹے نے لکھا کہ ’حادثے میں والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس پر کمیٹی ممبر کے گروپ نے افسوس کا اظہار کیا لیکن تدفین کے معاملے پر انہیں شک ہوا جس پر جانچ کی گئی تو معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا تھا۔

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے خوشخبری

0

واٹس ایپ اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ایک سے زیادہ چیٹ سلیکشن فیچر متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو صارفین کو آسانی سے اپنی چیٹس کو منظم کرنے میں مدد دے گا۔

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے ہمہ وقت کچھ نیا کرنے کی مگن میں رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے چند ماہ قبل ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایڈٹ کا بٹن متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب کمپنی نے اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ایک سے زیادہ چیٹ سلیکشن فیچر متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی چیٹس کو مزید منظم کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اہم فیچر

واٹس ایپ کی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ‘سلیکٹ چیٹس’ فیچر پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔WhatsApp multiple chat selection option

فی الحال تو ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے واٹس ایپ پر متعدد چیٹس کے ساتھ کام سرانجام دینا مشکل ہے، وجہ یہ ہے کہ اس میں ایک اسکرین شاٹ دائیں جانب موجود چیٹ مینو کے تحت ‘چیٹ منتخب کریں’ کا اختیار دکھاتا ہے۔

یہ فیچر ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ صارفین تک کب پہنچے گا؟

تاہم یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ واٹس ایپ کے متعدد چیٹ سلیکشن اگلے سال اس کا حصہ بن جائیں گے۔

کراچی کی بہتری کیلیے دوستوں کو اکٹھا کر رہا ہوں، گورنر سندھ

0

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہر کی بہتری کے لیے دوستوں کو اکٹھا کر رہا ہوں کیوں کہ آپس میں اُلجھنے اور لڑائی جھگڑا کرنے سے شہر کا نقصان ہوگا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام دوستوں سے گزارش کر سکتا ہوں لیکن مجبور کسی کو نہیں کر سکتا، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نے اپنی جان کو لاحق خطرے کا خدشہ ظاہر کر دیا

کامران ٹیسوری نے کہا: ’کوئی وفاق، صوبے یا شہر کے خلاف بات کرے گا تو میں کھڑا ہو جاؤں گا۔ کراچی کے عوام کا کام ساڑھے تین سال سے نہیں ہوا۔ کام ہوں گے تو کراچی بھرپور ووٹ دے گا۔‘

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ میں مسترد کر دیا گیا، اس نے شہر کے لیے کوئی بڑا کام نہیں کیا، اس نے ماضی میں دیے گئے مینڈیٹ کا حشر نشر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ’مولا جٹ‘ دیکھنے کے بعد کیا کہا؟

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ خالد مقبول صدیقی پر سب کا اعتماد ہے، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کا بھی ان پر اعتماد نظر آیا، میں پچھلے ادوار کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا لیکن موجودہ دور میں اداروں کی کسی قسم کی مداخلت مجھے نظر نہیں آ رہی۔

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر ’پیلے‘ انتقال کرگئے

0

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے نے 82 برس کی عمر پائی وہ آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھے، لیجنڈ فٹبالر نے برازیل کو تین مرتبہ فٹبال کا حکمراں بنایا وہ تین عالمی کپ جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر تھے۔

لیجنڈ فٹبالر نے 1958، 1962 اور 1970 میں ورلڈ کپ ٹرافی تھامی جبکہ انہوں نے کئی ایسے ریکارڈز بھی بنائے جو اب تک نہ ٹوٹ پائے۔

فٹبال’کنگ’ پیلے کو گزشتہ ماہ کے  آخر میں بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

پیلے 1999 میں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار پائے، انہیں فیفا جوائنٹ فٹبالر آف دی سنچری کا اعزاز بھی حاصل ہے۔پیلے نے اپنے22 سالہ کیریئر میں 1300 سے زائد میچ کھیلے اور تقریباً اتنے ہی گول کیے۔

برازیل کے عظیم فٹبالر کو کم عمر ترین ورلڈ کپ ونر، کم عمر میں ہیٹ ٹرک اور سب سے زیادہ گول کرنے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی حاصل ہے۔

پیلے نے میراڈونا سے کیا کہا تھا؟

پیلے نے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کو کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ایک دن مجھے امید ہے کہ ہم ساتھ جنت (ہیون) میں فٹبال کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا 2020 میں انتقال کرگئے تھے۔