ہوم بلاگ صفحہ 9686

موسمیاتی خطرات ، پاکستان بین الاقوامی معاہدے ‘میتھین پلیج’ میں شامل ہونے کو تیار

0

اسلام آباد : امریکا اور یورپی یونین کی دعوت پر بین الاقوامی معاہدے میتھین پلیج میں شامل ہونے کو تیار ہوگیا  ، جس کی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماحول دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئےعالمی اتحاد پاکستان کو ساتھ شامل کرنے لگا۔

دعوت امریکی سینیٹرجان کیری اور صدر یورپی یونین نے کانفرنس میں امین اسلم کو دی ، امریکا میتھین میں کمی کیلئے پاکستان میں ٹیکنالوجی لانے اور سرمایہ کاری کو تیار ہے، چاول کی فصل،آئل اینڈگیس،مویشی فضلہ وکئی چیزیں میتھین کاسبب ہیں۔

پاکستان میتھین پلیج گروپ میں شامل ہونے کو تیار ہے ، جس کی منظوری وزیر اعظم دیں گے ، نیا گروپ میتھین کےاخراج  میں 2030 تک 30فیصدکمی کیلئے کوشش کرے گا۔

پاکستان ان24 ممالک میں شامل ہوگا ، جن کا امریکا اور یورپی یونین نے اعلان کیا تھا ، گروپ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گلاسگو میں اجلاس میں معاملات طے کرے گا۔

اقوام متحدہ کا 2 ہفتے کا سربراہی اجلاس31 اکتوبر سے گلاسگو سے شروع ہوگا، امریکا، برطانیہ، ارجنٹائن، فرانس، کینیڈا، انڈونیشیا اور جاپان گروپ میں شامل ہیں۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک چوتھائی فضائی آلودگی کا پھیلاؤ میتھین سے ہے، یورپی یونین اور امریکا کو اپنی رضا مندی سے آگاہ کردیا ہے۔

لیگو نے ٹائی ٹینک کا سب بڑا ماڈل پیش کردیا

0

تاریخی ورثوں کو لیگو بلاکس کے ذریعے زندہ کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، لیگو کمپنی نے لیگو بلاکس سے بنایا تاریخ کا سب سے بڑا ماڈل ’آر ایم ایس ٹائی ٹینک‘ نمائش کیلئے پیش کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیکو بلاکس کمپنی جو پلاسٹک کے ٹکروں کو جوڑ پر مختلف اشیاء تخلیق کرتی ہے، نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ماڈل تیار کیا ہے جو مجموعی طور پر 9090 بلاکس پر مشتمل ہے۔

ایک صدی قبل سمندر برد ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کا لیگو سے بنایا گیا ماڈل 53 انچ لمبا ہے۔

کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لیگو کی مدد سے آپ اس کے اندر کا پورا منظر بھی تشکیل دے سکتےہیں۔ اس کی ڈیزائننگ میں ماڈل کو عین اصلی بحری جہاز پر ڈھالا گیا ہے۔

لیگو بلاکس سے تیار کردہ ٹائی ٹینک کی قیمت 629 ڈالر رکھی ہے جو باآسانی آرڈر پر منگوایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 12 اپریل 1912 میں برطانیہ سے 2223 مسافروں کو لیکر امریکی شہر نیویارک کےلیے روانہ ہونے والا اس وقت کا سب سے بڑا اور جدید ترین بحری جہاز ٹائی ٹینک 14 اپریل کو برفانی تودے سے ٹکرا کر تین گھنٹے میں ہی سمندر کی گہرائی میں پہنچ گیا تھا۔

اس المناک حادثے میں 1517 مسافر ڈوب پر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

سعودی عرب میں بڑا اعلان

0

ریاض: سعودی پاور کمپنی (اکوا) نے حکومت کے ‘گرین ہائیڈروجن منصوبوں’ میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ‘اکوا’ کمپنی کے چیئرمین محمد ابونیان کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے سٹاک مارکیٹ کے آغاز سے حاصل ہونے والے سرمایہ کو قابل تجدید توانائی، واٹر ڈیسیلی نیشن اور گرین ہائیڈروجن منصوبوں میں لگائے گی۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی اسٹاک ایکسچینج(تداول) میں اکوا کے حصص 30 فیصد تک بڑھ گئے جبکہ کمپنی کی مارکیٹ ویلیو ٹریڈنگ کے پہلے چند منٹوں میں 3 بلین ڈالر بڑھ گئی۔

محمد ابونیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ سے توانائی کی پیداوار میں سرفہرست ہے جبکہ گرین انرجی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں بھی مملکت سب سے آگے ہے، ہماری کمپنی دنیا کے تیرہ ممالک میں کام کررہی ہے۔

خیال رہے سعودی اکوا پاور کمپنی نے 2 ہفتے قبل سعودی آئل فرم آرامکو کے ساتھ ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا جس کی مالیت 45 بلین ریال ہے۔

اکوا کے چیئرمین نے بتایا کہ ہم مذکورہ منصوبوں پر جلد ہی کام شروع کردیں گے، دنیا بھر میں تقریباً 81 ملین ادارے اکوا پاور سے بجلی حاصل کرتے ہیں جبکہ 41 ملین ادارے ہمارے پانی کو استعمال کرتے ہیں۔

قبل ازیں لارسن اینڈ ٹوبرو نامی سعودی کمپنی نے رواں سال اپریل میں سدیر سولر پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے بھارتی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، اس معاہدے کے تحت توانائی حاصل کرنے کی گنجائش 1.5 گیگا واٹ ہے جو کہ گنجائش کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا پاور پلانٹ بھی ہے۔

کمپنی کا مذکورہ منصوبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ریاض ریجن میں جس پروجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے اس میں 30.8 مربع کلومیٹر اراضی دستیاب ہے۔

تصویر میں کتنے جانور پوشیدہ ہیں؟ 30 سیکنڈ میں بتائیے

0

ہم نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پہیلیوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک ایسی پہیلی اپنے پڑھنے والوں کے سامنے پیش کی جو یقیناً دماغ گھمانے کا باعث بنے گی۔

انٹرنیٹ پر روز ایسی تصاویر و پہیلیاں وائرل ہوتی ہیں ، جن میں سے چند ایک کو منتخب کر کے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

یہ پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں ہوتیں، جتنا آپ سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج جو تصویری پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت آسان ہے مگر چند ہی لوگ 30 سیکنڈ کے اندر درست جواب تلاش کرسکے ہیں۔

درج ذیل تصویر میں آپ کو ایک کالی و سفید تصویر نظر آرہی ہے اور مصور نے اس ایک تصویر میں مختلف جانوروں کی تصویر بنائی ہے۔

قارئین کو تصویر میں جانوروں کی تعداد کا پتہ لگانا ہے کہ اس تصویر میں کتنے جانور پوشیدہ ہیں۔

جوابات دیکھیں

اگر تصویر کو غور سے دیکھیں تو تقریباً 12 جانور اس تصویر میں چھپے ہوئے ہیں، بھینس، بھالو، بارہ سنگا، چھپکلی، دو پرندے، خرگوش،  بھیڑیا،  دو گلہری، بلّی اور  مچھلی۔

آپ نے کتنے وقت میں درست جواب تلاش کیا، کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔

اسکوئڈ گیم کی گڑیا اب گہری نیند سونے والوں کو جگائے گی

0

امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر اس وقت جنوبی کورین سیریز اسکوئڈ گیم چھائی ہوئی ہے، اس سیریز میں دکھائی جانے والی گڑیا اور دیگر کھیلوں کو مختلف انداز میں دنیا بھر میں پیش کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیریز میں دکھائی جانے والی گڑیا جیسی ایک الارم کلاک بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گڑیا ہاتھ میں گھڑی لیے کھڑی ہے اور فلم میں موجود گڑیا والا گانا گا رہی ہے، جیسے ہی 8 بجتے ہیں گڑیا گانا روک کر قریب سوئے شخص کی طرف گردن گھماتی ہے۔

اس کے بعد اس کا منہ کھلتا ہے اور ایک چھوٹا سا تیر اس کے منہ سے نکل کر اڑتا ہوا سوئے ہوئے شخص کو لگتا ہے جس کے بعد وہ ہڑبڑا کر اٹھ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔

کچھ نے اس الارم کلاک کو نہایت خوفناک قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ انہیں نیند سے جگانے کے لیے ایسے ہی کسی الارم کلاک کی ضرورت ہے۔

دنیا بھر میں مقبول یہ سیریز جلد ہی نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن جائے گی۔ سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف پریشانیوں کا شکار افراد رقم کی خاطر ایک گیم کھیلنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جہاں ان سے بچوں کے کھیلنے والے گیمز کھلائے جاتے ہیں۔

تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوجاتی ہے جب ہارنے والے کو موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد یہ بے ضرر کھیل زندگی اور موت کی جنگ میں بدل جاتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا: وزیر اعظم

0

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر اراکین کو اعتماد میں لیا۔

کچھ دنوں سے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر افواہیں اڑ رہی تھیں، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں کابینہ کو بتایا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ہم ایک پیج پر ہیں، یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے نوٹیکفیشن کے سلسلے میں ابہام کو دور کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کا عبد القدیر خان کے نام پر کوئی شہر، ایئرپورٹ یا تاریخی عمارت منسوب کرنے کا مطالبہ

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم نےعبدالقدیرخان کے نام پر کوئی شہر، ایئرپورٹ یا تاریخی عمارت منسوب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کیلئےفاتحہ خوانی کی ، اجلاس میں ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ عبدالقدیرخان کے نام پر کوئی شہر،ایئرپورٹ یا تاریخی عمارت منسوب کی جائے۔

ایم کیو ایم نے انتخابی اصلاحات میں اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا ، وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہم اتحادی ہیں انتخابی اصلاحات میں ہمیں اعتماد پر لیں، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کا شکوہ جائز ہے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں جی ڈی اے نے بھی انتخابی اصلاحات پر ایم کیو ایم کی حمایت کر دی۔

گھر کے باغ میں نصب قدیم مسجموں کے بارے میں حیران کن انکشاف

0
مسجموں

لندن : برطانیہ میں ایک گھر کے باغیچے میں گزشتہ کئی سال سے دو مجسمے رکھے ہوئے تھے جن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 5 ہزار سال قدیم اور انتہائی قیمتی ہیں۔

مذکورہ دو مجسمے درحقیقت پانچ ہزار سال قدیم مصری نوادرات نکلے جن کی مالیت 2 لاکھ 41 ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گھر کے مکینوں کا خیال تھا کہ باغیچے میں موجود دو رنگوں کے مجسمے صرف نقلی ہیں بلکہ ان کو بعد میں اندازہ ہوا کہ حقیقت میں نہ صرف وہ اصلی ہیں بلکہ انتہائی قیمتی بھی۔

یہ مجسمے مصری مجسمے ابوالہول کی طرح تراشے گئے ہیں، ابوالہول کا مجسمہ اس وقت قاہرہ کے مشہور میدانِ اہرام میں موجود ہے جس کا چہرہ انسانی اور دھڑ کسی حیوان (غالباً شیر) کا ہے۔

گھر کے مالکان کا خیال ہے کہ یہ ابوالہول کے مجسمے کی نقل ہے جو غالباً اٹھارویں یا انیسویں صدی میں تراشے گئے تھے لیکن اب معلوم ہوا کہ انہیں پانچ ہزار برس قبل مصر میں بنایا گیا تھا۔

ایک مجسمے کی لمبائی 110 سینٹی میٹر ہے اور اسے لندن کے مشہور مینڈر نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ دوسو پاؤنڈ سے شروع ہونے والی بولی پندرہ منٹ میں اس وقت ختم ہوگئی جب وہ دو لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈ تک جاپہنچی۔

نیلام گھر کے مطابق مجسمے بہت بری حالت میں ہیں اور ایک مالک نے ٹوٹ پھوٹ کو دور کرنے کے لئے اس پر سیمنٹ لگادیا تھا جس سے مجسمہ مزید بدنما ہوگیا اوراس کی قدر کم ہوچکی ہے تاہم اسے اب مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خاتون نے بالوں سے کئی ٹن وزنی ٹرک کھینچ کر سب کو حیران کردیا

0

لندن : دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کے لیے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم ان میں سے کچھ اپنے کارناموں سے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون اناستاسیہ نے کئی ٹن وزنی ٹرک وین کو کئی میٹر دور تک کھینچ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بھاری بھرکم بس بالوں سے کھینچنے کا شاندار مظاہرہ کررہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اناستاسیہ کوئی عام خاتون نہیں بلکہ اپنے بالوں کے ذریعے کافی دیر فضا میں جھولنے والی ماہر ہیں۔

واضح رہے کہ بالوں کے ذریعے اس طرح کے کرتب دکھانا کوئی معمولی بات نہیں ہے کیوں کہ یہ کھیل بظاہر کو بہت زبردست لگتا ہے لیکن بہت تکلیف دہ، خطرناک اور مہنگا ہے۔

مثال کے طور پر اناستاسیہ اپنے بالوں کو اچھی حالت میں رکھنے کےلیے ہر روز دو بوتل کنڈیشنر استعمال کرتی ہیں، ان کے لمبے بالوں کا انشورنس 13 لاکھ ڈالر (22 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد) میں کیا گیا ہے۔

ناراض رکن ظہور بلیدی کو بی اے پی کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا

0

کوئٹہ: ناراض رکن ظہور بلیدی کو بی اے پی کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بدلتی سیاسی صورت حال میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کور کمیٹی نے ناراض رکن ظہور بلیدی کو قائم مقام پارٹی صدر بنا دیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل منظور کاکڑ نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ کر کہا کہ باہمی مشاورت سے نائب صدر ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر بنا دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام صدر بی اے پی کی تعیناتی پارٹی کے نظم و نسق چلانے کے لیے کی گئی ہے، جام کمال کے استعفے کے بعد پارٹی الیکشن کے لیے قائم مقام صدر کا تقرر ضروری ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن کو بھی اعلامیے کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ظہور بلیدی نے گزشتہ روز جام کمال کے خلاف 14 ارکان کے ہمراہ تحریک عدم پر دستخط کیے تھے، انھوں نے ناراضی کے باعث بطور وزیر خزانہ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ بھی دیا تھا۔

دوسری طرف آج گورنر بلوچستان وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے، جہاں انھوں نے وزیراعظم کو سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلوچستان میں سیاسی ایشو چل رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ استحکام آئے، صوبے میں جو بھی آئینی اور قانونی طریقہ ہوگا، اس کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

ناراض اراکین نے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے  گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اراکین اسمبلی، وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریز کو مراسلے بھجوا دیے گئے۔

بی اے پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جان محمد جمالی نے ایک بیان میں کہاکہ نومبر تک پارٹی کا نیا صدر منتخب کرلیں گے ، کچھ عرصے سے پارٹی میں رسہ کشی چل رہی ہے ، پارلیمنٹری گروپ میں ایک تفریق ہے  اور اس وقت پارٹی 2 حصوں میں تقسیم ہے۔

 جان محمد جمالی نے کہا کہ میں جام کمال سے مطالبہ کروں گا کہ وہ پالیمانی پارٹی کااجلاس بلائیں ، جس میں مستقبل کے حوالے سے فیصلے ہوں، ناراض ارکان کےپاس بھی وہی اکثریت ہےجو جام کمال کے پاس ہے ،  ظہور آغا نئے نئے گورنر ہیں اس لیے مشورہ کرنے اسلام آباد گئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبائی حکومت چلے اور وزیر اعلیٰ سب کو منالیں۔