ہفتہ, مئی 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9775

گرین پریزیڈنسی : ایوان صدر پاکستان کیلئے بڑا اعزاز

0

اسلام آباد : ایوان صدر پاکستان نے دنیا کی پہلی گرین پریزیڈنسی کا اعزاز حاصل کرلیا، منصوبے کے تحت ایوانِ صدر میں 2 سال میں 35 فیصد توانائی کی بچت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایوانِ صدر کو مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقل کر دیا گیا، ایوان صدر دنیا کا پہلا صدارتی دفتر ہے جسے مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقلی کاISO 50001 سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

ماحول دوست اقدامات کے اعتراف میں گرین بلڈنگ کونسل کی جانب سے بھی پلاٹینم سرٹیفیکیشن جاری کی گئی ہے۔

گرین پریزیڈنسی منصوبہ کے تحت ایوانِ صدر میں گزشتہ دو سالوں میں 35فیصد توانائی کی بچت کی گئی جبکہ سال 2022ء تک ایوانِ صدر میں 50 فیصد تک توانائی کی بچت متوقع ہے۔

منصوبے کے تحت کلین انرجی کی پیداوار سے مجموعی طور پر قومی خزانے کو 72.5 ملین روپے کی بچت ہوئی۔

گرین پریزیڈنسی منصوبہ کے تحت ایک میگا واٹ سولرائزیشن پراجیکٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ، پورے ایوان صدر میں بجلی بچانے والی جدید لائٹس کی تنصیب کی گئی۔

عمارت کے بیرونی حصے پر ہیٹ ریزسٹیو پینٹ جیسے مؤثر اقدامات بھی کئے گئے ، صدر عارف علوی کی جانب سے ایوانِ صدر میں 10 ہزار نئے درخت اگائے گئے ہیں۔

بارش کے پانی کو محفوظ بنا کر استعمال میں لانے کیلئے رین واٹر مینجمنٹ شروع کی گئی ہے جبکہ کچرے کی ری سائیکلنگ کیلئے جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے قیام کا عمل جاری ہے۔

سرکاری محکموں میں نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

0

لاہور : پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں گریڈ 1تا15 کی خالی آسامیوں پربھرتی کا فیصلہ کرلیا اور بھرتیوں پر شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پربھرتی کا فیصلہ کرلیا ، محکموں میں گریڈ 1تا15میرٹ کی بنیادپربھرتیاں کی جائیں گی۔

اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نے شفافیت اورمیرٹ یقینی بنانےکیلئےہدایات جاری کر دیں ، جس میں کہا ہے کہ یقینی بنایا جائے بھرتیاں میرٹ پر ہوں، کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ محکموں میں تقرر وتبادلےسوچ سمجھ کراورکارکردگی کی بنیاد پرکئےجائیں، افرادی قوت کی کمی پورا کرنے سے محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

یاد رہےاگست میں وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اداروں سے وابستہ تمام ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی تھی اور کہا تھا کہ سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیاتھ کہ سرکاری ملازم بغیر اجازت میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔

انڈونیشیا : جزیرہ بالی میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی

0
اسلام آباد زلزلہ

جکارتہ : انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں4.8 کی شدت کے زلزلے کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، مقامی وقت کے مطابق شب3 بج کر 18منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹرگہرائی تھا۔

انڈونیشیا کے ریزورٹ جزیرے بالی میں ہفتے کے روز آنے والے شدید زلزلے میں اب تک تین افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 تھی۔ زلزلہ کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات و ماحولیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 3:18 بجے آیا اور اس کا مرکز ضلع کرنگسیم سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

ایجنسی کے مطابق اس زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوئی ہے ۔

ہاتھی کی مدد سے ہوا میں اڑتے کھلاڑی کی ویڈیو وائرل

0

انسانوں کے دوست جانور بعض اوقات نہایت مزے کی حرکتیں کرتے ہیں جس سے کچھ ناقابل یقین سا رونما ہوجاتا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو نے آج کل سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر مشہور رینی کیسلی نامی ایک شخص نے اپنے دوست ہاتھی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینی جھولے پر کھڑا ہے اور اس کے ہاتھ میں باسکٹ بال ہے، جھولے کے دوسری طرف ہاتھی اپنا پاؤں رکھتا ہے تو رینی ہوا میں اڑتا ہے اور باسکٹ بال کی جالی کے قرہب سے اڑتا ہوا گیند کو جال میں ڈال دیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @nickantonyan

اس کے بعد ویڈیو میں ایک فربہ شخص موجود ہے جو رینی ہی کی طرح کھڑا ہے، لیکن جیسے ہی ہاتھی جھولے پر پاؤں رکھتا ہے، جھولا ٹوٹ جاتا ہے اور فربہ شخص جوں کا توں اپنی جگہ پر موجود رہتا ہے۔

اس ویڈیو کو لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا اور بے حد پسند کیا۔

غلط انجیکشن نے خاتون کی عمر 10 سال بڑھا دی

0

روس میں بیوٹی ٹریٹمنٹ ایک خاتون کو اتنی مہنگی پڑ گئی کہ ان کی زندگی برباد ہو گئی، خاتون آرکٹیکٹ کا چہرہ کسی ممی کی طرح سکڑ گیا، اور وہ راتوں رات 10 سال بڑی دکھائی دینے لگیں۔

37 سالہ خاتون سویٹلانا کا تعلق روسی شہر پرم سے ہے، انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خوب صورتی کے لیے کلینک گئی تھی لیکن اس کے برعکس نتیجہ نکل آیا، اور غلط انجیکشن سے ان کا چہرہ اس طرح سکڑا جیسے کسی ممی کا ہوتا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے دوست نے کہا تھا کہ وہ کچھ معمر سی لگنے لگی ہیں، اس لیے وہ بیوٹی ٹریٹمنٹ کے لیے گئی، لیکن اس چکر میں اپنے چہرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا بیٹھیں، اور دوست کو بھی ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔

خاتون نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے ان کا چہرہ ’ممی‘ کی طرح سکڑ گیا اور جلد ڈھیلی ہو گئی اور اس کے چہرے پر جھریاں آ گئیں۔

سویٹلانا نے بتایا کہ کاسمیٹک سرجن نے ایک نئی دوا استعمال کی ہے جو حال ہی میں برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں استعمال کے لیے منظور کی گئی ہے، لیکن اس نئی دوا نے ان کے چہرے پر کولیجن کو تباہ کر دیا، اور جلد ڈھیلی ہو گئی۔

اگرچہ خاتون کی شکایت پر سرجن کے خلاف مجرمانہ مقدمہ شروع کیا گیا ہے، لیکن سویٹلانا کا کہنا ہے کہ ان کی محبت، زندگی اور کیریئر برباد ہو چکے ہیں۔

سویٹلانا نے بتایا کہ ایک بار سرجری خراب ہونے پر ڈاکٹر نے تسلی دی اور دوبارہ مفت انجکشن لگانے شروع کر دیے جس سے ان کا چہرہ مزید خراب ہو گیا۔

خاتون کے مسائل اس وقت شروع ہوئے جب انھیں کاسمیٹولوجسٹ نے مشورہ دیا کہ لونگیڈازا (Longidaza) کے انجیکشن سے پرانے لفٹنگ جیل ایمپلانٹس کو ہٹا دیا جائے، یہ ایک روسی دوا ہے جو رواں سال کئی مغربی ممالک میں استعمال کے لیے منظور کی جا چکی ہے۔

ڈاکٹر نے انھیں یقین دلایا کہ اس انجیکشن سے ان کی آنکھوں کے نیچے جلد میں موجود اضافی جیل ختم ہو جائے گی۔

خاتون نے بتایا کہ ٹریٹمنٹ کے بعد شام کو میں آئینے کے پاس گئی اور دیکھا کہ میرا چہرہ بدلنا شروع ہو گیا ہے، میری آنکھوں کے نیچے کی جلد سوکھ گئی تھی اور سچ میں لٹک گئی تھی، اور پھر ہر گھنٹے بعد میرا چہرہ تیزی سے خش ہونے اور سکڑنے لگا۔

سویٹلانا نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سے دوسری خواتین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ ان جیسی غلطی نہ دہرائیں۔

’موجودہ مہنگائی سابقہ حکومتوں کی کرپشن اور غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے‘

0
فیاض چوہان

لاہور : رہنما تحریک انصاف فیاض چوہان نے ملکی معیشت کی تباہی اور موجودہ مہنگائی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیا۔

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ مہنگائی اور تباہ حال معیشت سے متعلق کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں نے ملک کی معیشت تباہ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جو معاہدے کیے گئے نقصان دہ ثابت ہوئے، اب بجلی بنائیں نہ بنائیں ان کو بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مہنگائی کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور نااہل قیادت نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں قیادت نہ ہونے کی وجہ سے فیصلے نہیں کیے جاسکے، موجودہ مہنگائی ماضی کی کرپشن اور غلط فیصلوں کی وجہ سے ہے۔

سابق کرکٹر عبدالقادر اور فضل محمود کیلئے بڑا اعزاز

0

لاہور : فاسٹ باؤلر فضل محمود اور لیگ اسپنر عبدالقادر کا نام بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم میں شامل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دنیائے  کرکٹ کا مشہور نام فضل محمود اور عبدالقادر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں شخصیات کا نام ہال آف فیم میں شمال کرلیا ہے۔

ہر سال تین شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ہال آف فیم میں ان کا نام شامل کیا جاتا ہے، رواں برس فاسٹ بولر فضل محمود اور لیگ اسپنر عبدالقادر کا نام شامل ہوئے ہیں جب کہ تیسرے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ان سے قبل حنیف محمد، وزیر اعظم عمران خان، ‏جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس کے ناموں کو آزاد پینل کی منظوری سے ہال آف فیم کا حصّہ بنایا جاچکا ہے۔

وفاقی حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ

0
نیب ترمیمی آرڈنینس

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں وسیع دھوکہ دہی اورفراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں واپس لانے اور احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطاق وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیع دھوکہ دہی اورفراڈ نیب کےدائرہ اختیار میں واپس لایا جائے گا۔

احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے موجودہ آرڈیننس میں ملزم پرکرپشن کی نسبت سےزر ضمانت رکھا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ گواہان کےبیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر وضاحت ہوگی، حالیہ آرڈیننس سےتاثرمل رہا ہےبیانات صرف ویڈیو لنک پرہی ریکارڈ ہو سکتےہیں۔

نیا نیب ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہوگا۔

خیال رہے صدرنے آرٹیکل89 کے تحت قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا ، صدارتی آرڈیننس کی مدد سے 1999 کے آرڈیننس کےسیکشن5 میں بھی ترمیم کی گئی۔

جس کے تحت صدر اور چیف جسٹس کی مشاورت سےاحتساب عدالتوں کاقیام عمل میں لایا جائے گا، چیف جسٹس ہائیکورٹس کی مشاورت کے بعد احتساب عدالت کاجج تعینات کیاجائے، احتساب عدالت جج کی تعیناتی کی مدت تین سال ہوگی، آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس کی مشاورت سے صدر کو احتساب عدالت کےجج کو ہٹانےکا اختیار ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت 1999 کے آرڈیننس کے سیکشن 6 میں بھی ترمیم کی گئی، جس کے تحت صدر قائد ایوان اور قائدحزب اختلاف کی مشاورت سے چیئرمین نیب تعینات کریں گے ، قائد ایوان قائد حزب اختلاف میں اتفاق رائے نہ ہونے پر نام پارلیمانی کمیٹی جائیں گے

سندھ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ

0

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پیٹرولیم کی نئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےخان صاحب نے کہا تھا چیخیں نکال دوں گا عوام کی چیخیں نکال دیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رات تاریکی میں انہوں نے عوام سے ناانصافی کی، وہی لوگ جنہوں نے انصاف اور غربت مٹانے کی بات کی ، پیٹرول138 روپے کا ہوگیا ہے ، پیٹرول ،گیس ،بجلی ،آٹا ،چینی ،دال اورگھی سب مہنگاکردیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ایسی بتادیں جس پر ریلیف دیا گیا ہو، یہ تو 50لاکھ گھر وں اور ایک کروڑ نوکریوں کی بات کرتے تھے ، کہتے عمران آئیں گے تو باہر 200ارب ڈالر پڑے ہیں وہ پاکستان آئیں گے، ماضی میں اوگرا 3روپے کی سفارش کرتی تو وزیراعظم 2روپےاضافہ کرتے تھے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا آج اوگرا 5روپے کاکہتی ہے تووزیراعظم 10روپے بڑھا دیتے ہیں ، وعدہ انصاف کا تھا مگر استحصال شروع کردیا گیا ، عوام پرپٹرول کا جوبم گرایا گیا ہےا س کی مذمت کرتا ہوں ، مطالبہ کرتاہوں کہ پیٹرولیم کی نئی قیمتیں واپس لی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھےتوہرچیز مہنگی ہوتی ہے ، عمران خان اور مہنگائی لازم و ملزوم ہیں ، حکومت کے مقاصد کاپاکستان کے ایک عام آدمی سےکوئی لینا دینا نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمت سے عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا، خان صاحب نے کہا تھا میرا جہاد مہنگائی کے خلاف ہے ، پورے پاکستان میں اس وقت مہنگائی کا طوفان ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کررہا ہے تومہنگائی کیوں ہورہی ہے، غربت کیوں بڑھ رہی ہے، بےروزگاری کیوں بڑھ رہی ہے، عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا، پاکستان کےعوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا جارہا۔

انھوں نے کہا کہ برآمدات کی بات کرتے ہیں کبھی درآمدات کی بات کی، ان کی حکومت میں اربوں روپے کی کپاس امپورٹ کرنی پڑی، اس 3سالوں میں روپیہ کے قدر میں کمی ہوئی، اس دور میں کسانوں کو ریلیف نہیں دیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسان دوست پالیسی لائی، پیپلزپارٹی دور میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار تھی، آپ کی حکومت میں آٹا،بجلی،ادویات کی قیمتیں بڑھ گئیں، کوئی ایک ایسی چیز بتائیں جس کی قیمت کم ہوئی ہو۔

ترجمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اپوزیشن میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، عمران خان نے ایک وعدہ پورا کیا عوام کی چیخیں نکال دیں، خان صاحب نے کہا تھا چیخیں نکال دوں گا عوام کی چیخیں نکال دیں۔

امریکا: سوتیلے باپ نے 13 سالہ بچے کو کتے کے پنجرے میں بند کردیا

0

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شخص نے اپنی دوسری بیوی کے بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا، بعد ازاں اس شخص نے جیل میں خودکشی کرلی، مذکورہ شخص کے بیٹے کو بھی حراست میں رکھا گیا ہے جو جرم میں برابر کا شریک رہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جورڈن نونیز کو تشدد کرنے اور شواہد مٹانے کے الزام میں جیل میں رکھا گیا ہے اور جلد اسے 25 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

جورڈن کے باپ تھامس فرگوسن نے ٹریسی نامی خاتون سے شادی کی تھی جن کے پہلے سے 3 بچے تھے۔ 13 سالہ جرمی مسلسل سوتیلے باپ کی بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنتا رہتا۔

فرگوسن طویل عرصے سے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا اور اس عمل میں اس کا بیٹا جورڈن بھی شریک رہتا، پولیس کے مطابق فرگوسن بچے پر بیلٹ سے تشدد کرتا اور ہتھوڑے سے اس کے ہاتھوں پر مارتا۔

3 سال قبل جس دن جرمی کی موت ہوئی اس دن بھی فرگوسن نے اس پر بہیمانہ تشدد کیا اور بعد ازاں کتے کو رکھے جانے والے پنجرے میں بند کردیا۔ باپ کے کہنے پر جورڈن پنجرے کو ٹھوکریں مارتا رہا اور پنجرہ لڑھکتا رہا، اسی دوران جرمی کی موت واقع ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تشدد کی وجہ سے بچے کے جبڑے کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹ گئی تھی اور ایک جگہ وہ مسوڑھے میں گھس گئی تھی۔

پولیس کی گرفتاری کے بعد فرگوسن نے جیل میں خودکشی کرلی تھی، بچے کی ماں اور فرگوسن کا بیٹا جورڈن بھی پولیس کی حراست میں ہے جس پر کیس چلایا جارہا ہے۔ کیس کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔