ہفتہ, نومبر 2, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9961

مسافر کی فلائٹ چھوٹنے پر ایئر لائن کو 1 لاکھ روپے ہرجانہ

0

حیدر آباد: بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک مسافر کی فلائٹ چھوٹنے پر عدالت نے ایئر لائن کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری ڈیڈوگو سریشم کو آخر کار 2 سال بعد انصاف مل گیا، دو سال قبل حیدر آباد سے کلکتہ جانے والے ڈیڈوگو سریشم اور ان کی بیٹی کی فلائٹ اس لیے چھوٹ گئی تھی کیوں کہ ان کے بورڈنگ پاس کو پرنٹ ہونے میں وقت لگ گیا تھا۔

حیدر آباد سے وقت پر روانہ نہ ہو سکنے کی وجہ سے سریشم کی کلکتہ سے جورہاٹ کے لیے کنیکٹنگ فلائٹ بھی نکل گئی تھی۔

بد قسمتی سے کلکتہ سے جورہاٹ کے لیے صرف ایک فلائٹ تھی اور اگلے دن سریشم کی بیٹی کو کالج میں داخلہ لینا تھا، اس لیے سریشم نے انڈیگو کی دو اور پروازیں بک کروائیں، تاکہ بیٹی وقت پر کالج پہنچ سکے، اس کے لیے انھوں نے ایک فلائٹ حیدر آباد سے کلکتہ کے لیے بُک کی، اور پھر کلکتہ سے گوہاٹی کے لیے ایک بک کر لی، پھر وہاں سے انھیں رات بھر بس سے سفر کرنا تھا اور صبح جورہاٹ پہنچ جانا تھا۔

ایئر لائن کی غلطی کی وجہ سے اتنی تکلیف ملنے پر سریشم نے ایئر لائن کے خلاف شکایت درج کرائی اور فلائٹ پر خرچ کی گئی رقم کی واپسی کی درخواست کر دی، تاہم انڈیگو فلائٹ نے ان کی درخواست خارج کر دی، جس پر انھوں نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔

سریشم کو عدالتی کارروائی کے دوران بھی 15 سماعتوں میں پیش ہونا پڑا، جس میں دو سال لگے کیوں کہ ایئر لائن اپنے کاغذات پیش کرنے کے لیے وقت مانگتی رہی۔

آخر کار عدالت نے اس کیس میں اپنا فیصلہ سنا دیا، اور ایئر لائن کو حکم دیا کہ وہ مسافر کو مشکلات کے لیے ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے، نیز مقدمے بازی میں خرچ کی گئی رقم دینے کا حکم بھی دیا گیا۔

’اپوزیشن کو جلسے کے بعد بھی سرپرائز ملے گا‘

0

اسلام آباد: مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو 27 مارچ کے جلسے کے بعد بھی سرپرائز ملے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ہمارے پاس سرپرائز بھی ہیں اور کارڈ بھی ہیں، وزیراعظم عمران خان جلسے میں سرپرائز شو کریں گے، اپوزیشن کو 28 مارچ کو بھی سرپرائز ملے گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا کام ہے، حکومت کی جانب سے کوئی غیر جمہوری کام نہیں کیا جائے گا ہم آئین و قانون کے مطابق ہاؤس چلا کر ان کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں رولز کے مطابق سب کو بولنے دیا جائے گا، اسپیکر اسمبلی میں کوئی غیرجمہوری کام نہیں کریں گے اور نہ کرنے دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف بتائیں عدم اعتماد پیش کریں گے یا پھر دوائی کا بہانہ کریں گے، ہمارے 172 نمبرز پورے ہیں اتحادی ساتھ ہیں ہمیں چھوڑ کر نہیں گئے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ایک جتھا اور گروہ شاہراہیں بند کرنے کی کوشش کرچکا ہے، عدالت کا ہی حکم تھا کہ شاہراہیں بند نہیں کی جائیں گی، شاہراہ سری نگر بند کرنے کی کوشش توہین عدالت ہے، کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔

پیٹ کمنز نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا

0

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا 27 سال پرانہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 12 وکٹیں حاصل کیں جو کہ کسی بھی کپتان کی غیرملکی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

پاکستان کے سابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز وسیم اکرم نے 1996 میں انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 12 وکٹیں حاصل کیں وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے فاسٹ باؤلنگ کپتان تھے۔

پیٹ کمنز کو سیریز کے آغاز میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار نہیں تھی اور وہ پہلے ٹیسٹ میں صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے تھے۔

سیریز کے آخری میچ میں پیٹ کمنز نے ریورس سوئنگ کے ساتھ ساتھ نئی گیند سے بھی زبردست بولنگ کی اور مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کر کے نہ صرف میچ کو فیصلہ کن بنایا بلکہ سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

منگنی کے بعد عاصم اور میرب کی ایک ساتھ پہلی تصویر وائرل

0

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی منگنی کے بعد ایک ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اداکارہ میرب علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر عاصم اظہر کے ساتھ اپنی تصاویر اسٹوری پر شیئر کی اور گلوکار کو ”ایکسپو کے شو اسٹوپر“ قرار دیا۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر نے حال ہی میں دبئی ایکسپو میں شرکت کی۔ گلوکار نے ایکسپو میں خصوصی پرفارمنس بھی دی۔

عاصم اظہر نے میرب علی کی جانب سے لگائی گئی انسٹا گرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے منگیتر کو ”سپورٹ سسٹم“ قرار دیا۔

گلوکار نے دبئی ایکسپو میں پرفارمنس کی ویڈیوز پر اسٹوری پر شیئر کیں۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے کچھ روز قبل اچانک منگنی کی خبر دے کر مداحوں کو سرپرائیز دیا تھا۔

عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”اللہ تعالی کے فضل اور اپنے والدین کی دعاؤں سے ہم دونوں نے منگنی کرلی، اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور یہ خوشیاں ہمیشہ کے لیے قائم رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

احد رضا کے اسٹیج پر آتے ہی مداحوں نے کیا نعرے لگائے؟ ویڈیو وائرل

0

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

معروف پاکستانی اداکار احد رضا میر کی طلاق کی افواہوں کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے دبئی ایکسپو میں شرکت کی تھی۔

انسٹاگرام کے مختلف اکاؤنٹس پر احد رضا میر کی رواں سال دبئی ایکسپو سے لی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں انہیں اسٹیج پر مداحوں سے خطاب کے لیے آتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن جیسے ہی انہوں نے کچھ کہنے کے لیے مائیک اٹھایا تو مداحوں نے ’سجل سجل‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

مداحوں کے پرجوش ہونے پر احد رضا میر ہنستے ہوئے خاموش ہوگئے اور مداحوں کا شکریہ اداکیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سجل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے نام سے احد رضا کا نام ہٹایا جس کے بعد مبینہ علیحدگی کی خبریں پھیلیں۔ یاد رہے کہ سجل اور احد دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

”کپل شرما شو“ بند ہونے کا امکان

0
کپل شرما کو بڑا ریلیف مل گیا

ممبئی: بھارت کے مشورہ مزاحیہ شو ”دی کپل شرما شو“ کو بند کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم شو کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق کپل شرما شو کو کچھ عرصے کے لیے بند کیا جا رہا ہے کیوں کہ اس کے میزبان کپل شرما امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں اور وہ شو کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کپل شرما نے حال ہی میں امریکا اور کینیڈا کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ لہٰذا اس بات کو ممدِ نظر رکھتے ہوئے شو سے وقفہ لینے اور پھر چند ماہ بعد نئے سیزن کے ساتھ واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے شو کی چند اقساط کو پری شوٹ کیا جائے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس خبر نے بہت سے مداحوں کو مایوس کیا ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ شو کی عارضی بندش مختصر ہوگی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ شو کو آف ایئر کیا جائے گا۔ اس سے قبل جب کپل شرما نے خاندان کے ساتھ وقت گزاری کے لیے شو کو عارضی طور پر بند کیا تھا۔

پاکستان ڈے اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل کراچی کے سعد عبدل نے جیت لیا

0

راولپنڈی: اسپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں پاکستان ڈے اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل کراچی کے کھلاڑی سعد عبدل نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی کے اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان ڈے اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا گیا، میچ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سعد عبدل اور راولپنڈی کے فرحان ہاشمی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور سعد عبدل میچ کے فا تح قرار پائے۔

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ کے بیسٹ پرفارمر کا ایوارڈ لاہور سے تعلق رکھنے والے زین ر مضان کے نام رہا۔

زین ر مضان نے 714 کی ریکنگ میں رہتے ہوئے 210 اور 216 کی رینکنگ کے کھلاڑیوں کو ہرایا، فاتح اور رنر اَپ کھلاڑیوں کو مہمان خصوصی کی طرف سے میڈلز اور کیش پرائز دیا گیا۔

فائنل میچ کی رنگارنگ تقریب میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق، سیکریٹری اسکواش وِنگ کمانڈر ارمغان عزیز اور شائقین کی ایک قابل ذکر تعداد نے شرکت کی، کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ان کھیلوں کا انعقاد حکومت پنجاب نے یوم پاکستان کی مناسبت سے صوبے بھر میں کرایا۔

کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے تقریب سے خطاب میں کہا کھلیوں کے مقابلے کروانے کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول کرنا اور انھیں پاکستان ڈے کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، جس ملک کے میدان آباد ہوں وہاں کے اسپتال ویران ہوا کرتے ہیں۔

 

کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈویژن بھر میں پلے گراؤنڈز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا صحت مند معاشرے کے حصول کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہیں، حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔

انھوں نے کہا پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے کہا ٹورنامنٹ میں 200 کی رینکنگ سے نیچے نیچے کے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایک تعمیری تفریح مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اس میں حصہ لے کر صحت و توانا پاکستان کا حصول ممکن بنائیں۔

‘نیاپاکستان پریڈ گراؤنڈ میں دکھائی دے گا’

0

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں دکھائی دے گا ہم چاہتےہیں دنیا بھر میں پیغام جائے پاکستان خوددارملک ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسدعمر نے کہا کہ پاکستان توچھوڑیں بیرون ملک سےپاکستانی آنا شروع ہو گئےہیں ایک تاریخی جلسہ ہونےجا رہا ہے جو یاد رکھا جائےگا عوام کیاوہی پاکستان چاہتےہیں جہاں پیسہ چلتا تھا نیاپاکستان پریڈ گراؤنڈ میں دکھائی دےگا۔

اسدعمر نے کہا کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم نےکہا ہماری سوچ سےزیادہ جذبہ ہے ملک بھرسےقافلےکل نکلنا شروع ہوجائیں گے پاکستانیوں کا فیصلہ27مارچ کوپریڈگراؤنڈ میں نظر آئے گا بیرون ملک سےبھی لوگ پریڈ گراؤنڈ جلسے میں شرکت کیلئےآرہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیادیکھےگی پاکستانی قوم اپنی خودداری کیلئےکھڑی ہوگئی ہے دنیادیکھےگی پاکستانی قوم حرمت رسولﷺکیلئےکھڑی ہوگئی ہے ہم چاہتےہیں دنیابھرمیں پیغام جائےپاکستان خوددارملک ہے چاہتےہیں پیغام پہنچےقوم اپنی حقیقی آزادی پر سمجھوتے کیلئے تیار نہیں۔

سجل اور احد رضا کے درمیان طلاق کا سن کر مداح چل بسی

0

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق کی خبریں سن کر ان کی مداح صدمے سے چل بسی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سجل علی احد رضا میز کے فین اکاؤنٹ سے ایک نوٹ پوسٹ کیا گیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

نوٹ پر لکھا گیا ہے کہ ”میری پیاری دوست سارہ کا آج صبح انتقال ہوگیا، سجل علی اور احد رضا میر ہی اس کے زندہ رہنے اور خوشی کا واحد ذریعہ تھے، سارہ پسندیدہ فنکاروں کے درمیان طلاق کی خبروں کو برداشت نہیں کر سکی۔“

اس میں مزید کہا گیا کہ میں ہمیشہ اس افسوس کے ساتھ زندہ رہوں گا کہ میں نے سارہ کے پیغامات سجل علی اور احد رضا میر تک نہیں پہنچائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by forever.sahad (@forever.sahad)

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ وہ انتقال کر گئی، میرے ہاتھ کانپ رہے تھے جب اس کے اہل خانہ نے مجھے چند منٹ پہلے اطلاع دی، سارہ کی آواز سجل علی اور احد رضا میر تک نہ پہنچانے کا جرم مجھے سکون سے جینے نہیں دے گا۔

فرنگی محل: ایک فرانسیسی تاجر کی حویلی

0

عہدِ اکبری ہی میں لکھنؤ شہر میں‌ آباد کاری کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ مغلیہ دور میں‌ جب ایک فرانسیسی تاجر یہاں آیا تو اس نے بادشاہ سے پروانۂ اقامت حاصل کرنے کے بعد یہاں ایک حویلی تعمیر کی جس کا نام فرنگی محل پڑ گیا۔

یہ فرنگی محل لکھنؤ میں وکٹوریہ روڈ اور چوک کے درمیان میں واقع ہے۔ یہ مغل شہنشاہ اورنگزیب کے دورِ حکومت کی بات ہے جب فرانسیسی تاجر یہ شان دار رہائش گاہ ایک شاہی فرمان کے تحت حکومت کی طرف سے ضبط کر لی گئی اور شہنشاہ نے ایک عالمِ دین، ملا سعید کو یہ حویلی سونپ دی۔ انھوں نے بعد میں یہاں ایک مدرسہ قائم کیا جسے بہت شہرت حاصل ہوئی اور اسی مدرسے سے کئی مسلمان عالم فاضل بن کر نکلے اور تحریکِ‌ خلافت اور بعد میں ہندوستان کی آزادی و تقسیم کے لیے جدوجہد اور تحاریک کا حصّہ بنے۔ اس مدرسے کے فارغ التحصیل علمائے فرنگی محل کے نام سے مشہور ہوئے جن کا تذکرہ تاریخ و سیاست کی کتب میں بہت پڑھنے کو ملتا ہے۔ اٹھارویں صدی میں مدرسہ فرنگی محل کو بہت شہرت ملی اور وہاں سے پڑھ کر نکلے والے علمائے کرام نے کئی ریاستوں میں‌ خواص اور عوام کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا۔

فرنگی محل مدرسہ کا موازنہ اکثر انگلینڈ کی عظیم درس گاہوں سے بھی کیا جاتا تھا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ گاندھی جیسے کئی کانگریسی راہ نماؤں نے بھی فرنگی محل میں چند دن گزارے۔ یہ اسلامی اور دینی تشخص رکھنے والی عمارت ہی نہیں تھی بلکہ ہندوستان میں مسلمانوں‌ کے سیاسی اور سماجی کردار کو زور اور تحریک دینے میں بھی اس کا کردار اہم تھا مؤرخین نے لکھا ہے کہ فرنگی محل اسلامی ثقافت اور روایات کے تحفظ کی علامت بن گیا تھا۔

گاندھی کے علاوہ تحریکِ آزادی کے دیگر قائدین جن میں سروجنی نائیڈو اور جواہر لعل نہرو بھی شامل ہیں، اس فرنگی محل کا دورہ اور یہاں کے علما سے مشورہ کرنے کے لیے آتے رہے تھے۔ فرنگی محل کے علما خلافتِ تحریک کے زبردست حامی تھے۔ اسی فرنگی محل مدرسہ کے علما نے انگریز حکومت کے خلاف جہاد کا فتوٰی جاری کیا تھا جس کی پاداش میں کئی علما کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔