منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

افغان طالبان کی پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ افغان طالبان کی جانب سے بھی بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزیاں اور جارحیت اب کھل کر سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ 7 ستمبر کی صبح متصل افغان علاقے میں کی گئی جس پر پاکستانی فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے افغان طالبان کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

- Advertisement -

پاک فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ میں اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16  زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں