ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاک قطر مشترکہ فضائی مشق ’’زلزال- II‘‘ کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک قطر مشترکہ فضائی مشق ’’زلزال- II‘‘کا آغاز ہوگیا ، زلزال-II دنیا کی پیچیدہ ترین مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک قطر مشترکہ فضائی مشق ’’زلزال- II‘‘کا قطر میں آغاز ہوگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مشترکہ فضائی مشق زلزال- II، میں پاک فضائیہ اور قطرامیری فضائیہ نے شرکت کی ، سال 2020 میں شروع ہونیوالی فضائی مشق زلزال -II قطر کی میزبانی میں منعقدہ دوسری فضائی مشق ہے۔

- Advertisement -

زلزال-II دنیاکی پیچیدہ ترین مشترکہ فضائی مشقوں میں سےایک ہین ، مشق زلزال-II سے دونوں ممالک میں مشترکہ تربیت ،باہمی تعاون کوفروغ دیا جاسکے گا۔

مشق فضائی افواج کوآپریشنل تیاریوں کوجانچنےکاموقع فراہم کرےگی اور دونوں ممالک کوعلاقائی استحکام اور سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں