اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

پاک زمبابوے تیسرا فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پاک زمبابوے تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

پاکستان آج کوئنز کلب بولاوایو میں کھیلا جانے والے تیسرا ون ڈے جیت کر مسلسل دوسری دن ڈے سیریز میں فتح حاصل کرسکتا ہے، جبکہ زمبابوے پاکستان کے خلاف پہلی سیریز جیتنے کے لئے سر توڑ کوشش کرے گا۔

پاکستانی فاسٹ بولرز احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ آخری میچ سے قبل ہوگئے اور بدھ کو پاکستان واپس پہنچ گئے، احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے جبکہ شاہنواز کو اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی۔

- Advertisement -

قومی ٹیم میں ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ دونوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جائیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔

یہ بات انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، چیمپئنر ٹرافی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو اپنا واضح موقف دے چکے، اب بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔

’’نوازشریف مودی کو بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے قائل کریں‘‘

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، امید ہے کہ اس موقع پر قوم مایوس نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں