12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاک، ویسٹ انڈیز ویمن سیریز: ٹیم کی کمان کون سنبھالے گا؟ مینجمنٹ پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے سیریز میں دو روز باقی ہے مگر مینجمنٹ تاحال کپتان کا فیصلہ نہ کرسکی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف قیادت کون کرے گا ؟ویمنز ٹیم مینجمنٹ کے لئے مشکل آن پڑی،  ویمن ٹیم کی کپتان جویریہ خان سمیت 5 کھلاڑی کرونا مثبت آنے پر آئسولیشن میں ہیں، ان کا آئسولیشن کل ختم ہوگا، مگر بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں میچ کے لئے فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا۔

نمائندہ خصوصی اے آر وائی نیوز شعیب جٹ کے مطابق سینئر کھلاڑی ندا ڈار والد کے انتقال کے باعث سیریز سے دستبردار ہوچکی ہیں ، ٹیم میں موجود سدرا نواز اور عالیہ ریاض کے درمیان کپتانی کیلئے مقابلہ ہے۔

- Advertisement -

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کپتان جویریہ خان فٹ نہ ہوئیں تو کپتانی کسی دوسرے کھلاڑی کو سونپی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز ویمن سیریز: تماشائیوں کے لئے بڑی خوشخبری

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمن ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر ، دوسرا ون ڈے 11 اور آخری مقابلہ 14 نومبرکو کھیلا جائےگا۔

مہمان اسکواڈ میں انیسہ محمد (نائب کپتان)، عالیہ علینے، شامیلیہ کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شنیتا گرمونڈ، شینلے ہنری، کیانہ جوزف، کیسیا نائٹ، کیشونا نائٹ، ہیلے میتھیوز ، چیڈن نیشن، شاکرہ سلیمان اور راشدہ ولیئیم شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں