پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کرتاریخ رقم کردی، پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نے اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد پانچ ستمبر کو برطانوی شہر بِسلے میں ہوا، پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی۔

پاک آرمی کی ٹیم نے سولہ ممالک کے اسی سے زیادہ عالمی شوٹر کیساتھ انفرادی حصہ لیا جبکہ چیمپئن شپ میں سولہ ٹیموں کےساتھ حصہ لیا۔

پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نے اپنے نام کیا اور لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نےنوسو گزکے میچ میں گولڈمیڈل جیتا۔

ایونٹ کے پہلے روز لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے نو سو گز کے مقابلےمیں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے آٹھ سو اور نو سو گز کے میچ میں مجموعی طور پر کانسی کا تمغہ جیتا۔

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عبیدابراہیم نے ایک ہزار گز کے میچ میں پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ جیتا، صرف دو روزکے مقابلوں میں پاکستان کی ایف ٹی آر رائفل ٹیم نے پانچ تمغے حاصل کیے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں