اشتہار

پاکستان کا ‘غوری ویپن سسٹم’ کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران ویپن سسٹم کےتکنیکی اورآپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکےکمانڈرنےتجربے کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر متعلقہ اداروں کےافسران،سائنسدان اور انجینئرزبھی موجود تھے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ کمانڈر نے فورس کی تربیتی ،آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کامیاب تجربےپرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور عسکری قیادت نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ، ترجمان کا کہنا تھا کہ میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصرہے، تجربے کا مقصد کم از کم دفاعی صلاحیت کے پہلوؤں کا اعادہ کرنا تھا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں