ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان 1999 میں ہوبارٹ ٹیسٹ جیتنے سے محروم کیوں رہا؟ وسیم کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے امپائر کے غلط فیصلے کے باعث قومی کرکٹ ٹیم 1999 میں ہوبارٹ ٹیسٹ جیتنے سے محروم رہی تھی۔

دنیائے کرکٹ کے نامور بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 1999 میں ہوبارٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے یادیں شیئر کی ہیں۔ آسٹریلیا میں کمنٹری کے دوران انھوں نے امپائر پیٹر پارکر کے غلط فیصلے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وسیم کمنٹری کے دوران بتاتے نظر آرہے ہیں کہ سال 1999 میں ہوبارٹ ٹیسٹ میچ کے دوران جسٹن لینگر واضح طور پر آؤٹ تھے تاہم امپائر پیٹر پارکر نے انھیں آؤٹ قرار نہیں دیا۔

- Advertisement -

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جسٹن لینگر نے کود بھی کریز چھوڑنے سے گریز کیا تھا اور آؤٹ ہونے کے باوجود کریز پر موجود رہے تھے۔

کمنٹری کے دوران وسیم اکرم نے بتایا کہ میں اس وقت بولنگ کررہا تھا گیند لینگر کے بیٹ سے لگ کر فرسٹ سلپ میں گئی اور وہ کیچ ہوگئے تاہم امپائر پیٹر پارکر نے انھیں آؤٹ نہیں دیا۔

ان کے ساتھ کمنٹری باکس میں ایشا گوہا اور مارک ہاؤرڈ موجود تھے جو اس واقعے پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے قہقہے لگانے لگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں